DHQ Hospital JV Hattain Bala AJ&K

DHQ Hospital JV Hattain Bala AJ&K Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from DHQ Hospital JV Hattain Bala AJ&K, Hospital, Muzaffarabad.

District Head Quarter Hospital Jhellum Valley
Hattian Bala AJK is a health care institution providing patient treatment with specialized medical and nursing staff and medical equipment.

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلیجشن آذادی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلی میں میڈیکل سپرنٹن...
14/08/2025

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلی
جشن آذادی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلی میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد یاسین کی قیادت میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں ہسپتال کے جملہ سٹاف نے شرکت کی تقریب کے اختتام پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد یاسین نے کیک کاٹا اس دعا کے ساتھ کہ ملک خداداد پاکستان کو تمام خطرات سے اللہ محفوظ رکھے ملک میں خوشحالی اور امن و امان ہو

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلیآج مسلم ہینڈ میرپور کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلی کا دورہ کی...
09/07/2025

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلی
آج مسلم ہینڈ میرپور کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلی کا دورہ کیا ایمرجنسی کی رینویشن کیلئے تمام سامان جن میں ایمرجنسی کے لئے بیڈ مانیٹر بی پی سیٹ آکسیجن کنسنٹیٹر اور سکر شامل ہیں ہسپتال کی ایمرجنسی کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لئے جناب سیکرٹری صحت عامہ بریگیڈیئر محمد فرید کا بنیادی کردار ہے جناب سیکرٹری صحت عامہ نے چارج سنبھالنے کےبعد ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کیا ہسپتال کےبجٹ کو ڈبل کیا جدید سہولیات سے آراستہ ایمرجنسی کا قیام عمل میں لایا اس خصوصی دلچسپی اور کاوش پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد یاسین نے خصوصی شکریہ ادا کیا آج مسلم ہینڈ کی جو ٹیم آئی تھی اس میں ایچ آر ڈائریکٹرمحمد اسامہ ٹیکنیکل انجنیئر محمد علی نے کام کا معائنہ کیا انشاءاللہ ایک ہفتے میں جدید ایمرجنسی کو مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے ریڈی کر دیا جائے گا

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلی کی تزین وآرائش کا کام جناب سیکرٹری صحت...
27/06/2025

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلی
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلی کی تزین وآرائش کا کام جناب سیکرٹری صحت عامہ بریگیڈیئر محمد فرید خان کی خصوصی دلچسپی اور فنڈز کی فراہمی کے پعد تیزی سے جاری ہے جو انشاء اللہ ایک ہفتے کے اندر مکمل ہو جائے گا جدید ایمرجنسی کی توسیع کا کام جناب سیکرٹری صحت عامہ بریگیڈیئر محمد فرید خان کی ذاتی دلچسپی اور کاوشوں کی وجہ سے ہوا ہے۔ ایک ہفتے کے اندر جدید ایمرجنسی مریضوں کے لئے مکمل فعال ہو جائے گی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد یاسین نے جناب سیکرٹری صحت عامہ کی خصوصی دلچسپی اور فنڈز کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا عوام علاقہ اور منتخب ممبران ضلع کونسل و لوکل کونسلر نے بھی جناب سیکرٹری صحت عامہ کا شکریہ ادا کیا کہ اتنے قلیل عرصے میں جدید سہولیات سے آراستہ ایمرجنسی کا قیام عمل میں لا کر لوگوں کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کیں

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلیآج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میں نیوٹریشنل انٹرنیشنل کی ٹیم نے دورہ کیا ٹیم...
24/06/2025

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلی
آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میں نیوٹریشنل انٹرنیشنل کی ٹیم نے دورہ کیا ٹیم میں انچارج آذاد کشمیر ڈویژن ڈاکٹر سیدذاکر حسین انچارج مظفرآباد ڈویژن آصف فیاض اور فوکل پرسن جہلم ویلی طیبہ نذیر راجہ شامل تھیں انھوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلی کے مختلف شعبہ جات کا معائینہ کیا MCH سنٹر کا وزٹ کیا اور ہسپتال کی گائنا کالوجسٹ سے بھی ملاقات کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد یاسین نے تفصیلی بریفنگ دی ٹیم نے اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلیآج میڈیکل کور کے برگیڈئیرلئیق احمد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کا وزٹ کیا ...
21/05/2025

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلی
آج میڈیکل کور کے برگیڈئیرلئیق احمد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کا وزٹ کیا ان کے ہمراہ کرنل شیراز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ویلی ڈاکٹر طاہر رحیم مغل بھی تھے ہسپتال پہنچنےپر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد یاسین نے برگیڈیئر لئیق کا استقبال کیا میڈیکل کور کے برگیڈیئر لئیق نے ہسپتال کے تمام۔شعبہ جات کا معائنہ کیا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد یاسین نے بریفنگ دی برگیڈیئر لئیق نے اطمینان کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

آگاہی برائے عوام الناسعوام الناس سے  اپیل ہے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی کے سامنے گاڑی کھڑی نہ کریں پارکن...
19/05/2025

آگاہی برائے عوام الناس
عوام الناس سے اپیل ہے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی کے سامنے گاڑی کھڑی نہ کریں پارکنگ کے لئے الگ سے جگہ مختص ہے وہاں کھڑی کریں ایمرجنسی کے سامنے گاڑی کھڑی ہونے کی وجہ سے مریضوں کو اور ان کے ساتھ آئے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کسی بھی ایمرجنسی صورتحال ٹریفک ایکسڈنٹ جنگی صورت حال کے پیش نظر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے تمام عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کو ایمرجنسی کے سامنے کھڑی نہ کریں۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلی

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلیآج ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ جناب ڈاکٹر فاروق احمد نور نے ہمراہ ڈائیریکٹر ہیلتھ سروسز ...
13/05/2025

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلی
آج ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ جناب ڈاکٹر فاروق احمد نور نے ہمراہ ڈائیریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر محمد فاروق اعوان ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ویلی ڈاکٹر طاہر رحیم مغل کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلی کا وزٹ کیا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد یاسین نے ہمراہ انچارج ایمرجنسی ڈاکٹر راشد الیاس مغل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کا استقبال کیا ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے ہسپتال کے تمام شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد یاسین نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کو تفصیلی بریفنگ دی جناب ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدائت کی۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال جہلمآج مورخہ 12 مئی کو نو تعینات ڈپٹی کمشنر محترمہ بینش جرال نےہمراہ سپرنٹنڈنٹ پولیس جہلم...
12/05/2025

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال جہلم
آج مورخہ 12 مئی کو نو تعینات ڈپٹی کمشنر محترمہ بینش جرال نےہمراہ سپرنٹنڈنٹ پولیس جہلم ویلی مرزامحمد زاہد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلی کا دورہ کیا .میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد یاسین نے ڈپٹی کمشنر محترمہ بینش جرال کا استقبال کیا ۔ڈپٹی کمشنر صاحبہ نے ہسپتال کے تمام شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا زخمیوں کی عیادت کی اور زخمیوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد یاسین کا شکریہ ادا کیا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد یاسین نے ڈپٹی کمشنر صاحبہ کو یقین دلایا کہ ہسپتال چوبیس گھنٹے مریضوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھے گا بعد ازاں ڈپٹی کمشنر صاحبہ نے ورلڈ نرسنگ ڈے کے موقع پر سٹاف نرسسز کی طرف سے منعقدہ تقریب میں کیک پھی کاٹا اور نرسسز کی صحت کے شعبہ میں خدمات کو سراہا

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلی آج دوپہرجناب وزیر تعلیم سردار دیوان علی خان چغتائی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہ...
07/05/2025

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلی
آج دوپہرجناب وزیر تعلیم سردار دیوان علی خان چغتائی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا جناب وزیر تعلیم نے انڈین فائرنگ سے زخمی ہونے والے مریض کی عیادت کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد یاسین نے وزیر تعلیم کو بریفنگ دی جناب وزیر تعلیم نے ڈائیلاسسز سنٹر کا دورہ کیا اور ڈائیلاسسز سنٹر کیلئے ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد یاسین نے جناب وزیر تعلیم سردبر دیوان علی خان کا شکریہ ادا کیا۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلیآج جناب وزیر صحت عامہ آذادجموں و کشمیر ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے ہنگامی طور پر ڈ...
07/05/2025

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلی
آج جناب وزیر صحت عامہ آذادجموں و کشمیر ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے ہنگامی طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ ٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلی کا دورہ کیا ہسپتال کی ایمرجنسی میں موجود انڈین فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص کی تیمارداری کی ایمرجنسی وارڈ کا تفصیلی وزٹ کیا وزیرصحت عامہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ویلی ڈاکٹر طاہر رحیم مغل ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سیداشفاق گیلانی بھی تھے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد یاسین نے تفصیلی بریفنگ دی جناب وزیر صحت عامہ ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے ڈائیلاسسز سنٹر کا دورہ کیا ڈائیلاسسز سنٹر میں موجود مریضوں کی عیادت کی اور ڈائیلاسسز سنٹر کی عمارت کی توسیع کی یقین دہانی کروائی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد یاسین نے وزیر صحت عامہ کا شکریہ ادا کیا

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلی آج مورخہ 28اپریل کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلی جناب سیکرٹری صحت عام...
30/04/2025

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلی
آج مورخہ 28اپریل کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلی جناب سیکرٹری صحت عامہ برگیڈئیر محمد فرید ہمراہ ڈاکٹر طاہررحیم مغل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ویلی بسلسہ رینویشن آف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلی شعبہ ایمرجنسی کا تفصیلی وزٹ کیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلی ڈاکٹر محمد یاسین نے ایمرجنسی توسیع کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی بہت جلد انشاءاللہ ایمرجنسی کی توسیع کا کام شروع ہو گا تاکہ لوگوں کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کی جا سکیں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے ہمراہ ڈاکٹر راشد الیاس مغل ڈپٹی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ شاہین اختر تھیں

Address

Muzaffarabad
13180

Telephone

+923018149528

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DHQ Hospital JV Hattain Bala AJ&K posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to DHQ Hospital JV Hattain Bala AJ&K:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category