16/04/2021
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ملتان نے آج ڈاکٹر چوہدری عتیق الرحمن ، ڈاکٹر اشفاق صدیقی ، ڈاکٹر میاں مظاہر ، ڈاکٹر عدنان ملک ، ڈاکٹر مدثر سرانی ، ڈاکٹر نعمان رسول ،ڈاکٹر سلمان خان کی قیادت میں وائس چانسلر نشتر سے ملاقات کی اور اس میں ڈاکٹرز کے تمام دیرینہ مسائل کو تفصیل سے زیر بحث لایا
اس کے بعد ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی قیادت نے ایم ایس نشتر ڈاکٹر شاہد بخاری سے ملاقات کی اور اس میں ہسپتال میں کام کرنے والے تمام ڈاکٹرز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی گزارش کی۔
ڈاکٹرز کے مندرجہ مسائل ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ملتان حل کروانے کی بھرپور کوشش کریگی ۔
رسک الاؤنس ،ہوسٹل الاٹمنٹ ، ہاؤس آفیسرز کی تنخواہوں میں اضافہ ، ایم ایس ایم ڈی ورکشاپ ، PGRs کی رجسٹریشن کے مسائل ، اور فارن گریجویٹس کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
متحد رہیں
مضبوط رہیں
ڈاکٹر چوہدری عتیق الرحمن (چیئر مین/ایکٹنگ صدر)
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب (نشتر ہسپتال ملتان)