
26/02/2025
"آخری سکہ"
رحمت کے جیب میں صرف ایک سکہ بچا تھا۔ بھوک سے بے حال، وہ بازار میں گھوم رہا تھا کہ ایک فقیر بولا، "بیٹا، کچھ دے دو، اللہ برکت دے گا۔"
رحمت نے ہچکچاتے ہوئے وہی آخری سکہ فقیر کو دے دیا۔ فقیر مسکرایا، "دعا ہے، تمہاری قسمت بدل جائے!"
شام کو، اسے ایک نوکری کی پیشکش ملی، جہاں تنخواہ توقع سے کہیں زیادہ تھی۔ چند سالوں میں وہ کامیاب تاجر بن گیا۔
کبھی کبھی وہ سوچتا، "وہ فقیر عام آدمی تھا، یا قسمت کا فرشتہ؟"
#کاشف #سٹوری