23/05/2024
اللّٰہ رب العزت اپنے نبیوں کے بارے میں سب سے بڑا غیور ہے !!
جب حضرت سیدنا یوسف علیہ السلام کو ان کے بھائیوں نے کنویں میں ڈال دیا تو وہاں سے قافلہ گزرا جب انہوں نے کنویں میں پانی کے لیے بالٹی ڈالی تو حضرت یوسف علیہ السلام اس بالٹی کے ساتھ کنویں سے باہر آگئے
جب بھائیوں نے دیکھا تو وہ بھاگے چلے آئے اور آ کر کہا کہ یہ ہمارا غلام ہے اور اس کو بھاگ جانے کی عادت ہے اس لیے ہم اس کو چند کھوٹے سکوں میں ہی فروخت کر دینا چاہتے ہیں اگر اپ نے لینا ہے تو ہمیں چند کھوٹے سکے دے دیں۔۔۔
جناب یوسف علیہ السلام کی بازار مصر میں صرف قیمت لگی تو رب العزت نے مصر میں سات سال قحط نازل کر دیا جب تک دودھ پیتا بچہ بھی حضرت یوسف علیہ السلام کے پاؤں میں نہیں پڑھا تب تک رب نے قحط سالی ختم نہیں کی رب اپنے نبیوں کی عزت کے بارے میں اتنا غیور ہے
وہ تو تھے جناب یوسف علیہ السلام اب بات کرتے ہیں نبی آخر الزماں سیدنا حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی جن کی شان میں اج سوشل میڈیا پر ہزاروں اور کبھی یورپ کے کسی ملک میں اور کبھی کسی ملک میں کوئی نہ کوئی ح**** اٹھ کر گستاخی کر دیتا ہے لیکن اج تک امت مسلمہ میں بشمول پاکستان کے کوئی یورپ کو جواب نہیں دے سکا۔۔۔۔
اب امت مسلمہ کو سمجھنا ہوگا اور اس پر فکر کرنی ہوگی اور متحد ہو کر اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس ختم نبوت کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا تبھی امت مسلمہ کی اس دنیا میں بھی اور اخری دنیا میں بھی فلاح ہے ۔۔۔
علامہ خادم حسین رضوی جن کی نیچے میں ویڈیو لگا رہا ہوں ساری زندگی ناموس مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کام کیا ویل چیئر پر بیٹھ کر اس قدر کام کیا کہ بڑے بڑے پاؤں والے دیکھ کر حیران رہ گئے
آپ کی تقاریر میں اکثر موضوع سخن ناموس مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم یا ختم نبوت صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہوتا ۔۔۔۔
اللہ تعالی علامہ خادم حسین رضوی کی قبر پر کروڑوں رحمتوں کا نزول فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام عطا فرمائے اور پوری امت مسلمہ کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس اور ختم نبوت پر مر مٹنے کا جذبہ اور متحد ہو کر ناموس مصطفی کی حفاظت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے
امین بجاہ نبی الامین
🤲🤲