
23/01/2024
پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران 12 بچے نمونیا کے باعث انتقال کر گئے۔
انتقال کرنے والے بچوں کی عمریں دو ماہ سے 12 سال ہے۔
رواں سال نمونیا کے باعث 194بچوں کی اموات ہو چکی ہیں۔
شدید سردی کے باعث پنجاب میں نمونیا کے کئی نئے کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔
نمونیا کی علامات
کھانسی، نزلہ ، بخار ،سانس لینے میں دشواری اور
اگر شیر خوار بچے دودھ پینا چھوڑ دیں،غنودگی میں ہوں یا ہونٹ نیلے پر جائیں تو اُنھیں فوراً ہسپتال لے جائیں۔
والدین کے لیے ہدایات
بچوں کے لئے گرم کپڑوں کا استعمال کریں۔۔
بچوں کو غیر ضروری گھر سے باہر نہ جانے دیں۔۔
گھر میں ہیٹر یا لکڑیوں کو جلا کے ہیٹ دیں۔
شیر خوار بچوں کو زیادہ دودھ دیں۔
حفاظتی انجکشن لگوائیں۔