Al Ruqyah Al Shariah Centre Pakistan

Al Ruqyah Al Shariah Centre Pakistan الرقية الشرعية من القرآن وسنة
AL RUQIYAH AL SHARIAH CENTRE PAKISTAN +923008885182

شرعی رقیہ الشرعیہ سے علاج کرنے میں مکمل شفاء یابی کے لیے حجامہ کی اہمیت اسقدر ہے کہ اگر رقیہ سے علاج پر 2 ماہ لگنے ہیں ت...
07/04/2026

شرعی رقیہ الشرعیہ سے علاج کرنے میں مکمل شفاء یابی کے لیے حجامہ کی اہمیت اسقدر ہے کہ اگر رقیہ سے علاج پر 2 ماہ لگنے ہیں تو ساتھ ہی حجامہ کروانے سے وہ علاج آدھے وقت یا اس سے بھی کم وقت میں مکمل ہو سکتا ہے۔
یہ معالج سیانا ہے تو وہ آپکو بتائے گا کہ کس وقت اور کس جگہ پر حجامہ لگوانا فوری طور پر مفید ثابت ہوگا ۔
سیانا معالج کی اصطلاح اس لئے استعمال کرتا ہوں کہ راقی کو پتہ ہوتا ہے کہ مریض کے علاج کے دوران کہاں کہاں پر گرہیں لگی ہوئی ہیں ۔ اور مادہ سحر کہاں پر موجود ہو تو وہ کیا کیا نقصان دے سکتا ہے ۔ اسکی علامات ہوتی ہیں جو مریض کو بظاھر جسمانی لگ رہی ہوتی ہیں مگر حجامہ ہوتے ہی وہ ساری علامات اور دردیں غائب ہو جاتی ہیں ۔
جگر کے کینسر میں مبتلا مریضوں کا حجامہ کرنا انکو فوری طور پر فائدہ دیتا ہے ۔ ایسے ہی خواتین کے مخصوص مسائل میں حجامہ کروانا بے انتہا فائدہ مند ہے ۔
پیروں پر حجامہ لگوانے کا مطلب یہ ہے کہ آپکے پاؤں کے ناخن سے لیکر سر کے بالوں تک آپکو وہ حجامہ فایدہ دے گا
باذن اللہ تعالیٰ

کھلائے پلائے گئے جادو کی گرہیں مظبوط ہوتی ہیں جسکی وجہ سے مریض سخت اذیت سے گزرتا ہے ۔ ایسے مریضوں کا رقیہ الشرعیہ سے علا...
05/04/2026

کھلائے پلائے گئے جادو کی گرہیں مظبوط ہوتی ہیں جسکی وجہ سے مریض سخت اذیت سے گزرتا ہے ۔ ایسے مریضوں کا رقیہ الشرعیہ سے علاج شروع کرنے کے بیس پچیسویں دن بعد ان نکات پر حجامہ لگانا چاہئیے ۔ انتہائی مفید اور فوری نتائج ملیں گے باذن اللہ تعالیٰ

عاشق شیطان کو ایک مہلک اور تباہ کن ضربلگاناچاہتے ہیں ؟ ، جو اس کی موت کا باعث بن سکتی ہے، اس کے اخراج کا باعث بن سکتی ہے...
28/03/2026

عاشق شیطان کو ایک مہلک اور تباہ کن ضرب
لگاناچاہتے ہیں ؟
، جو اس کی موت کا باعث بن سکتی ہے، اس کے اخراج کا باعث بن سکتی ہے باذن اللہ، اور حالت میں بہتری کا باعث بن سکتی ہے، ان شاء اللہ، اور یہ سنگی(حجامہ )لگانے سے ممکن ہے۔

کپنگ کی جگہیں۔

پیٹھ کے نچلے حصے پر دو کپ (ایک کپ دائیں طرف اور ایک کپ بائیں طرف)
کمر کے نچلے حصے میں دو کپ (ایک کپ دائیں طرف اور ایک کپ بائیں طرف)
اور کندھوں کے درمیان ایک بڑا کپ لگائیں

بہت اہم نوٹ

محبت کرنے والے جنوں کا بہترین اور مفید علاج روزانہ سونے سے پہلے سورۃ النور پڑھنا ہے اور سننا بھی ہے

اس بات کو ذہن سے نکال دیں کہ آپکے ساتھ جو جن ہے وہ محبت کی وجہ سے ہے ۔ وہ عشق اور زنا میں ملوث کرنا چاہتا ہے ۔ وہ لوفر لڑکے کی طرح ہے جو صرف جنسی تسکین کیلئے آتا ہے ۔

خواتین سے گزارش ہے اس موضوع پر بولیں ۔ چپ نا رہیں علاج ممکن ہے یہ لا علاج بیماری نہیں رہی اب اللہ کے فضل و کرم سے ۔
انکے ساتھ اگر ایسے مسائل ہیں اور کسی کو بتا بھی نہی۔ سکتیں اور نا ہی کوئی یقین کرے گا ۔ اس اذیت کو وہ ہی جان سکتیں ہیں جو اس کرب بھری تکلیف سے گزرتے ہوئے اپنا فطری حسن کھو بیٹھتی ہیں ۔ جسم بھدا ہو جاتا ہے ۔ ہارمونز اوپر نیچے ہونے لگتے ہیں بال جھڑ ہو جاتا ہے ۔ جسم پر نیل یا گُلابی نشانات پڑتے ہیں ۔ رحم کی خطرناک بیماریوں کا شکار ہو جاتی ہیں ۔
خود لذتی کاشکار ہو جاتی ہیں ۔ سینے پر گلٹیاں بننے لگتی ہیں ۔ پیٹ میں شدید درد رہنے لگ جاتا ہے ۔
یاداشت کھونے لگتی ہے ۔ تنہائی پسند ہو کر شدید وسوسے اور گہری ڈیپریشن لینے لگتی ہیں ۔ شادی سے سخت نفرت ۔
شادی یا رشتے کا۔سنتے ہی جسم میں جھٹکے لگنا ۔ سر درد شدید رہنا اور شدید غصہ ۔ تو ایک یہ علاج ہے جو اوپر تفصیلات سے بیان کیا ہے ۔ جو لوگ حجامہ کی افادیت سے واقف ہیں وہ جانتے ہیں کہ ان جگہوں پر حجامہ کیوں ضروری بھی ہے اور مفید بھی ۔
ان شاءاللہ ایک مکمل پروگرام علاج مس العاشق کے لئے پوسٹ لگائیں گے ۔ باذن اللہ تعالیٰ

25/03/2026

کیا دم کروانا اسلام میں جائز ہے۔


بعض دفعہ لوگ تھک ہار کر ویسے بھی بن جاتے ہیں جیسا ہونے کا الزام لوگ اُن پر لگاتے ہیں!" یہ جملہ بظاہر ایک عام سی بات لگتی...
24/03/2026

بعض دفعہ لوگ تھک ہار کر ویسے بھی بن جاتے ہیں جیسا ہونے کا الزام لوگ اُن پر لگاتے ہیں!"
یہ جملہ بظاہر ایک عام سی بات لگتی ہے، مگر درحقیقت یہ ایک خطرناک سوچ کی عکاسی کرتا ہے ایک ایسی سوچ جو انسان کو مایوسی، خودسپردگی اور گمراہی کی طرف لے جاتی ہے۔
یہ تصور کہ
"اگر لوگ الزام لگائیں تو ہم ویسے ہی بن جائیں" نہ صرف عقل و فطرت کے خلاف ہے بلکہ اسلامی تعلیمات کے بھی منافی ہے۔
اسلام نے ہمیں یہ نہیں سکھایا کہ دنیا کے طعنوں اور الزاموں کے آگے جھک جاؤ،

جبکہ قرآن میں صاف الفاظ میں فرمایا گیا
"وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَىٰ"
"کوئی جان کسی دوسری جان کا بوجھ نہیں اٹھائے گی۔"
(سورۃ الانعام: 164)
یعنی اگر لوگ تم پر جھوٹے الزام لگائیں، تو وہ ان کے اعمال ہیں، تمہارے نہیں۔
تمہیں تمہارے عمل اور نیت کے مطابق پرکھا جائے گا، نہ کہ لوگوں کے الزامات کے مطابق۔
اسلام کا موقف
اللہ تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا
"وَأَنْ لَيْسَ لِلْإِنسَانِ إِلَّا مَا سَعَىٰ"
"اور انسان کے لیے وہی کچھ ہے جس کی اس نے کوشش کی۔"
(سورۃ النجم: 39)
یعنی قیامت کے دن تمہیں لوگوں کے طعنوں پر نہیں، بلکہ تمہاری کوشش پر جزا یا سزا ملے گی۔
جو شخص الزام برداشت کر کے بھی صبر کرتا ہے، وہ دراصل اللہ کے نزدیک بلند مقام حاصل کرتا ہے، کیونکہ وہ لوگوں کے نہیں بلکہ رب کے معیار پر جیتا ہے۔

ہمارا معاشرہ اکثر ان لوگوں کو نشانہ بناتا ہے جو
خاموش، نیک نیت، یا حساس ہوتے ہیں۔
ایسے لوگوں کو الزام دینا، ان کے صبر کو کمزوری سمجھنا، یا ان کی خاموشی کو جرم بنا دینا دراصل سماجی بے حسی کی انتہا ہے۔
ہم بھول جاتے ہیں کہ زخم لفظوں سے بھی لگتے ہیں اور کئی روحیں محض الزامات کے بوجھ سے ٹوٹ جاتی ہیں۔
ایسے جملے
"لوگ آخر کیوں الزام لگائیں گے؟
کچھ تو بات ہوگی!"
یا
"جب سب کہہ رہے ہیں تو یقیناً وہ ویسا ہی ہوگا"
دراصل ظالم کے ہاتھ مضبوط کرتے ہیں اور مظلوم کو اندھیروں میں دھکیل دیتے ہیں۔
اگر تم پر الزام لگایا گیا ہے، تو
یاد رکھو
اللہ تمہاری نیت جانتا ہے۔
لوگ تمہیں گرا سکتے ہیں، مگر اللہ تمہیں عزت دے سکتا ہے۔
دنیا کی زبانیں زہریلی ہو سکتی ہیں،
مگر اللہ کا انصاف بے حد پاکیزہ ہے۔
"إِنَّ اللَّهَ يُدَافِعُ عَنِ الَّذِينَ آمَنُوا"
"بے شک اللہ ایمان والوں کی خود دفاع کرتا ہے۔"
(سورۃ الحج: 38)
لہٰذا اگر تم پر الزام لگے، تو خاموشی کو کمزوری نہ سمجھو۔
یہ صبر تمہارے ایمان کا ثبوت ہے۔
الزام کے دباؤ میں آ کر ویسا بن جانا حماقت ہے، جہالت ہے،
اور یہ انسان کو دنیا اور آخرت دونوں میں ذلت کی طرف لے جاتا ہے۔

اللہ تمہیں لوگوں کی باتوں سے نہیں، تمہارے کردار سے پرکھے گا۔
پس اپنے کردار کو بچاؤ،
چاہے ساری دنیا تمہارے خلاف ہو جائے
کیونکہ انجام میں فیصلہ اللہ کا ہوگا، لوگوں کا نہیں۔

‏الخَائضُ في أعراضِ الناسِ مُفلسٌ يوم القيامة وإنْ صلى وصَام وقَام وإعتمّر.جو شخص لوگوں کی عزت و آبرو پر حملہ کرتا ہے (ی...
19/03/2026

‏الخَائضُ في أعراضِ الناسِ مُفلسٌ يوم القيامة وإنْ صلى وصَام وقَام وإعتمّر.
جو شخص لوگوں کی عزت و آبرو پر حملہ کرتا ہے (یعنی ان کی غیبت، بہتان یا بدگوئی کرتا ہے)،
وہ قیامت کے دن دیوالیہ ہوگا،
چاہے اس نے نمازیں پڑھی ہوں، روزے رکھے ہوں، قیامِ اللیل کیا ہو اور عمرہ ادا کیا ہو۔

آیت اور دعا برائے خاندانی یا مشترکہ جادو (سحرِ مشترک) آیتوَلَوْ فَتَحْنَا عَلَيْهِم بَابًا مِّنَ السَّمَاءِ فَظَلُّوا فِ...
17/03/2026

آیت اور دعا برائے خاندانی یا مشترکہ جادو (سحرِ مشترک)

آیت
وَلَوْ فَتَحْنَا عَلَيْهِم بَابًا مِّنَ السَّمَاءِ فَظَلُّوا فِيهِ يَعْرُجُونَ ۝ لَقَالُوا إِنَّمَا سُكِّرَتْ أَبْصَارُنَا بَلْ نَحْنُ قَوْمٌ مَّسْحُورُونَ
(سورۃ الحجر: 14-15)

اس آیت کے دوسرے حصے کے الفاظ "بَلْ نَحْنُ قَوْمٌ مَّسْحُورُونَ"
کو سو مرتبہ بلند آواز میں دہرائیں۔
اخر پر پانی دم کر کے سب کو پلائیں
دعا
اللّٰهُمَّ أَبْطِلْ كُلَّ سِحْرٍ مُشْتَرَكٍ لِلْعَائِلَةِ
(اے اللہ! ہر اُس جادو کو باطل فرما جو پورے خاندان کو مشترکہ طور پر متاثر کر رہا ہے۔)

یہ دعا بھی سو مرتبہ دہرائیں۔

اگر آپ واقعی اس قسم کے جادو سے متاثر ہیں، تو دورانِ ذکر آپ کو کچھ غیر معمولی علامات ظاہر ہو سکتی ہیں، مثلاً
سر درد یا بھاری پن

جسم میں درد یا کپکپی

قے آنے کی کیفیت

دل کی دھڑکن میں تیزی

بدن میں حرارت یا پسینہ

یا کوئی اور غیر معمولی احساس

یہ علامات اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ یہ جادو آپ پر یا آپ کے گھر والوں پر اثر انداز ہے اور ذکر و دعا کے ذریعے اس کا توڑ شروع ہو چکا ہے۔

الفاتحة 7 بار ◄ بسم الله الرحمن الرحيم :{وَذَا النُّونِ إِذ ذَّهَبَ مُغَاضِبًا فَظَنَّ أَن لَّن نَّقْدِرَ عَلَيْهِ فَنَا...
15/03/2026

الفاتحة 7 بار

◄ بسم الله الرحمن الرحيم :

{وَذَا النُّونِ إِذ ذَّهَبَ مُغَاضِبًا فَظَنَّ أَن لَّن نَّقْدِرَ عَلَيْهِ فَنَادَى فِي الظُّلُمَاتِ أَن لَّا إِلَهَ إِلَّا أَنتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّالِمِينَ}.
[سورة الأنبياء 87 ] 7 بار
◄ بسم الله الرحمن الرحيم :
{لَئِنْ أَنجَيْتَنَا مِنْ هَذِهِ لَنَكُونَنِّ مِنَ الشَّاكِرِينَ}
[ سورة يونس 22 ] 7 بار
◄ بسم الله الرحمن الرحيم :
{وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاء وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ}
[سورة الإسراء 82) 7 بار
پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا افراد فوری ریلیف کے لئے ان آیات مبارکہ سے استفادہ حاصل کریں ۔
پیٹ میں درد کی جگہ دائیاں ہاتھ رکھ کر تلاوت کریں ہر آیت کو 7 بار اسکے بعد پانی دم کر کے پئیں اور پیٹ پر مساج کریں اس پانی سے اور پھر پانی پئیں مکمل آرام آنے تک
زیادہ شدت ہو تو کلونجی کے تیل پر دم کریں اور مالش کریں پورے پیٹ پر اچھے سے تقریباً 15 منٹ تک باذن اللہ تعالیٰ شفاء ہوگی ۔
نوٹ ۔ دل کی دھڑکن تیز ہو یا بے چینی اس صورت میں فوری آرام کے لئے یہ ہی رقیہ الشرعیہ فائدہ مند ہے ۔


اس سے پہلے کہ خواب ایک دردناک حقیقت میں بدل جائیںسحر التفریق بین الزوجین، خواب میں شوہر یا بیوی کو انتہائی بدصورت، ڈراؤن...
12/03/2026

اس سے پہلے کہ
خواب ایک دردناک حقیقت میں بدل جائیں
سحر التفریق بین الزوجین،

خواب میں شوہر یا بیوی کو انتہائی بدصورت، ڈراؤنی یا نفرت انگیز شکل میں دیکھنا
حالانکہ حقیقت میں ایسا کوئی احساس موجود نہ ہو
خواب میں شریکِ حیات سے شدید کراہت، نفرت یا خوف محسوس ہونا
اور آنکھ کھلتے ہی دل پر بوجھ، الجھن یا عجیب سرد مہری طاری ہو جانا
خواب میں شوہر یا بیوی کا اچانک کسی اور شخص، جانور یا سائے میں بدل جانا
خواب میں یہ محسوس ہونا کہ
“یہ میرا شوہر / بیوی نہیں ہے، یہ کوئی اور چیز ہے”
خواب میں بار بار یہ منظر آنا کہ
آپ شوہر کے قریب جانا چاہتی ہیں مگر کوئی نظر نہ آنے والی قوت درمیان میں حائل ہو جاتی ہے
یا شوہر پیچھے ہٹ جاتا ہے،
غائب ہو جاتا ہے، یا منہ موڑ لیتا ہے
خواب میں
ازدواجی قربت کے وقت مایوس کن دیکھنا
اچانک گندگی، خون، سیاہی، زخم یا اندھیرا ظاہر ہو جانا
یا قربت نفرت، رونے یا چیخ میں بدل جانا
خواب میں شوہر یا بیوی کا
آپ کو طلاق دیتے دیکھنا
یا آپ کو کسی اور کے حوالے کر دینا
یا زبردستی الگ کر دیا جانا
خواب میں بار بار
بیڈ روم کو گندہ یا خراب ھالت میں دیکھنا
نکاح ٹوٹ جانا کے خواب
انگوٹھی کا گم ہو جانا
یا سفید کپڑوں کا سیاہ ہو جانا
خواب میں کسی عورت، بوڑھی ہستی، سایہ یا جن کا یہ کہنا
“تم دونوں کا اکٹھا رہنا مقدر میں نہیں”
“یہ رشتہ ختم کرانے کے لیے بھیجا گیا ہوں”
خواب کے بعد دل میں بلا وجہ یہ خیال آنا“شاید یہ شادی غلط تھی”
“میں اس کے ساتھ خوش نہیں رہ سکتی / سکتا”
جبکہ عقل اور حقیقت اس کی تردید کرتی ہو
نہایت اہم تنبیہ
یہ تمام خواب
عام نفسیاتی خواب نہیں ہوتے
اور نہ ہی محض وسوسہ
بلکہ حتیقتا یہ
سحرِ تفریق، شیاطینِ موکل، یا مسلسل شیطانی عمل سحر سفلی
کی طرف واضح اشارہ ہوتے ہیں
اگر کسی کو یہ خواب پہلی دفعہ آنا شروع ہو جایں تو یہ اس جادو کی شروعات ہے پہلے یہ خوابوں کے ذریعے اثر انداز ہوتے ہیں پھر جسمانی علامات ظاہر ہو جاتی ہیں
جن کا مقصد دلوں میں نفرت ڈالنا اور نکاح توڑنا ہوتا ہے
(جیسا کہ قرآن میں سحرِ تفریق کا ذکر ہے سورۃ البقرہ 102)

اگر یہ خواب
بار بار آئیں
ایک ہی پیٹرن میں ہوں
اور میاں بیوی کے درمیان بلا وجہ سرد مہری پیدا ہو رہی ہو
تو فوری رقیۂ شرعیہ سے علاج کی طرف رجوع کریں
مسلسل تحصین (حفاظتی اذکار)
اور ان اشاروں کو سنجیدگی سے لینا نہایت ضروری ہے
اس سے پہلے کہ
خواب ایک دردناک حقیقت میں بدل جائیں

شیطان کی سب سے خبیث چالوں میں سے ایک، جس کے ذریعے وہ جادو سے متاثرہ شخص کو رقیہ کے علاج سے دور کرتا ہے، یہ ہے کہ
اس کے دل میں خوف اور رسوائی بٹھا دیتا ہے…
اسے یہ وہم دیتا ہے کہ وہ لوگوں کے سامنے اس کی زبان سے بول پڑے گا،
یا ایسے راز فاش کر دے گا جنہیں وہ کسی پر ظاہر نہیں کرنا چاہتا،
یا اس کا منہ کھلوا کر زبان باہر نکلوائے گا تاکہ لوگ اس کا مذاق اُڑائیں،
یا عجیب و غریب آوازیں نکلوائے گا
کبھی عورت کی، کبھی مرد کی، کبھی جانور کی
تاکہ لوگوں کے سامنے اس کی عزت و وقار کو پامال کر دے!
یہیں بہت سے متاثرہ لوگ اس جال میں پھنس جاتے ہیں…
اور شرمندگی کے خوف سے رقیہ چھوڑ دیتے ہیں،
حالانکہ وہ نہیں جانتے کہ یہ سب شیطانی ڈرامہ ہوتا ہے
ٹوٹنے اور شکست کھانے سے پہلے کی آخری کوشش!
چراغ بجھانے سے پہلے

لہٰذا نہ توجہ دو… نہ پیچھے ہٹو… اور نہ ڈرو
کیونکہ اس بیماری سے نجات کا کوئی راستہ نہیں
سوائے قرآن پر ثابت قدم رہنے، رقیہ کی پابندی کرنے
اور صرف اللہ پر سچے دل سے توکل کرنے کے۔

{اور وہ اللہ کے اذن کے بغیر کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے}
واللہ اعلم بالصواب

کالےجادو کے حوالے سے اک حقیقی واقعہجو دوسروں پر جادو کر کے ان کی زندگی تباہ کرتے ہیں... یہ کہانی لکھنے والی خاتون اپنی آ...
10/03/2026

کالےجادو کے حوالے سے اک حقیقی واقعہ
جو دوسروں پر جادو کر کے ان کی زندگی تباہ کرتے ہیں...
یہ کہانی لکھنے والی خاتون اپنی آب بیتی لکھتی ہیں کہ کیسے انھوں نے اپنی سوکن پر جادو کروایا، اور پھر اللہ نے انھیں اور ان کے ساتھ تعاون کرنے والوں کو کیسے سزا دی
کہانی سنانے والی خاتون کہتی ہیں کہ.. میں ایک اسکول کی پرنسپل ہوں،اللہ نے مجھے مال، حسن، طاقت اور اولاد سے نوازا
میرے شوہر کا بھی ایک مقام ہے
لیکن جب میرے شوہر نے دوسری شادی کی تو میری زندگی ویران ہو گئی۔
سب لوگ میری سوکن کی دینداری کی تعریف کرتے تھے،
یہی بات مجھے اور زیادہ حسد میں ڈالتی
میں نے دیکھا کہ میرے شوہر بھی اس کی دین داری کی تعریف کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ اللہ سے قریب ہے۔
جب میں اس پر بات کرتی یا کچھ برا کہتی، تو وہ مجھے کہتا:
"اس پر ظلم نہ کرو، وہ اللہ والے لوگوں میں سے ہے"
یہ سن کر میرا دل حسد سے جل اٹھتا تھا میں ڈرتی تھی کہ وہ ماں نہ بن جائے۔
میں نے اپنی ایک کولیگ سے اپنا دل ہلکا کیا، تو اُس نے مشورہ دیا کہ "اُس کا حمل بند کرا دو، اُس پر جادو کروا دو تاکہ وہ طلاق لے لے۔"
شروع میں.. میں نے انکار کیا اور ڈر گئی۔
تو اُس نے کہا:"جب وہ طلاق لے لے تو اس کے حق میں صدقہ دے دینا اور توبہ کر لینا"
شیطان میرے دل پر غالب آ گیا اور میں نے ہاں کر دی۔
ہم علاقے کی مشہور جادوگرنی کے پاس گے۔
میں نے اُس سے کہا "میں نہیں چاہتی کہ میری سوکن حاملہ ہو، اور چاہتی ہوں کہ وہ طلاق لے لے "جب میرا دل اور سیاہ ہو گیا تو میں نے مزید کہا "میں یہ بھی نہیں چاہتی کہ وہ میرے شوہر یا کسی اور سے کبھی ماں بنے
جادوگرنی نے کہا "مجھے اس کی خوشبو یا کوئی ذاتی چیز چاہیے میں نے اپنی بڑی بیٹی اور ساتھی سے مشورہ کیا،ہم نے پلان بنایا کہ بیٹی اپنے باپ سے ملنے اور اُسے ہمارے گھر کھانے پر بلائے
مقصد یہ تھا کہ اس کی کوئی چیز حاصل کی جائے
بیٹی نے اُس کی چادر (اسکارف) حاصل کر لی اور مجھے دے دی میں نے وہ چادر جادوگرنی کو دے دی اس نے کہا:
"وہ کبھی ماں نہیں بنے گی!"
اس نے مجھے کچھ چیزیں دیں کہ جنہیں میں اس جگہ چھڑکوں جہاں وہ داخل ہوتی ہے اور کچھ چیزیں کھانے میں ملاؤں میں نے اُسے اپنے گھر کھانے پر بلایا اور بہت پیار سے کہا:"ہم سب بہنوں کی طرح ہیں، تم آج رات میرے ساتھ کھانا کھاؤ
میں نے وہ سحر اُس دروازے پر چھڑکا جہاں سے میری سوکن داخل ہونے والی تھی اور دوسرا سحر قہوے (کافی) میں ملا دیا
میں خوشی سے پاگل ہو رہی تھی جب میں نے اُسے وہ قہوہ پیتے دیکھا
مجھے لگا جیسے میں نے دنیا جیت لی ہو! لیکن مجھے کیا خبر تھی کہ میں نے اپنا دین، دنیا اور آخرت برباد کر لی ہے
چند دنوں بعد اُسے شدید بلڈنگ شروع ہو گئی
جو تین ہفتے بلکہ ایک مہینے تک جاری رہی اس کی حالت بگڑنے لگی،
شوہر مجھے بتاتا کہ وہ نماز میں روتی ہے،واش روم میں روتی ہے،اور بعض اوقات تو رات کو بے ہوش ہو جاتی ہے۔
میں شوہر سے کہتی "ہاں، یہ سب بلیڈنگ کی وجہ سے ہے
"اور اس کے لیے خود کو فکرمند ظاہر کرتی
اُس کی جسمانی اور ذہنی حالت بگڑتی گئی،ڈاکٹروں نے بتایا کہ رحم میں کینسر نما رسولیاں ہیں
لہٰذا رحم نکالنا پڑے گا لیکن اُس نے آپریشن سے انکار کر دیا
انکار کا سبب یہ تھا کہ اس نے خواب میں دیکھا"ایک کالا کتا اس کے رحم کو چیر رہا ہے خواب کی تعبیر دینے والی نے کہا "تم پر جادو کیا گیا ہے،زیتون کا تیل اپنے پیٹ پر لگا کر خود کو دم کرو شوہر نے مجھے یہ سب بتایا تو میں نے فوراً کالا علم کرنے والی کو بتایا
تو اس نے کہا "اگر اُس نے زیتون کا تیل لگایا تو گانٹھیں کھل جائیں گی اور وہ ماں بن جائے گی اس لیے "پھر سے کھانے میں سحر ملا دو
جو عورت میری سوکن کے خوابوں کی تعبیر بتا رہی تھی،اسی نےاُس پر سحر کیا تھا،اور کہا کہ میرے پاس عصر سے پہلے آؤ،پھر اسے فون کرو اور لمبی بات کرو... تاکہ عصر کی اذکار کا وقت نکل جائے اور میں اس وقت اس پر گانٹھیں لگا دوں
ایسا ہی ہوا،اس دوران اُس تعبیر والی عورت کو گلا بند ہو گیا،ل
اور وہ بول نہ سکی
یوں سحر مکمل ہو گیا
اور سوکن دوبارہ تعبیر کے لیے اس سے رجوع نہ کر سکی
دوسری بار میں نے کھانے میں جادو ملا دیا جس کے بعد اُس کی حالت مزید بگڑ گئی اور شوہر نے مجبوراً اس کا آپریشن کروایا اور رحم نکال دیا گیا لیکن مجھے غصہ تب آیا
جب دیکھا کہ شوہر اُس کی حالت پر غمگین ہے اب میں چاہتی تھی کہ وہ طلاق لے لے تاکہ میری جیت مکمل ہو۔
میں نے کولیگ سے مشورہ کیا
کہ ہم اس پر جادو کا الزام لگا دیں تاکہ شوہر طلاق دے دے
میری بیٹی کی شادی کو ایک سال ہوا تھا
ہم نے منصوبہ بنایا کہ شوہر پر بھی جادو کروا دیں،اور میں وہ عمل گھر کے دروازے کے پاس دفن کر دوں ایسا ہی کیا
پھر میں نے شوہر سے کہا:
"خوابوں کی تعبیر بتانے والی نے کہا ہے کہ تم پر جادو ہے،اور سوکن نے خود کیا ہے
اور اسے جگہ بتائی
شوہر نے درخت کے پاس گڑھا کھودا تو واقعی سحر ملا
یہ اس کے لیے صدمہ اور میرے لیے خوشی کا موقع تھا! شوہر نے بیوی کے بھائی کو فون کیا اور کہا:
"تیری بہن کافرہ، فاجرہ، جادوگرنی ہے…
وہ مجھ پر حرام ہو گئی، تین طلاقیں!"
اس نے سفلی جادو کی تصویریں بھی بھیجیں ۔
میں نے سمجھا کہ میں جیت گئی…
لیکن انجام میرے لیے، بیٹی کے لیے، اور کولیگ کے لیے تباہی تھا۔
اب شوہر کو اُس عورت سے طلاق دیے پانچ سال ہو گئے
میری بیٹی کو طلاق ہو گئی،اور وہ بانجھ ہو گئی،ایسا عجیب مرض کہ اس کے انڈے ختم ہو گئے،
اور وہ اب نفسیاتی علاج لے رہی ہے۔
میری ساتھی کا اکلوتا بیٹا ایک حادثے میں مر گیا اور وہ شدید ذہنی دباؤ کے باعث دماغی اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔
شوہر کو خواب آتے ہیں کہ اس کا مرحوم والد ناراض ہے،
اور وہ قرآن کی آیت پڑھتا ہے:
"يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِن جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَإٍ فَتَبَيَّنُوا أَنْ تُصِيبُوا قَوْمًا بِجَهَالَةٍ فَتُصْبِحُوا عَلَىٰ مَا فَعَلْتُمْ نَادِمِينَ"
معاملہ یہاں ختم نہ ہوا…
مجھے میرے کام سے نکال دیا گیا،ایک بہت بڑی بدنامی ہوئی،سازش کے تحت مجھے تعلیم کے شعبے سے نکالا گیا اور میری عزت خاک میں مل گئی۔
عبرت کا مقام
جو دوسروں کی زندگی برباد کرتا ہے،
اللہ اُس کی دنیا و آخرت برباد کر دیتا ہے۔
جادو حرام ہے،اور اس کا انجام دنیا میں ذلت،آخرت میں جہنم ہے
"ومن يتوكل على الله فهو حسبه
پھر میرا سب سے لاڈلا بیٹا چرس کا عادی ہو گیا اور اب وہ نشے کے علاج کے لیے اسپتال میں داخل ہے
رہی میں... تو مجھ پر کام کی جگہ پر الزام ثابت ہو گیا
میں بدنام ہو گئی، اور مجھے آج تک سمجھ نہیں آیا یہ سب کیسے ہوا۔
پھر میری طبیعت بگڑنے لگی،جب چیک اپ کروایا تو پتہ چلا کہ میں دماغ کے کینسر میں مبتلا ہوں اور کینسر ریڑھ کی ہڈی تک پہنچ چکا ہے اور پورے جسم میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔
اس بیماری کی تشخیص اور اسپتال میں داخل ہونے کے بعد میرے شوہر نے دوسری شادی کر لی اور مجھے مکمل طور پر بھول گیا
میں اب اپنے مرض کے آخری مراحل میں ہوں اور صرف درد کم کرنے والی دوائیوں پر زندہ ہوں۔
میں نے اپنی سوکن کو بلانے کا کہا،تو میری بہنیں اسے لائیں
میں نے اسے سب کچھ سچ سچ بتایا،اور اس سے معافی مانگی، یہاں تک کہ اس کے پاؤں چومنے کو تیار تھی
اس نے روتے ہوئے کچھ الفاظ کہے،جنہیں سن کر میری خواہش ہوئی کہ کاش میں سو بار مر جاتی اور یہ الفاظ نہ سنتی
اس نے کہا
"تو نے مجھے ماں بننے سے محروم کر دیا،میرے دین میں مجھ پر ظلم کیا، مجھے میرے شوہر کے گھر سے بدنامی اور جھوٹے جادو کے الزام میں نکالا، اور آج… نہ میرے پاس بچے ہیں، نہ شوہر… صرف تیرے ظلم کی وجہ سے۔
اللہ تجھ پر اپنی رحمت حرام کرے
اللہ تجھ پر اپنی رحمت حرام کرے
اللہ تجھ پر اپنی رحمت حرام کرے…"

یہ واقعہ سبق ہے ہر اُس دل کے لیے جو حسد، جادو یا ظلم کے راستے پر ہے…
انجام ہمیشہ بربادی ہے۔
اللہ ہمیں معاف فرمائے اور دین پر ثابت قدم رکھے
آمین یا رب العالمین

وہ علامات اور خواب جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ کسی شخص کی روحانی بیماری (سحر یا نظر وغیرہ) کا تعلق اُس کے پرانے گھر...
08/03/2026

وہ علامات اور خواب جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ کسی شخص کی روحانی بیماری (سحر یا نظر وغیرہ) کا تعلق اُس کے پرانے گھر یا والدین، خصوصاً ماں سے ہے

اگر مریض کو والدین سے نفرت محسوس ہوتی ہےچاہے وہ ماں کی طرف سے ہو یا باپ کی طرف سے
یا اسے کسی ایک سے بیزاری یا دوری محسوس ہوتی ہے،
یا وہ تنہائی پسند ہو گیا ہے،
یا اسے اپنی کسی بہن یا بھائی سے ناپسندیدگی ہونے لگی ہے (خصوصاً اگر وہ بھی متاثر ہوں)،
اور ساتھ ہی وہ بار بار خوابوں میں پرانا گھر، ماں، یا باپ دیکھتا ہے،
یا وہ کسی مشکل میں مبتلا ہوتا ہے اور خواب میں ماں کو دیکھتا ہے جو مدد نہیں کر پا رہی،
تو یہ تمام نشانیاں اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہیں کہ
اس کی روحانی تکلیف کا تعلق والدین (بالخصوص ماں یا باپ) سے ہے،
اور اس کا اصل سبب پرانے گھر سے جڑا ہوا ہے۔

لہٰذا علاج میں توجہ والدین پر مرکوز کرنا ضروری ہے،
اور اگر ممکن ہو تو پرانے گھر سے کچھ عرصے کے لیے دور رہنا
علاج میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ سب کو شفائے کاملہ عطا فرمائے۔

انڈوں کا جادو سے تعلق کیوں جوڑا جاتا ہے؟چند علامتی اور عملی وجوہات کی بنا پر بعض جادوئی عملیات میں انڈے کو بطورِ آلہ است...
06/03/2026

انڈوں کا جادو سے تعلق کیوں جوڑا جاتا ہے؟
چند علامتی اور عملی وجوہات کی بنا پر بعض جادوئی عملیات میں انڈے کو بطورِ آلہ استعمال کیا جاتا ہے۔
1 انڈے کی مضبوط علامتی حیثیت کیا ہے
انڈا گویا "زندگی کا برتن" یا "نسل کی بنیاد" سمجھا جاتا ہے، کیونکہ اس کے اندر نئی زندگی کی صلاحیت موجود ہوتی ہے اور اس کا چھلکا نازک ہوتا ہے۔ اس وجہ سے یہ درج ذیل چیزوں کی علامت مانا جاتا ہے:
اولاد اور افزائشِ نسل
خاندان کا اتحاد (انڈا = گھونسلا = خاندان)
زندگی اور موت دونوں کے لئے (نکل بھی سکتا ہے اور آسانی سے ٹوٹ بھی سکتا ہے)
اسی بنا پر بعض جادوگر تفریق، جدائی یا بانجھ پن کے جادو میں انڈے کو استعمال کرتے ہیں۔ وہ انڈا توڑنے کو گھر کے بکھرنے یا خاندان کے ٹوٹنے کی علامت بناتے ہیں۔
2 آسانی سے ٹوٹنے کی وجہ سے علامتی اثر
ٹوٹا ہوا انڈا = جدائی اور انتشار کا جادو
صحیح سلامت انڈا = استحکام اور تسلسل کے لئے کیا جانے والا عمل
بعض لوگ گھر کے دروازے کے سامنے انڈا رکھ دیتے ہیں تاکہ گھر والا خود اسے توڑے اور یوں جادو کے اثر کا گمان کیا جائے۔
خالی یا کاٹا ہوا چھلکا بعض اوقات "بظاہر بغیر نشان کے نقصان" کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
3 سستی اور آسان دستیابی
انڈا سستا اور ہر جگہ دستیاب ہوتا ہے، اس لیے بعض عملیات میں اس پر طلسم لکھے جاتے ہیں، اسے دفن کیا جاتا ہے یا مخصوص جگہوں (گھر کی دہلیز، گاڑی، اونچی جگہوں) پر رکھا جاتا ہے۔
لوگوں کا یہ اعتقاد ہوتا ہے کہ اس سے میاں بیوی کے تعلقات، صحت، رزق یا ذہنی وسوسوں پر اثر پڑ سکتا ہے۔
اہم وضاحت
جادو ہر صورت میں حرام اور کبیرہ گناہ ہے، چاہے اس میں انڈا استعمال ہو یا کوئی اور چیز۔
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
"وَمَا هُم بِضَارِّينَ بِهِ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ" (البقرة: 102)
ترجمہ: وہ کسی کو بھی اللہ کے اذن کے بغیر نقصان نہیں پہنچا سکتے۔
شرعی علاج
شرعی علاج صرف رقیہ شرعیہ ہے، یعنی قرآنِ کریم، مسنون اذکار اور دعائیں۔ بابے اور پیروں کو انڈوں کی ضرورت رہتی ہے ۔ یہاں تک کہ انڈوں کا صدقہ بھی نہیں دینا چاہئے
کسی مشتبہ یا بدعتی طریقے پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے۔
اگر کہیں انڈا پڑا ہوا ملے (خاص طور پر مشکوک انداز میں)، تو بہتر ہے احتیاط سے اسے ہٹا دیا جائے گلوز پہن کر ، اللہ کا ذکر کیا جائے، اور اپنے گھر میں اذکار و تلاوت (خصوصاً سورۃ البقرہ) کی پابندی کی جائے۔
واللہ اعلم۔


Address

STREET NI 1 HOME NO 2 HADOKY MURIDKE
Muridke
39000

Telephone

+923008885182

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Ruqyah Al Shariah Centre Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Al Ruqyah Al Shariah Centre Pakistan:

Share