YNA Nowshera

YNA Nowshera Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from YNA Nowshera, Medical and health, Nowshera.

آج وائ این اے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کی نرسز کی ایشوز پر بات کی گئ۔اس کے بعد ایجنڈا کو نرسنگ ڈائریکٹر ۔ہاس...
14/04/2026

آج وائ این اے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کی نرسز کی ایشوز پر بات کی گئ۔اس کے بعد ایجنڈا کو نرسنگ ڈائریکٹر ۔ہاسپٹل ڈائریکٹر اور چیئرمین بی او جی کو سبمٹ کیا گیا۔۔

*موضوع: نرسنگ سٹاف اور مریضوں کی دیکھ بھال سے متعلق اہم مسائل کے فوری حل ۔۔۔

محترم جناب/محترمہ،

نہایت ادب کے ساتھ، ہم قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس، نوشہرہ کا نرسنگ سٹاف آپ کی توجہ چند اہم مسائل کی طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں جو ہماری پیشہ ورانہ کارکردگی، فلاح و بہبود اور مریضوں کی دیکھ بھال کے مجموعی معیار کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں۔ ان معاملات پر فوری غور اور مناسب کارروائی کی اشد ضرورت ہے۔

*1. نرسنگ سٹاف کی شدید کمی*
نرسنگ سٹاف کی شدید کمی کی وجہ سے کام کا بوجھ ناقابلِ برداشت حد تک بڑھ گیا ہے اور مریضوں کی دیکھ بھال متاثر ہو رہی ہے۔ ہم معیاری نرس-مریض تناسب کے مطابق فوری بھرتی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

*2. تنخواہوں میں عدم مساوات*
نرسنگ سٹاف کو ایل آر ایچ اور دیگر اسی نوعیت کے اداروں کے مقابلے میں کم تنخواہیں دی جا رہی ہیں۔ ہم ایل آر ایچ کے مساوی اور سرکاری قواعد کے مطابق تنخواہوں پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

*3. التوا کا شکار ترقیاں*
2019 سے نرسنگ سٹاف کی ترقیاں نہیں ہوئیں۔ ہم تمام زیر التوا ترقیوں پر فوری عمل درآمد اور شفاف ترقی پالیسی کے اجراء کا مطالبہ کرتے ہیں۔

*4. ہاؤس رینٹ الاؤنس (HRA) کی بلاجواز کٹوتی*
ہاؤس رینٹ الاؤنس میں بلاجواز کٹوتی سے شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ ہم HRA کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

*5. دیگر الاؤنسز کی کٹوتی*
درج ذیل الاؤنسز میں کٹوتی کی گئی ہے:
- ڈگری انسینٹو الاؤنس
- ایڈہاک ریلیف الاؤنس (ARA)
- ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس (DRA)
- میس الاؤنس
ہم تمام الاؤنسز کی قواعد کے مطابق مکمل بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

*6. ایس ایس پی شیئرز کا مسئلہ*
فی الحال مقررہ 15% کے بجائے صرف 7% ایس ایس پی شیئرز مل رہے ہیں، اور وہ بھی 4 ماہ تاخیر سے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ:
الف) قواعد کے مطابق شیئرز 15% کیے جائیں
ب) بغیر تاخیر ماہانہ بنیادوں پر ادائیگی کی جائے

*7. آئی بی پی شیئرز موصول نہ ہونا*
آئی بی پی شیئرز تاحال موصول نہیں ہوئے۔ ہم وضاحت اور تمام بقایا جات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

*8. امتیازی یونیفارم پالیسی*
یونیفارم پالیسی کا اطلاق صرف نرسنگ سٹاف پر کیا جا رہا ہے۔ ہم تمام ہسپتال ملازمین پر یکساں اور منصفانہ اطلاق کا مطالبہ کرتے ہیں۔

*9. میرٹ پر تقرریاں*
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ نرسنگ مینیجرز اور ٹیم لیڈرز کی تقرریاں مکمل میرٹ، شفافیت اور اہلیت کی بنیاد پر کی جائیں۔

*10. نرسنگ کالج کا قیام*
ہم ہسپتال کے اندر نرسنگ کالج کے قیام کی پرزور تجویز پیش کرتے ہیں تاکہ سٹاف کی کمی کو دور کیا جا سکے اور پیشہ ورانہ تربیت کو فروغ ملے۔

*11. ٹرینی نرسنگ آفیسرز (TNOs) کے لیے وظیفہ*
ٹرینی نرسنگ آفیسرز مریضوں کی دیکھ بھال میں ریگولر سٹاف کے ساتھ فعال کردار ادا کرتے ہیں۔ اس اہم شراکت کے باوجود انہیں کوئی مالی معاونت نہیں ملتی۔ ہم TNOs کے لیے مناسب ماہانہ وظیفہ مقرر کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔

*12. شادی شدہ خواتین نرسز کے لیے علیحدہ ہاسٹل*
شادی شدہ نرسز کو پرائیویسی، تحفظ اور فیملی کے لیے موزوں ماحول درکار ہے۔ موجودہ ہاسٹل مناسب نہیں ہے۔ شادی شدہ نرسز کے لیے علیحدہ ہاسٹل سے ذہنی دباؤ کم ہوگا ۔

*نتیجہ*
ہم آپ سے ان مسائل پر فوری توجہ اور بروقت حل کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی مؤدبانہ درخواست کرتے ہیں۔ عمل درآمد کے لیے واضح ٹائم لائن فراہم کی جائے تو نوازش ہوگی۔

ہم عملے کی فلاح اور مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کے لیے آپ کے تعاون اور فوری کارروائی کے لیے پرامید ہیں۔

پریزیڈنٹ وائ این اے نوشہرہ: سید سردار شاہ
*شکریہ*
تمام نرسنگ سٹاف
قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس، نوشہرہ

*تاریخ:* 12 اپریل 2026

27/12/2025

𝗬𝗡𝗔 NOWSHERA (QAZI HUSSAIN AHMAD MEDICAL COMPLEX...)
Meeting with 𝗛𝗘𝗔𝗟𝗧𝗛 𝗠𝗜𝗡𝗜𝗦𝗧𝗘𝗥..

آئی پی نرسز اور ہیلتھ اسٹاف کی پکار: یہ حق ہے یا جرم؟سوات ٹی وی ۔ اے آئی پی سکیم کے تحت فاٹا کے ضم شدہ اضلاع میں 2022 می...
24/09/2025

آئی پی نرسز اور ہیلتھ اسٹاف کی پکار: یہ حق ہے یا جرم؟

سوات ٹی وی ۔ اے آئی پی سکیم کے تحت فاٹا کے ضم شدہ اضلاع میں 2022 میں نرسز، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف بھرتی کیے گئے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو دن رات مریضوں کی خدمت کرتے ہیں، مگر افسوس کہ انہیں ان کا سب سے بنیادی حق — تنخواہ اور مستقل روزگار — بھی میسر نہیں۔

حق مارنے کی روش

ان ملازمین کی تنخواہیں اکثر 8 سے 9 مہینے تک بند رہتی ہیں۔ کبھی کبھی تو پانچ پانچ مہینے گزر جاتے ہیں اور یہ مسیحا بغیر اجرت کے ہسپتالوں میں ڈیوٹی کرتے رہتے ہیں۔ پھر یہ تنخواہیں بھی صرف اسی وقت ملتی ہیں جب بیچارے ملازمین ہیلتھ سیکریٹریٹ کے دروازے کھٹکھٹاتے ہیں اور مہینوں کی تگ و دو کے بعد اپنا حق وصول کرتے ہیں۔ کیا انسان کی بنیادی ضرورت — روزگار — بھی یوں ترس ترس کر مانگنے کی چیز ہے؟

ایکسٹینشن یا اذیت؟

ان کے معاہدے بھی وقت پر ایکسٹینڈ نہیں ہوتے۔ کبھی جولائی میں، کبھی کئی مہینوں بعد۔ اکثر یہ ایکسٹینشن احتجاجوں اور ہڑتالوں کے نتیجے میں ہی ہوتی ہے۔ یہ عمل صرف ملازمین کے ساتھ زیادتی ہی نہیں بلکہ ان کے اہل خانہ کے معاشی مستقبل کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے۔

ذلت آمیز سلوک

ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور ہسپتال انتظامیہ نے ان ملازمین کو کبھی مستقل حیثیت نہیں دی۔ ان کے ساتھ ہمیشہ سوتیلے ملازمین جیسا سلوک کیا گیا۔ کبھی آئی ایم یو، کبھی ایم ایس اور کبھی ڈی ایم ایس کے ماتحت کر کے ڈیوٹیاں بدل دی جاتیں۔ یہ سب ان کی عزتِ نفس کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ کیا یہ رویہ ان مسیحاؤں کے ساتھ زیب دیتا ہے جو اپنی نیند اور آرام قربان کر کے دوسروں کی زندگیاں بچاتے ہیں؟

احتجاج — امید کی آخری کرن

22 ستمبر 2025 سے یہ نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف احتجاج پر ہیں۔ مگر ان کی فریاد سننے والا کوئی نہیں۔ سوال یہ ہے کہ آخر یہ لوگ کب تک اپنے حق کے لیے سڑکوں پر بیٹھے رہیں گے؟ کب ان کی قربانیوں کو تسلیم کیا جائے گا؟

انسانیت کی پکار

یہ اسٹاف نہ کسی عیش و عشرت کی مانگ کر رہا ہے اور نہ کوئی ناجائز مطالبہ۔ یہ صرف اپنے حق — بروقت تنخواہ اور ریگولرائزیشن — کی آواز بلند کر رہا ہے۔ تنخواہ مانگنا بھیک نہیں، انصاف ہے۔ مستقل روزگار مانگنا جرم نہیں، بنیادی حق ہے
📢 یہ صرف اے آئی پی نرسز اور ہیلتھ اسٹاف کا احتجاج نہیں بلکہ انسانیت، انصاف اور وقار کی جنگ ہے۔
اگر قوم کے مسیحا ہی انصاف کے لیے ترستے رہیں تو پھر مریضوں کے لیے امید کہاں بچے گی؟

---

ہم ہاسپٹل ڈائریکٹر اور نرسنگ ڈائریکٹر صاحبہ کا بے حد مشکور ہے کہ انہوں نے ہمارے جتنے بھی مطالبات تھے ان کو پوری طور پر ح...
20/09/2025

ہم ہاسپٹل ڈائریکٹر اور نرسنگ ڈائریکٹر صاحبہ کا بے حد مشکور ہے کہ انہوں نے ہمارے جتنے بھی مطالبات تھے ان کو پوری طور پر حل کرنے کا یقین دہانی کیا۔۔ شکریہ تمام نرسنگ سٹاف کا جنہوں نے اپنا قیمتی وقت میٹنگ کے لیے نکال دیا۔۔

20/07/2025

سوال تو بنتا ہے
تحریر: ناصر علی شاہ آر این، پوسٹ بی ایس این، ڈیپکارڈ ایم پی ایچ

پروینشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے زیر انتظام گیارہ نرسنگ کالجز،
جن کا ڈائریکٹر نرسنگ اور ڈپٹی ڈائریکٹر نرسنگ کون؟
جی ڈاکٹر
ایبٹ آباد کے اندر میڈیفری سکول کا پرنسپل کون؟
جی ڈاکٹر
قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کی ڈائریکٹر نرسنگ ہسپتال ڈائریکٹر ( ڈاکٹر) کے پاس
ایم ٹی آئی ہسپتالوں کے سربراہان ڈاکٹرز،
ڈی ایچ اوز، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ اور ڈپٹی میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کون؟
جی ڈاکٹرز
ڈی جی ہیلتھ کون،
جی ڈاکٹر

پھر ہیلتھ کا نظام ٹھیک کیوں نہیں ہو رہا؟ ایک نمبر دوائیاں کیوں نہیں مل پا رہے؟ آلات کی فراہمی شفاف کیوں ہوتا؟ کیا عہدوں پر براجمان ڈاکٹرز زمہ دار نہیں؟

حال ہی میں مادر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کی ٹریننگ کے لئے جاپان جانا تھا کیا وہ ٹریننگ صرف ڈاکٹرز کے لئے تھا؟ نہیں بلکہ مساوات نہیں ہوا اور صرف گھومنے کی شوق میں سارے ڈاکٹرز بھجوائے گئے، کیا ایسا نہیں؟
پھر سوال تو بنتا ہے،
ایسے واقعات بہت ہیں مگر زیادہ آگے جانا درست نہیں ہوگا۔

*اب آتے ہیں نرس، ڈاکٹر تنازعہ جو ایل آر ایچ ہسپتال میں ڈین تعیناتی پر سامنے آیا ہے*

جوائنٹ کمشن انٹرنیشنل ایگریڈیشن جو پوری دنیا کے ہسپتالوں میں ایک ہی طرز کے علاج مہیا کروانے کا زمہ دار ادارہ ہے یغنی جو علاج امریکہ و برطانیہ میں مریضوں کو ملے گا بلکل اسی طرز کا علاج ایگریڈیشن ہسپتالوں میں بھی ملے گا
مزے کی بات یہ ہے اب تک پورے پاکستان میں تین بڑے ہسپتال ہیں جو اسی ادارے سے ایگریڈیٹ ہیں
اور وہ ہسپتال

1. آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کراچی
2. شوکت خانم ہسپتال
3. شفا انٹرنیشنل ہسپتال

عالمی دنیا کے ہسپتالوں میں ایک ہی طرز علاج مہیا کروانے کا زمہ داری ایک نرس کی تھی جو اسی ادارے کے بانی سربراہ کے طور پر بھی یاد کیا جاتا ہے۔

اگر پوری دنیا کے ان ایگریڈیشن ہسپتالوں کا سربراہ ایک نرس ہوسکتا ہے تو پاکستان کے ہسپتال کا ڈین کیوں نہیں؟؟ ہاں اگر ڈین بن کر خالی بیٹھا رہا پھر آپ سے پہلے اختلافی نوٹس ہم لکھیں گے۔

دوسرا سوال۔
پاکستان کے اندر اگر پرائیویٹ ہسپتال جوائنٹ کمیشن ایگریڈیشن سے سرٹیفائیڈ ہوسکتے ہیں تو جن ہسپتالوں کے قلم دان ڈاکٹروں کے پاس ہیں وہ کوشش کیوں نہیں کر رہے؟
وہ حکومت کو بریفننگ کیوں نہیں دے رہے ہیں؟ پی ایم ڈی سی کو لیٹر کیوں نہیں کرتے؟
سوال تو بنتا ہے

دینی یا معاشرتی اقدار، ادب و اخلاقیات کا خیال نہیں رکھنا نہ سہی، کم سے کم میڈیکل اخلاقیات کا لحاظ رکھیں،

ہم ڈاکٹروں کو مسیحا سمجھتے ہیں کیا نرسز ہیلتھ سسٹم کے اندر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت نہیں رکھتے؟
ڈاکٹرز کو جسم سمجھتے ہیں کیا نرسز جسم کے بازو نہیں؟
سوال تو بنتا ہے۔

اگر نہیں سمجھتے تو کم سے کم نرسنگ ایجوکیشن یا کریکولم کا مطالعہ کریں
ہسپتالوں کے اندر نرسز کی خدمات کا اعتراف کریں
نرس سے پی ایچ ڈی (ڈاکٹر) کی سفر کو قبول کریں
دنیا کیساتھ تبدیل ہوتے نرسز کی ماہرات کا اعتراف کریں
پھر تبدیلی کیساتھ ڈین کو بھی قبول کریں یہی اصل تعلیم ہے۔

اگر ڈین کو قبول نہیں کرنا تو ایسوسیشن کی طرف سے پروفیشن کی احترام کو مدنظر نظر رکھتے ہوئے، ادب کے دائرے میں پریس ریلیز جاری رکھیں، درخواست جمع کریں، آئیں کا راستہ اپنائیں پھر احتجاج کی طرف جائیں، اگر ایم ٹی آئی ایکٹ میں اس کی گنجائش نہیں، یا پاکستان کا ہیلتھ سسٹم پوری دنیا سے الگ ہے تبدیلی نہیں آنا چاہئے پھر ہم بھی آپ کی حمایت کریں گے آپ کیساتھ نکلیں گے اور احتجاج میں شامل ہونگے

پورے سوشل میڈیا پر کم علم مگر با اخلاق و خوبصورت ایم بی بی ایس کی طرف سے پروفیشن کو ٹارگٹ کرنا کہاں کی عقلمندی ہے؟ کہاں کا پروفیشنلزم ہے؟

کیا ان کا تعلیمی لیول ایک انجکشن کے گرد گھوم رہی ہے؟
اگر ایسا ہے تو کل کو میگنٹ سسٹم آئے گا اور اس نظام میں ڈاکٹر کا کردار مزید کم ہوگا اور نرسز کا دائرہ اختیار زیادہ، پھر تو ٹریٹمنٹ کے اوپر بھی آپ سے سوال جواب کرنے والے نرسز ہونگے اس وقت کہاں جاؤگے؟ کیا آنا کا مسئلہ بناؤگے یا ایک ساتھ ملکر مریضوں کو بہترین سہولیات مہیا کرنے کا خیال ہوگا؟؟

اختلاف جمہوریت کا حسن ہے مگر اختلافات کو مخالفت کی طرف لیجانا کم علمی ہے ایم ٹی آئی ایکٹ مطابق ایک پوسٹ کو نہ ماننا نامناسب اور پروفیشن پر تنقید زیادتی و نا انصافی ہے

19/07/2025

ایل۔آر۔ایچ کا مسلہ ڈاکٹرز کا خود پیدا کردہ ہے۔۔۔اور گالیاں نرسز
کو پڑ رہی ہیں۔۔لیکن ہمیں پروفیشنلزم سخت اور نان پروفیشنل لہجہ استعمال کرنے سے روکھ رہاہے۔۔۔۔۔۔یاد رکھیں جب پروفیشن کاروبار کا شکل اختیار
کریں تو نہ پروفیشن کی عزت رہتی ہے اور نہ پروفیشنلز کی۔۔۔اور یہی ان کےساتھ ہورہاہے۔۔۔۔۔۔نرسز کاروبار کے عرض سے اس سسٹم میں لوگوں کی طرح موجود نہیں۔۔۔۔اس سسٹم کے اندر صرف نرسز ہی خدمت کا دعوی کرسکتے ہیں۔۔۔۔
ڈین کا پوسٹ کب سے خالی ہے اور کیوں فل نہیں ہورہا؟ اوپن ایڈورٹائزمنٹ ہے اور کوئی کوالیفائڈ ڈاکٹر ڈین بننے کےلیے تیار نہیں کیونکہ ڈین بننے کے بعد شاید آپ کاروبار کو ٹائم نہیں دے سکتے ۔۔۔
۔۔جب پوسٹ عرصہ دراز سے خالی تھا تو پھر ایگزیکٹیوز میں قانونا سینئرکو چارج دیناتھا اور وہ نرسنگ ڈائریکٹر صاحب تھے۔۔۔۔نرسز کو کوئی شوق نہیں ڈاکٹرز کی کرسکیوں پر بیٹھنے کی ۔۔
۔۔ہاں ڈاکٹرز کی کرسی کے شوق نے اس ہیلتھ کئیر سسٹم کو تباہ کردیاہے۔۔۔
۔۔کسی بھی ہسپتال میں ڈی۔ایم۔ایس کی اگر آفیشل دو سیٹس ہیں تو ساتھ 5 اعزازی سیاسی فرمائشی اور سفارشی ڈی۔ایم۔ایس موجود ہوں گے۔۔۔۔ان کی زیادہ تر آپس کی لڑائیاں کرسیوں پر ہی ہوتی ہیں۔۔۔۔۔
نرسز اور پیرامیڈکس کی سیٹس پر بھی یہی لوگ قابض ہوتے ہیں۔۔۔۔۔اگر چہ نرسنگ ایجوکیشن کا الف ب کا نہیں پتہ ہوتا۔۔۔۔۔
قاضی کمپلیکس میں ہاسپٹل ڈائریکٹر کو نرسنگ ڈائریکٹر کا اضافی چارج دیاگیاہے ۔۔۔اب ۳ مہینے بعد پوسٹ مشتہر ہوچکی ہے۔۔۔۔لیکن ہم نے ضرف کا مظاہرہ کیا
حال ہی میں ایبٹ آباد پبلک ہیلتھ سکول پر ایک ڈاکٹر قابض
ہواہے جس کو میڈوائفری ایجوکیشن کے الف ب کا نہیں پتا، مگر ایک کرسی کی خاطر وہاں کی بچیوں کی زندگیاں اجیرن بناچکے ہیں۔۔۔۔۔ان کو سسٹم سے کوئی عرض نہیں اپنی احساس برتھری کی سوچ ان کو کہاں تک لیکر آئی۔۔۔۔پی۔ایچ۔ایس۔اے میں ڈائریکٹر نرسنگ اور ڈپٹی ڈائریکٹر نرسنگ کی کرسی پر ڈاکٹرز براجمان ہیں جن کو نرسنگ ایجوکیشن کا الف ب نہیں پتہ۔۔۔۔یہی کرسیی کی سوچ اور حوس نے اس ادارے کی وجود کو خطرے میں ڈالا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔لہذا گالم گلوچ اور نان پروفیشنل انداز بیان سے گریز کیاجائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔شکریہ
۔۔فضل مولاممبر پی۔این۔ایم۔سی

17/07/2025

📢 Breaking Barriers with Confidence 📢

Yes — it’s official: The Nursing Director is now the Dean of LRH.
A bold and visionary move by the Board of Governors under the MTI Reforms Act. ✅

To anyone struggling to accept this — let’s set the record straight:
👩‍⚕️ Becoming a Nursing Director isn’t just a job — it’s a milestone of excellence.
It takes vision, leadership, and unwavering capability — the very qualities a Dean must embody.

🎓 Leadership doesn’t wear a title — it wears results.
You don’t need “Dr.” before your name to bring integrity, strategy, and impact to an institution.

Let’s put merit over entitlement, and remind everyone:
✅ Nurses aren’t just caregivers — they’re leaders, decision-makers, and change agents.
✅ They can rise, they can lead, and yes — they can be Deans too.

💥 This is not just a promotion — it’s a message:
Nursing has a voice, and it leads with power.
Let’s shape a system driven by skills, not status.

✊ A proud and powerful moment for the entire Nursing Fraternity!
— Respect for All. Superiority for None. 💙

02/11/2024

* *

تمام *اے آئی پی ڈاکٹرز نرسز پیرامیڈیکس* کی خدمت میں عرض کیجاتی ہے جیسا کہ آپ کے علم میں ہیں کہ گورنمنٹ ہمیں ہماری پچھلے *6 سے 7 * مہینوں کی تنخواہیں ریلیز نہیں کررہے، اور ایکسٹنشن پراسیس پھر بھی سنجیدگی سے کام نہیں کر رہا ہے بار بار فالو اپ کرنے کے بعد *Delaying Tactics* استعمال کررہے ہیں، جسکی وجہ سے ہم سب پچھلے ایک سال سے ذہنی تناو اور شدید مالی بحران کا شکار ہے۔
مندرجہ بالا عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے لیڈرشپ نے یہ فیصلہ کیا ہے۔
۔ *4 نومبر بروزِ پیر سے Elective Services سے بائیکاٹ کریں گے۔*
اپنی اپنی ہسپتال میں پروٹیسٹ ریکارڈ کرینگے

(اس دوران بھی اگر ہماری سیلریز ریلیز نا ہوئیں اور ایکسٹینشن نہیں دیا گیا)

*پھر ہر قسم کی سروسز سے مکمل بائیکاٹ کرکے پشاور کی طرف نکلیں گے اور سیکرٹری ہیلتھ آفس کے سامنے اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرائینگے اور یہ احتجاج دھرنے میں بھی بدل سکتا ہے۔*

لھٰذا!
تمام ساتھی ابھی سے تیاری شروع کریں، _

*شکریہ۔۔*

پریس ریلیزینگ نرسز ایسوسییشن نوشہرہچند دن پہلے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس میں تمام ملازمین کی طرف سے مختلف اوقات میں ...
10/05/2024

پریس ریلیز
ینگ نرسز ایسوسییشن نوشہرہ

چند دن پہلے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس میں تمام ملازمین کی طرف سے مختلف اوقات میں احتجاج ریکارڈ کرائے گئے جس کی اصل وجہ ہسپتال سٹاف سے تنخواہوں میں غیر قانونی کٹوتی ہے، محترم بورڈ ممبر جناب بخت باز صاحب نے ان کے مسائل سنے اور فوری حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔
اس کے بعد سے نرسز کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ رکھا گیا اور ان کو بے جا ٹارگٹ کیا گیا۔ اس ضمن میں ایک غیر قانونی انکوائری کمیٹی بنائی گئی ہے جس کے بارے میں بورڈ ممبر جناب بخت باز صاحب نے اپنے خدشات کا اظہار کیا اور فوری طور پر اُن نوٹیفیکیشنز کو واپس لینے کا کہا گیا۔
اب نااہل اور غیر قانونی میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر اقتدار، اپنی نااہلی چھپانے کے لیے نرسز کو ٹارگٹ کر رہا ہے جو کہ MTI Act اوراس کے regulations کے مطابق اسکا دائرہ اختیار ہی نہیں ہے، ہم ہسپتال انتظامیہ, بورڈ ممبران اور تمام سٹیک ہولڈرز کو متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ اگر اس غیر قانونی انکوائری کمیٹی کے نوٹیفیکیشن کو (3) روز کے اندر اندر واپس نہیں لیا گیا تو ہم اپنے اگلے لائے ہیں عمل کا اعلان کریں گے جس میں قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس میں ایمرجنسی سروسز کے علاوہ تمام (elective services) کا بائیکاٹ کیا جائے گا، نیز تمام صوبے کے ہسپتالوں کی بندش اور مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے، جس کی تمام تر ذمہ داری ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر انور وزیر اور میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر اقتدار پر عائد ہوگی۔
چیئرمین پالیسی بورڈ خیبر پختون خواہ اور چیئرمین بورڈ اف گورنرز قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس سے درخواست کی جاتی ہے کہ دو صاحبان ہسپتال کے حالات خراب کر رہے ہیں براہ کرم ان کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

متحد رہیں
مضبوط رہیں

26/04/2024

*پریس ریلیز*

کل کے پر امن احتجاج کے بعد ہسپتال ایڈمنسٹریشن اوچے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، patient care کو متاثر کئے بغیر جو پر امن احتجاج ریکارڈ کرایا گیا اُسکے بعد انہوں نے cardiology اور gyne ڈیپارٹمنٹ میں نرسنگ اسٹاف پر انکوائری بٹھائی ہے۔ ہم اپنے cardiology اور gyne کے اسٹاف کے ساتھ کھڑے ہیں ، ہسپتال ایڈمنسٹریشن نے انکوائری کرنی ہو یا کوئی اور حربہ استعمال کرنا ہو جو بھی کرنا ہے کرلے، ہم ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

دونوں departments کے اسٹاف اپنا جواب دیں، اُسکے بعد اگر انہوں نے کوئی انتقامی کارروائی کی تو ہم پورے elective services کا بائیکاٹ کرینگے۔

اگر انہیں اتنی ہی مریض کی فکر ہوتی تو یہ ہمارے ساتھ پہلی فرصت میں بیٹھ جاتے۔ انکوائری تو ان کے خلاف ہونی چاہیے۔ 5000 روپے پر ڈیوٹیاں خریدنے والا DMS اور انکو administrative protection دینے والے کس منہ سے سوالات کرینگے۔

*LONG LIVE RESISTANCE*
*متحد رہیں*
*مضبوط رہیں*

*YNA QHAMC Nowshera*

25/04/2024

.. پریس ریلیز۔۔۔

قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ ایڈمینسٹریشن کی طرف سے نرسز کی سلیری میں غیر قانونی کٹینگ کی مذمت کرتے ہیں۔

اس مہنگائی کے دور میں ہم اس غیر قانونی کٹینگ کو مسترد کرتے ہیں, ایڈمینسٹریشن سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنی یہ غیر قانونی فیصلہ جلد ازجلد واپس لیا جائے۔

سیکرٹری جنرل ینگ نرسز ایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ

Address

Nowshera

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when YNA Nowshera posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share