
07/07/2025
دو سگے بھائی، ڈاکٹر سید محمد اور سید جعفر علی جاں بحق
میاں چنوں خوفناک حادثہ دو سگے بھائی جاں بحق، بہن شدید زخمی، رات گئے تلمبہ محسن وال روڈ پر تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی۔حادثے کے نتیجے میں دو سگے بھائی، ڈاکٹر سید محمد اور سید جعفر علی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کی بہن شدید زخمی ہوئی۔ یہ تینوں بہن بھائی تلمبہ سے ملتان جا رہے تھے کہ راستے میں کار بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کیں،جاں بحق ہونے والے نوجوان سید باقر شاہ کے بیٹے تھے۔
اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ، امین