30/11/2025
نزلہ زکام اور ہماری زمہ داری:
آج کل وائرل انفیکشن بہت زیادہ پھیلا ہوا ہے اور ہم اس کے پھیلانے میں بہت سی غلطیاں کررہے ہیں۔
جب بھی کسی کو نزلہ زکام ہوتو اسکو ساتھ بخار بھی ہو رہا ہے ، بچوں میں تو بخار کی شدت 105 فارن ہائیٹ تک ہورہی ہے جوکہ کئی دنوں تک مسلسل رہ رہا ہے۔
احتیاطی تدابیر:
1. خود کو علیحدہ کرلیں -
2. ماسک کا باقاعدہ استعمال کریں۔ اور اسکو استعمال کے بعد ڈسٹ بن میں پھینکیں۔
3. لوگوں سے بول کر سلام لیں ، ہاتھ ملانا ضروری نہیں۔
4. ہر جگہ اور بلا وجہ مت تھوکیں۔ کسی نالی یا بیسن میں تھوکیں اور اس پر پانی بہا دیں۔
5. ناک اور گلے کو نیم گرم پانی سے دھوئیں اور بار بار دھوئیں۔
6. بچہ اگر بیمار ہے تو اسکو سکول مت بھیجیں تاکہ دوسرے بچے بھی بچ سکیں۔
خوراک:
= اپنی خوراک میں پروٹین یعنی انڈے ، گوشت کا استعمال زیادہ کردیں۔
= سوپ یعنی یخنی فائدہ مند غذا ہے۔
= تازہ پکی ہوئی دال ، سبزیاں خصوصاً بند گوبھی کھائیں۔
علاج:
= دیسی ٹوٹکہ: ایک پیاز کٹا ہوا ، تھوڑا سا ادرک ، کاٹ کر، 2 عدد لیمن کاٹ کر ، ایک لہسن میں سے 3 عدد تریاں کاٹ کر، دارچینی کے 2 عدد چھوٹے ٹکڑے ، 2 عدد لونگ ، تھوڑا سا پودینہ کو چولہے پر رکھ کر اچھی طرح ابال لیں۔
پانی کو چھان کر ایک عدد شہد کا چمچ ملا کر پئیں۔ شوگر کے مریض اپنی شوگر کو دیکھ کر شہد کا استعمال کریں۔
= نمک یا ڈسپرین یا لسٹرین ڈال کر غرارے کریں۔
= وٹامن سی کی گولی کا استعمال کریں۔
= بخار کی صورت میں ایک دو مرتبہ پیراسٹامول کے سکتے ہیں، لیکن اگر بخار نہ اترے تو کسی مستند طبی معالج سے علاج کروائیں۔
= بغیر علم کے اور خود علاج اچھی بات نہیں
دعاگو
محمد قمر الزمان کمبوہ
آر پی ایچ