12/02/2023
قبض
*انسانی بدن پر مسلط ہونے والے اکثر امراض کی وجہ قبض ہی بن رہی ہے۔*
فی زمانہ بڑھتے ہوئے امراض کا ایک بہت بڑا سبب غیر معیاری، ناقص اور مصنوعی اجزاء پر مشتمل خوراک ہے۔
ناقص غذائی اجزاء کے استعمال سے میٹابولزم خراب ہوتا ہے اور خراب میٹابولزم معدے کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ ام الامراض قبض جیسی موذی بیماری کا سبب بھی بن رہے ہیں۔ یخ ٹھنڈے پانی کا استعمال بھی معدے کے انزائم کی افزائش میں کمی کا سبب بن کر ہاضمہ رطوبت کی پیدا ئش میں رکاوٹ بنتا ہے۔
قبض ایسا موذی مرض ہے جو بدنِ انسانی پر مزید لا تعداد امراض مسلط کرنے کا سبب بنتا ہے۔ اطباء قدیم قبض کو ’ام الامراض‘ کہا کرتے تھے ۔آج بھی مشاہدے اور تجربے کی بات ہے کہ انسانی بدن پر مسلط ہونے و الے اکثر امراض کی وجہ قبض ہی بن رہی ہے۔
قبض انتڑیوں کی کارکردگی میں خرابی پیدا ہونے سے لاحق ہوتی ہے ۔قبض میں مبتلا فرد کو رفع حاجت اور اجابت کئی کئی دن نہیں ہوپاتی۔ سر بھاری، بھوک کی کمی،بدن میں سستی،کاہلی اور نا طاقتی کی کیفیت رہتی ہے۔
قبض کی یہ حالت اس قدر خطر ناک نہیں ہوتی جبکہ بعض اوقات حاجت تو ہوتی ہے لیکن فضلات کا اخراج مکمل طور پر نہیں ہوپاتا۔ مرض کی یہ نوعیت کافی حد تک نقصان دہ ثابت ہوا کرتی ہے۔مبتلا فرد حاجت ہوتے رہنے کی وجہ سے اسے قبض مانتا ہی نہیں لیکن یاد رکھیں! قبض کی یہ کیفیت بہت خطرناک ہوسکتی ہے۔ کیونکہ اجابت کی حاجت تو ہوتی ہے لیکن انتڑیاں فاضل مادوں کو مکمل خارج کرنے میں ناکام رہتی ہیں۔یوں مریض خود کو تن درست سمجھنے کی غلطی کرتا ہے اور اپنے علاج سے غافل ہوجاتا ہے۔مرض بڑھتے بڑھتے اس سطح پر چلا جاتا ہے کہ علاج بھی مشکل ہوجاتا ہے۔
قبض کے اسباب
میٹابولزم کی سست روی سمیت قبض کی کئی ایک وجوہات ہوسکتی ہیں،ان وجوہات میں سے ایک قابلِ ذکر وجہ ریشہ دار غذائی اجزاء کا کم استعمال بھی مانا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں مبینہ طور پر اینٹی بائیوٹیک ،اسٹیرائیڈز اور پین کلرز ادویات کا متواتر استعمال بھی انتڑیوں کے مفید بیکٹیریاز کو نقصان پہنچانے کا سبب بن کر قبض جیسی موذی بیماری کا باعث بنتا ہے۔
لگا تار میدے سے بنی اشیاء ،تلی،بھنی،کوکاکولا مشروبات، بیکری مصنوعات،مٹھائیاں،ترش،بادی اور ثقیل غذائی اجزاء کو روز مرہ خوراک میں شامل کرنے سے بھی انتڑیاں متاثر ہوکر سست روی کا شکار ہوجاتی ہیں۔اجابت کیلیے مصنوعی اور عارضی ذرائع (چھلکا اسبغول،جلاب آورادویات) کا متواتر استعما ل بھی شدید قبض کا سبب بنتا ہے۔ ناف ٹلنا بھی قبض کی ایک بڑی وجہ ہے،کمزور قوت مدافعت والے افراد اکثر اس کیفیت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔پانی کا کم استعمال کرنے والے افراد بھی قبض کے چنگل میں پھنستے ہیں۔
قبض کے عارضی علاج کیلئے بہت سی ادویات زیر استعمال ہیں ۔
لیکن اگر قبض کے مستقل اور دیر پا حل کی طرف دیکھا جاے تو اس میں ہومیوپیتھک ادویات لمبا عرصہ استعمال کرنے سے نہ صرف سائیڈ افیکٹ سے بچا جا سکتا ہے بلکے ہومیوپیتھک ادویات آہستہ آہستہ معدہ اور آنتوں کے نظام کو بہتری کی طرف گامزن کرنا شروع کر دیتی ہیں ۔قبض کے زیادہ دیر رہنے سے یورک ایسڈ اور دیگر گندے مادے جسم میں اکٹھا ہو کر جو بیماریوں کا سبب بنتے ہیں ہومیوپیتھک کی ادویات ان کا اخراج کر کے جسم کو ان تکالیف سے بھی محفوظ رکھتی ہیں ۔
All Naqeeb Homoeopathic, Dr_Ghuman Clinic Dadyal Ajk
03015800056