Pakistan Drugs Rehabilitation Center.

Pakistan Drugs Rehabilitation Center. Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pakistan Drugs Rehabilitation Center., Drug Addiction Treatment Center, Darwash Medical Center, GT Road near Govt boys high school pabbi Distt Nowshera, Nowshera.

منشیات اور ذہنی بیماریوں کا جدید، محفوظ اور مؤثر علاج
ریہیب، ڈیٹاکس، سائیکاٹری اور کونسلنگ کی سہولیات
🌿 رازداری کا مکمل خیال
🌼 خوشگوار اور معاون ماحول
👨‍⚕️ ماہر ٹیم کی زیر نگرانی علاج
📅 آج ہی اپنا مفت سیشن بُک کریں
📱 0344 9703108
0315 0932945

25/11/2025

Pakistan Drug Rehabilitation & Psychiatry Center…

‎ایک پُرامن، محفوظ اور معیاری مرکز جہاں علاج معیاری اور مستند ذہنی صحت کے اصولوں (standard mental health protocols) کے مطابق کیا جاتا ہے۔ یہاں ہر مریض کا individualised treatment plan تیار کیا جاتا ہے، جس میں ان کی physical health، mental health issues، psychosocial مسائل اور دیگر متعلقہ پہلوؤں پر یکساں توجہ دی جاتی ہے۔

‎ہمارا پروفیشنل اسٹاف,
‎ماہرِ نفسیات (Psychiatrist)،
‎ماہرِ نفسیاتِ کلینیکل (Clinical Psychologist)، میڈیکل آفیسر، پیرا میڈیکل اسٹاف اور 24/7, ہر مریض کو مکمل توجہ، احترام اور اعلیٰ معیار کی دیکھ بھال فراہم کرتا ہے

ہم ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ صرف 12 مریض داخل کرتے ہیں تاکہ ہر فرد کی مکمل بحالی پر خصوصی فوکس برقرار رکھا جا سکے۔
‎خاندانی ملاقات ہفتہ کے دن ہوتی ہے، جبکہ علاج مکمل ہونے کے بعد ہم aftercare plan بھی فراہم کرتے ہیں، جس میں relapse prevention plan شامل ہوتا ہے تاکہ مریض اپنے صحت مند سفر کو مضبوطی سے جاری رکھ سکیں۔

Pakistan Drug Rehabilitation & Psychiatry Center
‎— ہمدردی، مہارت اور بہتر زندگی کا پختہ وعدہ۔

📞 Contact:
Peshawar: 0344-9703108
Lahore: 0312-7090747

نشہ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے!زندگی میں مشکلات آتی رہتی ہیں، مگر نشہ ان کا حل نہیں بلکہ ایک نیا مسئلہ پیدا کرتا ہے۔ یہ...
24/11/2025

نشہ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے!
زندگی میں مشکلات آتی رہتی ہیں، مگر نشہ ان کا حل نہیں بلکہ ایک نیا مسئلہ پیدا کرتا ہے۔ یہ انسان سے اس کی صحت، سکون، رشتے اور خوشیاں سب کچھ چھین لیتا ہے۔
اگر آپ یا آپ کا کوئی پیارا نشے میں مبتلا ہے تو یاد رکھیں، مدد لینا کمزوری نہیں بلکہ ہمت کی نشانی ہے۔
Pakistan Drugs Rehabilitation & Psychiatry Center آپ کے ساتھ ہے بحالی کے ہر قدم پر۔ یہاں ماہر ڈاکٹروں، سائیکالوجِسٹ اور کونسلرز کی ٹیم موجود ہے جو آپ کو نشے سے نجات دلانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی بچائیے۔ آج ہی رابطہ کیجیے!
🌿 Pakistan Drugs Rehabilitation & Psychiatry Center
📍 لاہور | پشاور | پبی
📞 Lahore: +92 312 7090747
📞 Pabbi / Peshawar: 0344 9703108

23/11/2025

‎اسکیزوفرینیا کیا ہے؟

‎اسکیزوفرینیا ایک سنگین ذہنی صحت کی حالت ہے جس میں انسان کی سوچ، احساسات اور حقیقت کو سمجھنے کی صلاحیت متاثر ہو جاتی ہے۔ اس میں مبتلا افراد بعض اوقات ایسی باتیں سنتے، دیکھتے یا محسوس کرتے ہیں جو دوسرے لوگ نہیں کرتے، یا انہیں حقیقت اور خیالات میں فرق کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

‎علامات

‎🔸 ہیلوسینیشنز (Hallucinations)

‎ایسی آوازیں سننا، چیزیں دیکھنا یا احساسات محسوس کرنا جو حقیقت میں موجود نہیں ہوتے۔

‎🔸 غلط فہمیاں (Delusions)

‎ایسے مضبوط یقین جو حقیقت پر مبنی نہ ہوں۔ مثلاً کوئی نقصان پہنچانا چاہتا ہے یا کوئی خاص طاقت ہونا۔

‎🔸 منتشر سوچ (Disorganized Thinking)

‎بات کرتے ہوئے خیالات کا ٹوٹنا، ایک موضوع سے اچانک غیر متعلقہ موضوع پر چلے جانا، گفتگو کو سمجھنا یا سمجھانا مشکل ہو جانا۔

‎🔸 رویّے میں بے ترتیبی

‎بے مقصد حرکتیں، غیر معمولی یا عجیب رویّے، یا بہت زیادہ خاموش/سست رہنا (catatonia)۔

‎🔸 جذباتی بے لچک

‎جذبات کا کم ظاہر ہونا، بات چیت میں دلچسپی کم، معاشرتی سرگرمیوں سے دوری۔

‎🔸 روزمرہ معاملات میں مشکلات

‎جیسے نوکری، تعلیم، خود کی دیکھ بھال، یا سماجی تعلقات میں دقت۔

Schizophrenia ایک علاج پذیر حالت ہے۔ بروقت مدد، تھراپی، اور مناسب مینجمنٹ کے ذریعے زندگی بہتر بنائی جا سکتی ہے۔



For more information please contact Pakistan Drugs rehabilitation and psychiatry centre

Peshawar: 📞 0344 9703108
Lahore: 📞 0312 7090747








16/11/2025

بارڈر لائن پرسنالیٹی ڈس آرڈر (BPD) کیا ہے؟

بارڈر لائن پرسنالیٹی ڈس آرڈر ایک ذہنی صحت کا مسئلہ ہے جس میں انسان کے جذبات، رویے اور تعلقات غیر مستحکم ہو جاتے ہیں۔ اس میں مبتلا افراد اکثر حد سے زیادہ جذباتی، حساس اور ردِ عمل دکھانے والے ہوتے ہیں۔

علامات

🔸 جذبات میں اتار چڑھاؤ
ایک لمحہ خوش، اگلے لمحے شدید اداسی یا غصہ۔ جذبات کا کنٹرول مشکل ہو جاتا ہے۔

🔸 رشتوں میں عدم استحکام
لوگوں سے بہت جلد حد سے زیادہ قربت یا اچانک دوری۔ تعلقات میں بار بار ٹوٹ پھوٹ۔

🔸 چھوڑے جانے کا شدید خوف
معمولی بات بھی ایسے لگ سکتی ہے جیسے کوئی چھوڑ کر جا رہا ہو، جس سے panic یا impulsive رویہ سامنے آ سکتا ہے۔

🔸 اپنے بارے میں غیر واضح شناخت
خود کو سمجھنے میں مشکل — کبھی بہت پُراعتماد، کبھی بالکل مایوس۔

🔸 خطرناک یا impulsive رویے
ضرورت سے زیادہ خرچ کرنا، تیز ڈرائیونگ، substance use، یا self-harm کا رجحان۔

For more information please contact
0344 9703108







نشہ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے!زندگی میں مشکلات آتی رہتی ہیں، مگر نشہ ان کا حل نہیں بلکہ ایک نیا مسئلہ پیدا کرتا ہے۔ یہ...
12/11/2025

نشہ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے!
زندگی میں مشکلات آتی رہتی ہیں، مگر نشہ ان کا حل نہیں بلکہ ایک نیا مسئلہ پیدا کرتا ہے۔ یہ انسان سے اس کی صحت، سکون، رشتے اور خوشیاں سب کچھ چھین لیتا ہے۔

اگر آپ یا آپ کا کوئی پیارا نشے میں مبتلا ہے تو یاد رکھیں، مدد لینا کمزوری نہیں بلکہ ہمت کی نشانی ہے۔
Pakistan Drugs Rehabilitation & Psychiatry Center آپ کے ساتھ ہے بحالی کے ہر قدم پر۔ یہاں ماہر ڈاکٹروں، سائیکالوجِسٹ اور کونسلرز کی ٹیم موجود ہے جو آپ کو نشے سے نجات دلانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی بچائیے۔ آج ہی رابطہ کیجیے!

🌿 Pakistan Drugs Rehabilitation & Psychiatry Center
📍 لاہور | پشاور | پبی

📞 Lahore: +92 312 7090747
📞 Pabbi / Peshawar: 0344 9703108

10/11/2025

Video 6/30
Understanding addiction and its treatment…
کبھی کبھی نشہ صرف عادت نہیں ہوتا، بلکہ دل کے زخموں کا سہارا بن جاتا ہے۔ غم، تنہائی، ٹوٹے رشتے یا دباؤ, یہ سب انسان کو ایسی راہ پر ڈال سکتے ہیں جہاں وقتی سکون کے بدلے مستقل تباہی ملتی ہے۔

یاد رکھیں، جذبات کو دبانا نہیں، سمجھنا اور سنبھالنا ضروری ہے۔ اگر آپ کے اندر کا درد آپ کو نشے کی طرف لے جا رہا ہے، تو رکیں — مدد موجود ہے۔

پاکستان ڈرگ ریہیبیلیٹیشن اینڈ سائیکاٹری سینٹر میں ہم نہ صرف نشے کا علاج کرتے ہیں بلکہ جذباتی مسائل کو بھی پیشہ ورانہ طریقے سے حل کرتے ہیں۔ ہماری ٹیم میں ماہرِ نفسیات، کلینیکل سائیکالوجسٹ، ایڈکشن اسپیشلسٹ، کاؤنسلر، میڈیکل آفیسر اور پیرامیڈیکل اسٹاف شامل ہیں۔

ہم ایک پُرسکون، محفوظ اور رازدارانہ ماحول میں آپ کو نیا آغاز دیتے ہیں۔

رابطہ نمبر:
لاہور: 03127090747
پشاور:03449703108

08/11/2025


کیسے پہچانیں کہ ہمارا عزیز نشے میں مبتلا ہے ‎

کیا آپ کو کبھی لگا کہ گھر کا کوئی فرد بدل رہا ہے ‎خاموشی، غصہ، الگ تھلگ رہنا…
کیا یہ سب صرف مزاج کی تبدیلی ہے یا کوئی گہری وجہ ‎

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا عزیز نشے میں مبتلا ہے، تو خاموش نہ رہیں ‎حقیقت کو پہچانیں ‎مدد کی راہ دکھائیں ‎
نشے کے خلاف پہلا قدم اٹھائیں ‎
پاکستان ڈرگ ریہیبلیٹیشن اینڈ سائیکاٹری سینٹر –

lahore: 03127090747
Peshawar: 03449703108‎
نشے کو نظر انداز نہ کریں، زندگی کو بچائیں

02/11/2025

‎video 5/30
Drug addiction treatment awareness series…
ایک غلط قدم، ایک غلط محفل، اور زندگی بدل گئی۔ اکثر آغاز ایک دوست کے کہنے پر ہوتا ہے، اور انجام تنہائی اور پچھتاوے پر۔ دوست وہ چنیں جو آپ کو زندگی کی راہ پر رکھیں، نہ کہ گمراہی کی طرف دھکیلیں۔ ‎
منشیات کی لت صرف ایک عادت نہیں، ایک خاموش تباہی ہے۔ سوچیں، کیا آپ کے دوست آپ کو بہتر بنا رہے ہیں یا برباد کر رہے ہیں؟
اگر آپ یا آپ کے کسی عزیز کو نشے کی بیماری ہے تو براہِ کرم پاکستان ڈرگ ریہیبیلیٹیشن اینڈ سائیکاٹری سینٹر سے رابطہ کریں، جہاں ہم ایک ٹیم کی صورت میں علاج فراہم کرتے ہیں، جس میں ماہرِ نفسیات، کلینیکل سائیکالوجسٹ، ایڈکشن اسپیشلسٹ کاؤنسلر، میڈیکل آفیسر اور پیرامیڈیکل اسٹاف شامل ہیں۔
ہم ایک پُرسکون اور مددگار ماحول میں، مکمل رازداری کے ساتھ معیاری علاج فراہم کرتے ہیں‎
رابطہ نمبر:‎
لاہور: 03127090747‎
پشاور: 03449703108

پاکستان ایڈکشن سینٹر کے سینئر کلینیکل سائیکالوجسٹ، UNODC ٹرینر اور ICAP-2 سرٹیفائیڈ ایڈکشن اسپیشلسٹ اصلاح الدین نے پاکست...
31/10/2025

پاکستان ایڈکشن سینٹر کے سینئر کلینیکل سائیکالوجسٹ، UNODC ٹرینر اور ICAP-2 سرٹیفائیڈ ایڈکشن اسپیشلسٹ اصلاح الدین نے پاکستان ری ہیب سینٹر، میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

اس ورکشاپ میں صمّد نور (کلینیکل سائیکالوجسٹ و ایڈکشن اسپیشلسٹ) اور محمد عمران (سینئر کلینیکل سائیکالوجسٹ و ایڈکشن اسپیشلسٹ) نے بھی شرکت کی۔

ورکشاپ کے دوران اصلاح الدین صاحب نے مریضوں کے ساتھ انفرادی (Individual) سیشنز کے علاوہ گروپ سیشنز بھی منعقد کیے، جن میں مریضوں کی نفسیاتی کیفیت، علاج کے مراحل، اور رویوں کی اصلاح پر خصوصی توجہ دی گئی۔

ورکشاپ کے اہم ترین پہلوؤں میں "Disease Concept" یعنی نشے کو ایک بیماری کے طور پر سمجھنے کا نظریہ، اور مریضوں کی منفی سوچ (Cognitive Distortions) کو درست کرنے کے عملی طریقے شامل تھے۔

شرکاء نے اس ورکشاپ کو نہایت معلوماتی اور مفید قرار دیا، اور کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں نشے کے علاج اور بحالی کے عمل کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔

اختتام پر اصلاح الدین صاحب نے اس بات پر زور دیا کہ منشیات کا استعمال صرف جسمانی نہیں بلکہ ایک نفسیاتی اور سماجی مسئلہ بھی ہے، جس کا علاج ہے۔
Contact for drug addiction treatment….
Peshawar: 03449703108
Lahore: 03127090747

24/10/2025

‎اینزائٹی ایک ایسا نفسیاتی مسئلہ ہے جس میں ہر وقت انسان کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ کچھ بُرا ہونے والا ہے، کچھ غلط ہونے والا ہے۔ ایسے لوگ ہر وقت بے چینی، گھبراہٹ اور ذہنی دباؤ کا شکار رہتے ہیں، بار بار چیزوں کو چیک کرتے ہیں، اور ہر کام میں خطرہ تلاش کرتے رہتے ہیں۔‎
اگر آپ یا آپ کے آس پاس کوئی اس تکلیف سے گزر رہا ہے تو پہلے خود کوشش کریں، خود کو چیلنج کریں اور اس مسئلے کا مقابلہ کریں۔ اگر آپ سے یہ مسئلہ سنبھالا نہیں جا رہا تو کسی مستند اور تربیت یافتہ ماہرِ نفسیات (Psychologist) یا ماہرِ امراضِ ذہن (Psychiatrist) سے رجوع کریں اور بروقت اپنا علاج کروائیں۔‎

‎📍 پاکستان ری ہیب اور سائیکائٹری سینٹر – ریکوری ہماری ترجیح ہے۔

⦿ 𝐂𝐚𝐥𝐥/𝐖𝐡𝐚𝐭𝐬𝐚𝐩𝐩:
𝐋𝐀𝐇𝐎𝐑𝐄- 03127090747
𝐏𝐄𝐒𝐇𝐀𝐖𝐀𝐑- 0344-9703108

19/10/2025

Video 4/30
Drug addiction treatment series…

ذہنی دباؤ جیسے ڈپریشن یا اینزائٹی اور منشیات کے استعمال کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔
بہت سے لوگ عارضی دباؤ یا ڈپریشن کی حالت میں سکون حاصل کرنے کے لیے نشہ آور چیزوں کا استعمال کرتے ہیں، حالانکہ یہ سکون صرف وقتی ہوتا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ نشہ آور چیزوں کا استعمال ڈپریشن، اینزائٹی اور نفسیاتی مسائل کو مزید بڑھا سکتا ہے۔

پاکستان ڈرگز ری ہیبیلیٹیشن اینڈ سائیکائٹری سینٹر میں معیاری علاج فراہم کیا جاتا ہے، جہاں نشے کے ساتھ ساتھ جسمانی اور نفسیاتی بیماریوں کا بھی علاج کیا جاتا ہے۔
یہاں ماہرین کی پوری ٹیم ایک جامع علاجی منصوبے پر کام کرتی ہے تاکہ مریض علاج مکمل کرنے کے بعد اپنی زندگی کو دوبارہ خوشگوار طریقے سے گزار سکے۔

لاہور رابطہ: 03127090747

پشاور:03449703108

Address

Darwash Medical Center, GT Road Near Govt Boys High School Pabbi Distt Nowshera
Nowshera

Telephone

+923449703108

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Drugs Rehabilitation Center. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Pakistan Drugs Rehabilitation Center.:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram