I.M Hashmi Pharma

I.M Hashmi Pharma For Veterinary & Poultry Desease, production & Treatment.

16/12/2023

رسول پاک ﷺ کیسے نظر آتے تھے؟

16/12/2023

سوتے وقت ہمارے جسم کیا حیرت انگیز تبدیلیاں ہوتی ہیں؟

25/09/2023
جانور کے پیٹ میں شدید درد، قولنج، قبض، بد ہضمی، تیزابیت، گیس، اپھارہ ، بھوک کی کمی ، تبخیر کے لئے یکساں مفید دوا۔۔۔
15/09/2023

جانور کے پیٹ میں شدید درد، قولنج، قبض، بد ہضمی، تیزابیت، گیس، اپھارہ ، بھوک کی کمی ، تبخیر کے لئے یکساں مفید دوا۔۔۔

سرخ مرچ کے فوائیدجانوروں اور انسانوں میںسرخ مرچ کے  ناقابل یقین فوائد۔1 لال مرچ پاؤڈر دل کے لیے اچھا ہے۔2 سرخ مرچ ہاضمہ ...
13/09/2023

سرخ مرچ کے فوائید
جانوروں اور انسانوں میں
سرخ مرچ کے ناقابل یقین فوائد
۔1 لال مرچ پاؤڈر دل کے لیے اچھا ہے
۔2 سرخ مرچ ہاضمہ کو بہتر کرتی ہے
۔3 بینائی کو بہتر بناتی ہے
۔4 کولیسٹرول کو کم کرتی ہے
۔5 بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتی ہے
۔6 کینسر کو دور کرنے میں مدد کرتی ہے
۔7 سوزش دور کرنے کی خصوصیات رکھتی ہے
۔8 وائی بادی دور کرتی ھے
۔9 جوڑوں کی سوزش دور کرتی ھے
۔10 انتڑیوں کی کارکردگی بڑھاتی ھے
۔11 انتڑیوں میں فضلہ جمع نھیں ھونے دیتی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انسان تو روزانہ مختلف کھانوں میں اپنی ضرورت کے تحت سرخ مرچ کا استعمال کر لیتے ھیں
لیکن بیچارے جانور کیا کریں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دوستو
جانوروں کی خوراک چارے اور ونڈے میں تقریبا
90 percent
چیزوں کی تاثیر وائی اور بادی ھوتی ھے
اس لیئے اگر جانوروں کو بادی کی روک تھام کے لیے کوئی چیز نہ دی جائے تو جانور بادی کا شکار ھوتے ھوتے زھر باد کی لپیٹ میں آ جاتا ھے جس جانور کا سارا جسم متاثر ھو کر جانور برباد ھو جاتا ھے
اور زہر باد کی سب سے خطرناک بات یہ ھے کہ یہ سب سے پہلے جانور کے اندرونی اعضاء ۔۔ organ..
کو متاثر کرتا ہے پھر بیرونی اعضاء پر اثر انداز ہوتا ہے
اتنی دیر میں ادھا جانور تباہ ھو چکا ھوتا ھے جب تک مالک کو پتا چلتا ھے
لہذا اپنے جانوروں کی حفاظت کے لیے بھت غیر معمولی اور سستا بچاؤ کے لیے نسخہ
بلکل کم خرچ بالا نشیں
سرخ دھڑا مرچ
اپنے جانوروں کو ادھا چھوٹا چمچ سرخ مرچ دھڑا باریک
ھفتے میں کم از کم 3 سے 5 دفعہ ضرور استعمال کروائیں
انشاء اللہ آپ کے جانور وائی بادی اور زہر باد جیسی موزی مرض سے ساری زندگی محفوظ رھیں گے
اپنے جانوروں سے محبت کریں
اپنے جانوروں کے دکھ درد کا احساس کریں
خدا نہ کرے کل کو آپ اللّٰہ کے ھاں جانوروں کے حساب کی زد میں آ جائیں
تو بھت مشکل بن جائے گی

  (یہ کتنا نقصان دہ ہے؟)آپ نے oxytocin injection کے بارے میں سنا ہوگا، وہ انجیکشن جو گائے بھینس وغیرہ سے زیادہ دودھ لینے...
28/07/2023

(یہ کتنا نقصان دہ ہے؟)

آپ نے oxytocin injection کے بارے میں سنا ہوگا، وہ انجیکشن جو گائے بھینس وغیرہ سے زیادہ دودھ لینے کے لیے لگایا جاتا ہے۔ دراصل oxytocin انسان اور باقی میملز میں پایا جانے والا ایک ہارمون ہے جو کہ ہمارے دماغ کے hypothalamus میں بنتا ہے اور pituitary gland (neurohypophysis) میں سٹور ہوتا ہے اور وہیں سے خارج ہوتا ہے۔ oxytocin مختلف smooth muscles کی contraction کرواتا ہے۔ مادہ میں یہ بچے کی پیدائش کے دوران یہ بچہ دانی کے پٹھوں کی contraction کرواتا ہے جس سے نارمل ڈیلیوری کے دوران بچہ باہر آتا ہے اور oxytocin کے اس کام کو بڑھانے کے لیے ڈلیوری کے وقت عورتوں اور مادہ جانوروں کو oxytocin کے انجیکشن لگائے جاتے ہیں۔
اسکے علاؤہ جو دوسرا کام oxytocin کرتا ہے وہ mammary glands (پستان/تھن) کے پٹھوں کی contraction کروا کر دودھ خارج کروانا ہوتا ہے۔ زیادہ تر اسی کام کے لیے مویشیوں کو oxytocin کے انجیکشن لگائے جاتے ہیں تاکہ زیادہ دودھ نکالا جاسکے۔ جیسا کہ ہم اوپر یہ بات کر چکے ہیں کہ oxytocin کا مناسب مقدار میں استعمال فائدہ دیتا ہے، اس لیے اس طرح دودھ نکالنے سے کوئی خاص نقصان تو نہیں، البتہ اس کا زیادہ اور دیر پا استعمال جانور کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے۔



جانور کے نقصان سے زیادہ بہت سے لوگ انسانوں پر oxytocin لگا کر نکالے گئے دودھ کے برے اثرات کا سوچتے ہیں۔ !!!! Oxytocin سے نکالے گئے دودھ کا انسانوں کی صحت پر برا اثر نہیں ہوتا۔ ایسا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے کہ گائے کے خون میں شامل کیے جانے والا oxytocin اس کے دودھ میں بھی آتا ہے۔ بالفرض اگر مان بھی لیا جائے کہ گائے کے دودھ میں oxytocin کی کچھ مقدار موجود ہے تو جب دودھ کو ابالا جاتا ہے (دودھ کو گرم کر کے استعمال کرنا بہتر ہے تاکہ اس میں موجود جراثیم کا خاتما ہوسکے) تو یہ oxytocin denature ہوجائے گا، اسکے بعد بھی اگر oxytocin بچ گیا (جو کہ ناممکن ہی ہے) تو معدے اور نظام انہضام کے اینزیمز اس oxytocin کو توڑ دیں گے۔ oxytocin ایک peptide ہے نظام انہضام کے اینزیمز ان peptides کو amino acids میں توڑ دیتے ہیں اور پھر یہ amino acids خون میں شامل ہوتے ہیں۔ تو گویا کہ یہ بات واضح ہے کہ کم از کم مویشی کے دودھ سے oxytocin انسان کے جسم میں نہیں پہنچے گا۔ اس حوالے سے کچھ ریسرچز کے لنک بھی نیچے موجود ہیں۔
___________________________________
اس oxytocin والے دودھ کا انسانوں پر جو سب سے برا اور بڑا اثر بتایا جاتا ہے وہ بچیوں میں جلد بلوغت آنا ہے۔ عمر سے پہلے بلوغت کی نشانیاں ظاہر ہونے کو precocious puberty کہتے ہیں۔ لیکن یہ صورتحال تب ہوگی جب لڑکی کی عمر تقریباً 8 سال سے کم ہو اور لڑکے کی 9 سال سے کم۔ precocious puberty کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں جس میں زیادہ اثر ہارمون کے توازن کے بگڑنے کا ہوتا ہے۔ بلوغت آنے کے وقت hypothalamus سے Gonadotropin releasing hormone خارج ہوتا ہے، جو کہ pituitary gland پر اثر کرتا ہے جس کے جواب میں pituitary gland دو ہارمونز خارج کرتا ہے جو کہ follicle stimulating hormone اور Luteinizing hormone ہوتے ہیں۔ یہ ہارمون ovaries پر اثر کرتے ہیں اور انڈے کی ڈیولپمنٹ کے ساتھ ساتھ زنانہ جنسی اعضاء اور خصوصیات کی ڈیولپمنٹ کرواتے ہیں۔ اس میں سے کسی ہارمون کے بیلنس خراب ہونے سے یا پھر ضرورت سے زیادہ یا پہلے خارج ہونے سے عمر سے پہلے ہی بلوغت کی نشانیاں ظاہر ہوسکتی ہیں۔ ان ہارمونز کی زیادہ پیدائش وقت سے پہلے خروج اور imbalance کی وجوہات میں دماغی مسائل (جو کہ پیدائشی بھی ہوسکتے ہیں) یا پھر کوئی tumor جو کہ دماغ یا کسی gland میں بھی ہوسکتا ہے، یا پھر مصنوعی طریقے سے خون میں جنسی ہارمونز شامل کرنا بھی ہوسکتا ہے۔ لیکن کوئی تحقیق oxytocin کے انجیکشن لگا کر نکالے گئے دودھ کو اس کا ذمہ دار قرار نہیں دیتی۔



آکسی ٹوسین لگانے سے اگرچہ دودھیلے جانور زیادہ دودھ دیتے ہیں لیکن ان کے جسم خصوصاً ھڈیوں سے کیلشیم زیادہ مقدار میں خارج ہوتا ہے۔ اس سے ان جانوروں کو جوڑوں کی تکلیف شروع ہوتی ہے جس کی وجہ سے درد کے مارے چر نہیں سکتے۔ اس درد کو مٹانے کیلئے ان کو ڈکلوفینیک کے انجیکشن لگائے جاتے ہیں۔ ان کی جسم میں زیادتی سے ان جانوروں کے گردے فیل ہوجاتے ہیں۔ حتیٰ کہ ان کے مُردو اجسام پر پلنے والے گنجے گدھوں کی ایک نسل پاک و ہند میں گردے فیل ہونے کی وجہ سے معدوم چکی ہے۔۔۔۔

25/06/2023

23/06/2023

Lige is not same for every one....There are ups and downs in life but you have to persevere. In the end, life teaches you some lessons.

Address

Multan
59220

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 13:00
15:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923246399831

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when I.M Hashmi Pharma posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram