
26/06/2025
"اللهم أهله علينا باليمن والإيمان، والسلامة والإسلام، ربي وربك الله۔"
"اے اللہ! اس چاند کو ہم پر برکت، ایمان، سلامتی اور اسلام کے ساتھ طلوع فرما۔ (اے چاند!) میرا اور تیرا رب اللہ ہے۔"
نئے اسلامی سال کے آغاز پر دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی کو خوشیوں، برکتوں اور کامیابیوں سے بھر دے، یہ سال آپ کے لیے راحت، امن اور خوشحالی لے کر آئے، اور اللہ تعالیٰ آپ پر اور آپ کے پیاروں پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔
اللہ اس سال کو امت مسلمہ اور پوری دنیا کے لیے رحمتوں اور امن کا پیغام بنائے، اور آپ کو ہر میدان میں کامیابی اور خوشی عطا کرے۔ آمین ثم آمین یارب العالمین 🤲 🤲
نیا ہجری سال مبارک ہو!