01/10/2024
ڈسٹرکٹ ہسپتال نوشہرہ
میں آنے سے پہلے جعلی اہلکاروں سے ہو جائیں خبردار ۔
نوشہرہ ڈسٹرکٹ ہسپتال
جہاں راہ چلتے آوارہ گردوں نے کیجولٹی کا چارج سنھبال رکھا ہے ۔
صحافی کامران خٹک کے بیٹے کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں راہ چلتے پرائیویٹ لڑکے
نے پیراسٹامول ڈرپ سے ہوا نکالے بغیر چڑھا دیا آدھا ڈرپ چڑھا دیا جس کے باعث ان کی حالت غیر ہوگئی ۔ بعد ازاں ڈرپ نکال لیا گیا ۔
صحافی کامران خٹک نے
معلومات حاصل کی تو پتہ چلا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا لڑکا ہسپتال کا ملازم نہیں ہے
بلکہ جعلی ملازم ہے
جو
ہسپتال میں گزشتہ تین سال سے ایمرجنسی جیسے اہم شعبہ
جہاں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا مریض لائے جاتے ہیں
اتنے اہم حساس شعبہ میں غیر تربیت یافتہ لڑکوں کو لاکر عو نہ مام کی
سانسوں سے کھیلنے کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے ۔۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال نوشہرہ میں
جعلی ٹیکنیشن جعلی ڈسپنسروں کو ایمرجنسی جیسے شعبہ میں
لاکر مریضوں کو موت کی وادیوں میں پہنچا رہےہیں ۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال نوشہرہ
اس وقت رجواڑا میں تبدیل ہو چکا ہے جہاں پر محکمہ صحت کی رٹ نہیں چلتی
جہاں بیسوں لوگ سفید کوٹ پہن کر خود کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کے
ٹیکنیشن اور ڈسپنسر ظاہر کرکے مریضوں کو موت کی منزل
پر روانہ کرنے کی تربیت میں لگے ہوئے ہیں ۔ وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی آمین گنڈا پور وزیر صحت خیبرپختونخواہ سیکرٹری صحت /
ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت خیبرپختونخواہ /
میڈیکل سپرنٹینڈنٹ
ڈاکٹر مجتبیٰ علی سے جعلی اہلکاروں کو ہسپتال میں لانے والے
زمہ اداروں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔