Dr Malik Muhammad Baqir Hussain khakhi

Dr Malik Muhammad Baqir Hussain khakhi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr Malik Muhammad Baqir Hussain khakhi, Family doctor, Chok double phatak opposite Ghosia masjid Multan, Multan.

23/06/2022

جو کسی کا علاج کرے
لیکن
خود طب کی معرفت نہ رکھتا ہو
اور اس سے
کسی کی جان کو یا کسی عضو کو
نقصان ہو جاۓ تو وہ خود
اس کا ضامن ہو گا۔
‹رسول خدا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم

09/06/2022

مردانہ بانجھ پن اور اجڑتے گھر۔
مختصراً تعارف مرض (بے اولادی)مردانہ بانجھ پن
مردانہ بانجھ پن سپرم کے خراب ہونے سے ہوتا ہے انکی تین اقسام ہیں
1-oilgos***mia
2-teratos***mia
3-azoos***mia.
نمبر ایک میں کرم منی یعنی کہ سپرم کی تعداد کم ہو جاتی ہے۔
نمبر دو میں سپرم کا بیشتر حصہ خراب ہونے کی وجہ سے وہ ناقص ہو جاتا ہے۔
نمبر تین کی کیفیت میں سپرم کی تعداد صفر ہوجاتی ہے۔
وجوہات
نوے فیصد سے زیادہ مردانہ بانجھ پن سپرم کی تعداد کم یا s***m کی خرابیوں سے ہوتا ہے۔
ہارمون کا عدم توازن Harmonal imbalance ورم،انفکشن ، ٹیومر، تمباکو نوشی, شراب نوشی، اور دیگر منشیات کے استعمال سے خصیوں Testicles کا غیر معمولی گرم ہونا، اور ہمہ قسم کی کولڈرنک اسکی بنیادی وجوہات ہیں۔
ان وجوہات سے چار قسم کی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں۔
نمبر ایک1۔
جراثیم (سپرم) کا غیر معمولی طور پر کم ہوجانا۔
نمبر دو2۔
جراثیموں کا مردہ ہو جانا۔
نمبر تین۔
جراثیموں کی باڈی میں خرابیاں پیدا ہوجانا۔
جراثیموں کا مردہ (ڈیڈ) ہوجانا۔
ان نکات کی بنیاد پر مردانہ جراثیم زنانہ انڈہ میں داخل نہیں ہو پاتا جس کی وجہ سے حمل نہیں ٹھہرتا۔۔
Semen analysis Report کے مطابق اگر منی کی مقدار کم اور اس منی میں سپرمز کی تعداد کم ہو اور پس سیل کی مقدار زیادہ ہو تو اس صورت میں مریض مردانہ بانجھ پن کا شکار ہوتا ہے۔

26/05/2022

""(دماغ )""
( عضویاتی نفسیاتی امراض)
تمام عضویاتی نفسیاتی بیماریوں کی بنیادی وجہ سوچ ھےجسطرح سوچتاھے اسیطرح اسکاخوداختیاری نظام کام کرتاھےیوں انسان اپنے آپ کو خوامخواہ بیمار تصور کرتاھے گھریلو مسائل، بچوں کی الجھنیں، والدین اور اولاد کے فضول جھگڑے، دفتر اور روزگار کی دشواریاں، دل کی بیماریاں، پیٹ کے السر، جوڑوں کے درد، اعصاب کا کھچاؤ۔
انکی وجہ سے مختلف نفسیاتی امراض پیدا ھوتے ھیں مثلاً اعتماد کی کمی _غمگینی اداسی_ اینگزائٹی _غصہ چڑچڑا پن _جھوٹ بولنا_خوشامدی _چاپلوسی_ضدی پن_مایوسی ناامیدی_متلون مزاج_گالیاں دینا_پاگل پن جنون خودکشی کی رغبت_دماغی صدمہ_خلل دماغ ضعیف العقل_وھم وہمی خیالات ہذیان ہسٹریا۔ ہکلاہٹ اور مالیخولیا جیسے امراض کی بہتات ہوتی ھے
اس عضویاتی نفسیاتی امراض سے بچنے کیلئے ذہنی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے
اگر ایک شخص اپنی ذات اور اپنے گردوپیش کی دنیا سے سمجھوتہ نہ کرےاپنے خیالات اور اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے یہ کیفیت طویل عرصہ تک طاری رہے تو پھر دماغی امراض شروع ھو جاتی ھیں جس سے انسان ہر وقت اپنے جسم کی بیماریوں کے متعلق مختلف نفسیاتی ڈاکٹر ز صاحبان کے گرد چکر لگاتا ھے لیکن ٹھیک نہیں ھوتا
میرے تجربے اور قوی ایمان کے مطابق کائنات میںسب سے بڑا نفسیاتی معالج کریم اللہ پاک کی ذات ھے بڑینفسیات کی کتاب قرآن مجید ھے جس پروردگار نے کائنات بنائی ہے وہی کریم پروردگار اپنے بندوں کی بیماریوں کو اپنے ھدایت یافتہ کتاب کے سردار کو ھمارے لئے بھترین سکون واطمینان اور صحت کا خزانہ بناکر بھیجا ھے مگر ہم ہیں انکی بتائی ہوئی تعلیمات پر عمل نہیں کرتے پھر جسم اور روح کو سکون کہاں سے ملے گا
آ جکے اس نفسا نفسی دور میں ذہنی امراض کانفسیاتی علاج بھت اہمیت کا حامل ہے
علم ہومیوپیتھی ایک ایسا سہل مکمل اور ہمہ گیر علاج ھے جس میں ہر طرح کے نفسیاتی امراض کا شافی علاج مریض کی علامات کے ساتھ موجود ھے نئے نئے طریقے آ زمانے نہیں پڑتے
ہومیوپیتھی تمام ذہنی امراض کا علامات کے ساتھ احاطہ کرتی ھے
مایوسی گناہ ہے پر امید رہ کر علاج کرنا چاہیے اس کریم پروردگار کی رحمتیں لامحدود ہے

تحریر و تحقیق ڈاکٹر ملک محمد باقر حسین کھاکھی۔
پیچیدہ بیماریوں کے علاج کے لیے رابطہ کریں۔
Al Raza Homeopathic Clinic Double phatak multan.
Dr Malik Muhammad Baqir Hussain DrMalik Baqir Khakhi
03006334178

18/05/2022

اگر آپ اپنے بچے کی ذہانت کو بڑھانا چاہتے ہیں، تناؤ پر قابو پانے اور ان کی صحت کو بہتر بنانے میں ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، تو ان کو گلے لگائیں۔. دوست بنا کر باتیں شیئر کریں
# تحقیق

18/05/2022

معدہ اور جگر کی صحت خراب کب اور کیوں ہوتی ہے

یاد رہے پریشانی سٹریس اجلت میں کھانا جلدی جلدی کھانا صحیح چبائے بغیر اندر پھینکتے جانا منہ کھول کر کھانا جس سے کھانے میں ہوا بھی شامل ہوتی رہتی ہے
1بھوک کے بغیر کھانا 2 کھانے کے آخر میں ٹھنڈا پانی پینا3 ناشتے کے وقت بھوکے رہنا کھانے کے وقت ناشتہ کرنا ناشتے میں چائے پینا زہر ہے معدے کیلئے جتنی بھوک ہے اس سے دو ہاتھ آگے تک تن تنا کر کھانا4 رات کو 8 بجے کے بعد کھانا کھانا معدے کو کھانے کے بعد بھی کچھ اور کھا پی کر ہر وقت کام پہ لگائے رکھنا انتہائی غلط عمل ہے
تین گھنٹوں میں کھانا ہضم ہو کر معدے سے نکل جاتا ہے ہلکی ہلکی بھوک لگنے لگتی ہے اس وقت صبر کیجئے بھوک کے وقت کو اچھا شدید ہونے دیجئے پھر کھانا کھائیں سلاد لازمی کھائیں پودینے کا رائتہ ہر صورت استعمال کیجئے اور تین گھنٹے جب کھانے کو ہضم کرنے کیلئے آپ نے معدے کو کام سونپا ہے اس دوران ہاتھ منہ کو کسی کھانے والی چیز سے روک کر رکھیں
آج فیشن ہے کھانا کھایا ایک گھنٹے کے بعد پھر کچھ کھا لیا تھوڑی دیر کے بعد پھر کچھ سنیکس وغیرہ پیٹ میں پہنچ گئے
2 کچھ کچھ دیر کے بعد چھوٹا چھوٹا منہ چلتا ہی رہا یہ کام غلط ہے
3 کھانے کے کم از کم آدھے گھنٹے کے بعد پانی پیئیں اور وہ بھی نارمل بہت ٹھنڈا پانی جگر پر چربی بناتا ہے اور یہ مسلہ آج ہر جگہ موجود ہے اپنے معدے کو اپنے نظام کو چلانے کیلئے ٹائم بھی دیجئے ریسٹ دیجئے اسے خود کو ہیل کرنے کیلئے رات دس بجے سے ساری رات کام کرنا ہوتا ہے مگر لوگ رات 12 بجے تک کچھ نہ کچھ کھاتے پیتے ہی ملتے ہیں ارے معدے پہ ترس کھائیں اسے اپنے سسٹم کو ہیل کرنے کی لئے کچھ دیر فارغ بھی چھوڑیں جو اپ لوگ کرتے نہیں اسلئے معدے جگر کی بیماریاں اج بیشتر لوگوں میں ملتی ہیں
5کھاتے وقت کسی بھی قسم کی سکرین ، باتیں ، سٹریس سوچنا سب بند ، مگن ہوکر کھانا کھائیں جیسے مگن ہو کر محبوب سے باتیں ہوتی ہیں جیسے مگن ہو کر چھپی محبتیں ہوتی ہیں اسی محبت اور لگن سے اپنا کھانا ختم کیجئے بسم اللّٰہ پڑھنا آپکے کھانے کو شر سے محفوظ رکھے گا پوری طاقت آپکی باڈی کو ملے گی اگر سینے میں جلن اور بھوک کی کمی ہے تو صرف نہار منہ ایک بڑے کھانے کے چمچ خالص شہد پانی میں ڈال کر استعمال کریں انشاء اللہ تین مہینے میں آپکا جگر اور معدہ جوان ہو جائے گا انشاء اللہ شہد خالص ہو ورنہ کوئ فائدہ نہیں ۔

18/05/2022

صحت.تندرستی۔شفا ۔سے تعلق رکھنے والی 9 قدرتی نعمتیں

1.کیلشیم (Calcium)
جسم میں اس کی کمی سے ہڈیاں کمزور ہوجاتی ہے اور جسم میں کمزوری آ جاتی ہے، کیلشیم اکثر بادام، شلجم، گوبھی، گہیوں، دودھ، نبو یا لیموں، مولی اور سنگترے میں زیادہ تعداد کے اندر پائی جاتی ہے۔

2. لوہا (Iron)
اس کی کمی سے خون کی حرکت کم ہو جاتی ہے اور کئی طرح کی بیماریاں پیدا ہو جاتی ہیں یہ گہیو، چنے، بادام، ساگ، کھجور، کشمش، پیاز، مولی اور موسمی پھلوں میں زیادہ تعداد میں پائی جاتی ہے۔

3. سوڈیم (Sodium)
اس کے کم ہونے سے بدہضمی ہو جاتی ہے۔ یہ دودھ، سیب، کشمش، گوبھی، گاجر، پیاز اور ٹماٹر وغیرہ میں زیادہ تعداد میں پائی جاتی ہے۔

4. فاسفورس (Phosphorous)
اس کی کمی سے دماغ کمزور پڑ جاتا ہے اور ہڈیاں کمزور ہوجاتی ہے اور یہ اکثر گہیوں، مٹر، اخروٹ، بند گوبھی، گھیرا، خربوزہ، سیب،لوکی، پالک، مچھلی اوربینگن کے اندر کثیر تعداد میں پائی جاتی ہے۔

5. کلورین (Chlorine)
اس کے کم ہونے سے جسم میں کئی بیماریاں دور ہوجاتی ہے ہے۔یہ ٹماٹر، پالک، دودھ، بند گوبھی، انڈے، کیلے، کھجور، لیموں، ناریل اور گہیوں کے اندر زیادہ تعداد میں پایا جاتا ہے۔

6. آیوڈین (Iodine)
اس کی کمی سے جسم میں گلٹیوں پڑ جاتی ہیں اور خون خراب ہو جاتا ہے۔ یہ زیادہ تر بند گوبھی، انناس، کیلا، سیب، ناشپاتی، گاجر، آلو اور پودینہ میں زیادہ تعداد کے اندر پایا جاتا ہے۔

7. سلفر یا گندھک(Sulphur)
اس کی کمی سے کئی بیماریاں لگ جاتی ہے معدہ خراب ہو جاتا ہے اور یہ اکثر شلجم، پالک، گوبھی، مولی، پیاز، انڈے، مولی، چنے، سنگترے اور مالٹے کے اندر کثیرتعداد میں پایا جاتا ہے۔

8. مگنیشیم (Magnesium)
اس کی کمی سے خون خراب ہو جاتا ہے سر چکراتا ہے اور کئی بیماریاں لگ جاتی ھیں، اس کی کثیر مقدار بادام، مونگ پھلی، ٹماٹر، پالک، کھجور، انجیر، کشمش، نیبو، گوبھی، سنگترے اور سیب کے اندر ہوتی ہے۔

9. پوٹاشیم (Potassium)
اس کی کمی سے جلدی بیماریاں پیدا ہو جاتی ہیں اور میدہ خراب ہو جاتا ہے سر چکراتا ہے اس کی کثیر تعداد ٹماٹر، شلجم، پیاز، بند گوبھی، پھول گوبھی، لوبیا، دودھ، انناس، آلو بخارا، نبو، سنگترہ اور ناشپاتی کے اندر ہوتی ہے
یہ صحت سے تعلق رکھنے والی قدرتی نعمتیں اور غذائیں ہیں
امید کرتا ہوں آپ کی معلومات میں اضافہ ہواہوگا
مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اس کو آگے شیئر ضرور کریں

انتہائی خوفناک مگر حسن میں اضافے کا سببMitesنامی یہ پیاری مخلوق آپ کی پلکوں کے اندر رہتی ہےیہ عام آنکھ سے نظر نہیں آتےیہ...
05/12/2021

انتہائی خوفناک مگر حسن میں اضافے کا سبب
Mites
نامی یہ پیاری مخلوق آپ کی پلکوں کے اندر رہتی ہے
یہ عام آنکھ سے نظر نہیں آتے
یہ رات کو اس وقت نکلتی ہے جب آپ سو جاتے ہیں
آپ کے چہرے پر چلتے ہیں
نر اور مادہ چہرے پر ملاپ کرتے ہیں
مادہ آپ کی پلکوں کے ہر بال کے اندر 20 سے 24 انڈے دیتی ہے
جب یہ بہت زیادہ ہوجاتے ہیں تو ان مائیٹس کا کام آپ کے چہرے کی مردہ جلد کو کھانا ہے
تا کہ ہر روز نئی کھال پیدا ہوتی رہے اور جھریاں وغیرہ نہ پڑیں
اور جب ان کیڑوں کی پیدائش کا عمل آپ کے چہرے پر کم سے کم ہوتا جاتا ھے
تو آپ کے چہرے پر جھریاں پڑتیں اور بڑھاپے کے آثار واضح ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔
دیکھنے میں خوفناک مگر انتہائی فائدہ مند
سبحان اللہ العظیم و بحمدہ.

29/10/2021
20/10/2021
20/10/2021

Address

Chok Double Phatak Opposite Ghosia Masjid Multan
Multan
59070

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Malik Muhammad Baqir Hussain khakhi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category