21/08/2023
شکل چاہے کتنی اچھی کیوں نہ ہو اگر کِردار اچھا نہیں تو تم لوگوں کے دلوں میں جگہ نہیں بنا سکتے۔ کِردار کی خوبصورتی پر محنت کرو کیونکہ صورتیں فراموش کردی جاتی ہیں۔ لیکن اچھے اخلاق ہمیشہ یاد رکھے جاتے ہیں۔۔تم خوبصورت ہو یا بدصورت اس کا انحصار اس بات پہ ہے کہ تم خود کو کونسے آئینے سے دیکھنا پسند کرتے ہو ؟؟؟؟
دریا اپنا پانی خود نہیں پیتے ، درخت اپنا پھل خود نہیں کھاتے ، سورج اپنے لئے نہیں چمکتا۔۔ چاند کبھی بھی اپنے لئے روشن نہیں ہوتا اور نہ پھول اپنے لئے خوشبو پھیلاتے ہیں
دوسروں کے لیے جینا ہی فطرت کا اصول ہے ، اور ہم سب ایک دوسرے کی مدد کے لئے پیدا ہوئے ہیں۔
اللہ پر بھروسہ رکھو وہ اتنا غیرت مند ہے کی کسی کا بھروسہ نہیں توڑتا وہ تمہاری شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے۔
زندگی میں خوبصورتی اچھی شکل و صورت سے یا مال و اسباب سے نہیں!!! کامل دین و ایمان سے ہے۔ تم جتنا اللہ کے قریب ہو گے زندگی اتنی ہی حسین ہوگی ۔۔۔اور دل اتنا ہی مضبوط ہوگا، اور جتنا تم اللہ کا ذکر کرو گے، دل اُتنا ہی خوبصورت.🫀