Hajweri Sadda Bahar Faiza Aalm Dawakhana

Hajweri Sadda Bahar Faiza Aalm Dawakhana واءذا مرضت فھو یشفین۔

آم درخت سے کچا توڑا جاتا ہے۔ پھر اسے کریٹ پیٹی وغیرہ میں بند کرکے اندر مسالہ رکھ دیا جاتا ہے کہ دو سے تین دن میں آم کا گ...
30/06/2025

آم درخت سے کچا توڑا جاتا ہے۔ پھر اسے کریٹ پیٹی وغیرہ میں بند کرکے اندر مسالہ رکھ دیا جاتا ہے کہ دو سے تین دن میں آم کا گودا اندر سے نرم ہو جائے اور رنگ بھی پیلا ہوجائے۔ آم کھانے کے لیے تیار ہے۔
مسالہ ہے کیلشیم کاربائیڈ CaC2 جسے بازار میں موجود اکثریت آموں کو لگا کر آموں کا رنگ بدلا گیا ہوتا ہے۔ یہ ایک زہر ہے جو پوری دنیا میں پھلوں کو لگا کر پکانا ممنوع ہے۔ اسکا ایک استعمال آپکو بتاتا ہوں۔ گیس ویلڈنگ دیکھی ہے؟ جو لوہے کی بڑی سی ٹینکی ہوتی اس میں ایک مسالہ ڈال کر آگ پیدا کی جاتی جس سے ویلڈنگ کی جاتی ہے۔ وہ مسالہ یہی کیلشیم کاربائیڈ ہوتا ہے۔ یہ آتش گیر مادہ ہے جسے فیکٹریوں میں استعمال کیا جاتا۔ آموں کی پیٹی میں اسکی تھوڑی سی مقدار اتنی حرارت پیدا کر دیتی کہ آموں کا رنگ بدل جاتا اندر تک گل سڑ جاتے آم۔ اور یہ زہر آموں میں بھی سرائیت کر جاتا ہے۔
اسکا استعمال پاکستان میں بھی ممنوع ہے مگر یہاں کونسا قانون ہے۔ اسکے ساتھ ایک تو آم کی قدرتی خوشبو بدل جاتی۔ دوسرا کیلشیم کاربائیڈ سے پکے آم فوری تو منہ میں تیزابیت پیدا کرتے۔ گلا پکڑا جاتا جلے میں جلن سی ہوتی ہے، خوراک کی نالی میں زخم ہوجاتے اور لانگ ٹرم نقصانات میں معدے کے السر انتڑیوں کے زہر، اسکن پرابلمز اور کینسر، گردے فیل ہونا جیسی بیماری کا باعث بنتے ہیں۔
دوسرا طریقہ ہے ایک گیس کا استعمال۔ جس کا نام ہے ethylene ایتھائلین C2H2 ہے۔ یہ گیس آموں کے اپنے اندر بھی ہوتی ہے۔ جس سے خود ہی آم پک جاتے ہیں۔ اسے پنجاب فوڈ اتھارٹی سمیت پوری دنیا پھل پکانے کے استعمال میں ریکمنڈ کرتی ہے۔ ایک بند چیمبر میں آم پھیلا کر ایتھائلین گیس چھوڑ دی جاتی ہے۔ اس سے پکے آم رنگ تو بہت زیادہ پیلا نہیں کرتے۔ مگر ان کا ذائقہ بلکل قدرتی اور کمال ہوتا ہے۔ دوسرا صحت کے لیے اسکا کوئی بھی نقصان نہیں۔
ان ایتھائلین سے پکے یا اپنی ہی حرارت سے پکے آموں کا ذائقہ کیا بتاؤں آپ کو ایک نشہ سا ہے۔
اکثریت دوکانداروں کو اس بات کا پتا ہی نہیں ہے۔ کہ ایتھائلین اور کیلشیم کاربائیڈ کیا بلا ہیں۔ اور گاہک کو بھی بس گہرے پیلے رنگ کے آم چاہیں۔ تو جو ڈیمانڈ ہے اسی کے پیش نظر کیلشیم کاربائیڈ لگا کر آم فوراً پکا دیے جاتے جو ہم آج تک آم کے نام پر زہر کھا رہے ہیں۔
میرا آپکو مشورہ ہے۔ کہ ایتھا ئلین سے پکے یا قدرتی طور پر بھی کسی بلکل بند کمرے میں جہاں ہوا نہ گزر سکے آم پڑے رہنے سے بھی پک جاتے ہیں وہ کھائیں۔ جہاں سے مرضی منگوائیں انہیں کہیں کہ کیلشیم کاربائیڈ نہیں لگانا۔
ریڑھیوں یا دوکانوں پر پڑے آم نوے فیصد کیلشیم کاربائیڈ سے پکے ہوتے۔ منڈی سے لائی پیٹی میں بھی نوے فیصد کیلشیم کاربائیڈ ہی ہوگا تجربہ کرلیں ایک بار۔

آپ نے آم کو پکانے کے لیے کیلشیم کاربائیڈ کے استعمال کے خطرناک حقائق بہت عمدہ انداز میں بیان کیے ہیں، جو کہ واقعی عوامی آگاہی کے لیے نہایت ضروری ہے۔ اب آئیے بات کرتے ہیں کہ اس کا محفوظ، قدرتی اور صحت مند متبادل کیا ہو سکتا ہے۔

✅ کیلشیم کاربائیڈ کا محفوظ متبادل: ایتھائلین گیس (Ethylene Gas)

1. ایتھائلین (C₂H₄)

فطری ہارمون ہے جو پھل خود بھی پیدا کرتے ہیں۔

پھلوں کے پکنے کے عمل کو قدرتی انداز میں تیز کرتا ہے۔

صحت کے لیے محفوظ ہے اور دنیا بھر کے فوڈ سیفٹی ادارے جیسے FAO، WHO اور پنجاب فوڈ اتھارٹی اسے تجویز کرتے ہیں۔

طریقہ استعمال:

آموں کو ایک بند چیمبر یا کمرے میں رکھیں۔

100 کلو آم کے لیے 1 گرام ایتھائلین ریلیز کریں۔

24–48 گھنٹے میں آم قدرتی خوشبو اور ذائقے کے ساتھ پک جائیں گے۔

---

✅ قدرتی گھریلو متبادل طریقے:

2. بند کمرے یا بوری میں پکانا:

آموں کو اخبار میں لپیٹ کر کسی بند بوری یا ٹوکرے میں رکھ دیں۔

ان کے ساتھ ایک پکا ہوا کیلا یا سیب رکھیں۔ یہ پھل بھی ایتھائلین گیس خارج کرتے ہیں۔

کمرے کا درجہ حرارت 25-30°C ہو تو آم 3-5 دن میں قدرتی طور پر پک جاتے ہیں۔

3. مٹی یا راکھ کا استعمال (دیسی طریقہ):

آموں کو خشک راکھ یا مٹی میں دبا کر رکھیں۔

راکھ نمی جذب کرتی ہے اور اندر کی حرارت آموں کو دھیرے دھیرے پکاتی ہے۔

---

❌ کیلشیم کاربائیڈ کیوں نہیں؟

زہریلا کیمیکل، انسانی صحت کے لیے خطرناک۔

جلن، السر، کینسر تک کے خطرات۔

آم کا ذائقہ، خوشبو اور غذائیت بھی خراب ہو جاتی ہے۔

✅ صارفین کے لیے مشورہ:

آم خریدتے وقت پوچھیں: "یہ کاربائیڈ سے پکے ہیں یا نہیں؟"

سخت آم خریدیں اور خود گھر پر پکائیں۔

ایتھائلین سے پکے آم کسی اچھی سپلائی چین یا فارمر سے منگوائیں۔
📌 آخر میں:

قدرتی طریقے سے پکا ہوا آم صرف ایک پھل نہیں، بلکہ خوشبو، ذائقے اور صحت کی مکمل ضمانت ہے۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ایسے زہریلے طریقوں کی حوصلہ شکنی کریں اور قدرت کو اپنے طریقے سے کام کرنے دیں.
منقول
#قراةالعین زینب ایڈووکیٹ

پہلی، دوسری، تیسری اور پھر چوتھی تصویرپورا خاندان ایک ایک کر کے سیلابی ریلے کے نذر ہو گیا 😭افسوس کوئی مدد کو نا پہنچا او...
28/06/2025

پہلی، دوسری، تیسری اور پھر چوتھی تصویر
پورا خاندان ایک ایک کر کے سیلابی ریلے کے نذر ہو گیا 😭
افسوس کوئی مدد کو نا پہنچا اور ایک ایک کر کے خاندان کے پورے 18 افراد اللّٰہ تعالیٰ کو پیارے ہوگئے ۔

*آپریشن سے بچانا ہے ،  ایک مریضہ کو جنکو ڈاکٹروں نےکہاں تھا کہ آپکابچہ الٹاہےاور اپریشن ہی ہوگا. . .  جبکہ یہ تیل بناکر ...
28/06/2025

*آپریشن سے بچانا ہے ، ایک مریضہ کو جنکو ڈاکٹروں نےکہاں تھا کہ آپکابچہ الٹاہےاور اپریشن ہی ہوگا. . . جبکہ یہ تیل بناکر اور اس ترتیب سےاستعمال کروایاتو الحمداللہ آپریشن سے محفوظ رہےاور بچہ آسانی سے پیداء ہواآپریشن کی ضرورت بھی نہ رہی*
ھوالشافی
🧡 *روغن بادام 50گرام*

🟠 *روغن زیتون50گرام*

🔵 *دیسی گھی 50گرام*

🔹 *کسٹرائل 100گرام*

⚫ *دودھ میں ملاکر پلائیں*

🔻 *صبح وشام*

🔵 *دس دن پہلے آخری دن ھر آدھےگھنٹےکےبعد*

🥀🥀 حفیظیہ دواخانہ🥇🥈🥉
(حکیم شفیق احمد/ گولڈ میڈلسٹ)
ماہر امراض معدہ و تولیدی مسائل
اوقات۔🌾 جمعہ,🌾 ہفتہ,🌾 اتوار, 🪴
دوپہر 3بجے سے رات 9بجے
رابطہ۔ 03014466041
سردار چپل چوک نزد جامعہ رسولیہ شیرازیہ
امیر روڈ بلال گنج لاہور🌹

The Kiswah change at Masjid Al Haram♥️
26/06/2025

The Kiswah change at Masjid Al Haram♥️

زنانہ بانجھ پن عورت کو اولاد نہ ہونا انڈوں کا نہ بننا فلوپین ٹیوبز کا بند ہونا۔۔۔اسباب یعنی وجوہات ۔۔عورت کی بے اولادی ک...
23/06/2025

زنانہ بانجھ پن
عورت کو اولاد نہ ہونا انڈوں کا نہ بننا فلوپین ٹیوبز کا بند ہونا۔۔۔

اسباب یعنی وجوہات ۔۔
عورت کی بے اولادی کی مختلف وجوہات ہیں
فلوپین ٹیوبز کا بند ہونا ۔۔
انڈوں یعنی Egg کا نہ بننا۔۔
بیضہ یعنی egg کا ان مچور ہونا ۔۔
سسٹ یعنی پانی کی تھیلیاں اوریز کے اندر بن جانا ۔۔
اوریز میں رسولیوں کا بن جانا ۔۔
حیض یعنی پریڈ کا ڈسٹرب ہونا ۔۔
ہارمونز کا ان بیلنس ہوجانا جس کی وجہ سے انڈے مچور نہیں ہوتے بعض دفعہ بننے بند ہوجاتے ہیں
رحم کا منہ بند ہونا سوزش یا موٹاپے کی وجہ سے ۔۔
عورت کو سوزاک ہونا ۔۔
یہ مختلف عوامل بے اولادی میں شامل ہیں

سب سے زیادہ مسلہ ٹیوبز کا بند ہونا انڈوں کا نہ بننا اور پانی کی تھیلیاں سسٹ کا آرہا ہے ۔۔

فلوپین ٹیوبز کی بندش ۔۔
ٹیوبز کا بند ہونا خشک سرد مزاج سوداوی میں ہوتا ہے خشکی کی زیادتی سے ٹیوبز شلنگ کرکے سکڑ جاتی ہیں یا ٹیوبز میں کلاٹ آجانے سے بند ہوجاتی ہیں اس کے علاج میں گرم تر دوا و غذا استعمال کرواٸی جاتی ہے جس سے یہ کھل جاتی ہیں اس کے علاوہ موٹاپے کی وجہ سے چربی زیادہ جم جانے سے ٹیوبز دباٸو سے بند ہوجاتی ہیں اس کےحل کے لیے گرم خشک ادویات و دوا دے کر چربی کو خارج کرنا ہے ۔۔

انڈو کا نہ بننا یا کمزور ان مچور ہونا ۔۔
آپ روح زمین پر کسی جاندار کا انڈا بھی دیکھیں گے تو کیلشیم کے مرکبات پر مشتمل ہوتا ہے ایک تو کیلشیم کی کمی کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے دوسرا سوزاکی زہر کی وجہ سے انڈے ان مچور ہوجاتے ہیں بعض دفعہ انڈا بنتا ہی نہیں ہے کیونکہ انڈا رطوبات پر مشتمل ہوتا ہے جس عورت میں رطوبات کی کمی ہوگی اس کے انڈے بننا بند ہوجاٸیں گے یا ان مچور ساٸز میں چھوٹے ہونگے ۔
انڈے پیدا کرنے اور مچور کرنے کے لیے گرم تر رطوبات والی دوا و غذا دی جاٸے گی ساتھ کیلشیم کے مرکبات دیے جاٸیں گے ۔۔

ہارمونز ان بیلنس ہونا ۔۔
ہارمونز انسانی جسم کے چلانے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں مختلف انگریزی ادویات اور ہماری مصنوٸی غذا چکن شوارمے فاسٹ فوڈ وغیرہ اور اوکسی ٹوکسن لگے جانور کا فارمی انڈے بھی ہارمونز کو ڈسٹرب کردیتے ہیں
ہارمونز ڈسٹرب ہونے سے ایک تو حیض کا دورانیہ آگے پیچھے ہوجاتا ہے کبھی حیض آیا اور بہت زیادہ دن آگیا کبھی دو دو ماہ نہ آیا اس کے علاوہ انڈوں کے بننے کا عمل متاثر ہوجاتا ہے یا انڈے ساٸز میں چھوٹے اور ان مچور ہوجاتے ہیں
ہارمونز کو بیلنس کرنے کے لیے آپ گرم تر سے تر گرم غذا و دوا استعمال کریں ,

سسٹ یعنی پانی کی تھیلیاں :

رحم کے اندر سسٹ کا بننا صفراوی مزاج میں ہوتا ہے کیونکہ یہ بن کر پھٹتی رہتی ہیں اس لیے ان کے غلیظ مواد سے انڈے رستے میں ہی ختم یا خراب ہوکرختم ہوجاتے ہیں بعض دفعہ بننے ہی بند ہوجاتے ہیں
سسٹ ختم کرنے کے لیے گرم تر سے تر سرد ادویات و غذا استعمال کی جاٸے تو سسٹ ختم ہوجاتی ہیں ۔۔

رسولیاں ۔۔۔
رحم کی رسولیاں عضلاتی یعنی سوداوی مزاج میں بنتی ہیں رسولیوں کے وجہ سے فلوپین ٹیوب بند ہوجاتی ہیں یا اوریز پر سوزش آجانے سے اeggs بننا بند ہوجاتے ہیں
ان کے علاج میں گرم خشک سے گرم تر دوا و غذا استعمال کی جاتی ہے ۔۔

سوزاک ۔۔۔
عورت کو سوزاکی واٸرس بعض دفعہ مرد سے کنورٹ ہوجاتا ہے اور بعض دفعہ ایک سے زیادہ مردوں سے صحبت کرنے سے یوٹرس میں تعفن پیدا ہوکر سوزاکی واٸرس پیدا ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے انڈے ان مچور پیدا ہوتے ہیں ۔
کیونکہ سوزاکی واٸرس صفراوی واٸرس ہے اس لیے اس کے علاج میں سوزاک کی ادویات کو سامنے رکھتے ہوٸے گرم تر ادویات دے کر علاج کیا جاٸے گا ۔۔

جن افراد کے سپرم پورے ہوتے ہیں وہ اپنی بیگم کا الٹراساٸونڈ کسی اچھی ڈاکٹر سے کرواکر معلوم کریں کہ حمل نہ ہونے کی کیا وجہ آرہی ہے یا اپنی رپورٹس ہمیں انباکس کریں۔۔
بہتر ہوتا ہے کہ کسی بھی طبیب سے عورت مرد اکھٹا علاج شروع کرواٸیں تو حمل جلد ہوجاتا ہے ۔۔

🥀🥀 حفیظیہ دواخانہ🥇🥈🥉
(حکیم شفیق احمد/ گولڈ میڈلسٹ)
ماہر امراض معدہ و تولیدی مسائل
اوقات۔🌾 جمعہ,🌾 ہفتہ,🌾 اتوار, 🪴
دوپہر 3بجے سے رات 9بجے
رابطہ۔ 03014466041
سردار چپل چوک نزد جامعہ رسولیہ شیرازیہ
امیر روڈ بلال گنج لاہور🌹

(حکیم شفیق احمد/ گولڈ میڈلسٹ)
ماہر امراض معدہ و تولیدی مسائل
ہجویری سدا بہار فیض عالم دواخانہ
ظفر آرکیڈ بازار نزد جامع مسجد رضائے مصطفے مریدکے شیخوپورہ
اوقات۔ منگل, بدھ، جمعرات
دوپہر 2بجے سے رات 8بجے
رابطہ۔
03014466041
03074319786

22/06/2025

🥀🥀 حفیظیہ دواخانہ🥇🥈🥉
(حکیم شفیق احمد/ گولڈ میڈلسٹ)
ماہر امراض معدہ و تولیدی مسائل
اوقات۔🌾 جمعہ,🌾 ہفتہ,🌾 اتوار, 🪴
دوپہر 3بجے سے رات 9بجے
رابطہ۔ 03014466041
سردار چپل چوک نزد جامعہ رسولیہ شیرازیہ
امیر روڈ بلال گنج لاہور🌹

اللہ تعالیٰ نظر بد سے محفوظ رکھے   آمین
20/06/2025

اللہ تعالیٰ نظر بد سے محفوظ رکھے آمین

شوگر دوست سبزیاںکھیرا:کھیرا جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے اور شوگر کو متوازن رکھنے میں مددگار ہےبھنڈی:بھنڈی فائبر سے بھرپور ہ...
20/06/2025

شوگر دوست سبزیاں

کھیرا:
کھیرا جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے اور شوگر کو متوازن رکھنے میں مددگار ہے

بھنڈی:
بھنڈی فائبر سے بھرپور ہے جو خون میں شوگر کی سطح کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے

کریلا:
کریلا قدرتی طور پر بلڈ شوگر کو کم کرنے کی خصوصیات رکھتا ہے

پالک:
پالک میں کم کاربوہائیڈریٹس اور زیادہ فائبر ہوتا ہے، جو شوگر کنٹرول کرنے میں مددگار ہے

گوبھی:
گوبھی کم کاربوہائیڈریٹ والی سبزی ہے جو خون میں شوگر کو مستحکم رکھتی ہے

مٹر:
مٹر میں فائبر کی اچھی مقدار ہوتی ہے اور مٹر کا گلائیسیمک انڈیکس میں کم ہے، جو بلڈ شوگر کی سطح کو متوازن رکھنے میں مدد کرتی ہے

روزمرہ خوراک میں سبزیوں کو شامل کرنے سے وزن کنٹرول میں رہتا ہے، شوگر اور بلڈ پریشر جیسے امراض کا خطرہ کم ہو جاتا ہے اور جسمانی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے

*معجونِ باہ خاص( ہر موسم و ہر مزاج کے لیے) یہ نسخہ خصوصی طور پر:* *ذکاوتِ حس** *ضعفِ باہ** *جریان** *اح**ام** *سُرعتِ ان...
19/06/2025

*معجونِ باہ خاص

( ہر موسم و ہر مزاج کے لیے)

یہ نسخہ خصوصی طور پر:

* *ذکاوتِ حس*
* *ضعفِ باہ*
* *جریان*
* *اح**ام*
* *سُرعتِ انزال*
* *ذہنی و جسمانی تھکن*
* *بانجھ پن کی علامتیں*
جیسے پیچیدہ امراض کیلئے تیار کیا گیا ہے۔

ھوالشافی
*تخم کونچ (مدبر)* 50 گرام
*سلاجیت خالص (مدبر)* 5 گرام
*موصلی سفید* 40 گرام
* موصلی سیاہ* 40 گرام
*ثعلب مصری * 2گرام
*خولنجان* 30گرام
*طباشیر* 10گرام
*طباشیر ہندی* 15 گرام
*تخم مکو دانہ * 20 گرام
* پنبہ دانہ 20گرام
*خشخاش مغز* 20 گرام
*جلوتری* 15 گرام
تخم پیاز (مدبر) 15گرام
*چلغوزہ، 30 گرام
پستہ، 30 گرام
بادام (مغز)* 30 گرام
* کشتہ مروارید* 2 گرام
*زعفران خالص* 10 گرام
*مشک خالص * 3 گرام
*شہد خالص* حسبِ ضرورت

*ترکیب تیاری:*

1. تمام خشک اجزاء کو صاف کر کے الگ الگ باریک پیس لیں (100 نمبر چھلنی)
2. شہد میں اچھی طرح گوندھ کر معجون کی شکل دیں

*خوراک و طریقہ استعمال:*

* 🔹 صبح نہار منہ: 1 چائے کا چمچ نیم گرم دودھ کے ساتھ
* 🔹 رات سوتے وقت: 1 چائے کا چمچ نیم گرم دودھ کے ساتھ

فوائد:-

✅ عضوِ مخصوص میں قدرتی سختی، گرمی اور قوت
✅ ہر عمر کے مرد کیلئے جوانی کی واپسی
✅ بیوی کے ساتھ مکمل تسکین، اطمینان، اعتماد
✅ اعصاب، دماغ، مردانہ نظام تینوں پر زبردست اثر
✅ ٹائمنگ 5 منٹ سے بڑھ کر 15–30 منٹ تک
✅ حمل کے قابل نطفہ پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہے
🥀🥀 حفیظیہ دواخانہ🥇🥈🥉
(حکیم شفیق احمد/ گولڈ میڈلسٹ)
ماہر امراض معدہ و تولیدی مسائل
اوقات۔🌾 جمعہ,🌾 ہفتہ,🌾 اتوار, 🪴
دوپہر 3بجے سے رات 9بجے
رابطہ۔ 03014466041
سردار چپل چوک نزد جامعہ رسولیہ شیرازیہ
امیر روڈ بلال گنج لاہور🌹

*****تھکاوٹ*****کمزوری، سستی بھگائیں ،تھکان نہیں چست ہو جائیں۔ تھکاوٹ ایسا مرض ہے جو ہر شخص کے گوشت پوست میں پیوست ہوتا ...
18/06/2025

*****تھکاوٹ*****
کمزوری، سستی بھگائیں ،تھکان نہیں چست ہو جائیں۔
تھکاوٹ ایسا مرض ہے جو ہر شخص کے گوشت پوست میں پیوست ہوتا جا رہا ہے ۔ جسے دیکھو تھکن سے نڈھال نظر آتا ہے ۔ اس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں ۔
متوازن غذا کی عدم فراہمی ، کام کا بوجھ ، جسمانی مشقت ، ذہنی دباؤ ، نیند کا پورا نہ ہونا ، کمزوری اور جسم میں پانی کی کمی تھکن کا باعث بنتے ہیں ۔
ماہرین طب کے مطابق انسانی جسم کو دن میں آٹھ سے بارہ گلاس پانی کی ضرورت ہوتی ہے اور مطلوبہ مقدار میں پانی نہ ملنے سے بلڈپریشر میں کمی واقع ہوجاتی ہے ۔ اس طرح دماغ کو آکسیجن پہنچنے کا عمل سست پڑ جاتا ہے اور جسم تھکاوٹ محسوس کرنے لگتا ہے ۔
پانی کی جگہ صحت مند مشروبات اور فریش جوسز استعمال کئے جاسکتے ہیں ۔
خود کو صحت مند اور فریش رکھنے کے لئے مناسب آرام بھی بے حد ضروری ہے ۔ دن بھر میں تیس سے چالیس منٹ کا قیلولہ توانائی کو بحال کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اسی طرح رات کی آٹھ گھنٹے کی پرسکون نیند صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے. اور آپ صبح کو چاک و چوبند بیدار ہوتے ہیں ۔
جسم کو مستعد رکھنے کے لیے مناسب مقدار میں وٹامن ، پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ لینا بھی بے حد ضروری ہے ۔ یہ تھکان سے لڑتے ہیں اور خون میں گلوکوز کی مقدار کو متوازن رکھتے ہیں ۔ یہ موڈ اور توانائی کو بڑھانے والے ہارمونز کے اخراج میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔ ۔
مناسب قدرتی روشنی کا نہ ملنا بھی طبیعت میں سستی ، تھکاوٹ ، بے سکونی اور بوجھل پن پیدا کر دیتا ہے، لہذا گھر اور دفتر میں کھڑکیوں سے تازہ ہوا اور دھوپ کے اندر داخل ہونے کو یقینی بنائیں اپنے جسم کو دن بھر میں کم از کم تیس منٹ کے لئے قدرتی روشنی سے روشناس کرائیں ۔
کمپیوٹر ٹی وی اور لیپ ٹاپ اور انارائیڈ موبائل فون سے نکلنے والی شعائیں طبیعت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں لہذا رات کو سونے سے دو گھنٹے پہلے ٹی وی مت دیکھیں اور لیپ ٹاپ کی روشنی کو بھی کم کر دیں .
مندرجہ ذیل نسخہ آپ کے لئے نہایت مفید ہے۔
ھوالشافی۔۔--۔۔
مغز بادام 100 گرام
مغز پستہ 100 گرام
مغز کاجو 100 گرام
مغز اخروٹ 100 گرام
نر چھوہارے 100 گرام
ناریل کھوپرا 100 گرام
سفید موصلی 100 گرام
گوند کیکر 100 گرام
تمام چیزیں ہموزن لے کر سفوف بنالیں اور محفوظ کرلیں
صبح و شام خالی پیٹ 2 چمچ ایک گلاس نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں
فوائد:
جسمانی کمزور پٹھوں کو نئی زندگی کی طرح پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے کمر درد ، جوڑں کے درد کے مفید ہے دماغی کمزوری کو دور کرتا ہے
‏آنکھوں کی بینائی میں اضافہ کیلے فائدہ مند ہے
سستی کو دور کرتا ہے جسم کو توانا اور خوبصورت بناتا ہے یہ فوڈ سپلیمنٹ عورتوں اور مردوں کے لے یکساں مفید ہیں۔
اگر آپ معجون بنانا چاہتے ہیں تو شہد خالص اضافہ کر دیں

(حکیم شفیق احمد/ گولڈ میڈلسٹ)
ماہر امراض معدہ و تولیدی مسائل
ہجویری سدا بہار فیض عالم دواخانہ
ظفر آرکیڈ بازار نزد جامع مسجد رضائے مصطفے مریدکے شیخوپورہ
اوقات۔ منگل, بدھ، جمعرات
دوپہر 2بجے سے رات 8بجے
رابطہ۔
03014466041
03074319786۔۔

///☘️✍️🌹🇵🇰///محترمہ والدہ صاحبہ کہتی تھیکہ زندگی اللہ تبارک تعالیٰ کی دی ہوئی ایک امانت ہے بیٹا اب وہ آپ پر منحصر ہے کے ...
10/06/2025

///☘️✍️🌹🇵🇰///
محترمہ والدہ صاحبہ کہتی تھی
کہ زندگی اللہ تبارک تعالیٰ کی دی ہوئی ایک امانت ہے بیٹا اب وہ آپ پر منحصر ہے کے آپ نے گزارنی کیسی ہے
لیکن
جب یہ زندگی اللہ تبارک تعالی کے حکم سے واپس لے لی جاتی ہے۔
تو بہت سے رشتہ ناطہ صرف یادوں کی صورت میں یادوں کے دریچہ میں ہمارے پاس رے جاتے ہیں۔
یاد یاد اور صرف یادیں
اس لیے زندگی اور رشتوں کی اہمیت کو پہچانا بہت ہی ضروری ہے
کہیں معمولی سی انا پرستی پچھتاوا بن کر یادوں کی صورت اختیار نا کر جاے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کے علم عمل و عمر میں برکت عطا فرمائے آمین

Address

Muridke

Telephone

+923014466041

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hajweri Sadda Bahar Faiza Aalm Dawakhana posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category