Al Harmain Dawakhana

Al Harmain Dawakhana Online shefa Khana

مسلمانوں کا نیا سال *محرم الحرام* سے شروع ہوتا ہے...  یہ مہینہ صبر، قربانی اور ایمان کی تجدید کا پیغام دیتا ہے۔  🌸اپنے ا...
01/01/2026

مسلمانوں کا نیا سال *محرم الحرام* سے شروع ہوتا ہے...
یہ مہینہ صبر، قربانی اور ایمان کی تجدید کا پیغام دیتا ہے۔

🌸اپنے ایمان کی حفاظت کریں
✨ نیکی کی نیت، تقویٰ کا سفر اور صبر کا راستہ اپنائیں۔

*جزاکم اللہ خیراً کثیراً*
*الحرمین اسلامک علاج و پنسار آن لائن*

🌸 *الحرمین نکھار نائٹ بیوٹی کریم* 🌸  *رات کی نیند… خوبصورتی کا راز!*ہر دن کی تھکن، دھوپ، گرد و غبار، جھریاں، دانے اور دا...
24/12/2025

🌸 *الحرمین نکھار نائٹ بیوٹی کریم* 🌸
*رات کی نیند… خوبصورتی کا راز!*

ہر دن کی تھکن، دھوپ، گرد و غبار، جھریاں، دانے اور داغ دھبے…
اب آپ کی جلد کا مقدر نہیں!

💫 الحرمین نکھار نائٹ کریم
سنتی اصولوں پر تیار کردہ ایک ایسا راز ہے جو آپ کی جلد کو:

✨ نرمی
✨ نکھار
✨ قدرتی چمک
✨ اور تروتازگی دے

یہ کریم رات بھر خاموشی سے آپ کے چہرے کو وہ تازگی دیتی ہے
جس کی آپ برسوں سے خواہش رکھتی تھیں۔

*صبح اٹھیں تو آپ کی جلد بولے: شکریہ!* 🌙💖

🌿 *100% ہربل، کیمیکل فری، اور محفوظ*
💁‍♀️ ہر عمر کی خواتین کے لیے مفید

📦 آج ہی آرڈر کریں اور قدرتی حسن کی طرف پہلا قدم بڑھائیں!

📲 *آرڈر کے لیے ابھی رابطہ کریں:* فری ہوم ڈیلوری
*03099648816

---

*بیٹی کے نصیب کا اختیار ماں کے ہاتھ میں ہے*جی ہاں، آپ نے بالکل صحیح پڑھا۔اللہ نے ایک بیٹی کی قسمت کے دروازوں کی چابی *اس...
19/12/2025

*بیٹی کے نصیب کا اختیار ماں کے ہاتھ میں ہے*
جی ہاں، آپ نے بالکل صحیح پڑھا۔

اللہ نے ایک بیٹی کی قسمت کے دروازوں کی چابی *اس کی ماں کی زبان، اس کی نیت اور اس کی دعا میں رکھ دی ہے۔*
آئیے، میں آپ کو وہ بات آج دل سے سمجھاتا ہوں…
ہم روزانہ اپنی بیٹیوں کو کام سکھانے، سمجھانے اور

*زندگی کے لیے تیار کرنے کے نام پر کچھ جملے بول دیتے ہیں، جو شاید ہمیں معمولی لگتے ہوں، لیکن اللہ کے نظام میں وہ معمولی نہیں ہوتے:*

"ماں کے گھر جتنی عیش کرنی ہے کر لو، آگے جا کر سب مشکل ملے گا۔"

"ساس ایسی ملے گی تو پتہ چلے گا۔"
"شوہر ویسا ہوگا تو زندگی کا اصل امتحان دکھے گا۔"

*اور نہ جانے کتنی ایسی باتیں جن میں ڈر بھی ہوتا ہے، بدگمانی بھی… اور منفی سوچ بھی۔*

ہمیں لگتا ہے کہ ہم بیٹی کو حقیقت سمجھا رہے ہیں،
*مگر اصل میں ہم اس کے مقدر پر اپنے الفاظ سے دھبے لگا رہے ہوتے ہیں۔*

ہمیشہ اللہ پاک سے اچھا گمان رکھنا چاہیے۔
*صوفیاء کرام فرماتے ہیں کہ دن رات میں چوبیس گھنٹوں میں کوئی ایک لمحہ ایسا ضرور ہوتا ہے جب انسان کے منہ سے نکلا ہوا لفظ قبولیت پا لیتا ہے۔*
اب سوچیں… اگر اس لمحے میں ماں اپنی بیٹی کے لیے خوف، ڈر یا بددعا جیسے جملے نکال دے تو اس کا کیا اثر ہوگا؟

مجھے یہ بات خالہ جی نے سکھائی تھی، جنہوں نے مجھے قرآن پڑھایا تھا۔
اور یقین کریں، انہوں نے صرف بات نہیں کی— عمل کیا۔
*چاروں کی چاروں بیٹیاں، ان کے گھر، ان کا رزق، ان کے شوہر… سب اللہ نے بے مثال عطا کیے۔*
ایسے داماد کہ خود خالہ جی بھی حیران رہتیں کہ اللہ نے کیسے ان کی زبان سے نکلی نرمی، دعا اور حسنِ ظن کو ان کے بیٹیوں کے نصیب میں بدل دیا۔

اس لیے یاد رکھیں:
*جو الفاظ ماں اپنی بیٹی کے لیے زبان سے نکالتی ہے، وہ اس کی قسمت کی لکیر بن جاتے ہیں۔*

اگر ماں بیٹی کو سکھاتے ہوئے کہے:
*“میری بچی! جہاں بھی جائے گی خوش رہے گی، لوگ تجھ سے محبت کریں گے، ساس ماں جیسی ملے گی، شوہر سایہ بنے گا…”*
تو یقین کریں، رب ان باتوں کو سن کر اسی کے مطابق دروازے کھول دیتا ہے۔

اور دوسری ایک بہت بڑی بات:
*کسی بھی کام کی شروعات منفی سوچ سے نہ کریں۔*
گھر سے کوئی نکلے تو یہ نہ کہیں:
“پتہ نہیں کام ہو بھی پائے گا یا نہیں…”
“آگے جا کر کوئی ملے گا بھی یا نہیں
“راستہ ٹھیک ہوگا یا نہیں

*ایسے جملے انسان کے قدموں میں رکاوٹ بن جاتے ہیں۔*
بدگمانی تقدیر کے بہاؤ کو روک دیتی ہے۔

گھر سے کوئی نکلے تو کہیے:
*“اللہ تیرے قدم آسان کرے، کام میں برکت دے، اچھے لوگ ملائے، اور ہر مشکل کو نرمی میں بدل دے۔”*

یہی وہ چیز ہے جو گھروں میں خوشی بھی لاتی ہے، رزق بھی بڑھاتی ہے، اور نصیب بھی سنوارتی ہے۔

یاد رکھیں:
*زندگی، موت اور رزق اللہ کے ہاتھ میں ہیں…*
*لیکن فکر، نیت، بات، دعا اور گمان—*
*یہ سب اختیارات اللہ نے ہمیں دے رکھے ہیں۔*

ان اختیارات کو اپنی بیٹیوں کے لیے، اپنے بیٹوں کے لیے، اپنے گھروں کے لیے
مثبت استعمال کرنا سیکھیں۔
*کیونکہ زبان سے نکلا ہر لفظ یا تو دعا بن کر اوپر جاتا ہے…یا پھر بدگمانی بن کر اپنے ہی گھر کے اوپر گر جاتا ہے۔*

اللہ ہم سب کی زبانوں کو خیر میں لگا دے،اور ہماری بیٹیوں اور بیٹوں کے نصیب روشن کر دے۔آمین
سلامت رہیں اور خوشیاں بانٹیں
اللہ سب بیٹیوں کو عرشوں تک رنگ لگائے۔
*آمین ثم آمین یارب العالمین*
─━━━━━━⊱✿⊰━━━━━━─
─━━━━━━⊱✿⊰━━━━━━─

⚠️ *خواتین پیاری بہنوں  ہوشیار ہو جاؤ!* ⚠️  *ایمان، عزت اور عقل کے دشمن سے بچو!*❌ نام نہاد عامل، جعلی پیر اور جادوگر  قر...
16/12/2025

⚠️ *خواتین پیاری بہنوں ہوشیار ہو جاؤ!* ⚠️
*ایمان، عزت اور عقل کے دشمن سے بچو!*

❌ نام نہاد عامل، جعلی پیر اور جادوگر
قرآن کا نام لے کر تمہاری عزت، جسم اور روح سے کھیلتے ہیں!
کتنی بہنیں صرف لاعلمی میں اپنا سب کچھ لٹا بیٹھتی ہیں…
*اب خاموش مت رہو!*

📖 *حدیثِ مبارکہ:*
قال رسول الله ﷺ:
*"اجتنبوا السبع الموبقات"*
قيل: يا رسول الله، وما هن؟ قال:
*"الشرك بالله، والسحر..."*
(صحیح البخاری: 2766)

*ترجمہ:*
"سات ہلاک کرنے والی چیزوں سے بچو۔"
پوچھا گیا: "یا رسول اللہ ﷺ! وہ کون سی ہیں؟"
آپ ﷺ نے فرمایا: "اللہ کے ساتھ شرک، اور *جادو*..."

🔴 جادو، جادوگر اور جادو کروانے والا — تینوں گناہِ کبیرہ میں شامل ہیں!

🌿 آؤ قرآن و سنت کی طرف
جہاں ہے صرف شفاء، سکون اور عزت

✅ مکمل رازداری
✅ شریعت کے مطابق روحانی و ہربل علاج
✅ اعتماد، رہنمائی اور دعاؤں کا سفر

*الحرمین السلامک علاج و پنسار آن لائن*
📞 03099648816

💚 *معالج تو وہی ہوتا ہے جو مریض کو دوا کے ساتھ اللہ سے بھی جوڑ دے!*
اور *الحمدللہ! الحرمین السلامک علاج و پنسار آن لائن* کا یہی مشن ہے —
*روحانی، جسمانی اور ذہنی بھٹکاؤ کا حل قرآن و سنت کے ذریعے دینا*۔

یہ سفر *2016 سے جاری ہے* —
جہاں مقصد صرف "علاج" نہیں، بلکہ *اللہ تعالیٰ کے راستے کی طرف پلٹانا* ہے۔
ہم صرف درد کا علاج نہیں کرتے، دل کا رشتہ اللہ سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں
آپکے دکھ درد کی ساتھی آپکی اپنی معالجہ طبیبہ حرمین رانا

06/12/2025

سردیوں کی عام بیماریاں اور ان پر قابو پانے کے لیے طاقتور قہوہ جات — عوامی رہنمائی
سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی خشک کھانسی، نزلہ، زکام، گلے کی خراش، بلغم کی زیادتی اور جسمانی کمزوری جیسے مسائل تیزی سے بڑھ جاتے ہیں۔ سردی کی شدت میں سب سے ضروری بات یہ ہے کہ انسان اپنا معدہ، حلق اور نظامِ تنفس گرم رکھے۔ عام عوام اگر چند بنیادی اصول اختیار کر لیں تو زیادہ تر موسمی بیماریاں خود بخود ختم ہو جاتی ہیں۔ سب سے پہلے احتیاط کے اصول: نیم گرم پانی کا استعمال کریں، ٹھنڈی غذا، ٹھنڈے مشروبات، دہی، آئس کریم، بازاری چٹ پٹے پکوان، فاسٹ فوڈ اور بھاری گوشت سے پرہیز کریں۔ روزانہ تین کھجوریں، دو انجیر اور ایک اخروٹ غذا میں شامل کریں۔ یہ تینوں چیزیں جسم کو حرارت، توانائی اور قوتِ مدافعت فراہم کرتی ہیں۔ اب آتے ہیں اصل علاج کی طرف — قہوہ جات۔ قہوہ جسم کو گرم کرتے ہیں، سانس کی نالی کھولتے ہیں، پھنسے ہوئے بلغم کو نکالتے ہیں، وائرس کی افزائش روکتے ہیں اور مدافعت بڑھاتے ہیں۔

1۔ لونگ، دارچینی اور جاوتری کا قہوہ
یہ قہوہ سردیوں کی کھانسی، زکام، بلغم اور گلے کی خراش کے لیے بے حد مؤثر ہے۔ لونگ وائرس روکنے میں مدد کرتی ہے، دارچینی سوزش کم کرتی ہے، جاوتری جسم کو گرم رکھتی ہے۔ ایک کپ روزانہ پینا کافی ہے۔

2۔ زیتون کے پتوں کا قہوہ
زیتون کے پتے قدرتی اینٹی وائرل اور اینٹی بیکٹیریل ہیں۔ بخار، گلے کی خراش، لمبی کھانسی اور کمزوری میں بہترین ہے۔ یہ قہوہ روزانہ ایک کپ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

3۔ تھائم منٹ قہوہ
سانس کی نالی کو کھولنے، بلغم کو پتلا کرنے اور کھانسی کو فوراً آرام دینے کے لیے بہترین ہے۔ بچوں اور بڑوں دونوں کے لیے مفید۔

4۔ لیمن بام منٹ قہوہ
نزلہ، دماغی بھاری پن، بخار کے بعد کی کمزوری اور رات کی بے چینی کے لیے بے حد مؤثر ہے۔ نیند بہتر کرتا ہے اور گلے کو سکون دیتا ہے۔

5۔ تلسی کا قہوہ
تلسی سانس کی تکالیف، فلو اور وائرس کے خلاف بہت طاقتور ہے۔ جسم کی حرارت کو متوازن رکھتی ہے۔ ایک کپ صبح یا رات بہترین ہے۔

6۔ لیمن گراس کا قہوہ
لیمن گراس جسم کا نظامِ تنفس کھولتی ہے، اینٹی وائرل اثر رکھتی ہے اور دماغی دباؤ کم کرتی ہے۔ نزلے کی تھکاوٹ ختم کرنے میں بہترین ہے۔

7۔ اسگند مارگلہ اور پودینہ کا قہوہ
اسگند مارگلہ جسمانی کمزوری، عضلاتی درد، سانس کے دباؤ اور تھکن کو ختم کرتی ہے۔ پودینہ بلغم نکالتا ہے۔ دونوں کا ملا ہوا قہوہ سردیوں میں بہت مؤثر ہے۔ خاص طور پر اُن لوگوں کے لیے مفید ہے جنہیں مسلسل تھکن رہتی ہو۔

8۔ ادرک کا قہوہ لیموں کے ساتھ
ادرک خون کو گرم کرتی ہے، بلغم گھولتی ہے، اکڑن ختم کرتی ہے اور کھانسی کو روکتی ہے۔ جب اس میں لیموں شامل کیا جائے تو وائرس کی افزائش رک جاتی ہے۔

اب چند بہترین قہوے جو آپ کی ہدایات میں اضافہ کریں گے:

9۔ سونف، اجوائن اور کلونجی کا قہوہ
یہ قہوہ قبض، گیس، سینے کی جلن، سینے کے دباؤ، بلغم اور نزلے کے لیے بہترین ہے۔ خاص طور پر اُن لوگوں کے لیے جو کھانے کے بعد بھاری پن محسوس کرتے ہیں۔

10۔ عناب، ملٹھی اور بہیڑہ کا قہوہ
خشک کھانسی، گلے میں خراش، آواز بیٹھنے اور نزلے کے بعد رہ جانے والی جلن میں الحمدللہ بہترین کام کرتا ہے۔ ملٹھی گلے کو نرم کرتی ہے، عناب سوزش گھٹاتا ہے، بہیڑہ کھانسی کو روکتا ہے۔

11۔ گل بنفشہ اور ست ملٹھی کا قہوہ
وہ لوگ جنہیں کھانسی رات کو زیادہ ہو جائے، سانس پھولے، گلا خشک رہے، اُن کے لیے نہایت مؤثر ہے۔

12۔ الائچی اور گلاب کا ہلکا قہوہ
یہ کھانسی کے ساتھ ذہنی دباؤ کم کرنے، سینہ کھولنے اور دل کو سکت دینے والا قہوہ ہے۔ سانس کی گھٹن میں بہترین ہے۔

13۔ ادرک، ہلدی اور کالی مرچ کا قہوہ
اینٹی وائرل، اینٹی فنگل اور اینٹی اِنفلامیٹری اثرات رکھتا ہے۔ سردیوں کے وائرسز کے خلاف ایک ڈھال کا کام کرتا ہے۔

آخر میں، اگر عام عوام ان قہوہ جات میں سے اپنی حالت کے مطابق کوئی بھی ایک قہوہ روزانہ استعمال کرنا شروع کر دیں، نیم گرم پانی پئیں، ٹھنڈی غذاؤں سے بچیں اور کھجور، انجیر اور اخروٹ معمول بنا لیں تو سردیوں کی اکثر بیماریاں خود بخود ختم ہوتی جائیں گی۔ یہ تمام نسخے آزمودہ، محفوظ اور سادہ ہیں۔
عام عوام کو فوائد پہنچانے والی پوسٹ شئیر ضرور کریں تاکہ سب لوگوں کو یکساں فائدہ ملے
اس سے زیادہ تنگ نظری یا بخل کیا ہو سکتا ہے کہ پوسٹ شئیر نہ کی جائے اور پڑھ مکمل لی جائے چلیں جی شیئر کریں

27/11/2025
25/11/2025

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

🖋️امید کرتی ہوں میرے ساتھ جڑے تمام بہن بھائی خیر وعافیت سے ہونگے اللہ پاک۔ آپ سبکو اپنے حفظ و امان میں رکھے



نجات کیپسول

توجہ سے مکمل پوسٹ پڑھیں اور اپنے پاس محفوظ کر لیں

اس کیپسول میں ایسے خاص شفائی اثرات ہیں جن کا تعلق ہمارے لائف سٹائل سے ہے
ایسی تمام زہریں، زہریلے اور فاسد مادے
جو ہمارے جسم میں خطرناک اور ہٹیلے امراض کا باعث بنتے ہیں
کیونکہ ہماری خوراک کا زیادہ تر حصہ زہریلے اور کیمیائی مادے پر مشتمل ہے

بالخصوص فاسٹ فوڈز جیسے
پیزا
برگر
شوارما
تلی اور بھنی ہوئی چیزیں
اور ساتھ پوری رغبت سے بے تحاشہ کولڈ ڈرنک کا استعمال

بجوں کی مرغوب غذا
سلانٹی
پاپڑ
نمکو
چاکلیٹ
دالیں
چپس
نوڈلز وغیرہ
پتہ نہیں کیا ( ال بل ) کھا کر اپنے معدے اور جگر کا بیڑہ غرق کر لیا ہے

جس کی وجہ سے
بواسیر
معدے کا السر
تیزابیت
دائمی قبض
گیس
جوڑوں کی سوجن اور سوزش
یورک ایسڈ
کولیسٹرول
شریانوں کی بندش
کھانسی
گھنٹیا
جگر کی شدید سوزش
شریانوں کا سکڑنا
خون کا جمنا
خون کی نالیوں میں کلاٹ کا بننا
خون کے گاڑھے پن کی وجہ سے کمی انتشار وامساک

ان تمام امراض سے دائمی اور مستقل طور پر مکمل نجات حاصل کرنے کے لیے

نجات کیپسول

آپ کے لیے ایک خاص تحفہ ہے
تمام نقرسی اور ریاحی دردوں میں انتہائی مفید اور اعلی ترین دوائی ہے

صبح وشام
کھانے کے بعد ایک کیپسول
ہمراہ سادہ پانی یا ( ادرک + سونف) قہوہ

ایزی پیسہ 03099648816

جازکیش 03099648816

پیمنٹ ادا کر کے سکرین شارٹ لگا دیں

مزید معلومات کے اور آڈر کے لیے رابطہ واٹس ایپ

24/09/2025

کیا آپ نے دھنیے کے بیج لگا لیے؟؟؟
نہیں لگائے تو اب لگا لیجیے کیونکہ دھنیہ لگانے کا بہترین موسم شروع ہو چکا ہے آج میں آپکو دھنیا لگانے کا مکمل طریقہ بتاؤں گی بہت سے لوگ کہہ رہے تھے ہم نے دھنیا لگایا لیکن اس کے بیج جرمنیٹ نہیں ہوئے تو ہر سبزی پھل ہوں یا پھول انکو لگانے کا ایک وقت ہوتا ہے اکثر ہم سے کچھ لوگ وقت جانے بغیر بیج لگا لیتے ہیں اور پھر کہتے ہیں ہم کامیاب نہیں ہوئے تو چلیں آئیے دیکھتے ہیں دھنیا کیسے لگایا جاتا ہے

{دھنیا کی گھر میں کاشت }

دھنیا ایک آسان اور فائدہ مند فصل ہے جو گھر میں کامیابی سے اگائی جا سکتی ہے۔ یہ رہنما اصول آپ کو گھر میں دھنیا کاشت کرنے کا مکمل طریقہ بتاتا ہے:

1. *بیج کا انتخاب:*
- *تازہ بیج:* تازہ اور معیاری دھنیا کے بیج خریدیں۔ بیج کو کاشت کرنے سے پہلے ایک دن پانی میں بھگو کر رکھیں تاکہ ان کی افزائش تیز ہو سکے۔

2. *کاشت کا وقت:*
- *سال بھر کاشت:* دھنیا کو سال کے کسی بھی موسم میں لگایا جا سکتا ہے، لیکن بہار اور خزاں کے موسم اس کے لیے بہترین ہیں۔
- *مناسب درجہ حرارت:* دھنیا کے بیج 15-25°C درجہ حرارت پر بہترین اگتے ہیں۔

3. *کاشت کرنے کا طریقہ:*
1. *گاڑھا:* دھنیا کے بیجوں کو زمین میں 1-2 سینٹی میٹر گہرائی پر بوئیں۔ بیجوں کے درمیان تقریباً 2-3 انچ کا فاصلہ رکھیں۔
2. *پاٹ کا انتخاب:* ایک گہرے پاٹ یا کنٹینر کا انتخاب کریں جس میں نکاسی آب کا مناسب انتظام ہو۔ پاٹ میں مٹی اور کھاد کا مرکب بھر دیں۔

4. *دیکھ بھال:*
1. *پانی دینا:* مٹی کو ہمیشہ ہلکی نم رکھیں۔ زیادہ پانی دینے سے بچیں کیونکہ دھنیا زیادہ پانی پسند نہیں کرتا۔
2. *دھوپ:* دھنیا کو دھوپ کی ضرورت ہوتی ہے، اس لیے پودے کو دن میں کم از کم 4-6 گھنٹے دھوپ ملنی چاہیے۔
3. *کھاد:* ہر 2 ہفتے بعد مائع کھاد کا استعمال کریں تاکہ پودے کی نشوونما اچھی ہو۔

5. *کٹائی:*
- *اوپر والے پتے:* دھنیا کے اوپر والے پتے کاٹنے سے پودا مزید گچھے نکالنے کی ترغیب پاتا ہے۔ پتے کاٹتے وقت ان کو جڑ سے نہ اکھاڑیں، بلکہ اوپر سے احتیاط سے کاٹیں۔

6. *مسائل اور حل:*
- *کیڑے اور بیماریاں:* دھنیا کے پودے پر کیڑے یا بیماریاں ظاہر ہونے پر قدرتی حشرات کش سپرے یا نیم تیل کا استعمال کریں۔

*ٹائم لائن:*
- *بیج اگانے کا وقت:* 1-2 ہفتے
- *پودے کی نشوونما:* 3-4 ہفتے
- *کٹائی کا وقت:* 4-6 ہفتے بعد، جب پودے کی لمبائی 6 انچ ہو جائے۔

گھر میں دھنیا اگانا نہایت آسان اور فائدہ مند ہے۔ اس طریقہ کار پر عمل کر کے آپ اپنے گھر میں تازہ دھنیا کی فراوانی حاصل کر سکتے ہیں۔

Address

Hafiz Market, Rail Bazar Muridke
Muridke
39000

Telephone

+923100405709

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Harmain Dawakhana posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram