Alfurqan Radionic Homoeopathic Clinic

Alfurqan Radionic Homoeopathic Clinic Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Alfurqan Radionic Homoeopathic Clinic, Doctor, Multan.

02/04/2025

شوگر کیوں ہوتی ہے؟
"لسی کی جگہ پیپسی نے لے لی
دودھ کی جگہ چینی سے بھرپور جوس کا ڈبہ آ گیا جسے مایئں فیڈر میں ڈال کر بھی شیر خواروں کو دینے لگی ہیں

باسی روٹی کے مکھن لگے رول یعنی گھگھو کی جگہ چکن رول آ گیا ہے

تازے ٹماٹر اور مرچ کی چٹنی کی جگہ کیمکل سے محفوظ کی گئی کیچپ اور چلی ساس آ گئی ہے

سلاد پر لیموں کی جگہ سنتھٹک سرکہ آ گیا ہے

میووں کشمش سے بھرپور پنجیریوں السی کی پنیوں تل کے لڈووں کی جگہ کیک پیسٹریوں اور میدے کے کیک رسوں نے لے لی ہے

جب سے وائی بادی یورک ایسڈ بن گیا اور اجوایئن سونڈھ ادرک کی جگہ زائلورک گولی آ گئی ہے

چکی کے آٹے کی جگہ میدہ نما تھیلی کے آٹے نے لے لی کیونکہ چکی کے آٹے کی روٹی مزیدار نہیں لگتی اور پراٹھے مزے کے نہیں بنتے

اب باجرے کی مسی روٹی کوئی لسی کے ساتھ نہیں کھاتا

اب گھروں میں سب سے اہم اور مشکل سوال یہی ہے کہ آج کیا پکایئں جسے سب ناک بھوں چڑھاے بغیر کھا لیں

اب کسان اپنا گنا فیکٹری کو بیچ کر یا گڑ بنا کر سیل کرنے کے بعد خود شہر سے چینی خریدنے آتا ہے ۔

کبھی کبھار سپیشل ڈش کے طور پر پکنے والے چاول اب روزانہ کے ناشتے کا حصہ بن چکے ہیں،

اب فروٹ سے زیادہ ڈبے کا فروٹ جوس پیا جاتا ہے ۔

اب بچوں کو لنچ میں روٹی کی بجاے ،
نوڈلز اور جام بریڈ اور سینڈوچ دینا عام ہو گیا ہے۔

اب کوئی مشقت والا کام کر کے تھکن سے چور ہونے پر گرم دودھ میں انڈے پھینٹ کر نہیں پیتا بلکہ چاے کے ساتھ بروفن کی گولی کھائی جاتی ہے۔

ماوں کے پلو سے لپٹ لپٹ کر بھوک لگنے کی دہایئاں دینے والے بچوں کو اب مایئں زبردستی کھانا کھلاتی ہیں ۔۔

پہلے دوائی کھانا مشکل لگتا تھا اب ہزار روپے والی گولی خریدنا بھی مشکل نہیں لگتا بلکہ ہزار قدم چلنا زیادہ مشکل لگتا ہے۔"

11/05/2024

زیابیطس کی بیماری کی جتنی جلدی تشخیص ہو جائے، اتنا مریض کی صحت کے لیے بہتر ہے

بدقسمتی سے ہمارے ہاں مریض کے ٹیسٹ کافی عرصے بعد ہوتے ہیں
یا لوگ ڈرتے ٹیسٹ نہیں کراتے "کہیں شوگر نہ نکل آئے"

حالانکہ بیماری تو ٹیسٹوں میں آنے سے بہت سال پہلے ہی جسم میں تباہیاں پھیلانا شروع کر دیتی ہے

اور جب پیچیدگیوں کے ساتھ ایمرجنسی میں داخل ہوتے ہیں تب تشخیص ہوتی ہے

اپنے جسم کی زبان سمجھیں۔

1. بار بار پیشاب آنا
2. بھوک، پیاس زیادہ لگنا
3. کمزوری، جسم میں دردیں
4. بغیر وجہ کے وزن بڑھنا یا کم ہونا
5. گردن، جسم پر سیاہ دھبے
6. کھانے کے بعد سستی یا نیند آنا

یہ انسولین مزاحمت کی ابتدائی علامات ہیں، ان علامات کے ظاہر ہونے کے کئی سالوں بعد شوگر ٹیسٹ میں ظاہر ہوتی ہے

بیماری کا ابتدائی مراحل میں علاج بہت سے پیچیدگیوں سے بچا سکتا ہے.

08/05/2024

جگر جگری یار ہے

جسم کا رکھوالا ہے
سب سے محنتی عضو ہے

جگر کرتا کیا ہے ؟؟

ہر وقت جسم کی صفائی ستھرائی میں لگا رہتا ہے، بہت سے ضروری غذائی اجزاء اپنے اندر جمع رکھتا ہے جو ضرورت پڑنے پر جسم کو مہیا کرتا ہے

اسکو اچھی working condition میں رکھنے کے لیے متوازن خوراک اور متوازن وزن بہت ضروری ہے

تحقیق کے مطابق جن افراد کا پیٹ بڑھا ہو ان کے جگر پر چربی موجود ہوتی ہے

پیٹ نکلتا ہی تب ہے جب جگر پر چربی بڑھ جاتی ہے اور پیٹ پر ظاہر ہونے لگتی ہے

اسکے بعد دوسرے اندرونی معاملات خراب ہوتے ہیں

اور پھر نہ ختم ہونے والے بیماریوں، دوائیوں، ہسپتالوں کے چکر۔۔۔۔۔

08/05/2024

کیا آپ شوگر کے مریض ہیں؟

چینی چھوڑ دی ہے، میٹھا چھوڑ دیا ہے لیکن شوگر پھر بھی قابو میں نہیں آرہی

تو وجہ جان لیں

چینی کے علاؤہ بہت سی ایسی غذائیں ہیں جو شوگر کنٹرول نہیں ہونے دیتی

بہت سی ایسی غذائیں ہیں جن میں میٹھا چھپا ہوتا ہے جو فوری شوگر بڑھاتی ہیں

آپ میٹھا یا چینی تو چھوڑ دیتے ہیں لیکن شوگر فری اشیاء کھاتے رہتے ہیں

مصنوعی میٹھے استعمال کرتے رہتے ہیں

دوائیوں پر دوائیاں کھاتے رہتے ہیں لیکن غذائی پرہیز نہیں کرتے

شوگر تب تک کنٹرول نہیں ہو گی
جب تک غذا درست نہیں ہو گی

ہم جو چیز بھی کھاتے ہیں وہ ہضم ہوکر گلوکوز یعنی شوگر بنتی ہے۔ ہمارے جسم کا فیول گلوکوز ہے

جتنی آپ کے جسم کو ضرورت ہوتی ہے وہ جسم استعمال کر لیتا ہے

باقی کہاں جاتی ہے؟

باقی جسم اپنے اندر محفوظ کر لیتا ہے چربی کی شکل میں

لیکن محفوظ کرتا کہاں ہے؟

آپ کے خون میں
جگر پر
لبلبے پر
پیٹ پر
کولہوں پر
پورے جسم پر چربی

خون میں چربی کو کولیسٹرول کہتے ہیں۔ ٹرائی گلیسرایڈز کہتے ہیں

جگر پر چربی کو fatty liver کہتے ہیں۔

پیٹ پر چربی کو Abdominal Fat کہتے ہیں

پورے جسم پر چربی کو Obesity یعنی کہ وزن کہ زیادتی کہتے ہیں

اب جو چیز بھی ہم کھاتے ہیں اسے خلیوں تک لے کر جانے کی زمہ داری انسولین نامی ایک ہارمون کی ہوتی ہے

لیکن جب خلیے انسولین کا داخلہ ممنوع کر دیتے ہیں تب انسولین مزاحمت وجود میں آتی ہے.

انسولین مزاحمت کے بعد ہوتا ہے وزن زیادہ، شوگر، بلڈ پریشر، کولیسٹرول.

شوگر کے بارے میں پاکستانی قوم کا علم صفر ہے۔

جہالت اور لاعلمی آج پاکستان کو شوگر میں نمبر 1 پر لے آئی ہے

پھیکی چائے میں پاپے ڈبو ڈبو کر کھانے سے شوگر بڑھتی ہے۔

کیونکہ پاپے میدے سے بنے ہیں اور میدا شوگر ہے۔

پھیکی چائے کے ساتھ بسکٹ کھانے سے شوگر بڑھتی ہے

بسکٹ چاہے نمکین ہوں، میٹھے ہوں یا شوگر فری، میدہ ہے، زہر ہے

معصوم قوم کو شوگر مافیا کھا رہا ہے۔

ڈاکٹر بولیں گے میٹھے سے پرہیز کریں۔ میٹھا انسان کتنا کھا سکتا ہے؟

آپ چائے میں ایک چمچ یا دو چمچ لے لیں گے۔

اصل شوگر تو ریفاینڈ کاربوہائیڈریٹس ہیں جو ہر گھر میں صبح شام کھائے جاتے ہیں

اصل شوگر تو گندم چاول ہیں جو ہر گھر میں دھڑا دھڑ کھائے جاتے ہیں

غذا درست کئے بغیر شوگر کنٹرول نہیں ہوسکتی۔

کولیسٹرول صرف دل کا ہی دشمن نہیں بلکہ جانیں کولیسٹرول سے ٹانگوں کو نقصان پہنچنے کی 10 علامات:کولیسٹرول ایک کیمیائی مادہ ...
26/05/2023

کولیسٹرول صرف دل کا ہی دشمن نہیں بلکہ جانیں کولیسٹرول سے ٹانگوں کو نقصان پہنچنے کی 10 علامات:

کولیسٹرول ایک کیمیائی مادہ ہے جو کہ مومی چکنائی (ویکس) ہوتی ہے ۔ یہ کیمیائی مادہ ۸۰ فیصد ہمارے جگر میں تیار ہوتا ہے اور ۲۰ فیصد غذا سے حاصل ہوتا ہے ۔جب بھی کولیسٹرول کا نام لیا جاتا ہے تو ہمارے ذہن میں یہ خیال آتا ہے کہ یہ ہمارے دل کا دشمن ہے ۔اور دل کے دورے کا باعث بنتا ہے لیکن یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ دل کے دورے کے ساتھ ساتھ یہ ہمارے دیگر اعضاء کو بھی متاثر کرتا ہے جن میں ہمارے پیر بھی شامل ہیں ۔

کولیسٹرول دو طرح کا ہوتا ہے ایل ۔ڈی ۔ایل اور ایچ ۔ڈی ۔ایل ۔
ایل ۔ڈی۔ایل کو برا کولیسٹرول کہا جاتا ہے اگر اس کا لیول بڑھ جائے تو دل کی بیماری ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اس کولیسٹرول کی وجہ سے دل کی شریانوں کی دیواریں موٹی اور سخت ہو جاتی ہیں اور ایک سخت مادہ (کولیسٹرول پلاک ) جمع ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے شریانیں تنگ ہو جاتی ہیں اور دوران خون میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے لیکن اس کولیسٹرول کے مضر اثرات صرف دل کی شریانوں تک محدودد نہیں بلکہ یہ ہماری ٹانگوں کی خون کی شریانوں میں بھی خون کو روکتا ہے جس کے باعث ٹانگوں کی تکالیف پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق امریکہ میں کم سے کم بارہ لاکھ افراد کولیسٹرول کی زیدتی کی وجہ سے ٹانگوں کی تکالیف میں مبتلا ہیں ۔اگر آپ کا کولیسٹرول بھی بڑھ گیا ہے تو آپ کی ٹانگوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے لہذا چند علامات پر ظر رکھیں تاکہ فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کیا جا سکے ۔

۱۔ٹانگوں پر سوجن آنا
کولیسٹرول جب دل کی شریانوں کو تنگ کرتا ہے تو پہلی فرصت میں ٹانگوں پر سوجن آجاتی ہے ۔ پنڈلیوں اور رانوں پر بھی سوجن آجاتی ہے ہاتھ سے دبانے پر گڑھا معلوم ہوتا ہے ۔اور جب سوجن بڑھ جاتی ہے تو ٹانگوں پر خشکی آجاتی ہے اور جلد حساس ہو جاتی ہے ۔

۲۔رات میں ٹانگوں میں اینٹھن آنا
اکثر نوجوان افراد رات میں پیروں میں اینٹھن آنے کی شکایت کرتے ہیں لیکن جن لوگوں کا کولیسٹرول بڑھ جاتا ہے ان کی پنڈلیوں میں اینٹھن زیادہ ہوتی ہے ۔ اور پیر لٹکا کر چونکہ خون کا بہاؤ نیچے کی طرف آتا ہے تو اینٹھن میں کمی آجاتی ہے ۔

۳۔ کمزوری محسوس ہونا
صرف کیلشیم کی کمی سے ہی پیروں میں کپکپاہٹ نہیں ہوتی بلکہ کولیسٹرول کی زیدتی کی وجہ سے بھی ٹانگوں میں کمزوری محسوس ہوتی ہے ،چلنی پھرنا محال ہو جاتا ہے ،کچھ ایسے مریض بھی پائے جاتے ہیں جن کو کولیسٹرول اتنا متاثر کرتا ہے کہ ان کا چلنا پھرنا ختم ہو جاتا ہے یا وہ سہارے سے ہی چلنے کے قابل رہے جاتے ہیں ۔

۴۔ زخم کا نہ بھرنا
ذیابطیس کی طرح کولیسٹرول کے مریضوں کے پیروں میں ہونے والے زخم بھی نہیں بھر پاتے لیکن جس طرح ذیابطیس کے مریضوں کے پیروں کے زخم تکلیف نہیں دیتے لیکن کولیسٹرول کے مریضوں کو زخموں میں کافی تکلیف رہتی ہے یہ زخم کبھی سرخ اور کبھی کالے رنگ کے ہوتے ہیں ۔

۵۔ پیر ٹھنڈے رہنا
پیر ٹھنڈے رہنا کولیسٹرول بڑھ جانے کی علامت ہو سکتی ہے ،کولیسٹرول کے مریض چونکہ گرم غذائیں جیسے گوشت ،انڈہ اور گھنی نہیں کھا پاتے تو ان کے پیر ٹھنڈے رہنا شروع ہع جاتے ہیں ۔ماہرین کے مطابق یہ کولیسٹرول کی عام علامت تو نہیں ہے لیکن وہ افراد جن کے خاندان میں کولیسٹرول ،دل کے امراض اور ہائی بلڈ پریشر کا مرض پایا جاتا ہو انھیں پیروں کے ٹھنڈے ہونے پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے ۔

۶۔ٹانگوں کا درد
کولیسٹرول کی زیادتی سے خون کی رگیں یا تو پھول جاتی ہیں یا سکڑنا شروع ہو جاتی ہیں جس کے باعث پیروں تک خون کی رسائی مشکل ہو جاتی ہے جس کے باعث دو مسائل کا سامنہ کرنا پڑ سکتا ہے یا تو ٹانگوں میں بھاری پن محسوس ہوتا ہے یا پھر جلن کا احساس ہوتا ہے ،کولیسٹرول کی زیادتی سے ٹانگ کے کسی بھی حصے میں تکلیف ہو سکتی ہے یا ایک ٹانگ میں بھی مستقل درد رہے سکتا ہے ،جب بغیر کسی خاص وجہ کے چلنا پھرنا یا دیر تک کھڑے رہنا مشکل ہو جائے یہ اس بات کی علامت ہو سکتی ہے کہکولیسٹرول آپ کی ٹانگوں کو متاثر کر رہاہے ۔

۷۔پیروں کے بال کم ہو جانا
جب خون کا بہاؤ اور رسائی ٹانگوں تک مسلسل اور نارمل نہیں ہوتی تو ٹانگوں پر سے بال کم ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور اگر ایک دفعہ بال صاف کئے جائیں تو دوبارہ بال نہیں آتے چونکہ گوشت سخت ہونا بھی کولیسٹرول کی ایک علامت ہے لہذا پیروں پر سوجن آجاتی ہے اور جلد پر چمک آ جاتی ہے

۸۔جلد میں تبدیلی آنا
اگر کولیسٹرول آپ کی ٹانگوں کو متاثر کر رہا ہے تو ٹانگوں کی جلد کی رنگت تبدیل ہو جاتی ہے بعض دفعہ مریض ٹانگوں پر پیلا رنگ آنے کی شکایت کرتے ہیں اور کچھ مریضوں کی ٹانگییں نیلی ہو جاتی ہیں ،پیروں کے ناخن سخت اور میلی رنگت کے ہو جاتے ہیں اگر مریض کولیسٹرول کی دوا کھاتے رہیں تو ناخنوں اور جلدکا رنگ نارمل رہتا ہے دوا چھوڑنے پر دوبارہ وہ ہی شکایت پیدا ہو اجاتی ہے۔

۹۔ ٹانگوں کے ٹشوز کا ختم ہو جانا
بعض دفعہ مریض کولیسٹرول چیک نہیں کراتے اور پیروں کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں جن میں سے ایک ٹشوز کا ختم ہو جانا ہے ۔ٹشوز ختم ہونے کے باعث مریض اپاہج بھی ہو سکتا ہے اور جان کو بھی خطرۃ لاحق ہو سکتا ہے ۔

۱۰کسی علامت کا طاہر نہ ہونا
ہمارا جسم مختلف تکالیف کو اگر محسو س کرتا ہے تو یہ بھی قدرت کا تحفہ ہے کیوں کہ درد ہونے پر علاج تو کیا جا سکتا ہے لیکن کچھ مریضوں پر بڑی بیماریاں اچانک حملہ آور ہوتی ہیں اور انھیں سنبھلنے کا موقع نہیں ملتا ۔ اسی طرح کولیسٹرول کی زیادتی سے اگر ٹانگوں میں تکالیف کی کوئی بھی علامت ظاہر ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کیا جا سکتا ہے لیکن کئی کیسز میں کولیسٹرول کے باعث ٹانگوں کو نقصان پہنچنے کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتی.

انجیر کے بارے میں اکثر خواتین کو یہ کہتے سنا ہوگا کہ اس کو استعمال نہ کریں یہ بہت گرم ہے۔ انجیر کے اندر پروٹین، معدنی اج...
14/05/2023

انجیر کے بارے میں اکثر خواتین کو یہ کہتے سنا ہوگا کہ اس کو استعمال نہ کریں یہ بہت گرم ہے۔ انجیر کے اندر پروٹین، معدنی اجزاء ، گلوکوز، کیلشیم اور فاسفورس پائے جاتے ہیں جوکہ اس کو خواتین کے لئے بھی کئی طرح سے مفید بناتے ہیں۔

فوائد:
• آجکل خواتین میں شوگر کا مرض دن بہ دن بڑھ رہا ہے جس کی بڑی وجہ جسمانی پیچیدگیاں بھی بن رہی ہیں اور اگر روزانہ ایک انجیر گرم پانی کے ساتھ استعمال کی جائے تو اس سے آپ کی شوگر بھی کنٹرول میں رہے گی اور شوگر کی وجہ سے وزن بھی نہیں بڑھے گا۔

• انجیر میں وٹامن سی، بی اور فاسفورس پایا جاتا ہے جوکہ جلدی بیماریوں کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔

• جن خواتین کو ماہواری پیچیدگیاں ہیں وہ انجیر کو ضرور استعمال کریں۔

• خواتین کی اندرونی صحت کو بحال رکھنے کے لئے فائبر کی 35 گرام مقدار دن بھر میں ضروری ہے جوکہ آپ کو انجیر سے باآسانی مل سکتی ہے۔ لہٰذا اس کا استعمال خواتین کے لئے مفید ہے۔

• یہ تولیدی صحت کے لئے بہت ضروری غذا ہے کیونکہ اس میں میگنیز، میگنیشئم اور اہم اجزاء پائے جاتے ہیں جو حمل سے قبل اور بعد میں ہونے والے مسائل سے بچانے میں مددگار ہیں۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

08/04/2023
جسم میں خون کی کمی کا اشارہ دینے والی علاماتخون کی کمی کے مسئلے کا سامنا دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو ہوتا ہے۔خون کی کمی...
05/04/2023

جسم میں خون کی کمی کا اشارہ دینے والی علامات
خون کی کمی کے مسئلے کا سامنا دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو ہوتا ہے۔
خون کی کمی کو طبی زبان میں انیمیا کہا جاتا ہے جس کی کئی اقسام ہیں مگر سب سے عام قسم جسم میں آئرن کی کمی کا نتیجہ ہوتی ہے۔

زیادہ تر افراد کو انیمیا کا سامنا جسم میں آئرن کی کمی کے باعث ہی ہوتا ہے۔
آئرن کی کمی سے جسم مناسب مقدار میں خون کے سرخ خلیات بنانے میں ناکام رہتا ہے۔
اسی طرح جسم کو آئرن کی ضرورت ایک پروٹین ہیموگلوبن بنانے کے لیے بھی ہوتی ہے جو خون کے سرخ خلیات کو آکسیجن لے جانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
خون کے سرخ خلیات پورے جسم میں آکسیجن کو پہنچانے کا کام کرتے ہیں۔
ہمارے جسم کے ہر حصے کو اپنے افعال کے لیے آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے اور خون میں آکسیجن کی ناکافی مقدار سے مختلف علامات کا سامنا ہوتا ہے۔
خون کی کمی کی علامات
آئرن کی کمی کے باعث انیمیا کا سامنا کرنے والے افراد کو مختلف علامات کا سامنا ہوتا ہے جو درج ذیل ہیں۔

تھکاوٹ یا کمزوری۔
جلد کی رنگت زرد ہوجانا۔
سانس لینے میں مشکلات۔
سر چکرانا یا سردرد۔
دل کی دھڑکن کی رفتار بڑھ جانا۔
سینے میں تکلیف۔
ہاتھ پیر ٹھنڈے ہوجانا۔
ناخن کمزور ہونا یا ٹوٹنا۔
بالوں کا تیزی سے گرنا۔
ہونٹوں کے کونے پھٹ جانا۔
مٹی، لکڑی یا برف کھانے کی خواہش بڑھ جانا۔
زبان سوج جانا۔
لیٹنے کے بعد ٹانگوں کو بلاوجہ ہلاتے رہنے کی خواہش۔

ان میں سے بیشتر علامات دیگر امراض کا نتیجہ بھی ہوسکتی ہیں تو تشخیص کے لیے اپنے ڈاکٹر یا حکیم سے رجوع کرنا بہتر ہوتا ہے۔
جسم میں آئرن کی کمی کی تشخیص ہونے پر ڈاکٹروں اور حکیمو کی جانب سے سپلیمنٹس تجویز کیے جاسکتے ہیں جن کے استعمال سے حالت بہتر ہوجاتی ہے۔

خون کی کمی اور ھومیو پیتھی

خون کی کمی بہت سی مختلف وجوہات ھوتی ہیں۔
اور ہر وجہ کی مختلف دوا ھوتی ہے۔

ایلو پیتھک میں بلڈ لگانا۔ وینوفر ہی علاج سمجھا جاتا ہے۔
حکمت میں فولاد کھلانا علاج ہے .
جبکہ ھومیو پیتھک میں اس کا سائنٹیفک اور حقیقی علاج کیا جاتا ہے۔۔ کیونکہ ہماری نظر میں یہ بیماری نہی یہ ایک علامت ہے اور اس علامت کے پیچھے سبب ہے۔
👈 ہم ہر علامت اور سبب کے لحاظ سے مریضوں کا علاج کرتے ہیں.
الفرقان ریڈیونک ہومیوپیتھک کلینک. ملتان
ہومیو ڈاکٹرسدرہ سلیم
ایم ایس سی, ایم فل بائیو کمیسٹری
ڈی ایچ ایم ایس آر ایچ ایم پی.

⁩⁦✍️⁩معدے کی جلن💯Heart Burn + Acidityمعدے کی جلن جسے عام طور پر سینے کی جلن اور سوز دل بھی کہتے ہیں ۔سینے میں جلن نظام ہ...
05/04/2023

⁩⁦✍️⁩معدے کی جلن💯
Heart Burn + Acidity
معدے کی جلن جسے عام طور پر سینے کی جلن اور سوز دل بھی کہتے ہیں ۔سینے میں جلن نظام ہضم میں خرابی کی ہی ایک شکل ہے ۔اس جلن کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ معدے میں موجود تیزاب جو کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے جسے ہائیڈرو کلورک ایسڈ کہتے ہیں کی کچھ مقدار غذائ نالی میں چڑھ جاتی ہے ۔اس نالی میں چونکہ حفاظتی جھلی نہیں ہوتی اس لیے اس میں سوزش اور درد پیدا ہو جاتا ہے ۔اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو جلن بڑھتے بڑھتے قرح اور کینسر کا سبب بن سکتی ہے ۔
آج کل یہ شکایت سینے یا معدے میں جلن یا بد ہضمی وغیرہ ہر تیسرے شخص کو لاحق ہے ۔
اس کی بنیادی وجہ غذا میں مرچ مصالحے کا زیادہ استعمال اور ایلوپیتھک ادویہ کا ضرورت سے زیادہ استعمال ہے ۔
معدے کی جلن اور تیزابیت کو دور کرنے کے لئے ہومیوپیتھک ادویات استعمال کریں.

جوڑوں کی تکلیف کی بنیادی وجہ کیا ہے؟جوڑوں اور ریڑھ کی ہڈی میں خون کی گردش کی خرابی کی وجہ سے نمکیات کا جمع ہونا ہے.مثال ...
04/04/2023

جوڑوں کی تکلیف کی بنیادی وجہ کیا ہے؟
جوڑوں اور ریڑھ کی ہڈی میں خون کی گردش کی خرابی کی وجہ سے نمکیات کا جمع ہونا ہے.
مثال کے طور پر یوریٹس دراصل یورک ایسڈ والے نمکیات ہیں اور وہ گنٹھیا کا باعث بنتے ہیں. اور اسٹیوفائٹس. کیلسی نائڈ نمکیات, جوڑوں اور ریڑھ کی ہڈی کی دیگر بیماریوں میں سے 96% کی وجہ ہیں. ہر قسم کی گنٹھیا, سوزش, ہڈیوں کے بھربھرے پن, آسٹیوپوروسس, گنٹھیا اور کسی قسم کا ہرنیا.ان تمام بیماریوں کی ایک وجہ ہے. آسٹیوفائٹس کا جمع ہونا.
نمکیات, جو جوڑوں کی سطحوں پر جمع ہوتے ہیں, وہ اعصاب. ہڈیوں اور ہڈیوں کے اندر موجود مادے کو ختم کرنا شروع کر دیتے ہیں. اور پھر بڑے ہو کر, نمک کے کرسٹل پٹھوں کے ٹشو, جوڑوں, خون کی نالیوں اور رگوں کو زخمی کرنا شروع کر دیتے ہیں, اس طرح کافی زیادہ سوزش,ورم اور شدید درد کا سببب بنتے ہیں.
ہومیوپیتھک ادویات نمک کے مالیکیولز میں گھس کر انھیں اندر سے توڑنے کے قابل ہوتی ہیں. اس کے نتیجے میں, جوڑوں کی سطحیں صاف ہو جاتی ہیں, خون کا بہاؤ اور سائنویل مائع کی گردش بحال ہو جاتی ہے. اور جوڑوں کے درد سے چھٹکارہ مل جاتا ہے.

🔔📢
01/12/2022

🔔📢

Address

Multan

Opening Hours

Monday 10:00 - 13:00
Tuesday 10:00 - 13:00
Wednesday 10:00 - 13:00
Thursday 10:00 - 13:00
Saturday 10:00 - 13:00
Sunday 10:00 - 13:00

Telephone

+923007055923

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Alfurqan Radionic Homoeopathic Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category