30/09/2025
آج این ایم سی بوائز ہاسٹل کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اجلاس میں ہاسٹل کے مختلف مسائل کے حوالے سے بحث ہوئی اور حالیہ بجلی کی خرابی پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی، جہاں تمام طلبہ نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔
اجلاس کے مشترکہ فیصلے کے تحت ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو کل کالج انتظامیہ سے ملاقات کرے گی اور اپنے مطالبات پیش کرے گی۔
کالج انتظامیہ سے ملاقات کے بعد جو بھی جواب موصول ہوگا اس سے تمام طلبہ کو آگاہ کیا جائے گا۔
ترجمان وائ ڈی اے این ایم سی
Long live unity ✌️