Dr Hafiz Muhammad Ahmad Shafiq

Dr Hafiz Muhammad Ahmad Shafiq Alhamdulillah I am a General Physician who can provide you consultation from your home comfort.

04/07/2024

بواسیر۔۔۔
Hemorrhoids / Piles...
بڑی آنت کے آخری حصے یعنی مقعد کے اندر خون کی چھوٹی چھوٹی نالیاں ہوتی ہیں۔ یہ نالیاں اردگرد کے پٹھوں اور خلیوں کو پاخانے کے دباؤ کی وجہ سے پہنچنے والے نقصان سے محفوظ رکھتی ہیں۔ ان نالیوں کو ریشوں نے گھیرا ہوتا ہے جو ڈھیلے پڑ جائیں تو نالیاں پھول جاتی ہیں اور ان کی اوپری جلد پتلی ہو جاتی ہے۔ سائز بڑھنے اور پھولنے کی وجہ سے انہیں بواسیر (piles) کہتے ہیں۔

بواسیر کی وجوہات...
Causes Of Hemorrhoids...
یہ مسئلہ مردوں اور خواتین دونوں میں پایا جاتا ہے تاہم مردوں میں اس کی شرح نسبتاً زیادہ ہے۔ مرد حضرات میں یہ مسئلہ 25 سے 40 سال کی عمر میں جبکہ خواتین میں بالعموم حمل کے دوران ظاہر ہوتا ہے۔ اس کی وجوہات یہ ہیں:

٭ موروثیت

٭ موٹاپا

٭ بہت زیادہ دیر کھڑے رہنا

٭ بھاری کام کرنا

٭ سگریٹ نوشی

٭ کیفین کے حامل مشروبات کا زیادہ استعمال

٭ پروسٹیٹ کےمسائل

٭ دائمی قبض یا کوئی ایسی بیماری جس سے بڑی آنت پر دباؤ پڑے

مرض کی علامات...
Signs and Symptoms...
بواسیر کے چار درجا ت ہوتے ہیں اور علامات کا انحصار بھی انہی درجوں پر ہوتا ہے۔ مرض کے آغاز میں پاخانے میں خون آتا ہے، موہکے باہر آتے ہیں مگر خود ہی اندر چلے جاتے ہیں اور اس جگہ خارش اور سوجن ہوتی ہے۔ آخری درجے میں یہ باہر ہی رہتے ہیں جس کے نتیجے میں غیر معمولی درد ہو سکتا ہے اور سرجری کی ضرورت پڑ جاتی ہے۔

تشخیص اور علاج.....
Diagnosis and Treatment....
اس کی تشخیص کے لیے سب سے پہلے مریض کی ہسٹری لی جاتی ہے۔ اس کے بعد پھر پروکٹوسکوپی (proctoscopy) کے ذریعے بڑے پیشاب کی نالی کا معائنہ کیا جاتا ہے۔

بعض مریض سرجری کے ڈر سے ڈاکٹر کے پاس ہی نہیں جاتے حالانکہ ہر بواسیر کا علاج آپریشن نہیں ہے۔ ابتدائی مرحلے میں 60 سے 70 فی صد افراد میں یہ ادویات، انجیکشن یا ربر بینڈ سے ہی ٹھیک ہو جاتی ہے۔ ربر بینڈ سے خون کا بہاؤ کم ہوتا ہے اور بواسیر سکڑ کر گر جاتی ہے۔ آخری درجے میں میں سرجری کی ضرورت پیش آتی ہے۔

بچاؤ کی تدابیر...
Precautions....
٭ متوازن غذا ء کھائیں جس میں پھل، سبزیاں، دالیں اور گوشت شامل ہوں۔

٭ آٹا چوکر سمیت استعمال کریں۔ اس کے علاوہ برآن بریڈ، براؤن چاول اور ایسے پھل اور سبزیاں کھائیں جن سے فائبر حاصل ہو سکے۔ مثلاً سیب، کیلا، گرما، کینو اور مسمی وغیرہ۔

٭ جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دیں۔

٭ بازار کے کھانے، چٹ پٹی اور مصالحہ دار اشیاء، میدے سے بنی چیزیں، پیزا اور برگر وغیرہ کم کھائیں۔

٭ دائمی قبض کا علاج کروائیں۔ اس سے بچاؤ کے لیے زیادہ پانی، سبزیوں اور سلاد کا استعمال کریں۔

٭ کھانے اور سونے کے درمیان ایک گھنٹے کا وقفہ لازماً رکھیں۔ کھانا کھا کر فوراً لیٹنے سے گریز کریں۔

٭ رفع حاجت کے بعد پانی استعمال کریں اور مقعد کو نم ٹشو سے صاف کر لیں تاکہ انفیکشن نہ ہو۔

٭ اگر درد ہو تو اسے کم کرنے کے لیے 15 منٹ نیم گرم پانی میں بیٹھیں۔

شکریہ
والسلام
ڈاکٹر حافظ محمد احمد شفیق

14/04/2024

"فکسڈ میچ"
:::::::::::::

اسرائیل نے 2 اپریل کو دمشق میں ایرانی قونصلیٹ پر میزائل حملہ کیا تھا۔ ایران کے لئے یہ یوں ایک مشکل صورتحال تھی کہ اس طرح کے حملے کا جواب لازم ہوتا ہے تاکہ ریڈ لائن بحال رہے۔ مگر اس حملے کا تو مقصد ہی ایران کو جنگ میں گھسیٹنے کے لئے تھا۔ ایران اگر اس ٹریپ میں آتا تو اس پر حملے کا جواز پیدا ہوجاتا اور جواب نہ دیتا تو اس کی مٹی پلید ہونی تھی۔

اب سمجھنے والا اہم نکتہ یہ ہے کہ جب کوئی ملک اس طرح کی صورتحال میں جوابی حملہ کرتا ہے تو اس میں زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹے لگتے ہیں۔ مثلا پاکستان نے فروری 2019ء میں انڈیا کو 24 گھنٹے میں ہی جوابی حملے کا نشانہ بنایا تھا جبکہ حال ہی میں ایرانی حملے کا جواب 48 گھنٹے کے اندر دیا تھا۔ اس قسم کی صورتحال میں جب جوابی حملہ ہوئےبغیر تیسرا دن داخل ہوجائے تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ کوئی بڑا ملک بیچ میں کود چکا ہے اور تصفیے کی کوشش کر رہا ہے۔

بالعموم تصفیے کی اس کوشش کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ متاثرہ ملک سے کہا جاتا ہے کہ اچھا یوں کرتے ہیں کہ حملہ آور ملک کے فلاں ٹارگٹ کو نشانہ بنا لو مگر میزائل ہلکا استعمال کرنا۔ یوں نہ صرف معمولی سا ملٹری ٹارگٹ طے کرلیا جاتا ہے اور وہاں سے اہم چیزیں اور افراد ہٹا دیئے جاتے ہیں بلکہ اس جوابی حملے کا باقاعدہ دن اور وقت بھی باہمی طور پر طے کرلیا جاتا ہے۔

امریکہ میں یہ صدارتی انتخابات کا سال ہے۔ جو بائیڈن کی ناک پہلے ہی یوکرین میں کٹنے کے بالکل قریب ہے۔ ایسے میں اسرائیل اسے ایران کے ساتھ جنگ میں گھسیٹنے کی جو کوشش کر رہا ہے وہ بائیڈن کے لئے خطرناک ہے۔ سو ہمارا اندازہ ہے کہ امریکہ نے پس پردہ بیچ کی راہ نکالتے ہوئے اسرائیل پر آج والے ایرانی حملے کا "اہتمام" کروایا ہے۔ ہمارے ایسا سوچنے کی چند وجوہات ہیں۔ پہلی وجہ وہی کہ جوابی حملے میں ایران کو 48 گھنٹے سے زیادہ نہیں لگنے چاہئے تھے۔ اس نے جوابا ایک میزائل ہی داغنا تھا۔ اس کے لئے لمبی چوڑی سوچ کی ضرورت نہ تھی۔ اس طرح کے ملٹری پلان ہر ملک کی قومی سلامتی پالیسی کا پہلے سے ہی حصہ ہوتے ہیں۔ دوسری وجہ یہ کہ یہ جوبائیڈن ہی تھا جس نے تین قبل اچانک انکشاف کیا کہ ایران بہت جلد جوابی حملہ کرنے والا ہے۔ اور اسرائیلی حکومت نے کل سے سکول کالجز کی دو روز کے لئے تعطیل کردی تھی۔ حملے والی رات سے ایک روز قبل اور ایک روز بعد کے لئے تعطیل کا اعلان صاف بتا رہا ہے کہ تاریخ اور وقت فکس تھا۔ تیسری وجہ یہ کہ ایران نے حملے کے لئے شاہد ڈرون استعمال کئے جس کی رفتار ہی کرولا کار سے بھی تھوڑی کم یعنی 140 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اور انہیں آئرن دوم سسٹم سے بہ آسانی گرایا جاسکتا ہے۔ ایران کے پاس تو اس کے دعوے کے مطابق ہائپرسانک میزائل بھی ہیں جن کا اسرائیل کیا امریکہ کے پاس بھی توڑ نہیں۔ اس نے 200 ڈرونز کی بجائے ایک عدد ہائپرسانک میزائل کیوں استعمال نہ کیا جو سیدھا ٹارگٹ کو ہٹ کرتا ؟ چوتھی وجہ یہ کہ حملے کے فورا بعد ایران نے یہ کیوں کہا

"معاملہ ختم سمجھا جائے"

ایران کو یہ کہنے کی ضرورت ہی کیا تھی ؟ اسے تو اکڑنا چاہئے تھا کہ اکھاڑ لو جو اکھاڑ سکتے ہو۔ پانچویں اور سب سے اہم وجہ یہ کہ ایران روس اور چین دونوں کی ریڈ لائن کی حیثیت رکھتا ہے۔ سو بیجنگ اور ماسکو میں ٹینشن کے آثار کیوں نظر نہ آئے ؟ وزرائے خارجہ کی دوڑیں لگنی چاہئیں تھیں کہ ایران کے جوابی حملے سے تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔ بیجنگ اور ماسکو کا پرسکون رہنا میچ فکسنگ کی سب سے بڑی دلیل ہے۔ لیکن ہمارا یہ تمام تجزیہ غلط بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ اور غلط ثابت ہونے کی ایک ہی صورت ہے کہ اسرائیل ایران پر حملہ کردے۔ چلئے دیکھتے ہیں کہ اسرائیل ایسا کرتا ہے یا نہیں !

24/01/2024

25/12/2023

تلخ حقیقت 💔

15/12/2023

Jumma Mubarak♥

11/12/2023

جدید عورتیں ہمیں یہ کہتی ہیں کہ شادی کے بعد الگ گھر ان کا حق ہے آپ کا حق ہے،
وہ ہمیں کہتی ہیں کہ ہمارے ماں باپ کی خدمت ان کا فرض نہیں ہے ، آپ کا فرض نہیں آپ کی سب باتیں ٹھیک ہیں،

وہ کہتی ہیں کہ جوائنٹ فیملی سسٹم ٹھیک نہیں ہے آپ ٹھیک کہتے ہیں لیکن ہمیں یہ بھی تو بتائیں کہ 30 سال تک ہمیں دن میں تین وقت کا کھانا، صاف ستھرے کپڑے اور سونے کے لیے پنکھے کی سب سے اگلی چارپائی دینے والی ماں کو کہاں چھوڑ کے آئیں؟ اپنی ساری جوانی اپنی جوتیاں گھسا کر ہمیں اس مقام تک پہنچانے والے باپ کا کیا کریں؟ ہم اس باب کا کیا کریں جس کی بچت اور پینشن سے ہماری شادی ہوئی اور آپ ہمارے گھر کا حصہ بنی؟

ہم انہیں کس اولڈ ہوم میں چھوڑ کے آئیں؟

ہر اونچ نیچ گرمی سردی دھوپ چھاؤں میں سائے کی طرح ساتھ دینے والی بڑے بھائی کا ساتھ صرف اس وجہ سے نہ دیں کیونکہ اس کی بیگم کی اور آپ کی نہیں بنتی اور آپ کو لگتا ہے آپ کا خاوند زیادہ کماتا ہے اور اب بھائی کو دینا اپنی سیونگز ختم کرنے کے مترادف ہے؟

کیونکہ آپ نہیں جانتی جب ہم پڑھتے تھے تو بڑا بھائی نوکری کرتا تھا نوکری چھوٹی تھی مگر میرے بڑے خرچے پورے ہوتے تھے ماں باپ نے قربانی دی پھر بڑے بھائی بہنوں نے قربانی دی اب میری بیگم مجھے کہتی ہے کہ مجھ پر صرف اس کا حق ہے آپ کس حیثیت سے اس بات کا حق جتا رہی ہیں؟

میری تو اپنی شادی میرے باپ کی کمائی کی وجہ سے ہوئی ہے کیونکہ اپنی نوکری میں تو میں کسی بڑے شہر میں کرائے کا گھر تک افورڈ نہیں کر سکتا، بھائی مل کے رہ رہے ہیں مسائل ہیں لیکن کیا مسائل بھائیوں کے ہیں؟

آپ پنجاب یونیورسٹی یا کوئی بھی ہوسٹل دیکھ لیں آپ بوائز ہاسٹل میں کبھی یہ تفریق نہیں کر پائیں گی کہ کس کے پاس کتنے پیسے ہیں کیونکہ پیسے کم ہوں یا زیادہ روم میٹس اور دوست آپس میں اکٹھے رہتے ہیں کھاتے ہیں پیتے ہیں اور کبھی یہ محسوس نہیں کرواتے کہ چار دوست مل کر ایک کا خرچ اٹھا رہے ہیں یہ ایک جاگیردار دوست چاروں کو پال رہا ہے تو یہ اچانک ایسا کیا ہوتا ہے کہ جیسے ہی شادیاں ہوتی ہیں ایک ہنستے بستے گھر میں سیاست اور پھر اقوال ذریں کا دور چلنے لگ جاتا ہے کہ جناب الگ گھر تو عورت کا حق ہے!! حق بالکل ہے لیکن کوئی ساتھی یہ بھی تو بتائیں ماں باپ کا کیا حق ہے ان کو کہاں چھوڑ کے آئیں؟

کم کمانے والے بڑے بھائی جس نے کئی جگہ ہماری فیس دی ہو اس کا کیا کریں اس کو کیا کہیں؟ میری جگہ پہ کئی جگہوں پر لڑنے والے مجھ پر جان چھڑکنے والے چھوٹے بھائی کا کیا کروں؟

بہتر نہیں کہ مردوں کو الگ گھر کا طعنہ دینے کی بجائے یا بالفرض اگر اپ الگ گھر میں رہ رہی ہیں اور اپ کی ساری ضرورتیں پوری ہو رہی ہیں تو پھر خاوند اپنے خاندان پر جیسے مرضی خرچ کرے اپ کیوں بھائیوں کے مسائل میں کود پڑتی ہیں بہتر نہیں اپنی زندگی سکون سے گزارے اور خاندان کو الگ گھروں میں الگ رہتے ہوئے بھی اکٹھا رہنے دیں۔ پرائیویسی کے نام پر گھٹن بڑھ رہی ہے ڈپریشن بڑھ رہا ہے اور ہم اپنوں کی بجائے ڈاکٹرز کی طرف دوڑ رہے ہیں بہتر نہیں آپسی مسائل سلجھا لیں خواتین بات بات پر مسائل کھڑا کرنے کی بجائے بھائیوں کو ان کے حال پر چھوڑ دیں تاکہ سب خوش رہیں اور سکون رہے

پس تحریر
جس یورپ اور عرب معاشرے کی مثال دے کر ہندوستان کے صدیوں پرانے خاندانی نظام پر بات کی جاتی ہے اسی یورپ اور عربوں میں ہر بندہ خود کماتا ہے خود کھاتا ہے بہت کم لوگ باپ کے سر پر عیش کرتے ہیں عربوں کو وراثت ملتی ہے یورپ والوں کو تعلیم اور ہنر جو اپنی جیب سے لیتے ہیں پھر وہ زندگی بھی اپنی جیتے ہیں ایسا نہیں ہو سکتا کہ اپ کا خاوند ابے کی جیب سے پڑھ پڑھا کر اسسٹنٹ کمشنر بنے اور آخر میں آپ کو یاد آجائے کہ بھائی سرکاری گھر پر تو صرف میرا حق ہے یہ بوڑھے لوگ یہاں کیا کر رہے ہیں؟ اور ہاں ہماری نوکریاں نہ ہوں تعلیم نہ ہو تو آپ کے ابے بھی ہمیں رشتہ نہ دیں سو شکریہ ادا کریں ہمارے ماں باپ کا جنہوں نے پال پوس کر ایک تیار شدہ بچہ آپکے حوالے کیا۔

We are deeply saddened by the mysterious death of Dr. Saniha jotika a final year MBBS Student at khairpur medical colleg...
05/12/2023

We are deeply saddened by the mysterious death of Dr. Saniha jotika a final year MBBS Student at khairpur medical college .
We all demand complete fair investigation of the case as she longing in girls hostel but warden strictly denied to take her to ward doctor . Our condolences go out to the bereaved family & friends. The whole white coat family stands with you.

May her soul rest in eternal peace! Ameen..
💔

ہسپتال میں ٹائل لگوانا ضروری ہے آکسیجن نہیں ضروری یہ وو تماشہ ہے جو پچھلے 75 سال سے سیاست دان عوام سے جھوٹ بولتے ہیں کے ...
05/12/2023

ہسپتال میں ٹائل لگوانا ضروری ہے آکسیجن نہیں ضروری

یہ وو تماشہ ہے جو پچھلے 75 سال سے سیاست دان عوام سے جھوٹ بولتے ہیں کے جو ہسپتال میں۔ ہر چیز مفت ملتی ہے ۔۔وہاں صرف ٹائل اور رنگ روغن کر کے اربوں روپے کرپشن کی۔ جاتی ہے بس اندر نہ تو تمام ادویات ملتی۔ ہیں اور نہ ہی ٹیسٹ مفت ہوتے تمام

تمام والدین 31 دسمبر 2023 تک اپنے بچوں کے فارم-ب یا برتھ سرٹیفکیٹ ضروری بنالے۔ کیونکہ انے والے 2024 سال میں نئے قانون کے...
03/12/2023

تمام والدین 31 دسمبر 2023 تک اپنے بچوں کے فارم-ب یا برتھ سرٹیفکیٹ ضروری بنالے۔ کیونکہ انے والے 2024 سال میں نئے قانون کے مطابق سات (7) سال تک کے بچوں کو فارم-ب یا برتھ سرٹیفیکیٹ جاری ہوگا۔ 7 سال سے اوپر کے بچوں کیلئے میڈیکل سرٹیفیکیٹ لازمی چاہئیے ہوگا۔ جس میں آپ والدین کا پیسہ اور وقت دونوں لگے گا۔
Regards: Dr Hafiz Muhammad Ahmad Shafiq

😓 سی ایس ایس سے موت تک کا سفر 😓بلال پاشا جنوبی پنجاب کے ایک پسماندہ علاقہ میں پیدا ہوا۔ والد دیہاڑی دار مزدور تھے۔ مالی ...
27/11/2023

😓 سی ایس ایس سے موت تک کا سفر 😓
بلال پاشا جنوبی پنجاب کے ایک پسماندہ علاقہ میں پیدا ہوا۔ والد دیہاڑی دار مزدور تھے۔ مالی حالات اچھے نہ ہونے کی وجہ سے مسجد میں ہی قائم مکتب سے پرائمری پاس کی۔ جنوبی پنجاب کی پسماندگی کا عالم سب پر عیاں ہے لہذا بلال پاشا نے بھی چھٹی جماعت سے اے بی سی پڑھنا شروع کی۔ انٹر میڈیٹ ایمرسن کالج ملتان اور بیچلر زرعی یو یونیورسٹی فیصل آباد سے کیا۔ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ مسجد سے پانچ جماعتیں کرنے والا بچہ کل کو مقابلے کا امتحان پاس کرکے سی ایس پی بن جائے گا۔

بلال پاشا نے کیریئر کا آغاز ایک پرائیویٹ نوکری سے کیا۔ لیکن والد کی خواہش پر گورنمنٹ سروس میں آیا اور پولیس میں سب انسپکٹر بھرتی ہوگیا۔ بعد ازاں مختلف سرکاری اداروں میں سولہویں اور سترہویں سکیل کی ملازمت کرتے ہوئے 2018 ء میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے میں کامیاب ہوا۔ بلال پاشا نے اپنے بیک گرائونڈ کو چھپانے کی بجائے اپنے سفید داڑھی والے مزدور باپ کے ساتھ کھڑے ہوکر انٹرویو دیا اور پاکستان کے ان نوجوانوں میں امید کی شمع جلائی جو سی ایس ایس پاس کرنے کو صرف ایلیٹ کلاس سے منسوب کرتے تھے۔ سلسلہ چل نکلا اور دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں نوجوان سی ایس ایس کے خواب آنکھوں میں سجائے اس سفر پر گامزن ہونے لگے۔

لیکن عرفان خان نے کیا زبردست جملہ بولا تھا کہ "جب ہم جیسوں کےدن آتے ہیں موت بیچ میں ٹپک پڑتی ہے"۔ بلال پاشا کی زندگی کی شروعات ہوئی تھی اور موت نے آن دبوچ لیا۔ بلال کی موت کی وجہ بس ایک ہی تھی۔۔ سول سروس میں ملنے والا ڈپریشن۔ وہ جس سے بھی بات کرتا یہی کہتا کہ وہ یا تو نوکری چھوڑ دے گا یا خودکشی کرلے گا۔ (سکرین شاٹ کمنٹ میں)۔ میں خود گورنمنٹ سروس میں ہوں تو جانتا ہوں کہ کس قدر آپ کو پریشر برداشت کرنا پڑتا ہے۔

بلال کی موت سے دو باتیں عیاں ہیں، ایک، ڈپریشن جان لیوا بیماری ہے۔ یہ ارب پتی باپ طارق جمیل کے ارب پتی بیٹے کو بھی دبوچ لیتی ہے اور یہ ایک مزدور باپ کے افسر بیٹے بلال پاشا کو بھی نہیں چھوڑتی۔ دوسرا۔۔ ہمیں اپنے خوابوں کے پیچھے اتنا بھی نہیں بھاگنا چاہیے کہ وہ ہمارے لئے Pyrrhic Victory ثابت ہو ( فرانس کا نپولین بوناپارٹ روس کو شکست دینے کے لئے اپنی چھ لاکھ فوجوں کے ساتھ آگے بڑھتا گیا۔ وہ جنگ تو جیت گیا لیکن سرد موسم کی وجہ سے صرف دس ہزار فوجیوں کو بچا کر واپس آیا اور تب تک پیرس کا بھی محاصرہ ہوچکا تھا) ۔ بلال سترہویں سکیل کی عام نوکری پہ رہتا تو شاید کبھی اس Pyrrhic Victory کا شکار نہ ہوتا۔

کسی نے کیا خوب کہا ہے " جس کی طلب میں تڑپ رہے ہو، وہ مل بھی بھی گیا تو کیا کرو گے"۔ یا پھر چارلس بکوسکی سے نے کہا تھا " ڈھونڈو اسے جس سے تم محبت کرتے ہو تاکہ وہ تمہیں مارسکے"۔ بلال کو بھی سی ایس ایس کرنے نے مار دیا۔ لہذا سی ایس ایس ایسی چیز نہیں ہے جس کی خاطر جان سے بھی ہاتھ دھویا جائے۔ ہر سال 17 فیصد بیوروکریٹ اپنی نیلی بتی اور سبز نمبر پلیٹ کو اللہ حافظ کہتے ہوئے استعفے دے دیتے ہیں۔ بلال بھی یہی کہتا تھا " یہ لوگ بتی اور سبز نمبر پلیٹ دیکھتے ہیں لیکن میرے اندر نہیں دیکھتے"۔ (سکرین شاٹ کمنٹ میں) اب قیامت گزر چکی ہے۔

آج کی رات بلال کے باریش والد کے لئے بہت بھاری ہے۔ آج وہ اپنے ناتواں ہاتھوں سے اپنے لخت جگر کے سونے جیسے جسم کو سپرد خاک کرے گا۔ آج کی رات بہت طویل ہے۔۔ بہت کٹھن۔۔ ہر طرف چیخ و پکار ہوگی۔۔ بلال کی میت کو روکا جائے گا۔۔ لیکن جانے والے کو کوئی روک پایا ہے؟ آج رات تو ہوگی لیکن اس کی سحر نہیں ہوگی۔ جب صبح کا سورج طلوع ہوگا تو اس کا باریش باپ گلیوں گلیوں صدائیں لگاتا ہوا اسی مسجد کے صحن میں جا پہنچے گا جہاں سے بلال نے اپنی زندگی کا آغاز کیا تھا۔ لیکن۔۔۔ اب کی بار وہ میسر نہیں ہوگا۔ اب کی بار مسجد کے درودیوار سے بس آہ و بکا سنائی دے گی۔۔ وحشت نظر آئے گی۔۔ لیکن بلال کہیں نظر نہیں آئے گا۔۔۔ وہ اس نیلی بتی۔۔۔ سبز نمبر پلیٹ ۔۔۔ اور اس سماج کے خودساختہ معیار سے بہت دور جاچکا ہوگا۔ اب کی بار وہ لوٹ کے نہیں آئے گا۔
۔۔۔۔۔۔اللہ حافظ بلال۔۔۔۔۔
27 نومبر 2023ء)

Civilian Medical Officer at headquarter frontier corps KPLast date 30 November 2023           -17
21/11/2023

Civilian Medical Officer at headquarter frontier corps KP
Last date 30 November 2023
-17

Address

Multan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Hafiz Muhammad Ahmad Shafiq posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share