17/08/2025
پیٹ کے کیڑے - Worm Infestations
سیریز: بچوں کی صحت اور ہاؤس وائف مائیں
ہر 3، چھے ماہ بعد دوا دینے کے باوجود بھی بچے کے پیٹ میں کیڑے ختم نہیں ہوتے... ماجرا کیا ہے آخر؟
پہلے تو ان پوائنٹس کو چیک ✅ کر لیں جو آپ کے بچے کے پیٹ میں کیڑوں کی ممکنہ وجہ بن رہا ہے۔
✓ ہاتھ دھونے کی عادت... چھوٹے بچے بالخصوص 7 ماہ سے 6 سال تک کے بچے عام طور پر فرش پر، زمین پر، مٹی میں کھیلنے کے شوقین ہوتے ہیں۔ یونہی تو جناب وہ Observe کرتے ہیں اور نئی نئی چیزیں سیکھ پاتے ہیں۔ لیکن.... یہ ننھے منے کھیلنے کے دوران کئی مرتبہ کسی بھی وجہ سے منہ میں ہاتھ ڈال سکتے ہیں، کچھ کھا سکتے ہیں، ناخن میں گرد جمع کر لیتے ہیں۔ یہی ہاتھ جب منہ تک یا کھانے کی چیز کو لگتے ہیں تو Worms کے انڈے اور لاروا پیٹ تک پہنچانے کا کام کرتے ہیں۔
احتیاطی تدابیر ✅ اس کیلئے احتیاطی تدابیر یہ ہیں کہ فرش پر کھیلنے کے دوران بچے کو کھانے کا کچھ نہ دیا جائے۔ اور کھیلنے کے فوراً بعد اپنی نگرانی میں اس کے ہاتھ دھلوائے جائیں۔ ناخن بروقت کاٹے جائیں۔ کھانے کے دوران بچے کو فرش پر، زمین پر رکھی گئی چیزوں کے قریب اور مٹی کے قریب کھیلنے نہ دیا جائے۔
✓ پانی آلودہ ہونا... چونکہ پینے کے پانی سے ہی گھر کا کھانا بھی پکتا ہے۔ یوں کھانا پانی دونوں کا Worms کے انڈوں اور لاروا سے متاثر ہونے کے امکان ہوتے ہیں۔ اور یہ صرف بچوں ہی نہیں بلکہ بڑوں کے پیٹ میں کیڑوں کی وجہ بھی بنتا ہے۔
احتیاطی تدابیر ✅ جب لگاتار دو مرتبہ ہر چھے مہینے کے بعد بچوں کو Deworm کرنے کے باوجود بھی پیٹ کے کیڑے کم نہ ہوں تو اب آپ کی توجہ پانی اور کھانے کی جانب ہونی چاہیے۔ اگر آپ گھر کا پانی استعمال کرتی ہیں Tap water تو اب سے اسے اچھے سے ابالنا شروع کریں۔ ابال کر ٹھنڈا کریں۔ اور پھر یہ پانی پینے اور کھانا پکانے کیلئے استعمال کریں۔ اگر آپ فلٹر شدہ پانی لیتے ہیں تب بھی worms کے مسائل ہو رہے ہیں تو ممکن ہے پانی ٹھیک سے فلٹر شدہ نہ ہو۔ اسے ابال لینا پھر بھی بہتر رہے گا۔ دوسری صورت میں اس کو چیک کروا لیا جائے کہ آیا پانی ٹھیک سے فلٹر ہوا آ رہا ہے یا نہیں۔
(جاری ہے)
نوٹ: میں ایک Certified Lactation Support Provider CLSP ہوں اور ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن کوچ بھی۔ مزید اچھی ٹپس کیلئے مجھے لازمی فالو کریں۔ بچوں کی ایٹنگ روٹین بہتر کرنے کیلئے میرا سیشن 'Make Kids Eat' جوائن کریں۔ تفصیلات کیلئے مجھے انباکس میسیج کریں 📣
۔
۔
فاطمہ شاہ