28/09/2025
انا للہ وانا الیہ راجعون
زندگی کی سب سے بڑی حقیقت موت ہے، لیکن جوانی میں بچھڑ جانا دل کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیتا ہے۔ آج ہمارے بھائی حافظ ذویب اور رانا بلال اس فانی دنیا کو چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملے۔
یقیناً یہ صدمہ ناقابلِ بیان ہے، دکھ ایسا ہے جو الفاظ میں سمیٹا نہیں جا سکتا۔ اللہ تعالیٰ ان دونوں مرحومین کی مغفرت فرمائے، ان کی قبروں کو نور سے بھر دے، ان کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ و عزیز و اقارب کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین 🤲
دوستوں سے درخواست ہے کہ ان کے لیے فاتحہ اور دعا ضرور کریں۔