14/01/2026
ماضی میں والدین نمونیا سے بچاؤ یا اس کے علاج کے لیے بچوں کے سینے اور کمر پر مختلف جڑی بوٹیوں، گرم تیل یا خاص قسم کے پلاسٹر کا استعمال کرتے تھے۔ ان کا ماننا تھا کہ یہ گرمائش پھیپھڑوں سے جکڑن ختم کر دیتی ہے۔ تاہم، جدید طبی تحقیق کے مطابق یہ محض ایک Myth ہے؛ نمونیا ایک انفیکشن ہے جس کا علاج صرف ڈاکٹر کی تجویز کردہ اینٹی بائیوٹکس یا مناسب طبی امداد سے ہی ممکن ہے۔ سینے پر اس طرح کے پلاسٹر لگانے سے نہ صرف وقت ضائع ہوتا ہے بلکہ حساس جلد پر الرجی یا جلن کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے اور بروقت علاج نا ہونے کی صورت میں نمونیا مزید بگڑ سکتا ہے ۔
ڈاکٹر رانا وقاص شاکر
ایف سی پی ایس ( پیڈیاٹرکس )
ایف سی پی ایس ( نیونیٹالوجی )