27/07/2025
خواتین بزنس لیڈرز کا قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن کا دورہ !
کاشف مغل کی قیادت میں ایک مؤثر وفد نے قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن کا خصوصی دورہ کیا، جس میں پاکستان کی معروف کاروباری رہنما اور وائس چیئرپرسن وومن انٹرپرینیورشپ کونسل، سابق چیئرمین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سابق نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محترمہ رفعت ملک شریک تھیں۔ ان کے ہمراہ ملک کی باصلاحیت خواتین بزنس لیڈرز جن میں ارم عنبرین، گل افشاں، عنبر باجوہ، کشمالہ طارق، تحریم لیاقت، مہم جاوید، عنبرین مظہر، نتاشا اولیور اور دیگر شامل تھیں۔
اس موقع پر وفد نے قاسم علی شاہ کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی علمی، فلاحی و تربیتی خدمات کو سراہا۔ ملاقات کے دوران خواتین رہنماؤں نے درخواست کی کہ قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن خواتین کی کاروباری ترقی، تربیت اور خودمختاری کے لیے مؤثر اقدامات کرے تاکہ پاکستان کی خواتین معیشت میں مزید فعال کردار ادا کر سکیں۔
یہ ملاقات نہ صرف خواتین کی بزنس لیڈرشپ کو اجاگر کرنے کا ذریعہ بنی بلکہ مستقبل میں خواتین کی معاشی خودمختاری کے لیے تعاون اور شراکت کی نئی راہیں کھولنے کا آغاز بھی ثابت ہوئی۔
's