21/01/2023
ھوالشافی: کنوار گندل جسے ایلوویرا بھی کہتے ہیں کا گودا لے لیں اتنے ہی وزن میں اس کے اندر نیم کے پتے ڈال کر اس کو خوب گھوٹ لیں یا بلینڈر کے اندر بلینڈ کرکے اس کا بہترین پیسٹ بنالیں۔ اس کوفریج میں رکھیں۔ رات کو سوتے ہوئے چہرے پر اس آمیزہ کا ہلکا ہلکا مساج کریں اور چہرے پر جذب کریں، قدرت اور فطرت نے اس میں کچھ چیزیں رکھی ہیں :1۔ چہرے کے چھائیاں ختم ہوجاتی ہیں۔ 2۔ داغ، دھبے بالکل صاف ہوجاتے ہیں۔ 3۔ دانے پیپ دار ہوں یا سیاہ منہ والےخشک کیل مہاسے بھی اس سے ختم ہوجاتے ہیں۔ 4۔ ابھرے ابھرے سیاہ داغ یا چہرے پر گڑھے وہ بھی بالکل کچھ عرصہ یعنی چند ہفتے چند مہینے لگانےسے بالکل صاف ہوجاتے ہیں ایسے لوگ جو چہرے کی خوبصورتی کیلئے بڑی بڑی کریمیں آزما کر تھک چکے ہیں ان کیلئے یہ ٹوٹکہ بہت کمال کا ہے۔ آئیے! ہم فطرت کی طرف لوٹیں‘ فطرت ہمیں سدا پکارتی رہتی ہے لیکن ہم فطرت کو چھوڑ کر غیرفطری زندگی کی طرف جب آتےہیں تو غیرفطری زندگی ہمیشہ وقتی فائدہ شاید دے دے لیکن وقتی فائدے کے ساتھ ساتھ ہمیں ہمیشہ کے بڑے بڑے روگ اورتکالیف دے جاتی ہیں۔ یہ پیسٹ بنا کر آپ چند دن فریج میں رکھ سکتے ہیں چاہے تو تازہ بنائیں جتنا تازہ اور فریش بنائیں گے اتنا زیادہ آپ کو فائدہ ہوگا۔۔۔۔