
19/04/2024
*نواب شاہ کے غریب مزدور کے بچے نے بڑا تعلیمی اعزازحاصل کرلیا*
نواب شاہ کے غریب مزدور کے بچے نے بڑا تعلیمی اعزازحاصل کرلیا۔چھٹی جماعت کے طالب علم شاہد علی بروہی ولد عجب علی بروہی نے حکومت سندھ کے تحت IBAسکھر سے اسکالرشپ کے ٹیسٹ میں ضلع شہید بےنظیرآباد میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے فل اسکالر شپ حاصل کرلیا ہے۔ہاری ویلفٸیر ایسوسی ایشن اور سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن کے تحت حوا ماڈل اسکول نیو جیل روڈ کیمپس میں چھٹی جماعت کے طالب علم کو اس "فل اسکالر شپ" کے تحت اعلیٰ تعلیم کیلیے ڈاکٹر عبدالقدیر خان اسکول اسلام آباد کیلیے تعلیمی اعزاز سے نوازا گیا ہے جہاں یہ بچہ اپنی مکمل تعلیمی اسکالر شپ سے فاٸدہ اٹھاکر ملک وقوم کا نام روشن کرے گا۔ہاری ویلفٸیر ایسوسی ایشن کے تحت چلنے والے اسکول میں زیر تعلیم بچے کی ذہانت اور قابلیت کی بنیاد پر ملنے والی اس فل اسکالر شپ کے اعزاز پرہاری ویلفٸیر ایسوسی ایشن کے زیرانتظام اسکول استاذہ اور منتظم لاٸق تحسین ہیں شاہد علی بروہی 68موری گوٹھ محب لہڑی کا رہاٸشی ہے جو اب اپنی بقیہ تعلیمی سلسلہ اسلام آباد میں جاری رکھے گا