Multan Medicine Bank

Multan Medicine Bank Multan Medicine Bank Opp town hall Multan Pakistan Ph 03336129004 03006329781 03118879901

06/01/2025

باولا پن ۔ rabies

بے شک اسکا کوئی علاج نہیں اور انجام موت ہے بلکہ ڈاکٹر حضرات لواحقین سے دستخط لے کے خود مریض کو زہر کا انجیکشن لگا دیتے ہیں کیونکہ مریض ہر کسی کو کاٹنا شروع کر دیتا ہے اور جسکو کاٹ لے اس میں بھی Rabies virus منتقل ہو جاتا ہے. اگر آپ کے علم میں کوئی ایسا مریض آئے تو برائے مہربانی اس کے گھر والوں کو بولیں کہ جو علاج میں ابھی بتانے لگا ہوں یہ ضرور آزما کے دیکھ لیں انشااللہ ضرور شفاء نصیب ہو گی.

عللاج نمبر 1 اگیوامریکانہ Agave Americana یہ قبرستانوں میں عام پایا جاتا ہے ..
پنجابی میں اس کو لپھڑا کیتے ھیں..کشمیر میں اس کو ,, کمال گندل ,, بولتے ہیں اس لیے کہ یہ کمال کی چیز ہے اور بہت سی بیماریوں میں استمال ہوتی ہے ۔۔اسے کیوڑہ بھی کہتے ہیں ۔ اس پودے کا ایک پتا مریض کے آگے پھینک دیں وہ خود ہی اسکو کھانا شروع کر دے گا. جوں جوں کھاتا جائے گا اسکا پاگل پن اور Rabies جاتا جائے گا.
عللاج نمبر 2: ہومیوپیتھی کی ایک دوائی ہے Lysin 1M اس کے 5 قطرے مریض کے منہ میں ڈال دیں اور ہر 3 گھنٹے بعد دہراتے رہیں جب تک مریض کے حواس نہ بحال ہو جائیں. آپ اس میسج کو اپنی وال پر بھی post کر دیں کسی ایک کی بھی جان بچ جائے تو سمجھیں ساری انسانیت کو بچا لیا.

🌹جس کو کوئی شک ہو وہ خود تحقیق کر لے ۔۔۔

02/01/2025
23/12/2024

*انسانی دل میں چالیس ہزار خصوصی خلیے ( Sensory Neuroites )ہیں جن کی وجہ سے دل بھی دماغ کی طرح سوچتا، سجھتا، یاد رکھتا اور محسوس کرتا ہے۔ بلکل انفرادی طور پر*
*ماشااللہ آج سائنس نے بھی تصدیق کر دی جو بات قران ( سورہ الحج آیت نمبر 46 ) میں 1450 سال پہلے نازل ہوئی تھی۔*
🌹*تو تم اللہ کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟*

14/10/2024

آپ نے اپنی زندگی میں ایسی ویڈو کبھی نہیں دیکھی ہوگی ..😳😳🙏

🤲🤲🤲🤲🤲🤲🤲🤲*شدید سردی ، اوپر سے بارش ، خیموں کی زندگی ، پیٹ خالی ، آسمان سے آتش و آہن کی برسات ۔۔۔ غزہ جس کو ہم بھول گۓ**پر...
30/01/2024

🤲🤲🤲🤲🤲🤲🤲🤲
*شدید سردی ، اوپر سے بارش ، خیموں کی زندگی ، پیٹ خالی ، آسمان سے آتش و آہن کی برسات ۔۔۔ غزہ جس کو ہم بھول گۓ*

*پروردگار فلسطین کے مسلمانوں پر رحم و کرم فرما*
🙏🙏🙏🙏🙏🙏🙏🙏

20/01/2024

دل تھام کر سُنیں کہ شمالی پہاڑی علاقوں میں ہرسال نومبر سے برف پڑنا شروع ہوتی ہے اور جنوری تک تو دس پندرہ فٹ برف پڑچکی ہوتی ہےلیکن اس سال وہاں ابھی تک چھ انچ بھی برف نہیں پڑی یہی حال کشمیر کا ہے حالانکہ شمالی پہاڑی علاقوں میں ہر سال اکتوبر سے شروع ہوکر فروری تک وقفے وقفے سے برف باری ہونا ایک معمول رہا ہے۔

شمالی علاقوں میں سردیوں میں پڑنے والی برف وہ سفید تیل ہے جو پاکستان کی معیشت کے انجن کو سارا سال چالو رکھتا ہے۔ یہ برف پنجاب اور سندھ کی فصلوں کے لئے درکار آدھے سے زیادہ پانی فراہم کرتی ہے۔

پاکستان کے شمالی علاقوں میں 7,000 سے زیادہ گلیشیئرز ہیں۔ قطبین کو چھوڑ کر یہ علاقہ دُنیا کے چند بہت بڑے گلییشیئرز کا گھر ہے۔پاکستان کے پانیوں کا سارا دارومدار دریائے سندھ اور اس کے معاون دریاؤں پر ہے ۔ دریائے سندھ تبت کے گلیشئیرز میں سے نکلتا ہے جسے ایشیا کے پانیوں کی ٹینکی کہتے ہیں۔

پاکستان کے شمالی پہاڑی علاقے 22 ہزار اسکوائر کلومیٹر کے رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں جس کے ایک تہائی حصے پر گلیشیئرز پڑے ہوئے ہیں۔ یہ گلیشیئرز پاکستان کے ڈیپ فریزر ہیں جو اپنے اندر 2200 ملیئن ایکڑ فٹ سے زیادہ پانی فریز کئے ہوئے ہیں۔ یہ حجم پاکستان کی پانی کی کل سالانہ ضروریات سے 10 گُنا سے بھی زیادہ ہے۔

سردیوں میں شمالی پہاڑی علاقوں کے 70 فیصد علاقے (15 ہزار اسکوائر کلومیٹر ) پر برف پڑ جاتی ہے جوکہ پگھلتے ہوئے گرمیوں میں بھی ڈھائی ہزار اسکوائر کلومیٹر پر پڑی ہوتی ہے۔گلیشیئرز اور برف کے پگھلنے کی وجہ سے دریائے سندھ میں سارا سال پانی چلتا رہتا ہے۔

دریائے سندھ اور اس کے معاون دریاؤں کا طاس پاکستان کے دوتہائی رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور پاکستان کی زرعی ضروریات کا 95 فیصد پانی فراہم کرتا ہے جس کا نصف برف اور گلیشیئرز پگھلنے سے آتا ہے ۔ یوں یہ پاکستان کی معیشت کی شہ رگ ہے۔

اس سال شمالی علاقوں میں برف باری نہ ہونے یا بہت کم مقدار میں ہونے کا سیدھا سیدھا مطلب دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں خوف ناک کمی ہے جس سے ملک میں فصلیں متاثر ہونے کا خطرہ ہے کیونکہ ہمارے پاس اس کے متبادل کے طور پانی کے کوئی اور ذخیرے موجود نہیں۔

اس پر مستزاد کہ پاکستان میں موسمِ سرما میں ہونے والی بارشیں بھی اس سال ابھی تک نہیں ہوئیں حالانکہ محکمہ موسمیات کا اب تک کا ریکارڈ بتاتا کہ موسم سرما کی آدھی بارشیں دسمبر کے مہینے میں ہوجاتی تھیں۔ موسمِ سرما کی بارشوں کے بغیر میدانی علاقے کی فصلوں کی نشونما شدید متاثر ہوگی اور پیداوار کم ہوگی۔

موسمیاتی تبدیلی کا اژدہا ہمیں غذائی قلت کی طرف کھینچ رہا ہے۔ہمیں ان تبدیلیوں کو سمجھ کر ان کے اثرات سے نپٹنا ہوگا جس میں پانی کو محفوظ کرنے کے طریقوں پر کام کرنا، آبپاشی کے جدید طریقے اختیار کرنا، زیرزمین پانی کا ریچارج اور دریاؤں کی قدرتی گزرگاہوں کی بحالی شامل ہے۔

سب سے اہم یہ کہ ملکی معیشت میں زراعت پر انحصار کم کرنا ہوگا،صنعت و حرفت کا حصہ بڑھانا ہوگا ، صرف انسانی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے درکارفصلیں اگانا ہوں گی اور پانی کی آلودگی پر قابو پانا ہوگا۔

15/12/2023

ایک 60 سالہ شریف آدمی ڈپریشن کا شکار تھا اور اس کی بیوی اسے ایک ماہر نفسیات کے پاس لے گئی۔

ماہر نفسیات نے اپنی مشاورت شروع کی۔ اس نے کچھ ذاتی باتیں پوچھی اوراس کی بیوی کو باہر بیٹھنے کو کہا
صاحب بولے ...
میں بہت پریشان ہوں ... دراصل میں پریشانیوں سے مغلوب ہوں ...
ملازمت کا دباؤ ...
بچوں کی تعلیم اور ملازمت کا تناؤ ...
ہوم لون ، کار لون کا پریشر ہے...
مجھے کچھ پسند نہیں آتا ...
دنیا مجھے پاگل سمجھتی ہے ...
لیکن میرے پاس اتنا بھی سامان نہیں جتنا کہ ایک کارتوس میں بارود ہوتا ہے..
میں بہت اداس ہوں..
یہ کہہ کر اس نے اپنی پوری زندگی کی کتاب ڈاکٹر کے سامنے کھول دی

پھر ڈاکٹر نے کچھ سوچا اور پوچھا ، "آپ نے دسویں جماعت کس سکول میں پڑھی.

شریف آدمی نے اسے سکول کا نام بتایا۔

ڈاکٹر نے کہا:-
"آپ کو اس اسکول میں جانا ہے۔ اپنے اسکول سے آپ اپنی دسویں کلاس کا رجسٹر تلاش کرنا ہے اور اپنے دوستوں کے نام تلاش کرنے ہیں اور ان کی موجودہ خیریت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرنی ہے۔
ایک ڈائری میں تمام معلومات لکھیں اور ایک مہینے کے بعد مجھ سے دوبارہ ملیں۔ "

شریف آدمی اپنے اسکول گیا ، رجسٹر ڈھونڈنے میں کامیاب رہا ، اور اسے کاپی کروایا۔
اس میں 120 نام تھے۔ اس نے ایک مہینے میں دن رات کوشش کی ، لیکن وہ بمشکل 75-80 ہم جماعتوں کے بارے میں معلومات جمع کرنے میں کامیاب رہا۔

حیرت انگیز طور پر !!!
ان میں سے 20 مر چکے تھے
7 رنڈوے اور 13 طلاق یافتہ تھے۔
10 ایسے بیمار نکلے جو کہ بات کرنے کے قابل بھی نہیں تھے۔
5 اتنے غریب نکلے کہ انکو روٹی کے لالے پڑے ہوئے تھے
6 اتنے امیر ترین نکلے کہ اسے یقین ہی نہیں آیا ...
کچھ کینسر میں مبتلا تھے ، کچھ فالج کا شکار تھے ، کچھ ذیابیطس ، دمہ یا دل کے مریض تھے۔
کچھ لوگ بستر پر معذور پڑے تھے جن کے ہاتھوں/ٹانگوں یا ریڑھ کی ہڈی میں چوٹیں آئی تھیں۔
کچھ کے بچے پاگل ، آوارہ یا بیکار نکلے ...
ایک جیل میں تھا ... ایک شخص دو طلاقوں کے بعد تیسری شادی کی تلاش میں تھا۔

ایک ماہ کے اندر ، دسویں جماعت کا رجسٹر قسمت کی اذیتیں بیان کر رہا تھا۔

ڈاکٹر نے دوسری ملاقات میں پوچھا:- "اب بتاؤ تمہارا ڈپریشن کیسا ہے؟

شریف آدمی سمجھ گیا کہ 'اسے کوئی بیماری نہیں تھی ، وہ بھوکا نہیں تھا ، اس کا دماغ کامل تھا ، اسے عدالت \ پولیس \ وکلاء کا کوئی مسئلہ نہ تھا اس کی بیوی اور بچے بہت اچھے اور صحت مند تھے۔ وہ خود بھی صحت مند تھا ...
اس آدمی کو احساس ہوا کہ واقعی دنیا میں بہت زیادہ دکھ ہے ، اور وہ بہت خوش اور خوش قسمت ہے۔

دوسروں کی پلیٹوں میں جھانکنے کی عادت چھوڑیں ، اپنی پلیٹ کا کھانا پیار سے لیں۔ دوسروں کے ساتھ موازنہ نہ کریں ہر کسی کی اپنی قسمت ہوتی ہے۔
اور پھر بھی ، اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ ڈپریشن میں ہیں ، تو آپ کو بھی اپنے سکول جانا چاہیے ، دسویں جماعت کا رجسٹر ڈھونڈھ کر .......🤓
اللّٰہ تبارک وتعالیٰ آپ کو آسانیاں عطا فرمائے آمین۔

15/12/2023

Barvo to the Bailiff of the court for arresting Deputy Commissioner of Lahore for not deliberately appearing in the court when summons were issued to him to appear in the court in Touheen e Adalat case.

18/07/2023

سورۃ الکوثر میں عددی معجزے نے ہی مجھے حیران کر رکھا ہے، سوچا آپکے ساتھ شئیر کرلوں
سورۃ الکوثر قرآن کی سب سے چھوٹی سورت ہے اور اس سورۃ کے جملے الفاظ 10ہیں۔
قرآن بذات خود ایک معجزہ ہے
لیکن جب
- سورۃ الکوثر کی پہلی آیت میں 10 حروف ہیں۔
- سورۃ الکوثر کی دوسری آیت میں 10 حروف ہیں۔
- سورۃ الکوثر کی تیسری آیت میں 10 حروف ہیں۔
- اس پوری سورت میں جو سب سے زیادہ تکرار سے حرف آیا ہے وہ‏…حرف "ا" الف ہے جو 10 دفعہ آیا ہے۔
- وہ حروف جو اس سورت میں صرف ایک ایک دفعہ آئے ہیں انکی تعداد 10 ہیں۔
- اس سورت کی تمام آیات کا اختتام حرف "ر" راء پر ہوا ہے جو کہ حروفِ ہجا میں 10 واں حرف شمار ہوتا ہے۔
- قرآن مجید کی وہ سورتیں جو حرف "ر" راء پر اختتام پذیر ہو رہی ‏…ہیں، انکی تعداد 10 ہے جن میں سورۃ الکوثر سب سے آخری سورت ہے۔
سورت میں جو 10 کا عدد ہے اسکی حقیقت یہ ہے کہ وہ ذو الحجہ کے مہینے کا 10واں دن ہے جیسے کہ اللہ تعالی نے فرمایا
" فصل لربک وانحر"
"پس نماز پڑہو اور قربانی کرو"
وہ دراصل قربانی کا دن ہے
اللہ کی شان کے یہ ‏…سب کچھ قرآن کریم کی سب سے چھوٹی سورت ، جو ایک سطر پر مشتمل ہے، میں آگیا
آپکا کیا خیال ہے بڑی سورتوں کے متعلق!!!
‏اللہ تعالی نے اسی لئیے فرمایا
"ہم نے اپنے بندے پر جو کچھ نازل کیا ہے اگر تمہیں اس میں شک ہو تو اس جیسی ایک سورت ہی لے آؤ"
اللہ تعالی مجھے اور آپ کو حوضِ کوثر سے ایسا مبارک پانی پلائے جسکے بعد ہمیں کبھی پیاس نہ لگے۔
آمین ثم آمین یارب العالمین

Address

Opp. Town Hall
Multan
60000

Telephone

03006329781

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Multan Medicine Bank posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Multan Medicine Bank:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram