Chaudhary medical store

Chaudhary medical store safe health and remain happy alwys

14/08/2024
ینگ پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن گوجرہ  (YPA)   کے کنونشن میں مہمان خصوصی ڈاکٹر ظفر عالم چوہدری کی شرکت۔ اور ان کو دستار بھی ...
19/03/2023

ینگ پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن گوجرہ (YPA) کے کنونشن میں مہمان خصوصی ڈاکٹر ظفر عالم چوہدری کی شرکت۔ اور ان کو دستار بھی پہنای گئی۔۔

ہر قسم کی انگریزی اور دیسی ادویات پر خصوصی رعایت کی جاتی ہے ۔ اعلی اور معیاری ادویات کا واحد بااعتماد ادارہ (ادویات کی ت...
26/09/2020

ہر قسم کی انگریزی اور دیسی ادویات پر خصوصی رعایت کی جاتی ہے ۔ اعلی اور معیاری ادویات کا واحد بااعتماد ادارہ (ادویات کی تمام وارئٹی دستیاب ہے ) چوہدری میڈیکل اسٹور نیا لاہور

24/03/2020

خدانخواستہ کرونا ٹیسٹ پازٹیو آئے تو درج ذیل
#ہدایات
پر عمل کریں
(۱):- گھومنے پھرنے سے 14 دن تک پرھیز کریں اور اپنے گھرانے کے افراد اور دیگر لوگوں کیساتھ کم سے کم ملیں.
(2):- جتنا ممکن ہو زیادہ سے زیادہ پانی پیئں
(3):- ملیریا کیلئے استعمال ہونے والی گولیاں 250mg chloroquine یا Resochin 250 mg درج ذیل حساب سے استعمال کریں
پہلے دن☜ دو گولیاں صبح دو شام
پھر چار دن تک☜ ایک گولی صبح ایک شام
(حاملہ خواتین اور مرگی کی دوائیاں کھانے والے مریض یہ دوائی استعمال نہ کرے)
(4):- درج ذیل میں سے کوئی ایک دوائی 14 دن تک استعمال کریں
Cetrizine
یا
Loratidne
یا
Ebastine 10mg
(5):- بخار زیادہ ہو تو عام بخار والی گولیاں یعنی Peracetamol درج ذیل حساب سے استعمال کریں
دو 2 گولیاں صبح
دو 2 گولیاں دوپہر
دو 2 گولیاں شام
(6):- چھینکی یا کھانسی آنے کے بعد ہاتھوں کو 20 سکنڈ تک صابن سے دھویں
(7):- ماسک ہمیشہ پہن کر رہیں.
(8):- حالت میں بہتری نہ آرہی ہو تو ہسپتال پہنچیں.
(9):- مزید معلومات اور راہنمائی کیلئے ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں
دعا گو۔عدنان ظفر

11/03/2020

‏یونیسیف رپورٹ: کورونا وائرس کا سائز 400-500 مائکرو قطر ہے، اس وجہ سے یہ کسی بھی ماسک سے نہیں گزر سکتا۔ یہ ہوا میں نہیں پھیلتا کسی چیز پر رہتا ہے اس کی زندگی 12 گھنٹے ہے۔ صابن اور پانی سے یہ دھل جاتا ہے۔ کپڑے پر پڑے تو 9 گھنٹے رہتا ہے،‏کپڑے دھونے یا دو گھنٹے دھوپ میں رکھنے سے یہ مر جاتا ہے۔ یہ 10 منٹ تک ہاتھوں پر زندہ رہتا ہے لہٰزا جیب میں الکحل اسٹرللئزر رکھنے سے اس کا بچاو ممکن ہے۔

یہ وائرس 26-27 ^C درجہ حرارت میں مر جاتا ہے کیونکہ یہ گرم علاقوں میں نہیں رہتا،
‏نیز گرم پانی استعمال کریں اور سورج کی حرارت لیں اور پانی گرم پیئں۔ ٹھنڈے پانی اور کھانے سے پرہیز کریں آئسکریم بلکل نا کھائیں، اور بچوں کو اس سے دور رکھیں۔

ان ہدایات پر عمل کر کے اس وائرس سے بچا جا سکتا۔

کشمش کھانا عادت بنائیں اور صحت مند ہوجائیں. کشمش کو تو آپ نے دیکھا ہی ہوگا جو کہ انگور خشک کرکے بنائی جاتی ہے اور اس کی ...
03/11/2019

کشمش کھانا عادت بنائیں اور صحت مند ہوجائیں.

کشمش کو تو آپ نے دیکھا ہی ہوگا جو کہ انگور خشک کرکے بنائی جاتی ہے اور اس کی رنگت گولڈن، سبز یا سیاہ ہوسکتی ہے۔

فائبر سے بھرپور غذائیں امراض سے پاک زندگی کی کنجی اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔قبض سے نجات فائبر سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ کشمش میں ٹارٹارک ایسڈ بھی شامل ہوتا ہے جو ہلکے جلاب جیسا اثر دکھاتا ہے۔ ایک تحقیق
کے مطابق آدھا اونس کشمش روزانہ کا استعمال کرنے والے افراد کا نظام ہاضمہ دوگنا تیزی سے کام کرتا ہے۔

خون کی کمی دور کرے کشمش آئرن سے بھرپور میوہ ہے، جو خون کی کمی دور کرنے کے لیے اہم ترین جز ہے، کشمش کو آسانی سے دلیہ، دہی یا کسی بھی میٹھی چیز میں شامل کرکے کھایا جاسکتا ہے بلکہ ویسے کھانا بھی منہ کا ذائقہ ہی بہتر کرتا ہے۔ تاہم ذیابیطس کے شکار افراد کو یہ میوہ زیادہ کھانے سے گریز کرنا چاہئے یا ڈاکٹر کے مشورے سے ہی استعمال کریں۔

بخار سے بھی تحفظ دے کشمش میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس وائرل اور بیکٹریا سے ہونے والے انفیکشن کے نتیجے میں بخار کے عارضے کا علاج بھی فراہم کرتے ہیں۔ معدے کی تیزابیت ختم کریں کشمش میں پوٹاشیم اور میگنیشم ہوتا ہے جو کہ معدے کی تیزابیت میں کمی لاتے ہیں، معدے میں تیزابیت کی شدت بڑھنے سے جلدی امراض، جوڑوں کے امراض، بالوں کے گرنا، امراض قلب اور کینسر تک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ آنکھوں کی صحت بہتر کرے کشمش میں موجود اجزاءآنکھوں کو مضر فری ریڈیکلز سے ہونے والے نقصان سے تحفظ دیتے ہیں جبکہ عمر بڑھنے کے ساتھ پٹھوں کی کمزوری، موتیا اور بینائی کی کمزوری سے تحفظ ملتا ہے۔

اس میوے میں موجود بیٹا کیروٹین، وٹامن اے اور کیروٹین بھی بینائی کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ جسمانی توانائی بڑھائے کاربوہائیڈریٹس اور قدرتی چینی کی بدولت یہ میوہ جسمانی توانائی کے لیے بھی اچھا ذریعہ ہے، کشمش کا استعمال وٹامنز، پروٹین اور دیگر غذائی اجزاءکو جسم میں موثر طریقے سے جذب ہونے میں بھی مدد دیتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ باڈی بلڈرز اور ایتھلیٹس کشمش کا استعمال عام کرتے ہیں۔

بے خوابی سے نجات دلائے اس میوے میں موجود آئرن بے خوابی یا نیند نہ آنے کے عارضے سے نجات دلانے میں مدد دیتا ہے جبکہ نیند کا معیار بھی بہتر ہوتا ہے۔بلڈ پریشر آئرن، پوٹاشیم، بی وٹامنز اور اینٹی آکسائیڈنٹس بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں مدد دیتے ہیں، خاص طور پر پوٹاشیم

یہ واقعہ حیران کن بھی ہے اور دماغ کو گرفت میں بھی لے لیتا ہے‘  حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ایک بار اللہ تعالیٰ سے پوچھا ’’...
09/10/2019

یہ واقعہ حیران کن بھی ہے اور دماغ کو گرفت میں بھی لے لیتا ہے‘

حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ایک بار اللہ تعالیٰ سے پوچھا
’’ یا باری تعالیٰ انسان آپ کی نعمتوں میں سے کوئی ایک نعمت مانگے تو کیا مانگے؟‘‘

اللہ تعالیٰ نے فرمایا

’’ صحت‘‘۔

میں نے یہ واقعہ پڑھا تو میں گنگ ہو کر رہ گیا‘

صحت اللہ تعالیٰ کا حقیقتاً بہت بڑا تحفہ ہے اور قدرت نے جتنی محبت
اور
منصوبہ بندی انسان کو صحت مند رکھنے کے لیے کی اتنی شاید پوری کائنات بنانے کے لیے نہیں کی-

‘ ہمارے جسم کے اندر ایسے ایسے نظام موجود ہیں کہ ہم جب ان پر غور کرتے ہیں تو عقل حیران رہ جاتی ہے
‘ ہم میں سے ہر شخص ساڑھے چار ہزار بیماریاں ساتھ لے کر پیدا ہوتا ہے۔

یہ بیماریاں ہر وقت سرگرم عمل رہتی ہیں‘ مگر ہماری قوت مدافعت‘ ہمارے جسم کے نظام ان کی ہلاکت آفرینیوں کو کنٹرول کرتے رہتے ہیں‘
مثلا
ً ہمارا منہ روزانہ ایسے جراثیم پیدا کرتا ہے جو ہمارے دل کو کمزور کر دیتے ہیں
مگر
ہم جب تیز چلتے ہیں‘
جاگنگ کرتے ہیں یا واک کرتے ہیں تو ہمارا منہ کھل جاتا ہے‘
ہم تیز تیز سانس لیتے ہیں‘
یہ تیز تیز سانسیں ان جراثیم کو مار دیتی ہیں اور
یوں ہمارا دل ان جراثیموں سے بچ جاتا ہے‘

مثلاً
دنیا کا پہلا بائی پاس مئی 1960ء میں ہوا مگر
قدرت نے اس بائی پاس میں استعمال ہونے والی نالی لاکھوں‘ کروڑوں سال قبل ہماری پنڈلی میں رکھ دی‘ یہ نالی نہ ہوتی تو شاید دل کا بائی پاس ممکن نہ ہوتا‘

مثلاً گردوں کی ٹرانسپلانٹیشن 17 جون 1950ء میں شروع ہوئی مگر قدرت نے کروڑوں سال قبل ہمارے دو گردوں کے درمیان ایسی جگہ رکھ دی جہاں تیسرا گردہ فٹ ہو جاتا ہے‘

ہماری پسلیوں میں چند انتہائی چھوٹی چھوٹی ہڈیاں ہیں۔
یہ ہڈیاں ہمیشہ فالتو سمجھی جاتی تھیں مگر آج پتہ چلا دنیا میں چند ایسے بچے پیدا ہوتے ہیں جن کے نرخرے جڑے ہوتے ہیں‘ یہ بچے اس عارضے کی وجہ سے اپنی گردن سیدھی کر سکتے ہیں‘ نگل سکتے ہیں اور نہ ہی عام بچوں کی طرح بول سکتے ہیں

‘ سرجنوں نے جب ان بچوں کے نرخروں اور پسلی کی فالتو ہڈیوں کا تجزیہ کیا تو معلوم ہوا پسلی کی یہ فالتو ہڈیاں اور نرخرے کی ہڈی ایک جیسی ہیں چنانچہ سرجنوں نے پسلی کی چھوٹی ہڈیاں کاٹ کر حلق میں فٹ کر دیں اور یوں یہ معذور بچے نارمل زندگی گزارنے لگے‘

مثلاً ہمارا جگر جسم کا واحد عضو ہے جو کٹنے کے بعد دوبارہ پیدا ہو جاتا ہے

‘ ہماری انگلی کٹ جائے‘ بازو الگ ہو جائے یا جسم کا کوئی دوسرا حصہ کٹ جائے تو یہ دوبارہ نہیں اگتا جب کہ جگر واحد عضو ہے جو کٹنے کے بعد دوبارہ اگ جاتا ہے

‘ سائنس دان حیران تھے قدرت نے جگر میں یہ اہلیت کیوں رکھی؟ آج پتہ چلا جگر عضو رئیس ہے‘
اس کے بغیر زندگی ممکن نہیں اور اس کی اس اہلیت کی وجہ سے یہ ٹرانسپلانٹ ہو سکتا ہے‘

آپ دوسروں کو جگر ڈونیٹ کر سکتے ہیں

‘ یہ قدرت کے چند ایسے معجزے ہیں جو انسان کی عقل کو حیران کر دیتے ہیں جب کہ ہمارے بدن میں ایسے ہزاروں معجزے چھپے پڑے ہیں اور یہ معجزے ہمیں صحت مند رکھتے ہیں۔

ہم روزانہ سوتے ہیں‘
ہماری نیند موت کا ٹریلر ہوتی ہے‘ انسان کی اونگھ‘ نیند‘ گہری نیند‘ بے ہوشی اور موت پانچوں ایک ہی سلسلے کے مختلف مراحل ہیں‘

ہم جب گہری نیند میں جاتے ہیں تو ہم اور موت کے درمیان صرف بے ہوشی کا ایک مرحلہ رہ جاتا ہے‘ ہم روز صبح موت کی دہلیز سے واپس آتے ہیں مگر ہمیں احساس تک نہیں ہوتا‘

صحت دنیا کی ان چند نعمتوں میں شمار ہوتی ہے یہ جب تک قائم رہتی ہے ہمیں اس کی قدر نہیں ہوتی
مگر
جوں ہی یہ ہمارا ساتھ چھوڑتی ہے‘
ہمیں فوراً احساس ہوتا ہے یہ ہماری دیگر تمام نعمتوں سے کہیں زیادہ قیمتی تھی‘

ہم اگر کسی دن میز پر بیٹھ جائیں اور سر کے بالوں سے لے کر پاوں کی انگلیوں تک صحت کا تخمینہ لگائیں تو ہمیں معلوم ہو گا ہم میں سے ہر شخص ارب پتی ہے

‘ ہماری پلکوں میں چند مسل ہوتے ہیں۔
یہ مسل ہماری پلکوں کو اٹھاتے اور گراتے ہیں‘ اگر یہ مسل جواب دے جائیں تو انسان پلکیں نہیں کھول سکتا

‘ دنیا میں اس مرض کا کوئی علاج نہیں

‘ دنیا کے 50 امیر ترین لوگ اس وقت اس مرض میں مبتلا ہیں اور یہ صرف اپنی پلک اٹھانے کے لیے دنیا بھر کے سرجنوں اور ڈاکٹروں کو کروڑوں ڈالر دینے کے لیے تیار ہیں‘

ہمارے کانوں میں کبوتر کے آنسو کے برابر مائع ہوتا ہے‘ یہ پارے کی قسم کا ایک لیکوڈ ہے‘ ہم اس مائع کی وجہ سے سیدھا چلتے ہیں

‘ یہ اگر ضائع ہو جائے تو ہم سمت کا تعین نہیں کر پاتے‘
ہم چلتے ہوئے چیزوں سے الجھنا اور ٹکرانا شروع کر دیتے ہیں ‘

دنیا کے سیکڑوں‘ ہزاروں امراء آنسو کے برابر اس قطرے کے لیے کروڑوں ڈالر دینے کے لیے تیار ہیں‘

لوگ صحت مند گردے کے لیے تیس چالیس لاکھ روپے دینے کے لیے تیار ہیں‘

آنکھوں کا قرنیا لاکھوں روپے میں بکتا ہے‘

دل کی قیمت لاکھوں کروڑوں میں چلی جاتی ہے‘

آپ کی ایڑی میں درد ہو تو آپ اس درد سے چھٹکارے کے لیے لاکھوں روپے دینے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں‘

دنیا کے لاکھوں امیر لوگ کمر درد کا شکار ہیں۔

گردن کے مہروں کی خرابی انسان کی زندگی کو اجیرن کر دیتی ہے‘

انگلیوں کے جوڑوں میں نمک جمع ہو جائے تو انسان موت کی دعائیں مانگنے لگتا ہے

‘ قبض اور بواسیر نے لاکھوں کروڑوں لوگوں کی مت مار دی ہے‘

دانت اور داڑھ کا درد راتوں کو بے چین بنا دیتا ہے‘

آدھے سر کا درد ہزاروں لوگوں کو پاگل بنا رہا ہے‘

شوگر‘
کولیسٹرول
اور
بلڈ پریشر کی ادویات بنانے والی کمپنیاں ہر سال اربوں ڈالر کماتی ہیں
اور
آپ اگر خدانخواستہ کسی جلدی مرض کا شکار ہو گئے ہیں تو آپ جیب میں لاکھوں روپے ڈال کر پھریں گے مگر آپ کو شفا نہیں ملے گی‘

منہ کی بدبو بظاہر معمولی مسئلہ ہے مگر لاکھوں لوگ ہر سال اس پر اربوں روپے خرچ کرتے ہیں‘

ہمارا معدہ بعض اوقات کوئی خاص تیزاب پیدا نہیں کرتا اور ہم نعمتوں سے بھری اس دنیا میں بے نعمت ہو کر رہ جاتے ہیں۔

ہماری صحت اللہ تعالیٰ کا خصوصی کرم ہے مگر
ہم لوگ روز اس نعمت کی بے حرمتی کرتے ہیں‘

ہم اس عظیم مہربانی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا نہیں کرتے‘
ہم اگر روز اپنے بستر سے اٹھتے ہیں
‘ ہم جو چاہتے ہیں ہم وہ کھا لیتے ہیں اور یہ کھایا ہوا ہضم ہو جاتا ہے‘
ہم سیدھا چل سکتے ہیں‘
دوڑ لگا سکتے ہیں‘
جھک سکتے ہیں
اور
ہمارا دل‘ دماغ‘ جگر اور گردے ٹھیک کام کر رہے ہیں
‘ ہم آنکھوں سے دیکھ‘
کانوں سے سن‘
ہاتھوں سے چھو‘
ناک سے سونگھ
اور منہ سے چکھ سکتے ہیں

تو پھر ہم سب اللہ تعالیٰ کے فضل‘
اس کے کرم کے قرض دار ہیں
اور
ہمیں اس عظیم مہربانی پر اپنے اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے
کیونکہ
صحت وہ نعمت ہے جو اگر چھن جائے تو ہم پوری دنیا کے خزانے خرچ کر کے بھی یہ نعمت واپس نہیں لے سکتے‘

ہم اپنی ریڑھ کی ہڈی سیدھی نہیں کر سکتے۔

یا اللہ تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے۔ —
اگر آپ نے شکر ادا نہیں کیا تو جلدی شکر ادا کرلیں۔

وہ علامات جو فولک ایسڈ کی کمی بیان کرتی ہیں💢ہر بالغ فرد کو روزانہ 400 مائیکرو گرام فولک ایسڈ  جزو بدن بنانا چاہئے اور یہ...
21/09/2019

وہ علامات جو فولک ایسڈ کی کمی بیان کرتی ہیں💢

ہر بالغ فرد کو روزانہ 400 مائیکرو گرام فولک ایسڈ جزو بدن بنانا چاہئے اور یہ صحت مند انسان کی علامتوں میں سے ایک علامت ہے۔فولک ایسڈ یا وٹامن بی نائن صحت کے لیے انتہائی اہم ہے جو کہ ڈی این اے کی مرمت، خون کے سرخ خلیات کی پیداوار سمیت متعدد اہم افعال میں مدد دیتا ہے۔اگر جسم میں فولک ایسڈ کی کمی ہو تو مخصوص علامات بلکہ اینیما جیسے مرض کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔اینیمیا یا خون کی کمی کے دوران جسم کے اندرونی اعضاءکو مناسب مقدار میں آکسیجن نہیں مل پاتی جس کے نتیجے میں وہ ٹھیک طرح کام نہیں کرپاتے۔

فولک ایسڈ کی کمی کی علامات مندرجہ ذیل ہیں:

جلد پر پیلاپن

ہیموگلوبن ایک پروٹین ہے جو کہ خون کے سرخ خلیات کے لیے ضروری ہے، جب جسم میں فولک ایسڈ کی کمی ہوتی ہے تو اس کے اندر خون کے سرخ خلیات اور ہیموگلوبن کی سطح کم ہوجاتی ہے، اس کے نتیجے میں مسلز کی کمزوری، تھکاوٹ، ہاتھوں اور پیروں کا سن ہونا اور جلد کی پیلاہٹ کا سامنا ہوتا ہے۔

ذہنی مسائل کا سامنا

فولک ایسڈ مرکزی اعصابی نظام کے لیے انتہائی اہم جز ہے، اگر جسم میں اس کی کمی ہو تو آپ کو ڈپریشن کا سامنا ہوسکتا ہے، خیالات مرکوز کرنے میں مشکل ہوسکتی ہے جبکہ چیزیں بھولنے کے ساتھ چڑچڑے پن کا بھی سامنا ہوسکتا ہے۔ اگر اس کمی پر قابو نہ پایا جائے تو سنگین امراض جیسے ڈیمینشیا یا الزائمر کا خطرہ بھی لاحق ہوسکتا ہے۔

جسم میں درد ہونا

فولک ایسڈ کی کمی سے اینیما لاحق ہونے پر دماغ کو آکسیجن کم ملتی ہے، اس کے ردعمل میں دماغی شریانیں سوجنے لگتی ہیں اور سردرد کی شکایت ہوتی ہے، صرف دماغ کو ہی اس مسئلے کا سامنا نہیں ہوتا بلکہ جسم کے دیگر حصوں کو بھی آئرن کی کمی کے نتیجے میں مسائل پیش آتے ہیں خصوصاً سینے اور ٹانگوں میں درد کا سامنا پیش آسکتا ہے۔

سانس لینے میں مشکل پیش آنا

اگر آپ غورکریں کہ ایسے کام جو پہلے آرام سے کرلیتے تھے مگر اب انہیں کرتے ہوئے سانس پھول جاتا ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ جسم کے اندر خون کے سرخ خلیات کی کمی کے باعث آکسیجن کی کمی ہورہی ہے، سانس پھولنے سے ہٹ کر دھڑکن کی رفتار تیز ہونا یا غشی کا احساس بھی دیگر علامات ہیں۔

منہ میں چھالے ہونا

یہ علامات عام طور پر اس وقت سامنے آتی ہیں جب فولک ایسڈ کی کمی بہت زیادہ ہوجائے۔ زبان اس صورت میں سوجی ہوئی، سرخ یا چمکدار نظر آسکتی ہے۔ خون کے سرخ خلیات کی کمی کے نتیجے میں نوالہ نگلتے ہوئے تکلیف کا احساس بھی ہوسکتا ہے۔

ذائقے کی حس کا متاثر ہونا

مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق فولک ایسڈ کی کمی کے نتیجے میں کھانے کے ذائقے کو محسوس کرنے کی حس بھی متاثر ہوتی ہے کیونکہ یہ ریسیپٹر اعصابی نظام کے ذریعے دماغ کو سگنل نہیں بھیج پاتے۔

نظام ہاضمہ کا مسئلہ

دل متلانا، قے ہونا، پیٹ میں درد اور کھانے کے بعد ہیضہ عام طور پر جسم میں فولک ایسڈ کی کمی کی ابتدائی علامات میں سے ایک ہوتی ہیں۔

فولک ایسڈ کی کمی کیسے پوری کریں؟

اچھی خبر یہ ہے کہ غذا کے ذریعے آسانی سے فولک ایسڈ کی کمی پوری کی جاسکتی ہے، جیسے سبز پتوں والی سبزیاں یعنی پالک یا ساگ وغیرہ کا استعمال زیادہ کریں۔

اسی طرح ترش پھل، بیج، مشروم اور اجناس کا زیادہ استعمال بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔

اگر اوپر درج علامات کا سامنا ہو تو اپنے ڈاکٹر سے رجوع کرکے تشخیص ضرور کروائیں، تاکہ وہ غذائی عادات میں تبدیلی تجویز کرسکے۔

Address

Kajla Road Nawa Lahore
Nawan Lahore
36000

Opening Hours

Monday 07:00 - 23:00
Tuesday 07:00 - 23:00
Wednesday 07:00 - 23:00
Thursday 07:00 - 23:00
Friday 07:00 - 23:00
Saturday 07:00 - 23:00
Sunday 07:00 - 23:00

Telephone

+92463560337

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chaudhary medical store posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category