28/08/2025
اللہ کا معجزہ - ایک ماں اور بچے کی کہانی
یہ بات سچ ہے کہ میڈیکل فیلڈ سے تعلق رکھنے والے لوگ اللہ کے معجزات کے سب سے بڑے گواہ ہوتے ہیں۔ ایسی ہی ایک معجزاتی کہانی ایک بہادر ماں اور اس کے چھوٹے سے بچے کی ہے۔
جب ایک ماں کا بلڈ پریشر ہائی ہونے کی وجہ سے ایمرجنسی صورتحال پیدا ہوئی اور بچے کی پیدائش 27 ہفتے میں ہی ہو گئی، تو بچے کا وزن صرف 750 گرام تھا۔ آپریشن کے بعد ماں نے 1 سے 1.5 ہفتے آئی سی یو میں زندگی اور موت کی کشمکش میں گزارے اور اللہ کے کرم سے صحت یاب ہو کر گھر واپس آئیں۔
دوسری طرف، اتنا کمزور اور چھوٹا بچہ جسے وینٹیلیٹر پر زندگی کا پہلا سانس لینا پڑا، پھیپھڑوں کی کمزوری کی وجہ سے اسے پھیپھڑوں میں طاقت کے ٹیکے بھی ڈالے گئے اور گرمائش پیدا نہ کرنے کی وجہ سے بیٹر میں رکھا گیا۔ وہ پورے دو ہفتے وینٹیلیٹر پر رہا۔ اس کی قوت مدافعت نہ ہونے کے برابر تھی، اور وہ شدید انفیکشن کا شکار ہوا۔ خون کے سرخ اور سفید خلیے بار بار کم ہو جاتے تھے، جس کی وجہ سے درجن سے زیادہ بار خون کے سفید خلیے اور متعدد بار سرخ خلیے لگائے گئے۔
یہ بچہ پورے 42 دن ہمارے نیو نیٹل کیئر یونٹ میں زندگی کی جنگ لڑتا رہا، اور الحمدللہ 42 دن کے بعد 1.2 کلو وزن کے ساتھ منہ کے ذریعے دودھ پیتے ہوئے اور ہاتھ پاؤں کی صحیح حرکت کرتے ہوئے اپنے والدین کے ساتھ گھر روانہ ہوا۔
یہ کہانی نہ صرف ماں اور بچے کی ہمت و استقامت کا عملی نمونہ ہے، بلکہ اس میں ہمارے طبی عملے کی مہارت اور اللہ کی بے پایاں رحمت کا بھی مظہر ہے۔ خوشی کی بات ہے کہ اس بچے کا دماغ کا الٹرا ساؤنڈ الحمدللہ نارمل ہے، اور آنکھوں کے ٹیسٹ کے لیے مشورہ دیا گیا ہے۔
ہم دعا گو ہیں کہ یہ بچہ اپنی زندگی خوشیوں اور نعمتوں سے بھرپور گزارے۔ اللہ کی مدد سے، یہ بچہ آج ہمیں ایک سبق دے رہا ہے کہ اللہ کی طاقت اور انسان کی محنت سے
کچھ بھی ناممکن نہیں۔
A Miracle from Allah - The Story of a Brave Mother and Child
It is true that those in the medical field are the greatest witnesses to Allah’s miracles. Here is a miraculous story of a brave mother and her newborn child.
When a mother’s blood pressure rose, leading to an emergency, the baby was born prematurely at just 27 weeks, weighing only 750 grams. After the surgery, the mother spent 1 to 1.5 weeks in ICU fighting for her life, and by Allah's grace, she returned home healthy.
On the other hand, the tiny and weak baby, who had to take his first breath with the help of a ventilator, stayed on the ventilator for two full weeks due to lung weakness. To help with the lungs, he was given lung-strengthening injections and kept in an incubator to maintain warmth. His immune system was very weak, and he frequently suffered from severe infections. His red and white blood cells kept decreasing, requiring multiple blood transfusions.
But by Allah’s mercy, after 42 days of battling for life in the neonatal care unit, the baby was discharged weighing 1.2 kg, able to feed from his mouth and move his limbs properly, and went home with his parents.
This story is not only a testimony of the courage and perseverance of both the mother and the child, but also a reflection of our medical team's expertise and Allah's boundless mercy. Thankfully, the baby’s brain ultrasound came back normal, and advice was given for an eye test.
We pray that this child’s life is filled with joy and blessings. By the grace of Allah, this child is teaching us all that nothing is impossible with Allah’s power and human effort.