15/09/2025
اس وقت ہمارے شہر میں آشوبِ چشم کی بیماری بہت ذیادہ پھیل رہی ہے ۔۔
کیونکہ یہ ایک وباء ہے جو ایک سے دوسرے کو ہوتی ہے ۔۔اس لیے جو حضرات اس میں مبتلا ہیں وہ کوشش کریں کہ ان دنوں دوسروں سے الگ رہیں ۔۔
کسی ایسی تقریبات میں شرکت نا کریں جہاں عوام کی تعداد زیادہ ہو جیسے نمازِ جنازہ یا شادی وغیرہ ۔۔۔
اگر کسی مجبوری کے تحت جاتے بھی ہیں تو مصافحہ کرنے سے خود ہی گریز کریں ۔۔۔
متاثرہ مریض اپنا تولیہ تکیہ الگ کر لے تاکہ اس کے گھر والے محفوظ رہیں۔۔
اپنے ہاتھ باقاعدگی سے صاف رکھیں۔۔دوسرا باہر کسی ایسے شخص سے ملیں تو پھر وہی ہاتھ اپنے آنکھوں پر نا ملیں۔۔۔
سکولوں میں بھی سختی کی جائے کہ متاثرہ بچے ٹھیک ہونے تک سکول میں حاضر نا ہو ۔۔۔
آشوب چشم جیسی وباء سے چھٹکارے کا ایک ہی صورت میں ممکن ہے کہ ہم احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔۔۔