
01/05/2025
یومِ مزدور پر صدر نوبل فاؤنڈیشن کا خصوصی پیغام
آج یکم مئی کو ہم ان تمام محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جن کی محنت اور قربانیوں سے ہماری دنیا ترقی کی جانب گامزن ہے۔ مزدور صرف اینٹ پتھر اُٹھانے والا نہیں، بلکہ وہ ہر وہ شخص ہے جو اپنی محنت سے معاشرے کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔
نوبل فاؤنڈیشن فار ڈیفرنٹلی ایبلڈ پرسنز اس دن کی مناسبت سے ان تمام معذور افراد کو بھی سلام پیش کرتی ہے جو جسمانی چیلنجز کے باوجود معاشرے میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ محنت کی کوئی معذوری نہیں ہوتی، بس مواقع کی کمی ہوتی ہے۔ ہمارا ادارہ ان افراد کو ہنر اور وقار کے ساتھ جینے کا موقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
آئیے آج کے دن ہم عہد کریں کہ ہر مزدور، چاہے وہ معذور ہو یا غیر معذور، اس کی محنت کا اعتراف کریں گے اور اسے عزت دیں گے۔ کیونکہ مزدور کا ہاتھ معاشرے کا ستون ہے۔