
19/08/2025
آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر مظفرآباد نظامت اعلی صحت عامہ
ترمیم اشتہار بعنوان " واک ان انٹرویو (Walk in Interview) برائے ایڈھاک تقرریاں
محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر کی جانب سے جاری شدہ اشتہار بعنوانی واک ان انٹرویو (Walk in Interview) برائے ایڈھاک تقرریاں جو زیر اشتہار نمبر 65/8/25.AJK NO مورخہ 19 اگست 2025 ء کو شائع ہوا ہے، میں بذیل ترمیم کی جاتی ہے :۔
میڈیکل آفیسران بی ۔17 کی اسامیاں *عدالت العالیہ کے فیصلہ مصدرہ 2025-8-16 کی تعمیل میں ضلعی کوٹہ کی بجائے اوپن میرٹ کی بنیاد پر پر کی جائیں گی۔*
میڈیکل آفیسران بی ۔17 کی اسامیوں پر ایڈھاک تقرری کیلئے مظفرآباد ڈویژن (ضلع مظفرآباد، نیلم جہلم ویلی ، مہاجر جموں و کشمیر 1989ء) کے اُمیدواران کے انٹرویو مورخہ 27 اگست 2025ء بروز بدھ بوقت صبح 9:00 بجے اولڈ بلڈنگ میڈیکل کالج مظفرآباد کی بجائے *سیکرٹری صحت عامہ آفس بمقام 966 بی کاب لائن قاسم مارکیٹ راولپنڈی منعقد ہونگے ۔*
(ڈاکٹر فاروق احمد نور )
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ
اولڈ بلڈنگ AJ&K میڈیکل کالج مظفرآباد آزاد کشمیر۔