Iqra Unani Shafa Khana

Iqra Unani Shafa Khana Here You can find All types of Health Nuskha Jaat, Adviyat, Tibi Mashwary & much more.

جو لوگ وقت سے پہلے بوڑھا نہ ہونا چاہتے ہوں‘ دل جگر‘ معدے‘ پٹھوں اور اعصاب کے مریض نہیں بننا چاہتے اپنی یادداشت‘ طاقت اور...
07/10/2025

جو لوگ وقت سے پہلے بوڑھا نہ ہونا چاہتے ہوں‘ دل جگر‘ معدے‘ پٹھوں اور اعصاب کے مریض نہیں بننا چاہتے اپنی یادداشت‘ طاقت اور قوت کو ہمیشہ سدا بہار رکھنا چاہتے ہیں وہ اپنے جسم کوپررونق اور پربہار رکھ کر جسم کو ایک نئی زندگی دینا چاہتے ہیں‘ وہ لوگ میرے اس ٹوٹکے کو ضرور آزمائیں۔
قارئین!
آپ گمان نہیں کر سکتے کہ ان تین فطری قوتوں اور طاقتوں کی کیا طاقت،قوت اور انرجی ہوگی اور اس کے اندر کیا جسمانی‘ اعصابی‘ پٹھوں کی‘ معدے اور دل ودماغ کی طاقت ہوگی۔
بس قارئین یہ تین ٹانک آج میں آپ کو دینا چاہتا ہوں۔
پہلا ٹانک:
چنا اور اس کا استعمال۔
دوسری چیز
*گُڑ ہے:
لیکن گُڑ وہ جو ڈارک ہو بلکہ ڈارک براؤن ہو۔
تیسری چیز:
*پیاز ہے
اب آپ ایسا کریں چنے کے آٹے کی روٹی لیکن چنا وہ ہو جو چھلکے سمیت ہو، آٹا پیس لیں، دیسی گھی ملا کر اس کی روٹی بنا کر پیاز کاٹ کر روٹی پیاز سے کھائیں اور مزے لے لے کر کھائیں چھوٹے چھوٹے نوالے ہوں‘ اس میں پیاز ڈال کر خوب چبا چبا کر کھائیں‘ چاہیں ساتھ گڑ بھی کھاتے جائیں ورنہ بعد میں حسب طبیعت گڑ کھائیں۔ساتھ میں قہوہ بھی پی سکتے ھیں۔۔

🕊 عورتوں کے لیے اہم اور مفید معلومات 🌿کبھی تم نے غور کیا کہ چین یا جاپان کی نوے نوے سالہ عورتیں آج بھی طاقتور ہیں،پہاڑوں...
07/10/2025

🕊 عورتوں کے لیے اہم اور مفید معلومات 🌿

کبھی تم نے غور کیا کہ چین یا جاپان کی نوے نوے سالہ عورتیں آج بھی طاقتور ہیں،
پہاڑوں پر رہتی ہیں، آٹا گوندھتی ہیں، لکڑیاں توڑتی ہیں اور کبھی گھٹنوں یا کمر کے درد کی شکایت نہیں کرتیں
لیکن ہماری عورتیں جوانی ہی میں تھکن، ہڈیوں کے درد، گھٹنوں کے مسئلے اور کمزوری کی شکایت کرتی ہیں۔

کیا تم نے سوچا کیوں؟
راز ہے (بیضہ دانیاں) میں

ماہواری شروع ہونے سے چند دن پہلے ہی جسم میں خون کا دباؤ بنتا ہے،
عورت کو سستی، تھکن اور نیند محسوس ہوتی ہے کیونکہ جسم اندرونی طور پر تیاری کر رہا ہوتا ہے۔
اِس دوران کیلشیم کی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے تاکہ رحم اپنا کام مکمل کر سکے۔

جب جسم کو کیلشیم کی کمی ہوتی ہے تو وہ ہڈیوں سے کھینچ لیتا ہے،
اسی لئے چہرہ پیلا پڑ جاتا ہے، ہونٹ سفید ہو جاتے ہیں، اور تھکن چھا جاتی ہے۔

لیکن اکثر عورتیں غلطی یہ کرتی ہیں کہ میٹھا یا چاکلیٹ کھا لیتی ہیں یہ سمجھ کر کہ جسم کو "توانائی" چاہیے
حالانکہ اس وقت جسم کو میٹھا نہیں بلکہ کیلشیم اور لوہا (ائرن) چاہیے ہوتا ہے۔

اسی کمی کی وجہ سے بہت سی لڑکیاں کمزوری اور خون کی کمی (انیمیا) میں مبتلا ہو جاتی ہیں۔

کیا کرنا چاہیے؟
ماہواری سے پہلے اور اس دوران عورت کو چاہیے کہ
دودھ، پھل، سبزیاں، سلاد اور بغیر نمک کے میوے کھائے۔
پنیر اور دہی بھی مفید ہیں کیونکہ ان میں کلسیم ہوتا ہے۔
روزانہ ہلکی ورزش کرے تاکہ جسم کیلشیم اور آئرن کو بہتر طور پر جذب کر سکے۔

👣 یاد رکھو:
عورت کی صحت کا اصل تعلق اُس کے کھانے پینے اور طرزِ زندگی سے ہے۔
غذا ٹھیک ہو اور حرکت ہو تو جسم مضبوط اور تندرست رہتا ہے۔

🌞 آج کل تقریباً ہر شخص میں وٹامن ڈی (Vitamin D) کی کمی پائی جاتی ہے
جس سے تھکن، ڈپریشن، ہڈیوں کا درد اور سستی پیدا ہوتی ہے۔
ڈاکٹر عام طور پر گولیاں یا انجکشن دیتے ہیں مگر تحقیق بتاتی ہے
کہ قدرتی علاج زیادہ مؤثر اور محفوظ ہے۔

🍃 قدرتی علاج کیا ہے؟
جو قرآنِ مجید میں ذکر ہوا
انجیر (خشک انجیر یعنی تینی خشک)

سائنس نے ثابت کیا کہ خشک انجیر جسم میں وٹامن ڈی کی مقدار کئی گنا بڑھا دیتی ہے۔
یہ وہی پھل ہے جسے قرآن میں “وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ” کے ساتھ یاد کیا گیا۔

📜 طریقہ استعمال
تین عدد خشک انجیر
دو عدد خشک خوبانی
انہیں رات بھر ایک کپ پانی میں بھگو دیں
صبح خالی پیٹ وہ پانی پی لیں اور پھل کھا لیں

یہ نسخہ جسم کو دیتا ہے
✨ وٹامن D، C، B، K، E
✨ کیلشیم، پوٹاشیم
✨ قبض سے نجات
✨ جلد کی خوبصورتی
✨ وزن میں توازن
✨ اور کئی اقسام کے سرطان سے بچاؤ

🌿
یہ وہ علاج ہے جو قدرت، ایمان اور عقل تینوں کے قریب ہے
اور سب سے بڑھ کر قرآن کا دیا ہوا رازِ صحت ہے۔

جسمانی قوت بڑھانے کا قدرتی ذریعہ — کالے بھنے چنے پروٹین، فائبر، کیلشیم اور آئرن سے بھرپور کالے بھنے چنے صحت کے اعتبار سے...
02/10/2025

جسمانی قوت بڑھانے کا قدرتی ذریعہ — کالے بھنے چنے

پروٹین، فائبر، کیلشیم اور آئرن سے بھرپور کالے بھنے چنے صحت کے اعتبار سے بےحد اہم ہیں۔ یہ نہ صرف ذائقے میں لاجواب ہیں بلکہ جسمانی توانائی اور قوت کا خزانہ بھی ہیں۔ روزمرہ خوراک میں ان کا استعمال کئی بیماریوں سے بچاتا ہے اور صحت کو مضبوط بناتا ہے۔

کالے بھنے چنوں کے حیرت انگیز فوائد

قوتِ مدافعت میں اضافہ
بھنے ہوئے کالے چنے جسمانی طاقت بڑھانے کے ساتھ مدافعتی نظام کو بھی مضبوط کرتے ہیں۔ ان میں منقہ یا کشمش ملا کر کھانے سے مزید فائدہ حاصل ہوتا ہے۔

کولیسٹرول کم کرتے ہیں
ان میں موجود غذائی اجزاء فطری انداز میں کولیسٹرول کو کم رکھتے ہیں، جس سے دل کی صحت بہتر رہتی ہے۔

ذیابیطس میں مفید
کم گلیسیمک انڈیکس کی وجہ سے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہترین ہیں۔ یہ خون میں شکر کی مقدار کو متوازن رکھتے ہیں اور انرجی فراہم کرتے ہیں۔

وزن میں کمی
اگر عصر کے وقت ایک مٹھی بھنے چنے روزانہ کھائے جائیں تو کولیسٹرول کم کرنے کے ساتھ وزن میں کمی بھی ممکن ہے۔ اس میں موجود پروٹین اور آئرن موٹاپا کم کرنے کے ساتھ جسمانی کمزوری کو بھی دور کرتے ہیں۔

آنتوں کی صحت
فائبر سے بھرپور یہ چنے نظامِ ہضم کو درست رکھتے ہیں، قبض اور دیگر آنتوں کے مسائل کو ختم کرتے ہیں۔ یہ معدے کو بھی مضبوط کرتے ہیں۔

خواتین کی صحت کے لیے بہترین
خواتین میں قوت مدافعت بڑھانے، وزن کم کرنے اور پوشیدہ امراض سے نجات کے لیے بھنے ہوئے کالے چنے بہترین غذا ہیں۔

بچوں کی نشوونما
بچوں کے لیے بھی نہایت فائدہ مند ہیں۔ اگر کشمش اور مصری ملا کر دیے جائیں تو بچوں کی جسمانی قوت اور مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔

ادویات کے مضر اثرات زائل
کالے چنے، چاہے بھنے ہوئے کھائیں یا شوربے کے ساتھ پکے ہوئے، دونوں صورتوں میں جسم سے دواؤں کے مضر اثرات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

نتیجہ:
کالے بھنے چنے ایک مکمل قدرتی طاقت ور غذا ہیں جو ہر عمر کے افراد کے لیے مفید ہیں۔ ان کا روزانہ استعمال صحت، طاقت اور بیماریوں سے حفاظت کا بہترین ذریعہ ہے۔
دعا کا طلب گار
احمد فراز
03087368272

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Ch Rizwan, Shoukat Houssan, Saddam Saddam
02/10/2025

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Ch Rizwan, Shoukat Houssan, Saddam Saddam

28/09/2025
29/08/2025

Here You can find All types of Health Nuskha Jaat, Adviyat, Tibi Mashwary & much more.

Address

Multan

Telephone

+923006388573

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Iqra Unani Shafa Khana posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category