03/06/2025
دل توڑنے کے لیے بس رویہ کافی ہوتا ہے
ہم اکثر سمجھتے ہیں کہ ہم نے کچھ برا نہیں کیا…
صرف "سچ" بولا، تھوڑا "صاف صاف" کہا، یا "بس مذاق" کیا۔
لیکن ہم بھول جاتے ہیں کہ
زخم صرف تلوار نہیں دیتی… زبان بھی دیتی ہے۔
اور زبان کا زخم کبھی کبھار ساری عمر نہیں بھرتا۔
کوئی ایک تلخ جملہ،
کسی کی خاموشی میں چھپا طعنہ،
کسی کے رویے میں چھپا ہوا فاصلہ…
یہ سب انسان کے اندر بہت کچھ توڑ دیتے ہیں۔
دنیا میں سب کچھ مل جاتا ہے…
بس وہ ٹوٹا ہوا اعتبار اور زخم کھایا ہوا دل کبھی پہلے جیسا نہیں ہوتا۔
اس لیےبولنے سے پہلے سوچھیں…
کیونکہ بعض اوقات آپ کی آواز نہیں… آپ کا انداز کسی کی زندگی بدل دیتا ہے۔