17/05/2022
احتیاط کریں
احتیاط کریں، ملک کے مختلف علاقوں میں ہیضہ کا مرض بڑھ گیا ہے۔
موجودہ شدید گرمی کی لہر میں ہیضے(Cholera) کی وبا بھی بڑی شدت اختیار کر چکی ہے اور روزانہ سیکڑوں مریض اسپتالوں میں رجسٹر ہو رہے ہیں.
ان حالات میں کچھ مجوزہ احتیاطی تدابیر بتائی جا رہی ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر اس مرض سے بچا جا سکتا ہے.
*کیونکہ ہیضے کا جراثیم بغیر پکی ہوئی چیزوں مثلا" کٹے ہوئے پھل، دہی بڑے، فروٹ چاٹ، سلاد اور اسی طرح کی دیگر اشیا پر تیزی سے پرورش پاتا ہے اسلیے بازار سے پہلے سے کٹا ہوا پھل مثلاً تربوز وغیرہ یا فروٹ چاٹ، دہی بڑے اور اسی طرح کی دیگر بازاری اشیاء سے سختی سے پرہیز کریں*
*صرف اور صرف گھر کی اچھی طرح پکی ہوئی خوراک استعمال کریں*
*بیماری کی علامات کی صورت میں بغیر کسی دیر کے فوری طور پر اسپتال پہنچیں اور علاج شروع کروائیں*
*ہر دست یا قے کے بعد ایک گلاس او آر ایس ضرور پیتے رہیں*
*دوران علاج تمام مجوزہ احتیاطی تدابیر پہ سختی سے عمل درآمد کریں*