30/05/2025
بسم الله الرحمن الرحیم
30 مئی یوم وفات حکیم انقلاب حاجی
دوست محمد صابر ملتانی رحمۃ اللّٰہ علیہ
فردوس طب کا باب حکیم انقلاب ہیں
اک صبح بے نقاب حکیم انقلاب ہیں
تفسیر کر گئے وہ طب اسلامی کی
علم و فن کا باب حکیم انقلاب ہیں
میں پیام تحریک تجدید طب کیا بیان کروں
فطرت کا انتخاب حکیم انقلاب ہیں
بے شمار مجتہدین محققین مشاہیر و مصلح اور مفکرین عظام گزر چکے ہیں جنہوں نے تحفظ حقوق اطباء و احیائے طب کیلئے انتہائی گراں قدر جانی و مالی قربانیاں دیں
جن کی وجہ سے ناموس فن اور عظمت علم آج تک برقرار ہے ایسے شہیدان علم وفن ہمدرد انسانیت معمار ملک وملت اور عظیم انسانوں میں سے ایک نامور ہستی۔۔۔
ابن سینائے وقت لقمان مسیح زمان لقمان وقت حکمت موجد قانون مفرد اعضا و بانی تحریک تجدید طب استاذی المکرم حضرت حاجی معالج حکیم انقلاب دوست محمد صابر ملتانی رحمۃ اللّٰہ علیہ بھی تھے۔
حکیم انقلاب نہ صرف بلند پایہ محقق و عالم تھے بلکہ ہمدرد ملت ایک سچے مسلمان، خادم قوم ، ایک مدبر سیاستدان،
منفرد ادیب و صحافی ، کامیاب معالج ، عظیم مصنف و مؤلف عدیم المثال استاد ، انتہائی کامیاب طبی رہنما ، شعلہ بیان مقررہ ، عظیم منتظم ، طبی سائنسدان، ایک انتہائی غم گسار اور شریف النفس انسان تھے۔
آپ کا نام نامی اسم گرامی حضرت حاجی دوست محمد اور صابر آپ کا مخلص ہے ۔ آپ 9 جولائی 1907 ء کو ملتان چھاؤنی میں پیدا ہوئے اور 30 مئی 1972 کو دنیا فانی سے رحلت فرمائی۔ انا للہِ وانا الیہ راجعون
آپ نے تقریباً 20 کے قریب کتابیں لکھیں ۔
(1) مبادیات طب
(2) تحقیقات تپ دق وسل
(3) تحقیقات نزلہ زکام
(5) تپ دق اور خوراک
(4) تحقیقات نزلہ زکام و ہائی
(6) تحقیقات اعاده شباب
(7) تحقیقات حمیات
(8) ملیریا کوئی بخار نہیں
(10) تحقیقات فارما کو پیا
(9) جنگ رجسٹریشن
(11) تحقیقات الامراض و العلامات اور مختصر علاج
(12) فرنگی طب غیر علمی اور غلط ہے
(13) تحقیقات المجربات
(14) تحقیقات علم الادویہ
(15) تحقیقات و علاج جنسی امراض
(16) تحقیقات و علاج سوزش و اورام
(17) تحریک تجدید طب اور احیائے فن
(19) تحقیقات اسلام اور جنسیات
(18) تحقیقات علاج بالغذا
یہ کتابیں کیا ہیں ان کی اہمیت معالج قانون مفرد اعضاء ہی جانتے ہیں۔ تمام کی تمام کتب زر و جواہرات سے تو لی جانے کے لائق ہیں ۔ آپ نے ان کتب میں طب کے ہر پہلو پر محققانہ بحث کی ہے۔ جن کے پڑھنے سے حقیقت کے متلاشی کو نہ صرف حقیقت ہی ملتی ہے بلکہ اس کے جذبات کی بھی تسکین ہو جاتی ہے اور اس کا ذہن قانون مفرد اعضاء سیکھنے کے لیے بے چین ہو جاتا ہے۔
اللّٰہ تعالیٰ صابر ملتانی رحمۃ اللّٰہ علیہ
کے درجات بلند فرمائے آمین
یاد رکھیں معدہ میں اعصاب بھی ہیں ، غدد بھی ہیں اور عضلات بھی۔ ان سب کے افعال جدا جدا ہیں۔ اس لیے ہاضمہ کی خرابی کی صورتیں بھی مختلف ہیں۔ جب تک ان خرابی کی کو مد نظر نہ رکھا جائے گا ہاضمہ درست نہیں ہو سکتا ۔
گر فرنگی طب اس علم سے نا واقف ہے۔ اگر کوئی فرنگی ڈاکٹر جانتا ہے تو ہم چیلنج کرتے ذیل میں انہی اعضاء کے تحت چند ابتدائی ہاضم ادویات لکھتے ہیں اس میں اضافہ کیا جاسکتا ہے اور ان کو تیز بھی کیا جاسکتا ہے۔ بہر حال ترتیب یہی رہے گی ۔ اس طرح ان میں خون کے کیمیاوی اثرات کو مد نظر رکھ کر بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
ہاضم غدی:
اس قسم کی خرابی ہضم کا باعث غدد اور اس کے مرکز جگر میں سکون ہوتا ہے اس کی علامات میں ریاح کی زیادتی اور ترش ڈکار اور عام طور پر قبض رہتی ہے ۔ قارورہ کا رنگ سرخی مائل
نسخه : نوشادر ایک حصہ ،
نمک خوردنی تین حصے ،
ماس خورہ چار حصے ۔
ترکیب : باریک سفوف تیار کر لیں ۔
خوراک : چوتھائی سے ایک گرام تک دن میں تین چار بار دیں۔
اگر قبض ہو تو تین ماشہ تک بھی دے سکتے ہیں ۔
ہاضم عضلاتی :
اس قسم کی خرابی کا باعث عضلات اور اس کے مرکز دل میں سکون ہوتا ہے۔ اس کی علامات میں منہ میں پانی رال آنا اور کھاری ڈکار اور اکثر قبض نہیں ہوتی ۔ قارورہ کا رنگ سفید ہو گا
نسخه : انار دانہ تین حصے ۔
رائی تین حصے۔
تخم پیاز دو حصے سفوف کر لیں ۔
خوراک : چار رتی سے دو ماشہ تک دن میں تین یا چار بار
ہمراہ آب نیم گرم دیں۔
باضم اعصابی
اس قسم کی خرابی کا باعث اعصاب میں سکون ہوتا ہے۔ اس کی علامات میں جلن ، اور چر پر ے ڈکار آتے ہیں۔ اکثر پیٹ میں مروڑ اٹھتا ہے۔ قارورہ کا رنگ زرد یا زردی مائل ہو گا
نسخہ سجی کھار دو حصے ،
سہا گہ دو حصے ے ،
الائچی گلاں چار حصے سفوف بنالیں ۔
خود الک : چوتھائی گرام سے ایک گرام تک دن میں تین چار بار ہمراہ آب تازہ دیں۔
اللّٰہ تعالیٰ سلامت رکھے اور دست شفاء عطا فرمائے
پاکستان اور عالم اسلام کی حفاظت اور خیر فرمائے آمین
محترم دوستو دعاؤں میں ضرور شامل رکھیں شکریہ
بندہ ناچیز خادم الحکماء عبدالحکیم محمد لطیف قادری
لطیف انقلابی دواخانہ لاہور 03044454006