Life Care health & wealth

Life Care health & wealth اس پیج پر ہربل میڈیسن کے نسخہ جات طب نبوی، حجامہ، فائر تھیراپی اور مختلف جڑی بوٹیوں کے متعلق معلومات شئیر کی جاتی ہیں

03/06/2024

عضو خاص کی وینس لیک یا خون کی رگوں کا لیک ہونا
دوسری اور آخری قسط

ہمارا موضوع یرقان چل رہا تھا اس کی ابھی ایک قسط مکمل کی درمیان میں ہی دوسرا موضوع شروع کرنا پڑا کچھ قریبی دوستوں کا بہت زیادہ اصرار تھا
خیر چلتے ہیں اپنے موضوع کی طرف
وینس لیک یعنی عضو خاص یا عضو تناسل میں موجود خون کی رگوں کا لیک ہونا
پچھلی قسط میں مکمل تفصیل بتائی تھی
اب علاج کی طرف چلتے ہیں

اس کا پہلا علاج تو آپریشن ہے
جو کے بدقسمتی اس ہمارے ملک پاکستان میں ڈاکٹر حضرات اتنی قابلیت نہیں رکھتے اسے ہاتھ ڈالیں
اسفنجی نما ساخت میں خون کو روکنے والے بلب درست کرتے ہیں ۔
لیکن جہاں تک میں نے طب میں ریسرچ کیا ہے
اپنے ریسرچ ورک میں ، میں نے
قدیم اطباء کرام کی مختلف کتابیں دیکھی جس میں متعدد حکماء حضرات پہلے
عضو تناسل پر پٹیاں ، لیپ ،پھر طلاء جات وغیرہ عضو تناسل پر استعمال کراتے رہیں ہیں-
دعاؤں کا طالب
محمد انیب شاہد
ہاں اب ایک چیز کا خیال رکھنا لازم و مظلوم شرط ہے
اگر خون کی سرکولیشن اور جو احوال نامردی کے علاج میں اعضائے رئیسہ کی کمزوری اس کو بھی درست کیا جاتا ہے ۔
کبھی دماغ کی کمزوری سے خون نہیں پہنچتا اور اگر پہنچتا ہے تو کم
جگر اور گردے خصیتین وغیرہ
عضو تناسل پر گانٹھیں بن جاتی ہیں
قوت باہ کم یا نامردی کیوں کس وجہ سے ہوتی ہے
چند لفظوں میں سارا فلسفہ پہلے بھی سمجھایا تھا اب دوبارہ لکھ دیتا ہوں
جو نامردی چاہیے کسی بھی وجہ سے ہو اس کا خیال رکھنا ایک طبیب کی زمہ داری ہے
دماغ۔:
قوت دماغ سے عضو تناسل میں تحریک ہوتی
ج**ع کی خواہش کا حکم دماغ دیتا ہے
اگر وقت مجامعت شہوت دیر سے پیدا ہو تو کمزوری دماغ و اعصاب کی دلیل ہے
کمزوری دماغ سے ملاپ کی لذت کم ہوتی ہے
اور بوقت انزال لذت بالکل نہیں ہوتی
دعاؤں کا طالب
محمد انیب شاہد

قلب یعنی دل :
قوت دل قلب سے انتشار ہوتا ہے دل خون کو دھکیل کر عضو تناسل کی طرف بھیجتا ہے
اور رگیں خون سے پُر ہو کر انتشار تناؤ پیدا کرتی ہیں
تناؤ پورا نہیں ہوتا
تو مقام عضلات یعنی دل کی کمزوری کی دلیل ہے
ایسا ہی رعشہ اور خفقان دل میں ہوتا ہے
اگر شہوت کے وقت عضو تناسل کی رگیں خون سے پُر نہ ہوں تو کمزوری دل کی علامت ہے
دعاؤں کا طالب
محمد انیب شاہد

جگر :
قوت جگر کمزور کمی خون اور خصیوں سے منی کا تعلق ہے

اگر ج**ع کے وقت دخول کے بعد عضو تناسل ڈھیلا پڑ جاے تو ضعف جگر کی دلیل ہے
کمزوری ضعف جگر سے آلہ تناسل میں سکڑاؤ اور ڈھیلاپن پیدا ہوتا ہے
دعاؤں کا طالب
محمد انیب شاہد
گردے:
اگر ذرہ سی شہوت یا خیال شہوانی پیدا ہونے سے بلا ارادہ منی یا مذی کے قطرے گریں تو کمزوری ضعف گردہ کی دلیل ہے
اگر عضو تناسل میں خون آ کر جلد لوٹ آے تو حشفہ کی خرابی کی علامت ہے
حشفہ خون کو روکتا ہے تاکہ تندی اور تناوری میں کمی واقع نہ ہو
خصیے اپنے خزانہ سے منی کو مثانہ کی طرف بھجتے ہیں
لہذا ان اعضاء میں سے جس میں نقص ہو اس کا علاج کیا جاے تب مریض ٹھیک ہوگا
دعاؤں کا طالب
محمد انیب شاہد
اسی لیے قوت باہ کا اصل اصولی علاج میں ، میں نے اعضاء رئیسہ شریفہ پر زور دیا تھا پہلی پوسٹ بھی اعضاء رئیسہ شریفہ کے علاج کے متلعق لکھی تھی
ہمیشہ مریض کو
اسی طبی اصول کے مطابق دوا دی جاتی ہے
اور جو علاج کرواچکے ہیں وہ بخوبی واقف ہیں
اعضاء رئیسہ شریفہ کی قوت طاقت کے لیے میں پچھلی پوسٹوں میں تفصیلی نسخہ جات لکھ چکا ہوں
اگر یہاں دوبارہ لکھنا شروع کروں تو پوسٹ بہت لمبی ہوجاے گی
اب اعضاء رئیسہ کی کمزوری تو دور ہوگی
دعاؤں کا طالب
محمد انیب شاہد
اب عضو کے مسائل کھڑے ہوگے
کہیں جڑ پتلی ہو جاتی ہے
کہیں وینس لیک پرابلم
یا کہی عضو ٹیڑھا دائیں یا بائیں یا حالت انتشار میں نیچے کو جھک جاتا ہے
عضو
اسفنجی نما ساخت ہے
اور اس میں خون جمع ہونے کے خانے ہیں
آپریشن پر لاکھوں روپے لاگت وہ بھی پلاسٹک سرجری سے ایک دوست کے بقول لاہور یا کراچی میں امریکن ڈاکٹرز کا سنا ہے وہ آکر کرتے ہیں
پاکستانی ڈاکٹروں کا ابھی اس بارے میں کوئی زیادہ سنا نہیں
دعاؤں کا طالب
محمد انیب شاہد
بہرحال اچھی خاصی ریسرچ کے بعد قدیم اطباء کی کتابوں کا مطالعہ کیا جس میں متعدد نے اپنے اپنے طریقے لکھے
تمام کے نظریات اور طریقہ علاج پڑھنے کے بعد
جو رزلٹ نکالا ہے وہ
اب آ پ کے سامنے رکھتا ہوں
دعاؤں کا طالب
محمد انیب شاہد
وینس لیک پرابلم میں
مریض کو جنسی سرگرمیوں سے ایک لمبا ریسٹ کرانا چاہیے
مریض کو محرک دوا یعنی انتشار یا عضو خاص میں خون بڑھانے والی دوا کی نسبت
مسکن دوا دیں
جس سے خون کا بہاؤ عضو کی طرف کم سے کم جاے
یا سلسہ کم از کم دو ماہ یا اس سے زیادہ چلے
اب آپریشن میں بھی یہی ہوگا
ڈاکٹر مریض کو کچھ ماہ کے لیے جنسی تعلقات بنانے سے پرہیز کرنے کا کہے گا
قدیم حکماء حضرات نے اپنے وقت میں بڑا ٹاپ کا علاج متعارف
جس میں پہلے مریض کو ایسی دوا دیں جس سے انتشار مکمل ختم تو نہیں یہ نا ہو نیم حکیم مریض کو نامرد ہی کردے لیکن ایسی دوا دے جس سے انتشار نا ہونے کے برابر ہو
کچھ ماہ مریض کو جنسی سرگرمیوں سے پرہیز کے لیے سختی سے منع کرے
بعض نے تو یہاں تک لکھا ہے اگر مریض چند ماہ پرہیز کرتا ہے تو بغیر کسی دوا کے یہ مرض ویسے ہی ٹھیک ہوجاے گا
قدرت کا ایک بہت ہی خوبصورت نظام ہے جانداری یا انسانی وجود میں جس جگہ سے بھی متاثر ہوتا ہے دماغ فوری پیغام بھیج کر اسی کی طرف ریکوری کا کام شروع کراتا ہے
ہاں پرہیز کے بعد عضو خاص پر ٹکور کرنے کے لیے ٹکوریں بنا کر دیں
دعاؤں کا طالب
محمد انیب شاہد
ٹکور ایسی ہونی چاہیے جو خون کے بہاؤ کو تیزی سے بڑھاے
ٹکور کا ایک زبردست چھوٹا سا نسخہ لکھ دیتا ہوں
عام ہلدی اس کی ثابت ایک ڈلی لیں
روغن مال کنگنی خود ساختہ ہو
اب روغن کو نیم گرم کریں
ہلدی پوٹلی میں باندھ کر اس میں ہلکا گرم کرکے عضو پر روزانہ کی بنیاد پر آدھا گھنٹہ ٹکور کریں
یہ عمل ایک ڈیڑھ ماہ تک جاری رکھنا ہے
دن کو ٹکور کرلے
رات لگانے کے لیے اچھا سا طلاء بنا کر دیں
کرنٹ طلاء کا نسخہ کافی بار شئیر کرچکا ہوں
وہ ٹاپ رزلٹیڈ طلاء ہے وہ بنا کر مریض کو استعمال کروائیں
اس علاج میں صبر سکون چاہیے ہوتا ہے اگر مریض بے صبرا ہے اسے جواب دے دیں
دماغ کھپانے سے اچھا ہے پہلے ہی جان چھڑا لیں
اسے ادھر اودھر جلد بازی میں پھرنے دیں
وہ تھکا ہارا دوبارہ آپ ہی کی طرف لوٹے گا

نوٹ :
میں نے متعدد ایسے ڈاکٹروں اور حکماء حضرات کو دیکھا ہے اگر ان کے پاس وینس لیک پرابلم کا کوئی مریض چلا جاتا ہے جو کہتا ہے عضو میں سختی انتشار قوت بوجہ خون کی رگیں لیک ہونے کے سبب نہیں ہے تو
وہ اسے فوری محرک یعنی قوت والی دوا کھلاتے ہیں انتشار سختی قائم ہو
خون کا بہاؤ عضو میں زیادہ سے زیادہ ہو
یہی سب سے بڑی غلطی ہے
اب اسی میں ہی وہ مریض کا بیڑا غرق کر رہے ہوتے ہیں
اب مریض اپنی لا علمی یا نا سمجھی میں ہی عضو میں سختی پیدا کرنے والی ادویات کا بے دریغ استعمال کرتا ہے
ایک تو وینس پہلے ہی لیک ہے اوپر سے خون کا بہاؤ بڑھا کر مرض کی نوعیت کو اور زیادہ بڑھا دیتے ہیں
جو بعد میں لاعلاج مرض بن جاتا ہے
دعاؤں کا طالب
محمد انیب شاہد
جیسا اوپر میں نے تفصیل میں اعضاء رئیسہ شریفہ کی قوت طاقت کے بارے میں گفتگو کی ہے
مریض کو کچھ ماہ کے لیے انتشار والی ادویات سے دور رکھا جاے
مریض کو جنسی سرگرمیوں سے
سختی سے منع کیا جاے
بعد میں ٹکور مالش وغیرہ کرائیں جائیں تو مریض قدرتی طور پر صحت یاب ہوسکتا ہے
اب جو اس سارے فلسفے کو سمجھ لے گا
وہ کبھی ناکام نہیں ہوگا
امید ہے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہوگا
یہ موضوع الحمدللہ مکمل ہوا
کل سے ان شاءاللہ یرقان پر دوبارہ تفصیلی گفتگو ہوگی
تب تک اپنا خیال رکھیں
دعاؤں میں یاد رکھیے
Only WhatsApp
03165641866

03/06/2024

*جگر و مثانہ کی گرمی کا خاتمہ*❣️✨
تین چیزوں سے گرمی دور بھگائیں۔❣️✨
ھوالشافی۔۔تخم بالنگا . گوند کتیرا . اور چھلکا اسپغول .... ✨❣️
پہلی دونوں اشیاء کو رات کے وقت پانی میں بھگو کر رکھیں، صبح پھولے ہوئے ہوں گے اس میں اور پانی ڈال کر اور چھلکا مکس کرلیں اور حسب ذائقہ چینی یا شربت صندل مکس کر کے پئیں۔ جگر کی گرمی مثانہ کی گرمی 15 دن میی ٹھیک ھو جاو گے✨❣️

مرض یرقان پر تفصیلی گفتگوقسط اولکوشش کروں گا دو یا تین پوسٹوں میں یہ موضوع مکمل کروں گا آ ج کل یہ مرض بڑی شدت سے پھیل رہ...
03/06/2024

مرض یرقان پر تفصیلی گفتگو
قسط اول

کوشش کروں گا دو یا تین پوسٹوں میں یہ موضوع مکمل کروں گا
آ ج کل یہ مرض بڑی شدت سے پھیل رہا ہے ہر دس میں سے دو بندے اس کا شکار ہیں
آ پ سن کر حیران ہوں گے
یرقان بذات خود کوئی مرض نہیں
ہے
اصل میں یہ امراض جگر یا پھر بعض دوسرے امراض کی ایک بڑی وجہ ہے
دعاؤں کا طالب
محمد انیب شاہد
اصل میں ہوتا یہ ہے اس مرض میں صفرا خون کے ساتھ گردش شروع کردیتا ہے
اب ہوتا کیا ہے
جسمانی جلد اور آنکھوں کی رنگت زرد پڑ جاتی ہے
مریضِ کا جسم پلپلاہٹ سا ہوجاتا ہے
مریضِ کی انکھوں کی اندرونی جھلی بھی زرد ہوجاتی ہے

یرقان کی دو اقسام ہیں
پیلا یرقان
کالا یرقان
اس کی تیسری قسم بھی ہے جسے یرقان مہلک کہا جاتا ہے اس کی وضاحت قسطوں کے آخر میں کروں گا لیکن بیسک دو قسمیں ہیں جو اوپر لکھی ہیں
دعاؤں کا طالب
محمد انیب شاہد
آ ج کا موضوع پیلا یرقان
پیلا یرقان اس وقت ہوتا جب صفرا خون کے ساتھ مل کر گردش شروع کردیتا ہے
اس کی چند علامات لکھ دیتا ہوں
مریض کو خاص قسمی بخار شروع ہوجاتے ہیں
جو مسلسل وقفے سے چلتے ہیں مریض کی حالت دن با دن بگڑتی ہے
پیشاب کا رنگ زرد یا بھرے سیاہی مائل شروع ہوجاتا ہے
بھوک بالکل نہیں لگتی
آنکھیں پلپلاہٹ سی ہو جاتی ہیں
قوت ہاضمہ خراب
گندی خارش ہوجاتی ہے
پھوڑے پھنسیاں نکلنا شروع ہوجاتی ہیں
مریضِ بد مزاج ، بے چین طبیعت
دن با دن کمزور کی طرف چلا جاتا ہے
یہ چند علامات لکھ دی ہیں
اچھا ایک بات ذہن نشین کرلیں
بعض دفعہ وبائی صورت میں بھی یرقان ہوجاتا ہے
آ ج کل تو اس کے زیادہ پھیلنے کی وجہ پینے والا ناقص پانی اور کھانے میں کیمکل سے تیار کردہ غزائیں ہیں

اب علاج کی طرف چلتے ہیں

شربت عناب:
دعاؤں کا طالب
محمد انیب شاہد

عناب 5 تولہ
آ لو بخارا 7 تولہ
تخم کاسنی 1 تولہ
مکو دانہ 1 تولہ
گل گاؤ زباں 1 تولہ
تخم خیارین 1 تولہ
گل نیلوفیر 1 تولہ

مشہور طریقے سے شربت بنالیں
صبح ،دوپہر ، شام
دو دو چمچ مریض کو استعمال کروائیں

سفوف کافوری :

گل سرخ 1 تولہ
صندل سفید 1 تولہ
طباشیر 1 تولہ
تخم خرفہ 5 گرام
تخم کاسنی 5 گرام
تخم کاہو 5 گرام
مغز تخم کدو 5 گرام
گوند کتیرا 3 گرام
کافور 2 گرام

تمام کا پاؤڈر کرلیں
صبح و شام نہار ہاف چمچ شربت بزوری سے دیں
یا املی، آ لو بخارے کے شربت سے دیں

دعاؤں میں یاد رکھیے گا

Only WhatsApp
03165641866

معدہ بہت ساری بیماریوں کو جنم دیتا ہے معدے کے مختلف مسائل ہیں جن میں خوراک کا ٹھیک سے یا جلد ہضم نہ ہونا قبض کا رہنا کھٹ...
29/05/2024

معدہ بہت ساری بیماریوں کو جنم دیتا ہے معدے کے مختلف مسائل ہیں جن میں خوراک کا ٹھیک سے یا جلد ہضم نہ ہونا قبض کا رہنا کھٹے ڈکار ,خوراک کی نالی میں جلن پیٹ میں گیس کا رہنا معدے کا السر اگر آپ ان میں سے کسی بھی مسئلے کا شکار ہیں اور اس کا مکمل علاج چاہتے ہیں تو پریشانی چھوڑیں اور ابھی حکیم سید شفقت سے رابطہ کریں اور اپنے تمام مسائل کا ہمیشہ کے لئے علاج کری
الحمدللہ معدے کے تمام امراض کا انشااللہ مکمل اور کامیاب علاج
03165641866

انگوٹھا چوسنے اور پیسیفائرز آپ کے بچے کے دانتوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ بچوں کی فطری جبلت ہوتی ہے جو انہیں جڑوں کی طرف ...
15/05/2024

انگوٹھا چوسنے اور پیسیفائرز آپ کے بچے کے دانتوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
بچوں کی فطری جبلت ہوتی ہے جو انہیں جڑوں کی طرف لے جاتی ہے (اپنے سر کو کھانے کے ذریعہ جیسے نپل یا بوتل کی طرف موڑتے ہیں) اور چوستے ہیں۔

جڑیں اور چوسنے کے اضطراب پیدائش سے ہی موجود ہوتے ہیں، اور ممکنہ طور پر پیدائش سے پہلے بھی۔

چونکہ یہ اضطراب اس طرح سے ہوتا ہے کہ بچے کو کھانا کھلایا جاتا ہے، اس لیے وہ آرام اور تحفظ کے جذبات سے گہرا تعلق رکھتے ہیں۔ جڑوں کا اضطراب عام طور پر تقریباً چھ ماہ کی عمر میں ختم ہو جاتا ہے، لیکن چوسنے سے جو سکون بخش اثر آتا ہے وہ کئی سالوں تک برقرار رہ سکتا ہے۔

بہت سے بچوں کے لیے، سکون کا یہ احساس انھیں اپنے ابتدائی بچپن کے دوران اپنے انگوٹھے، انگلیوں، یا پیسیفائر کو چوسنے پر لے جاتا ہے۔

لیکن یہ عادتیں کب ایک مسئلہ بن جاتی ہیں، اور اگر آپ کا بچہ اس عادت کو نہیں توڑ سکتا تو آپ کو ان کے بارے میں کیا کرنا چاہیے؟

پرسکون کرنے والا
پیسیفائر بچوں کے لیے ٹھیک ہیں، لیکن آپ کے بچے کو اسے کب ترک کرنا چاہیے؟

انگوٹھا چوسنا اور پیسیفائر دانتوں کی نشوونما کو کیسے متاثر کرتے ہیں
بچے کے منہ کی چھت اور اوپری دانتوں کے محراب میں ہڈیاں ان کی زبان، جبڑے کے جوڑ، گالوں اور ہونٹوں کے دباؤ کے مطابق بڑھتی ہیں۔

انگوٹھے، انگلیاں، یا پیسیفائر جیسی چیزیں تبدیل کر سکتی ہیں کہ یہ قوتیں کس طرح ترقی پذیر ہڈی کے خلاف دباتی ہیں، جس سے اس کی شکل میں تبدیلی آتی ہے۔

پیسیفائر اور انگوٹھا چوسنے کی دونوں عادات گالوں میں مضبوط لچک پیدا کرتی ہیں، جو اوپری جبڑے کے اطراف میں دباؤ ڈال سکتی ہے اور اسے عام طور پر تنگ کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔

پیسیفائرز زبان کو اپنی مثالی پوزیشن میں بیٹھنے، اوپری دانتوں کے پیچھے آرام کرنے اور تالو (منہ کی چھت) کے ساتھ لیٹنے سے روکتے ہیں۔ زبان کو صحیح جگہوں پر دھکیلنے کے بغیر، تالو بہت تنگ ہو سکتا ہے، یا سامنے والے دانتوں کو اس طرح سے زاویہ بنایا جا سکتا ہے جو بچے کے کاٹنے پر انہیں چھونے سے روکتا ہے۔

انگوٹھے اور انگلی چوسنے کے اکثر صحت مند نشوونما کے لیے زیادہ سنگین نتائج ہوتے ہیں۔ چونکہ وہ پیسیفائر کے مقابلے میں بہت زیادہ سخت ہوتے ہیں، اس لیے انگوٹھے اور انگلیاں منہ کی چھت میں شدید گھماؤ کا باعث بن سکتی ہیں، گویا یہ انگوٹھے کے گرد لپیٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ دانتوں کے محراب کے بائیں اور دائیں اطراف کو ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جس سے دانتوں کی نشوونما کے ساتھ ساتھ کاٹنے کے سنگین مسائل پیدا ہوتے ہیں اور ممکنہ طور پر ان کے چہرے کی شکل مستقل طور پر بدل جاتی ہے۔

ایک بچے کو پیسیفائر کا استعمال کب بند کر دینا چاہیے؟

آرتھوڈانٹک پیسیفائر کے گول شکلوں سے کم نقصان دہ اثرات ہو سکتے ہیں۔
آرام دہ اور پرسکون بچے کو آرام دہ اور پرسکون کرنے کے لئے ناقابل یقین حد تک مددگار ثابت ہوسکتا ہے. درحقیقت، وہ SIDS کے لیے بچے کے خطرے کو کم کرنے میں بھی مدد کر سکتے ہیں۔

تاہم، وہ ایک دو دھاری تلوار ہیں۔ روزانہ پیسیفائر کے استعمال کو کان کے انفیکشن کی مخصوص اقسام کے لیے ایک خطرے کے عنصر کے طور پر شناخت کیا گیا ہے، لہذا اگر آپ کے بچے کو یہ اکثر ہوتا ہے، تو آپ پیسیفائر کے استعمال کو کم یا ختم کرنا چاہیں گے۔

عام طور پر، ہم دانتوں اور تالو پر اثرات اس وقت دیکھنا شروع کر دیتے ہیں جب بچے تقریباً 3 سال سے زیادہ عمر کے پیسیفائر کا استعمال کرتے ہیں، اس لیے بہتر ہے کہ اس وقت تک ان کا دودھ چھڑانے کی کوشش کریں۔

کچھ شواہد موجود ہیں کہ پیسیفائر کا طویل استعمال تقریر بولنے کی نشوونما میں مداخلت کر سکتا ہے، لیکن مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

بچوں کے لیے اس عادت کو توڑنا بھی بہت زیادہ مشکل ہو جاتا ہے اگر وہ اب بھی 4 سال کی عمر تک پیسیفائر استعمال کر رہے ہوں۔

اپنے بچے کو شہد کو پیسیفائر کے ساتھ نہ دیں، یا تو اسے ڈبو کر یا تجارتی طور پر دستیاب شہد سے بھرے پیسیفائر میں۔ شہد بچوں کو بوٹولزم کا شکار کر سکتا ہے، جو کہ ممکنہ طور پر مہلک نیوروٹوکسن ہے۔ اس کے علاوہ، شوگر گہاوں کے لیے خطرات کو بڑھاتی ہے۔

انگوٹھا چوسنے کی حکمت عملی
انگوٹھے اور انگلی چوسنا پیسیفائر کے استعمال کے مقابلے میں توڑنا بہت مشکل عادت ہے۔ سب کے بعد، ایسا نہیں ہے کہ آپ انہیں لے جا سکتے ہیں!

زیادہ تر بچے تقریباً 3 سال کی عمر تک اپنا انگوٹھا خود ہی چوسنا چھوڑ دیتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کا چھوٹا بچہ چھوڑنے کے لئے جدوجہد کر رہا ہے تو، یہاں کچھ حکمت عملی ہیں جو مدد کر سکتی ہیں.

1. معلوم کریں کہ آپ کا بچہ اپنا انگوٹھا کیوں چوستا ہے۔
کیا آپ کا بچہ اس وقت اپنا انگوٹھا چوستا ہے جب وہ گھبراہٹ، ڈرپوک یا خوف محسوس کر رہا ہو؟ یا انہیں سونے کی ضرورت ہے؟

ان وجوہات کی نشاندہی کرنا جن کی وجہ سے آپ کا چھوٹا بچہ انگوٹھا چوستا ہے آپ کو ان کی مخصوص ضروریات کے مطابق حکمت عملی بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔ مثال کے طور پر، ایک پریشان بچے کو اونچی آواز میں یا مصروف ماحول میں زیادہ مدد کی ضرورت ہو سکتی ہے، جہاں رات کے وقت انگوٹھا چوسنے والے کو سونے کے وقت کے نئے معمول کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

2. اسے مثبت رکھیں۔
انگوٹھا چوسنے پر بچے کو ڈانٹنے سے شرم اور اضطراب کے جذبات بڑھ جائیں گے، جس کی وجہ سے وہ اسے اور بھی زیادہ کرنا چاہتے ہیں۔ ایسی باتیں کہنا پرجوش ہے جیسے، "صرف بچے اپنا انگوٹھا چوستے ہیں اور آپ بچے نہیں ہیں،" لیکن عدم تحفظ میں اضافہ شاید آپ کے بچے کو سکون کا ایک قابل اعتماد ذریعہ تلاش کرے گا، جو ماضی میں انگوٹھا چوستا رہا ہے۔

اس کے بجائے، نوٹس کریں کہ وہ کب نہیں کر رہے ہیں اور اس کامیابی کی تعریف کریں۔

اس کے بارے میں ہمدرد ہونا بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے کہ اسے روکنا کتنا مشکل ہے، اور جب انہیں لگتا ہے کہ انہیں اس کی ضرورت ہے تو یہ کتنا آرام دہ ہے۔ اگر وہ جانتے ہیں کہ آپ سمجھتے ہیں کہ وہ کس چیز کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیں، تو وہ آپ کے رکنے کے اشارے کے بعد زیادہ محفوظ محسوس کر سکتے ہیں۔

ایک پسندیدہ بھرے جانور انگوٹھا چوسنے کا ایک اچھا متبادل ہو سکتا ہے۔

3. متبادل پیش کریں۔
کیا آپ کے بچے کو اپنے ہاتھوں کو مصروف رکھنے کے لیے کسی چیز کی ضرورت ہے؟ کیا انہیں ضرورت ہے کہ آپ انہیں پکڑیں یا کسی پرسکون جگہ پر لے جائیں جب وہ ڈرپوک یا پریشان محسوس کریں؟

اگر آپ جانتے ہیں کہ آپ کے بچے کو زیادہ تناؤ کی صورتحال کا سامنا ہے جہاں وہ عام طور پر اپنا انگوٹھا چوستے ہیں، تو ان سے پوچھیں کہ اور کیا چیز انہیں بہتر محسوس کرنے میں مدد دے سکتی ہے، جیسے کہ پسندیدہ بھرے جانور کو لانا۔

تاہم، یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ انگوٹھا چوسنے کو اکثر کسی مخصوص شے کے ساتھ جوڑا جا سکتا ہے، جیسے کمبل یا بھرے ہوئے جانور، جو بذات خود اس عادت کا محرک بن سکتا ہے۔ لہذا اس چیز کو ہٹانا ضروری ہوسکتا ہے جب تک کہ عادت ٹوٹ نہ جائے۔

4. قابل حصول اہداف طے کریں۔
کسی بھی عادت کو چھوڑنا بہت زیادہ محسوس کر سکتا ہے۔ طرز زندگی کی کسی بھی دوسری تبدیلی کی طرح، بتدریج اس تک پہنچنا آپ کو بہتر، دیرپا نتائج دے سکتا ہے۔

ایک گھنٹے کے لیے ٹائمر لگانے کی کوشش کریں اور اگر آپ کا بچہ انگوٹھا چوسنے کے بغیر اسے ایک گھنٹہ بنانے کے قابل ہو تو اسے انعام دیں۔ پھر، وہاں سے آہستہ آہستہ اضافہ کریں.

آپ انگوٹھے چوسنے کے بغیر بھی دنوں کا ٹریک رکھ سکتے ہیں۔ آپ بچے کو ہر کامیابی کے لیے ایک کیلنڈر پر اسٹیکرز لگا سکتے ہیں، جو انھیں ترقی دیکھنے اور اپنے آپ میں ایک انعام بننے میں مدد دے سکتا ہے۔

5. کسی پیشہ ور سے مدد حاصل کریں۔
کچھ بچوں کو انگوٹھا چوسنے کی شدید ضرورت ہوتی ہے اور وہ خود نہیں روک سکتے۔ اگرچہ وہاں بہت ساری مصنوعات موجود ہیں جو مدد کرنے کا دعوی کرتی ہیں، وہ بہت سے بچوں کے لیے کام نہیں کرتی ہیں۔

اگر آپ نے سب کچھ آزما لیا ہے اور محسوس ہوتا ہے کہ آپ کے پاس اختیارات نہیں ہیں تو ہم سے بات کریں!

ہم آپ کو ایک آرتھوڈانٹسٹ سے جوڑ سکتے ہیں جو ایک ایسا آلہ بنا سکتا ہے جو انگوٹھے کو منہ کی چھت کے خلاف سکشن پیدا کرنے سے روکے گا۔ ہم عام طور پر اسے آخری حربے کے طور پر تجویز کرتے ہیں۔

ہماری ٹیم کس طرح مدد کر سکتی ہے؟
انگوٹھا چوسنے والے دانت
انگوٹھا چوسنا آپ کے بچے کے سخت تالو کی شکل کو متاثر کرنے کے مقابلے میں غیر معمولی دباؤ پیدا کرتا ہے۔
دانت ٹیھڑے آگے بڑھے اٹھے ہوئے
اگر آپ اپنے بچے کو انگوٹھا چوسنے یا پیسیفائر جیسی عادت چھوڑنے میں مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور محسوس کر رہے ہیں کہ آپ دونوں جدوجہد کر رہے ہیں، تو ہم سے بات کریں!

ہم آپ کے بچے کو نرمی سے یہ سمجھانے میں مدد کر سکتے ہیں کہ انگوٹھا چوسنے سے ان کے دانت کم صحت مند کیسے ہو سکتے ہیں۔ ہم آپ کی حوصلہ افزائی کو تقویت دینے کے لیے انعامات پیش کر سکتے ہیں۔ (ہم آپ کو یہ نہیں بتا سکتے کہ خزانے کے سینے سے اضافی خزانے کے وعدے سے کتنے بچے متاثر ہوئے ہیں اگر وہ اپنا انگوٹھا چوسنا چھوڑ دیں۔)

یاد رکھیں کہ یہ کچھ بچوں کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے۔ ان پر بہت زیادہ دباؤ ڈالنے سے عمل میں مزید تاخیر ہو سکتی ہے۔
♦️✿✿نوٹ
پوسٹ شئیرنگ مفید معلومات و مفاد عامہ ایجوکیشنل پرپوز کے لیے ہے، تشخیص و تجویز علاج معالج کا بدل نہیں - بتائے گئے طریقے کے مطابق خالص ادویہ خریدیں بنائیں اور مقدار خوراک سے تجاوز نہ کریں۔
برائے مہربانی صحت کے مسائل کے کسی بھی مسائل کے لیے ہم سے رجوع کریں
03165641866

ٹھنڈے مشروبات کی کثرت سے معدہ اور انتڑیاں سرد ہو جاتی ہیں ۔جسکی وجہ سے ریاح کا اخراج رک جاتا ہے ،خشکی اور شدید قبض ہوتی ...
15/05/2024

ٹھنڈے مشروبات کی کثرت سے معدہ اور انتڑیاں سرد ہو جاتی ہیں ۔جسکی وجہ سے ریاح کا اخراج رک جاتا ہے ،خشکی اور شدید قبض ہوتی ہے
بعض اوقات بائیں گردے میں درد بھی ہونا شروع ہو جاتا ہے ۔اس لیے کھانا کھانے کے 2 گھنٹے بعد گوگھرو کا قہوہ کبھی کبھار ضرور استعمال کریں
درجہ بالا شکایت دور کرنے کے علاوہ اعصاب کو مضبوط کرے گا
ایک چمچ گوکھرو (بکھڑا) ڈیڑھ کپ پانی میں قہوہ تیار کریں

یہ نیم کے کچے بیج ہیں۔ 1+0+1روزانہ دو ٹائم ایک ایک دانہ صبح و شام کاٹ کر پانی کے ساتھ نگل لیں ۔ یہ مصفی خون ہے۔ پیٹ کیلی...
15/05/2024

یہ نیم کے کچے بیج ہیں۔ 1+0+1
روزانہ دو ٹائم ایک ایک دانہ صبح و شام کاٹ کر پانی کے ساتھ نگل لیں ۔ یہ مصفی خون ہے۔ پیٹ کیلیئے زبردست ہے۔ بےعیب ہے۔
انشاللہ فائدہ ہوگا۔

شیاٹیکا:-مغز ریٹھہ کا سفوف بنا لیں 500 ملی گرام کیپسول بھر لیں 1 کیپسول رات کو دودھ نیم گرم سے۔درد شیاٹیکا کے 7 دن کافی ...
15/05/2024

شیاٹیکا:-
مغز ریٹھہ کا سفوف بنا لیں 500 ملی گرام کیپسول بھر لیں 1 کیپسول رات کو دودھ نیم گرم سے۔درد شیاٹیکا کے 7 دن کافی ہے
اعلی درجہ شوگر کنٹرولر بھی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ذکاوت حس
مغز ریٹھہ 50 گرام
کافور 25 گرام
سفوف بنا کر نخودی گولیاں بنا لیں
1 گولی صبح و شام کھانے کے بعد پانی سے
ذکاوت حس کے لیے 14 دن کافی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امراض دندان
تخم ریٹھہ جلا کر کوئلہ بنا لیں اور اسکے ہموزن پھٹکڑی بریاں ملا کر باریک پیس لیں بطور منجن صبح و شام استعمال کریں
ہلتےدانت مضبوط اور درد ختم ہوجائے گا
10 دن کافی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بواسیر ہمہ قسم
مغز ریٹھہ آب مولی میں کھرل کرکے نخودی گولیاں بنا لیں اور 1 گولی صبح و شام کھانی کے بعد لیں
بواسیر کے لیے مفید ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جریان و بواسیر
مغز ریٹھہ + کشتہ قلعی ہموزن لیں, 500 mg کیپسول بھر دیں, جریان اور بواسیر کیلیے اعلی دوا ہے 1 کیپسول صبح و شام

جب آپ مسکراتے ہیں، تو یہ *اینڈورفنز* جاری کر سکتا ہے، جو آپ کو خوش اور زیادہ مثبت محسوس کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ اس کے ع...
05/05/2024

جب آپ مسکراتے ہیں، تو یہ *اینڈورفنز* جاری کر سکتا ہے، جو آپ کو خوش اور زیادہ مثبت محسوس کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، چہرے کے تاثرات جیسے کہ مسکرانا کسی کے موڈ کو بڑھا سکتا ہے اور مثبت خیالات کو بڑھا سکتا ہے۔ لہذا جب بھی آپ کو تھوڑا سا نیلا محسوس ہو تو مسکرانے کی کوشش کریں، اس سے آپ کو بہتر محسوس ہو سکتا ہے۔ 🔰🛝

*اینڈورفنز کیا کرتے ہیں* ؟اینڈورفنز *دماغ* میں پٹیوٹری غدود اور ہائپوتھیلمس کے ذریعہ جاری کردہ نیورو ٹرانسمیٹر ہیں۔ قدرت...
05/05/2024

*اینڈورفنز کیا کرتے ہیں* ؟

اینڈورفنز *دماغ* میں پٹیوٹری غدود اور ہائپوتھیلمس کے ذریعہ جاری کردہ نیورو ٹرانسمیٹر ہیں۔ قدرتی ہارمونز کے طور پر، وہ درد کو کم کر سکتے ہیں، تناؤ کو کم کر سکتے ہیں، موڈ کو بہتر بنا سکتے ہیں، اور آپ کی تندرستی کے احساس کو بڑھا سکتے ہیں۔ جب آپ خوشگوار سرگرمیاں جیسے کھانا، ورزش اور جنسی تعلقات وغیرہ کرتے ہیں تو جسم اینڈورفنز جاری کرتا ہے🔰🛝

23/04/2024

_*`معدہ تیزابیت وجوہات اور علاج`*_

معدہ ہمارے جسم کا انتہائی اہم عضو ہے جس کی خرابی سے پورے جسم کے اعضاء متاثر ہوتے ہیں۔ معدہ ہی ہضم شدہ خوراک کے ذریعے ہمارے جسم کو قوت اور توانائی فراہم کرتا ہے۔ لہذا اگر معدہ ہی خراب ہو جائے تو پھر جسم کو قوت اور توانائی کس طرح ملے گی؟ موجودہ دور میں جہاں زندگی میں بہت ساری آسانیاں پیدا ہو گئ ہیں۔ وہاں ان سہولیات کی وجہ سے انسان کی صحت پر اس کے برے اثرات بھی ظاہر ہو رہے ہیں۔ فاسٹ فوڈ کا کثرت سے استعمال اور ورزش کا فقدان ، آج کے دور کے انسان کی صحت کو بری طرح تباہ کر ر ہے ہیں۔ خاص طور پر نظام انہظام پر اس کا بہت برا اثر پڑھ رہا ہے۔ معدہ میں جلن ، گیس، تیزابیت کے مسائل تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ اگر مناسب غذا نہ کھائی جائے تو معدہ متاثر ہوتا ہے اور پھر کھانے کے بعد بوجھل پن کا شکار ر ہونا، گیس اور سینے میں جلن ہو نا عام سی بات ہے۔* بادی خوراک کے استعمال سے بچیں اور کوشش کریں کہ کھانے میں ادرک کا استعمال متواتر کریں۔ خوراک میں ان کی شمولیت سے بادی اجزاءکے مضر اثرات ختم ہو جاتے ہیں۔ اور معدہ پر بوجھ نہیں رہتا ہے۔ * ناشتہ کر کے دن کی سرگرمیوں کا آغاز کریں اور دوپہر کے کھانے کے بعد چند منٹ کے لئے ہی سہی آنکھیں موند کر ذہن کو بالکل خالی چھوڑ دیں۔ رات کا کھانا سونے سے دو گھنٹے پہلے کھائیں اور کھانے کے بعد چہل قدمی ضرور کریں پانی کھانے کے ایک گھنٹے کے بعد پئیں۔ مرچ مصالحہ کا استعمال ترک کر دیں۔ خا ص طور پر سرخ مرچ۔ کچھ عر صہ کے لے اگر ہو سکے تو سالن کا استعمال چھوڑ دیں۔ شہد پانی میں ملا کر پئیں۔ دہی اور لسی کا استعمال کریں...

اجوائن تھوڑی سی چبا کہ کھا لیں۔
چاول ابال کر پانی پئیں۔
میٹھا سوڈا ایک چمچ پانی کے ایک گلاس میں ڈال کر گھونٹ گھونٹ لیں
معدے کی تیزابیت دور کرنے کا حل
*زیتون کا خالص تیل ایک چمچ صبح دوپہر شام
*شہدایک چمچ صبح پانی میں ملا کر پئیں۔
*فریج میں دودھ ٹھنڈا کریں اور رات کو سوتے ہوئے ۔ 10 سے 15 دن تک استعمال کریں۔
*روزانہ چھلکے سمیت ایک سیب کھائیں۔
*پودینہ کی ایک ٹہنی کو ایک لیٹر پانی میں اُبال لیں اور دن میں تین مرتبہ یہ پانی پینے سے معدے کی تیزابیت دور ہو جائے گی...

*معدے کی تیزابیت دور کرنے کیلئے ادرک اور پپیتا اپنی خوراک میں شامل کریں۔ کیونکہ ادرک اور پپیتا زود ہضم ہیں اور یہ معدے کی درد دور کرنے میں موثر ہیں۔
سیب کا سرکہ پانی میں ڈال کر کھانے کے دوران استعمال کریں۔
*پیپر منٹ یا عام چائے بنائیں اور اس میں لیموں کا رس یا شہد شامل کرکے پئیں۔ اس سے آپ بہت سکون محسوس کریں گے خاص طور پر پیپر منٹ معدے کی گرانی دور کرنے جسم کو سکون دیتا ہے۔ چائے میں چینی یا مصنوعی شکر کا استعمال ہرگز نا کریں کیونکہ یہ مزید گرانی کا سبب بن سکتی ہیں
*وزن کم کریں کیونکہ معدے کے گرد جمع ہونے والا وزن تیزابیت کو اوپر کی جانب منتقل کرتا ہے۔ کھانا کم مقدار میں زیادہ دفع کھائیں اس طرح معدے میں تیزابیت کی مقدار کم ہوجاتی ہے۔
*تیزابیت ہوجانے کی صورت میں مندرجہ ذیل اقدامات کریں:
* چائے، کافی اور کولڈ ڈرنگ کا استعمال بند کردیں۔
* روزانہ نیم گرم پانی کا ایک گلاس پئیں۔
* کیلے، تربوز اور کھیرے کو روز مرہ غذا کا حصہ بنائیں۔
* تربوز کا جوس بھی بہت مفید ہے۔
* ناریل کا پانی بھی تیزابیت کم کرتا ہے...

* روزانہ ایک گلاس دودھ پئیں۔
* رات کا کھانا سونے سے دو یا تین گھنٹہ پہلے کھالیں۔
* کھانوں کی مقدار مختصر اور درمیانی وقفہ محدود رکھیں۔
* کھانا باقاعدگی سے کھائیں۔
* اچار، مصالحے دار چٹنی اور سرکے سے پرہیز کریں۔
* لونگ کو کچھ دیر چوسنے سے بھی افاقہ محسوس ہوگا۔
* گڑ، لیموں، کیلا اور بادام معدے کی جلن اور تیزابیت میں فوری افاقہ دینے کیلئے مشہور ہیں...

کھانا کھانے کے بعد ہلکی پھلکی چہل قدمی ضرور کریں۔
*کچے دودھ میں ایک چٹکی نمک ملا کر ایک گھونٹ دودھ پی لیا جائے تو اسی وقت جلن سے نجات مل جاتی ہے۔معدے کی تیزابیت سے پیچھا چھڑانے کے لیے قدرتی مشروبات لسی،کچی لسی،جو کے ستو،شربتِ بزوری،شربتِ عناب،شربتِ صندل اور شربتِ نیلو فر وغیرہ بکثرت استعمال کیا کریں۔معدے کی سوزش ختم کرنے کے لیے ہلدی،ملٹھی اور سونف کا مرکب بہترین علاج ہے...

خوراک کو اچھی طرح چبائیں ۔ بڑے بڑے نوالے منہ میں ڈال کر انہیں ہلکا سا کچل کر معدے میں انڈیل لینا غلط عمل ہے۔ چھوٹے چھوٹے نوالے لے کر اس کو اچھی طرح چبائیں تاکہ وہ خوب پس جائے اور منہ میں موجود انزائم اس میں اچھی طرح شامل ہو جائیں۔ تاکہ جب یہ غذا معدے میں پہنچے تو وہ اسے بآسانی ہضم کر سکے...

گل قاصدی یا ککروندا جیسے انگریزی میں Dandelion کہتے ہیں خلیج اور بعض مغربی ممالک میں اسے تیار کردہ سفوف وغیرہ ہاضمے کے لئے بھی استعمال کئے جاتے ہیں۔ گل قاصدی ککروندا کثرت سے پایا جانے والا عام مخلوط پودا ہے جس کے پتے دندانے اور سنہرے زرد پھول ہوتے ہیں۔ یہ ایک طبی پودا ہے اور اس کا استعمال حکمت اور جدید طب دونوں میں ہوتا ہے تاہم یہ سفوف یا اس پودے سے تیار کردہ دوا خود تیار کرنے کی کوشش کے بجائے کسی مستند حکیم سے مشورہ کر کے خریدنا اور استعمال کرنا مناسب ہو گا۔ یہ معدے میں پہلے سے موجود تیزابیت کو ختم کرتا ہے اور خوراک میں شامل تیزابی عناصر کی شدت کو بھی متوازن بنا دیتا ہے...

کھانے کے بعد سونف کی چائے کی ایک پیالی معدے پر اچھا اثر مرتب کرتی ہے۔ یہ نظام ہضم کو بہتر بناتی ہے اور کھانا جلد ہضم ہونے میں مدد دیتی ہے اس کے علاوہ پیپر منٹ سے بھی معدے پر مثبت اثر پڑتا ہے۔ * جدید طب یعنی ایلو پیتھک میں بھی ایسے ادویات شربت موجود ہیں جو نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے میں مددگار ہوتے ہیں...

یہ شربت کھانا ہضم کرنے والے خامروں کو متحرک کرنے کا سبب ہوتے ہیں۔ جس سے کھانا جلد ہضم ہو جاتا ہے اور معدے میں بہت دیر تک خوراک کے جمع رہنے سے جو تیزابیت اور گیس کی تکلیف ہوتی ہے اس سے بچاتا ہے تاہم اس کا استعمال تیزابیت اور گیس کے مریضوں کے لئے مناسب ہے اور وہ بھی ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق۔
لہسن دیسی چھلا ہوا آدھا چھٹانک‘ ادرک دیسی سبز ایک چھٹانک‘ پودینا دیسی سبز ایک چھٹانک اور انار دانہ کھٹا ایک چھٹانک‘ اگر ادرک اور پودینا سبز نہ ملے تو خشک بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ ایک چمچ صبح دوپہر شام ناشتے اور کھانے کے ساتھ یہ استعمال کریں۔ یہ شوگر، زخم ٹھیک کرنے کے ،پیٹ کا پھولنا‘ معدے کی بدہضمی اورتبخیرمعدہ اور جلن کے بہت مفید ہے۔
مزید اس طرح کی تازہ اور سابقہ پوسٹ *نیوز ہیڈ لائنز، مستند خبروں اور جدید سائنسی تحقیقات، طبی اور اسلامی معلومات اور مفادِعامہ* کی پوسٹ حاصل کرنے کےلیے چینل جوائن ہیں۔

اچھی پوسٹ ضرور آگے شئیر کیا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک بہتر معلومات پہنچیں

23/04/2024

Free Medical tip's for Constipation
قبض پیٹ کا ایک عام مسلئہ ہے, دائمی ﻗﺒﺾ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﯽ ﺧﻄﺮﻧﺎﮎ ﺑﯿﻤﺎﺭﯼ ﮨﮯ ,ﺟﺲ ﮐﻮ ﺍُﻡ ﺍﻻﻣﺮﺍﺽ ﯾﻌﻨﯽ ﺑﯿﻤﺎﺭﯾﻮﮞ ﮐﯽ ﻣﺎﮞ ﮐﮩﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔ قبض کا آسان مطلب ھے، پیٹ کی باقاعدہ صفائی نہ ھونا یا فضلہ کا سخت ھونا، اور فضلے کے نکاس میں دیر ھونا، یا ہفتے میں تین سے کم بار پاخانا آنا۔ اور مزید اس میں تھوڑا تھوڑا پاخانہ خارج ھو نا یا کٸی کٸی دن بعد پاخانہ خارج ھو یا پاخانہ جل کر سیاہ رنگت کا ہونا قبض میں شامل ہے۔

قبض سے منسلک علامتیں
1- پاخانے میں خون کا ہونا
2- سر درد اور پیٹ درد کا ہونا
3:مقعد میں تکلیف یا جلن ہونا
4: بخار کا ہونا (کسی انفیکشن کی صورت میں)
5- پیٹ میں ھوا گیس کا بھرنا
6- بھوک کی کمی کا ہونا
7- کمزوری،ڈیپریشن،چڑچڑا پن کا ہونا
8- زبان پہ سفیدی اور منہ سے بد بو کا ہونا
9: مزید دائمی قبض بواسیر کی ایک بڑی عام وجہ ہے،
10: مزید قبض کے ساتھ آئ بی ایس اور ہائپو تھارائڈزم کی علامتیں بھی ہو سکتی ہیں۔

اچھی پوسٹ ضرور آگے شئیر کیا کریں تاکہ عوام الناس کو فائدہ ہو

Address

...
Multan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Life Care health & wealth posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram