19/02/2025
اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک کو تمام کتابوں میں افضل اور مکمل ہدایت کا ذریعہ بنایا ہے۔ یہ وہ نور ہے جو دلوں کو روشن کرتا اور سیدھا راستہ دکھاتا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"تم میں سب سے بہتر وہ شخص ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔" (بخاری)
یہ کتاب ہر دور کے لیے ہدایت ہے، جو بھی اس کو تھامے گا، دنیا و آخرت میں کامیاب ہوگا۔