Instant Doctor

Instant Doctor I' Shariq Mirza! a passionate advocate for living in harmony with nature.

I believe in the power of herbalism and organic living style to transform our livings and our planet around

"

1st Ever Blue Origin's All Female Space Flight.Blue Origin's historic all-female space flight, which included celebritie...
16/04/2025

1st Ever Blue Origin's All Female Space Flight.

Blue Origin's historic all-female space flight, which included celebrities Katy Perry, Gayle King, and Jeff Bezos' fiancée Lauren Sánchez, has sparked significant backlash from critics who question the mission's purpose, environmental impact, and perceived extravagance during a time of economic hardship for many.










29/04/2024

Organicism is not a habit, It's a life style!

"Self-Care with Herbal RemediesIn today's fast-paced world, taking care of our physical and mental well-being is more im...
29/04/2024

"Self-Care with Herbal Remedies

In today's fast-paced world, taking care of our physical and mental well-being is more important than ever! Herbal remedies offer a natural and effective way to nurture our bodies and minds. Here are some ways to incorporate herbal self-care into your daily routine:

- Calming Tea: Sipping on herbal teas like chamomile, lavender, or peppermint can help reduce stress and promote relaxation.

- Soothing Salves: Topical herbal salves made with ingredients like arnica, calendula, or St. John's Wort can ease muscle tension and skin irritations.

- Immunity Boost: Herbal supplements like elderberry, echinacea, or garlic can help support your immune system and prevent illness.

- Mindful Moments: Take a few minutes each day to breathe in the aroma of essential oils like frankincense, bergamot, or rose, and let their calming properties soothe your mind.

- Natural Energy: Herbal energy boosters like ginseng, ashwagandha, or yerba mate can help increase vitality and mental clarity.

Remember, self-care is not selfish! Take time to nourish your body, mind, and spirit with the natural wisdom of herbal remedies.

Share your favorite herbal self-care practices in the comments below!

Jaan Hain wo Jahan Ki.Jaan hay to Jahan Hay!
06/02/2024

Jaan Hain wo Jahan Ki.
Jaan hay to Jahan Hay!

Imagination is responsible for action.
13/01/2024

Imagination is responsible for action.

18/02/2023

Now Get Ginseng at your home Garden.

جڑی بوٹیوں میں مختلف خصوصیات ہیں جن کا استعمال مختلف بیماریوں اور بیماریوں کے علاج کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ عام دواؤں کی جڑی بوٹیاں ہیں جو لوگ استعمال کرتے ہیں اور جنسینگ پلانٹ ان میں سے ایک ہے۔ ginseng پلانٹ کو گھر پر تیار کرنے کے لیے مختلف طریقے استعمال کیے جاتے ہیں یا یہ ماہر دکانوں سے جڑی بوٹیوں کی ادویات میں بھی مل سکتے ہیں۔ Ginseng پلانٹ کے صحت کے فوائد Ginseng ایک روایتی جڑی بوٹی ہے جو چینی ادویات میں استعمال ہوتی ہے جس کے صحت کے لیے بہت زیادہ فوائد ہیں۔
men

Your single call would add a value in your life..
17/07/2022

Your single call would add a value in your life..

19/09/2021
Aswagandha (withania Homnisiferra)💦آکسن یا اسگند💦 💦پاکستان کا ایک جادو اثر پودا 💦 اِنسانی صحت  کے لیےغیرمعمولی اور مُفید...
16/05/2020

Aswagandha (withania Homnisiferra)
💦آکسن یا اسگند💦

💦پاکستان کا ایک جادو اثر پودا

💦 اِنسانی صحت کے لیےغیرمعمولی اور مُفید اوصاف رکھنے والے اِس پودے کو ہم آکسن کے نام سے جانتے ہیں ۔ ہندو تہذیب کی قدیم کِتابوں میں اِسے اسگند کہا گیا ہے۔آکسن ایک خود بخود اُگ آنے والی جڑی ہے جوپاکستان بلخصوص پنجاب کے مرطوب، گرم خُشک یا نیم صحرائی علاقوں میں سب جگہ عام مِل جاتی ہے۔ پاکستان ، وسطی ایشیا، افغانستان، ایران، بحرِ روم کے گِرد و پیش کے ممالک، آبنائے عرب، جزائر کناری ،برِاعظم افریقہ کے علاوہ جنوبی امریکہ میں بھی اِسکی بہت سی اقسام پائی جاتی ہیں۔

💦اِس پودے کی 84 کے لگ بھگ اقسام دُنیا کے بیشتر حِصوں میں ہوتی ہیں۔ صدیوں سے مُختلف امراض کے علاج کی غرض سے اِسے مُقامی آبادیاں اِستعمال کرتی آئی ہیں۔ اِتنی بہت سی اقسام میں سے صِرف دو اقسام وتھانیا سومنیفیرا دُنل اور وتھانیا کوآگولانز ہی برِ صغیر میں زیادہ معروف اور کارآمد سمجھی جاتی ہیں۔آکسن پنجابی یا اردو زبان میں کہا جاتاہے جبکہ عرب اِسے عبعب منوم اور فارسی ممالک میں کاکنج کہتے ہیں۔ انگریزی نام وِنٹر چیری اور لاطینی نام وتھانیا سومنیفیرا ہے۔

💦مندرجہ بالادو اقسام کی اب باقاعدہ کاشت کی جاتی ہے۔ جنگلی یعنی خودرو کی نِسبت کاشت شدہ آکسن کی افادیت قدرے کم ہے۔ ایک زمانے میں انڈیا کے علاقے راجستھان سے آکسن ، اسگند ناگوری کے نام سے مِلا کرتی تھی جو دراصل وہاں کے ایک شہر ناگور کے نواہی علاقوں کی پیداوارتھی اوراعلیٰ قسم کی سمجھی جاتی تھی لیکن اب یہ ہندوستان کے دیگر علاقوں میں بڑے پیمانے پر زیرِ کاشت آنے جانے کے بعد بھی اِسی نام سے فروحت کی جاتی ہے جو کہ درست بات نہیں ہے۔ ہمیں چاہیے پاکستان کے وسطی یا جنوبی پنجاب، سندھ یا پھر بلوچستان سے اخذ کی گئی آکسن کو ہی خرید کر اِستعمال میں لایئں۔ اِن علاقوں سےمِلنے والی آکسن اپنی افادیت میں ہندوستانی اسگند سے کِسی طرح بھی کم نہیں ہے بلکہ قدرے بہتر ہی ہو گی۔

💦آکسن یا اسگند کے تازہ پتے بھی بعض حالتوں میں استعمال کیے جاتےہیں۔ اِس پودے کا سب سے مُفید جز اِسکی خشک جڑیں ہیں جو زیادہ تر اِستعمال کی جاتی ہیں۔ یہ خُشک جڑیں پنساری کے ہاں باآسانی دستیاب ہیں ۔صرِف یہ خیال رہے کہ انہیں کیڑا لگا ہوا نہ ہو ۔ اِن جڑوں کو کیڑا یعنی گُھن بہت جلد لگ جاتا ہے ۔ کِرم خوردہ ہونے کے بعد یہ جڑیں زہریلی ہو جانے کے سبب اِنسانی اِستعمل کے قابل نہیں رہتیں۔ خریدتے وقت ایک اور بات کا خیال بھی رکھیں اور وہ یہ کہ آکسن کی یہ جڑیں ایک سال سے زیادہ پُرانی نہ ہوں۔ گو کہ اِن کی افادیت دو سال کے عرصہ تک برقرار رہتی ہے لیکن اگر ایک سال سے اُوپر پُرانی نہ ہوں تو افادیت نِسبتاً بھرپور رہے گی۔

💦آکسن کی ایک اور قسم جو ہمارے پاکستانی علاقوں میں آکسن ہی کی طرح عام ہے وہ وتھانیا کوایگولینز ہے۔ اِسے طبی زبان میں تُخم خیات کہا جاتا ہے۔ عام نام پنیر بوٹی یا پنیر ڈوڈھی ، سندھی میں پنیر بند ، ایرانی اِسے پنیر باد اور انگریزی میں ویجیٹیبل رینٹ کہتےہیں۔ پنیر ڈوڈھی یا تخمِ حیات سے بہت عمدہ پنیر تیار ہوتا ہے۔ پشاور، وسطی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے مُقامی لوگ ایک عرصہ سے پنیر ڈوڈھی یاتخم حیات کا اِستعمال جانتے ہیں اور ابھی تک اِس سے پنیر بنانے کا کام لیتے ہیں۔اتخمِ حیات کےسات سے دس دانے موٹا موٹا کوٹ کر اورکِسی باریک کپڑے میں پوٹلی کی شکل باندھ کر کیلو بھرنیم گرم دودھ میں رکھیں تو گھنٹہ بھر میں دودھ پھٹ کر جم جائے گا اور نہایت اعلی درجہ کا پنیر یا دہی تیار ہو گا۔

💦آج کل جوڑوں یا ہڈیوں میں درد کے علاج کے طور پر سٹیرائڈز کا رواج بہت چکاہے۔ درد اور سوجن سے فوری نجات کے لیےفارمیسی میں ادویات کی متعدد اقسام ایسی ہیں جِن کا کُلی یا جُزوی حِصہ اِن ہارمونز اور سٹیرائڈ ہارمونز پر مشتمل ہوتا ہے۔ اِستعمال سے وقتی فائدہ ہونے کی بنا پر جب آپ سٹیرائڈز کا اِستعمال موقوف کرتے ہیں تومرض پھر سے عود کر آتا ہےلیکن تب تک سائڈ ایفیکٹس کے نام پر کُچھ اور پیچیدگیاں بھی مریض کے شاملِ حال ہو چکی ہوتی ہیں۔

💦سٹیرائڈز یا سٹیرائڈ ہارمونز دوا کی شکل میں ایسے مادےہیں کہ اِنہیں اِستعمال کرنے والا وقت کے ساتھ ساتھ اِن کی مقدار بتدریج بڑھانے پر مجبور ہوتا ہے اور یہی اِن دواؤں کی سب سے بڑی خرابی بھی ہے۔ ایک وقت ایسا بھی آتا ہے جب فوائدکے علاوہ مِقدار میں زیادتی سے مُضر اثرات اپنا آپ دِکھانا شروع ہو جاتے ہیں۔اِسی لیے اِن سٹیرائڈز یا سٹیرائڈ ہارمونز کی نِسبت آکسن/اسگند کا اِستعمال بہت بہتر رہتا ہے کیونکہ سائڈ ایفیکٹس نہ ہونے کی وجہ سےمریض پیچیدگیوں سے محفوظ رہتا ہے۔آکسن سکون آور ہونے کے ساتھ ساتھ اعصابی کمزوری کی بنا پرہونے والے درد، رگ پٹھوں میں کچھاؤ یعنی اینٹھن اور نیند نہ آنے کی شکایت کو دور کرتی ہے اور ایک وقت ایساآتا ہے کہ مسلسل اِستعمال کے بعدمکمل طور پر شفاء ہو جاتی ہے۔مریض کو درد میں افاقے کے ساتھ ساتھ اعصابی تناؤ اور بے خوابی سے چھٹکارہ تو ملتا ہی ہے، ساتھ ہی ساتھ بدن میں چستی اور ذہنی تناؤ کے دور ہونے کا احساس بھی ہوتا ہے ۔ جوڑوں میں درد کے ساتھ سوجن جو عموماً موجود ہوتی ہے درد ختم ہونے کے ساتھ وہ بھی ختم ہو جاتی ہے۔

💦آکسن یا اسگندکے مسلسل اِستعمال سے ہڈیاں مضبوط ہو تی ہیں۔ جن عورتون کو پچاس سے اُوپر عمر ہو جانے کی بنا پر آسیٹیوپروسِس کی وجہ سے ہڈیاں کمزور اور بوسیدہ ہو جایئں تو اُنہیں یہ دیسی دوا اِستعمال کرنے سے خاص فائدہ ہوتا ہے۔ہلے ہوئے جوڑ ہوں یا پھر کمر کے مہروں کا اپنی جگہ سے ہل جانا، گنٹھیا، دور کمر، کولہے کا درد، عرق النساء سب درست ہو جاتے ہیں۔ کِتاب الفردات میں اِس کے طبی اوصاف مندرجہ ذیل درج ہیں۔ یہ دوا مقوی اعصاب، مقوی ِ جِسم، بندش سیلان و جریان، مقویِ باہ اور مُساعد حمل ہے۔ ولادت کے وقت زچہ کو اِس کا اِستعمال کرایا جاتا ہے اور ایسا کرنے سے بچے کی پیدائش باسہولت ہو جاتی ہے۔

💦جِن جوڑوں کو کِسی نقص کی بنا پراولاد نہیں ہو پاتی تو آکسن یا اسگند کے اِستعمال سے مرد اور عورت دونوں کے نقائس دور ہو جاتے ہیں۔ کرم منی کی تعداد میں کمی ہو یا کرم کمزور ہوں تو وہ بھی ٹھیک ہو جاتے ہیں اور دیکھا گیا ہے کہ آکسن کے مُجربات اِستعمال کرنے سے بے اولاد جوڑے صاحبِ اولاد وہو گئے۔

💦آکسن جِسم میں خون کی کمی کو دور کرتی ہے۔ خون کی کمی جیسی شکایت عموماً عمر رسیدہ افراد کو رہتی ہے۔ آکسن میں خون کی کمی درست کرتی ہے اور خون میں شکر کو معمول کی حد تک رکھنے کی طبی صلاحیت موجود ہونے کی بنا پر یہ شکر کو بھی کنٹرول میں رکھتی ہےاورمعدہ اور امعاء کو بھی صحت مند حالت میں واپس لے آتی ہے۔ مُجربات میں جہاں معدے کا السر، گیس اور بواسیر کا علاج مقصود ہو تو نُسخے میں آکسن یا اسگند کو بھی بطور جز شامل کیا جاتا ہے۔

💦یاد رکھیے، آکسن کے اِستعمال سے جسم میں طاقت محسوس ہو تی ہے اور تھکاوٹ کا احساس جاتا رہتا ہے۔ جوڑوں اور پٹھوں کےاعصابی درد ختم، خون اور بدن کی دیگر مُفید رطوبات میں اضافہ ہو جاتا ہے منی اور کرم منی کی مقدار اور تعداد میں اِضافہ، عورت ومرد دونوں کی مجموعی صحت میں بہتری ہوتی ہے۔عورت کے حاملہ ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ایک جگہ لگ بھگ سو عمر رسیدہ آدمیوں کو آکسن کے مسلسل ایک برس اِستعمال میں رکھنے سےمردوں اور عورتوں کے بال سفید ہونا رُک گئے اور اُن میں سفیدی کی جگہ سُرمئی جھلک آ گئی۔غرض یہ کہ آکسن یا اسگند کے اِستعمال سے بڑھاپا آتا تو ہے لیکن اُسکی آمد سُست ہو جاتی ہے۔جوانی واپس لانے میں مدد گار اِس جڑی کو ہندو تہذیب نے ایک خاص مُقام اور اہمیت دی ہے۔

💦غرض یہ کہ اِس کے متواتر اِستعمال سے معدہ درست ہو جاتا ہے، کھانا ہضم اور کھایا پیا جزِ بدن ہوتا ہے۔ ہڈیوں اور عضلات میں قوت آتی ہوئی محسوس ہو تی ہے۔ بالوں کی سیاہی واپس آنا شروع ہو جاتی ہے۔ جِگر بہتر کام کرنے لگتا ہے اور ذہن یا یاداشت اچھی ہوجاتی ہے۔ دوسرے الفاظ میں اگر یہ کہا جائے کہ ڈھلتا شباب بڑھاپے کی طرف جاتے ہوئے واپس لوٹ آتا ہےتو غلط نہ ہو گا۔بڑھاپا ضرور آتا ہے لیکن نہایت دھیمی رفتار سے۔ جسمانی تھکن‘بے چینی چڑچڑاپن‘بھوک میں کمی ‘وزن کا گھٹنا ‘نیند میں کمی‘ جنسی دلچسپی میں کمی‘خود اعتمادی میں کمی وغیرہ سب دور ہو جاتے ہیں۔چہرے پر سُرخی آنے کے ساتھ ساتھ چہرے کی جھُریوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔

💦آکسن کا مفرد اِستعمال اپنے آپ میں طبی فوائد تو بہت رکھتا ہے لیکن اگر اِسےدیگر مفید مفردات کے ساتھ مُرکب کر لیا جائے تو فوائد میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔ ایک آسان نسخہ دیتے ہیں جِس کی اِفادیت مندرجہ ذیل ہے:

💦سُرعت انزال ، اح**ام وغیرہ کی روک تھام۔

💦رِقتِ منی کی بہتری، تعداد کرم منی کی تعداد میں اِضافہ۔

💦ضعفِ معدہ اور افعالِ معدہ کی درستگی۔

💦جِسمانی لاغری اور کمزوری جو عموماً بچوں اور عمررسیدہ افراد کو ہو جاتی ہے۔

💦زچہ کو دودھ کی فراہمی میں کمی۔

💦مرد و زن میں اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ اور نقائص کی اِصلاح۔

💦مسلسل زیرِ استعمال رکھنے سےعمر رسیدگی سے منسوب جِسمانی کمزوری، خون کی کمی دور ہوتی ہیں۔

💦نسخہ درج کرنے سے پہلے کُچھ اہم باتیں ذہین نشین کرنا ہوں گی۔ جو اشیاء خریدی جایئں وہ پُرانی، پھپھوند لگی یا بوسیدہ نہ ہوں۔ اُن میں ملاوٹ نہ ہو اور کِسی بھی جز کا بدل نہ لیا جائے۔ دیے گئے وزن یا اوزان کی نسبت میں کمی بیشی ہرگِز نہ ہو ۔اُنہیں کوٹنے یا پیسنے سے پہلے صاف کرلیں۔غیر مطلوب غیر مانوس اشیاء کو چن لیا جائے۔ تیاری کے بعد تیار دوا کو ایک دھاتی برتن میں نہیں بلکہ شیشے کے ضرف میں رکھیں اور ہوا اور رطوبت سے بچایئں۔

💦نسخہ:💦

💦ہوالشافی💦

💦آکسن یا اسگند، بدھارا اور ستارو یہ تینوں چیزیں برابر وزن میں لیں۔ یعنی اگر آکسن سو گرام ہے تو باقی اجزاء بھی سو، سو گرام ہو ں گے۔اشیاء یا اجزاء کا وزن صاف کر لینے یا چُن لینے کے بعد کیا جائے ۔

💦تینوں اجزاء گرائنڈر کی مدد سےعلحدہ علحدہ سے باریک سفوف بنا لیں۔ سفوف ہو جانے کے بعد وزن کر یں اور باہم مِکس کر لیں۔ دوا تیار ہے۔

💦مٹھاس کے لیے مِصری اگر چاہیں تو مِلایئں ورنہ ضروری نہیں ۔ اس طرح کرنے سے ذیابطیس کے مریض بھی اِسے اِستعمال کر پایئں گے۔

بالغ افرادکے لیے اِس کی خوراک بقدر چھ گرام روزانہ صبح و شام ایک گلاس نیم گرم گائے یا بھینس کے دودھ کے ساتھ ہے۔پانچ سال سے بارہ سال عمر کے بچوں کو دو سے تین گرام کی ایک خوراک سے زیادہ نہ دیں۔دُبلے اور کمزور جِسم کے بچوں اِسے کے کِھلانے سے بہت فائدہ ہوتا ہے اور اُن کا جِسم فربہ اور دزن میں بہتری آ جاتی ہے۔بچوں کے لیے اگر یہی نسخہ اِستعمال کرنا ہو تو صِرف دو ااجزاء آکسن/اسگند اور بدھارا لیں۔ فوائد وہی رہیں گے۔

💦جب مرد حضرات عمر میں چالیس کے اُوپر ہو جاتے ہیں تو بعض کو قوتِ باہ میں کمزوری کی شکایت ہو جاتی ہے اور یہ خاص طور پر اُن کو ہوتی ہے جنہوں نے اپنے آپ کو خوب اِستعمال کیا ہو۔ایسے حضراب آٹھ گرام پِسی ہوئی آکسن یا اسگند لیں اور تقریبا کیلو بھر دودھ میں شامل کر نےکے بعد دودھ کو ہلکی آنچ پر کڑھنے دیں ۔ جب دودھ تقریبا آدھا رہ جائے تو موسم کی مُناسبت سے اگر موسم گرم ہے تو دودھ ٹھنڈا کر لیں اور اگر موسم سرد ہے تو دودھ نیم گرم ہی لیں۔ دودھ میں اگر شہد مِلا لیں تو خوب ورنہ شکر مِلا کر اِستعمال کیجیئے۔(ذیابطیس کے مریض بغیر شکر مِلائے اِستعمال کریں تو بہتر ہے) ۔

💦حقیقت تو یہ ہے کہ شکر کے بغیر پینے کی عادت رکھنا افضل فعل ہو گا۔ہاں شہد کے ساتھ اِستعمال اپنی علحدہ افادیت رکھتا ہے کیونکہ شہد اِنسانی صحت کے لیے مُضر نہیں البتہ شکر ضرور ہے۔ یہ نسخہ آپ دو سے تین ماہ کا عرصہ ضرور زیراِستعما ل رکھیں ۔ چاہیں تو زیدہ عرصہ بھی اِستعمال رکھ سکتے ہیں۔ اِسے ایک جنرل ٹانک ہی سمجھیں کیونکہ یہ درحقیقت ایک دیسی نوعیت کا ٹانک ہی ہے۔

💦دیگر نسخہ جات۔💦

💦حب اسگندھ

💦جوڑوں اور پُشت کے درد میں نیز بلغمی اور ریاحی اِمراض میں نافع ہے۔

💦اجزاء

🧊موصلی سفید 14 گرام

🧊اجوائن دیسی 14 گرام

🧊پیپل 14 گرام

🧊پیپلا مول 14 گرام

🧊ستارو 16 گرام

🧊سونٹھ 16 گرام

🧊بدھارا 16 گرام

🧊اسگندھ 16 گرام

💦ترکیب اور خوراک ۔سب اشیاء کو صاف کرنے کے بعد باریک پیس لیں اور قدرے شہد مِلا کر دانہ عُناب یا درمیانہ سائیز کے بیر کے برابر گولیاں تیار کر لیں۔خوراک چوبیس گھنٹے میں ایک دفعہ میں دو گولیاں آگے دیے گئے بدرقہ کے ساتھ۔

💦شکر کے مریض حضرات شہد کے بغیر پانچ سےچھ گرام سفوف رات کو سونے سے پہلے ایک چائے کا کپ نیم گرم پانی یا پھِر عرق بادیان کے ساتھ اِستعمال کریں۔

💦نوٹ۔بدھارا عام دستیاب ہے۔ اگر نہ مِل پائے تو اسگندھ کا وزن دُگنا کر دیں کیونکہ یہی اِس کا بدل ہے۔

💦اسگند پاک💦

💦ایک مشہور ویدک مُجربات میں سے ہے۔ خواتین کے لیے مخصوص ہے لیکن مرد حضرات بھی مُستفیذ ہو سکتے ہیں۔

💦نُسخہ

💦اسگندھ ناگوری۔ ۴۰ تولہ ۔سونٹھ۔ ۲۰ تولہ ۔ فلفل دراز ۱۰ تولہ مرچ سیاہ۔ ۱۰ تولہ یہ سب ادویہ الگ الگ کوٹ کر سفوف بنائیں پھر ملالیں۔

💦پپلامول۔ زیرہ سفید۔ گلو۔ تگر۔ جائفل۔ خس۔ اسارون۔ صندل سفید۔ گری ناریل۔ ناگرموتھا۔ خشک دھنیا۔ گل دھاوا۔ طباشیر۔ آملہ۔ کافوربھیم سینی۔ جڑسانٹھ ۔ کتھہ سفید۔ چترک۔ ستارو۔ بیخ نیشکر ۔ اجمود ہرایک۔ چھ چھ ماشے۔

💦یہ سب چیزیں کوٹ کر سفوف بنالیں اور درج بالا آمیزے میں شامل کریں۔ اسگندھ پاک تیار ہے۔ اسے چینی کے مرتبان میں رکھیں۔

💦ترکیب استعمال: روزانہ علی الصباح مریض کو یہ دوا دوتولہ گائے یا بھینس کے آدھ کلو دودھ کے ساتھ بطور ناشتہ کھلائیں۔

💦فوائد: یہ دوابدن کے کئی امراض کے لیے اکسیر ہے۔ جن بچوں‘ عورتوں یا مردوں کا جسم سوکھا سڑا ہو اور وہ کمزوری اور لاغری محسوس کرتے ہوں‘ اس کے استعمال سے ان کا جسم فربہ ہو جاتا ہے۔ چہرے کی بے رونقی وپژ مردگی دور کر کے اسے بارونق اور جاذب نظر بناتی اور چہرے کی رنگت نکھارتی ہے۔

💦کھانسی اور دمے کی لاجواب دوا ہے۔ معدے اور جگر کے امراض کے لیے اکسیر سے بڑھ کر ہے۔ خاص طور پر دونوں اعضا کی کمزوری رفع کرتا ہے۔ خون کی شدید کمی اور یرقان کا قلع قمع کرتا ہے۔ تاپ تلی اور تلی کے ورم کے لیے مفید ہے۔ پیٹ کے درد کے لیے لاجواب ہے۔ دوماہ کے استعمال سے خونی یا بادی بواسیر‘ سنگرہنی اور بائو گولہ رفع ہو جاتے ہیں۔

💦خواتین کی تقریباً تمام بیماریوں کے لیے مفید ہے۔ امراض رحم کے لیے بے حد مؤثر اور مفید ہے۔ کثرت حیض‘ ایام خاص کے علاوہ دیگر دنوں میں خون آنا اور لیکوریا وغیرہ کو اس کے استعمال سے فائدہ ہوتا ہے۔ یوں کمزور اور نحیف بچہ بھی تندرست ہو جاتا ہے۔ مردوں کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔ اس دوا کے مسلسل استعمال سے بڑھاپے کی کمزوریاں غائب ہو جاتی ہیں۔ جریان‘ اح**ام وغیرہ دور کرنے کے لیے عجیب الاثر دوا ہے۔ جوانوں کو قبل ازوقت بوڑھا ہونے سے بچاتی ہے۔

💦قبض کشائی کے لیے دنیا میں اس سے بڑھ کر کوئی دوا نہیں۔ یہ دوا اعضائے رئیسہ وشریفہ کو توانائی بخشتی اور مجلوق کے افعال بدن کو با قاعدہ بناتی ہے۔ رعشے کے کئی برس پرانے مریضوں کو صبح نہارمنہ ۲ تولہ اسگندھ پاک‘ عصر کے وقت ۲ چاول جواہر مہرہ اور رات کو ۲ گولی حب رسائن مقلی کھلانے سے یہ مرض ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دور ہو جاتا ہے۔

Chamomile(Gul e Baboona)This is one of the 10 medicinal essential herbs that should be the part of our daily life.Chamom...
24/04/2020

Chamomile(Gul e Baboona)

This is one of the 10 medicinal essential herbs that should be the part of our daily life.

Chamomile tea is a popular beverage that also offers a variety of health benefits.

Chamomile is an herb that comes from the daisy-like flowers of the Asteraceae plant family. It has been consumed for centuries as a natural remedy for several health conditions.

To make chamomile tea, the flowers are dried and then infused into hot water.

Many people enjoy chamomile tea as a caffeine-free alternative to black or green tea and for its earthy, somewhat sweet taste.

Furthermore, chamomile tea is loaded with antioxidants that may play a role in lowering your risk of several diseases, including heart disease and cancer.

Chamomile has properties that may aid sleep and digestion.

10 Basic medicinal kitchen herbs which are essential to know for most of our daily routine remedies.Nature is every thin...
21/04/2020

10 Basic medicinal kitchen herbs which are essential to know for most of our daily routine remedies.

Nature is every thing, every where around us, And nature can also heal itself as this is the basic attribute put into it by Nature!

And knowing about these can prevent us by going to the doctor.

Address

Multan
74000

Telephone

+923006380058

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Instant Doctor posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Instant Doctor:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram