18/08/2024
قارئین محترم آپ کا وزن دن بدن بڑھ رہا ہے اور طاقت کم ہوتی جارہی ہے اٹھنا بیٹھنا اور تیز چلنا مشکل ہو گیا ہے کام کاج کو جی نہیں کرتا تو گھبرانے کی ضرورت نہیں بس ذراسی توجہ کی ضرورت ہے -
یادرکھیں کہ ہمارے جسم میں رطوبات کے اخراج اور اجتماع کے نظام پاۓ جاتے ہیں انہی دو نظاموں کی کمی بیشی سے موٹاپا اور دبلا پن کی علامات کو ختم کیا جاسکتا ہے-
نظام جاذبہ:
یہ نظام ہمارے جسم میں رطوبات کو روک کر رکھتا ہے اور اخراج کا عمل سست کر دیتا ہے مردوں میں پیشاب اور پسینہ کا اخراج سست ہو جاتا ہے تو دبلا پن ختم ہو کر موٹاپا شروع ہو جاتا ہے -
عورتوں میں ماہواری کا اخراج کم ہو کر اور پیشاب و پسینہ کا اخراج سست ہو کر موٹاپا ہو جاتا ہے-
نظام ناقلہ :
اس نظام سے جسم سے فاضل مواد پسینہ پیشاب حیض وغیرہ کا اخراج ہوتا ہے اگر اپنے طبعی افعال کے مطابق یہ نظام چلتا رہے تو کبھی موٹاپا نہیں آتا-
موٹاپا کی اقسام:
موٹاپا کی دو اقسام ہیں ایک نرم موٹاپا جو حرارت کی ذیادتی کی وجہ سے جسم پھیلاو میں آکر موٹاپے کا شکار ہو جاتا ہے جسم نرم اور کپا کی طرح ہو جاتا ہے-
دوسرا سخت موٹاپا چربی والا یہ موٹاپا جسم میں رطوبات کے اجماع سے ہوتاہے اس میں جسم میں چربی کی زیادتی ہو جاتی ہے جسم میں سختی ہوتی ہے یہی چربی والا موٹاپا خواتین میں بندش حیض اور بے اولادی کا سبب بھی بنتا ہے-
موٹاپے کا علاچ قارئین کی نظر:
اول قسم کے موٹاپے میں حرارت کی زیادتی ہوتی ہے اس کے لیے-
ہلیلہ سیاہ بریاں 50گرام آملہ 20گرام پھٹکڑی بریاں 10گرام پیس کر پاوڈر بنالیں آدھا چمچ چاۓ والا دن میں تین مرتبہ استعمال کریں-
دوم قسم کے موٹاپے کے لیے اس میں چربی اور رطوبات کی زیادتی ہوتی ہے-
زنجبیل 100گرام نوشادر50گرام
فلفلسیاہ 25گرام
سنامکی 100گرام
ریوند عصارہ 20گرام
پیس کر پاوڈر بنالیں آدھا چمچ چاۓ والا دن میں تین مرتبہ استعمال کریں-
خاص نوٹ:
موٹاپے ہر دوقسم میں پیاس لگنے پر پانی کا استعمال کریں ٹھنڈاپانی ہرگز استعمال نہ کریں چاول آلو مٹھائیوں اور چٹ پٹی اشیا کو ترک کر دیں-
جوس لسی املی آلو بخارہ گنے کا جوس نمکین شکنجبین اور ادرک چھوٹی الائچی کا قہوہ استعمال کریں ایسی چیزیں استعمال کریں جس کے استعمال سے پیشاب زیادہ خارج ہو جو جسم میں نچوڑ پیدا کرے جسم سے موٹاپا کم ہو ۔۔۔
مزید معلومات کے لیے ہمارے نمبر پہ رابطہ کر سکتے ہیں
03032020548
03232020548