Youth Catalyst Pakistan

Youth Catalyst Pakistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Youth Catalyst Pakistan, Medical and health, district Nowshera, Nowshera.

22/09/2022

نوشہرہ ۔روٹری کلب نوشہرہ اور کینٹ بورڈ نوشہر کی طرف سے بدرشی میں ملک ابرار کے حجرے میں ڈینگی بخار کے حوالے سے فری ہیلتھ کیمپ کا انعقاد.. ڈاکٹر ماریہ اور YCP کی COO طیبہ گل کی گفتگو

22/09/2022

نوشہرہ ۔روٹری کلب نوشہرہ اور کینٹ بورڈ نوشہر کی طرف سے بدرشی میں ملک ابرار کے حجرے میں ڈینگی بخار کے حوالے سے فری ہیلتھ کیمپ کا انعقاد..

پشاور کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیرِ صدارت ڈینگی صورتحال پر قابو پانے کے حوالے سے ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس می...
20/09/2022

پشاور
کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیرِ صدارت ڈینگی صورتحال پر قابو پانے کے حوالے سے ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں پشاور ڈویژن کے چار اضلاع پشاور اور
نوشہرہ کے ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن اور نوشہرہ
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نوشہرہ ڈاکٹر محمد شعیب خان
اور چارسدہ اور قبائلی ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنرز ،میئر پشاور سٹی چاروں اضلاع کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسرز ،چاروں اضلاع کے ٹی ایم ایز کے علاوہ متعلقہ اداروں کے انتظامی افسران نے شرکت کی اجلاس میں کمشنر پشاور ڈویژن کو۔چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع کی ڈینگی کے حوالے سے صورتحال اور ڈینگی پر قابو پانے کے لئے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں طویل غور و خوص کےبعد فیصلے کیے گئے جس کے مطابق
1. ڈی ایچ او پشاور کو ہدایت کی گئی کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مل کر ایک پروفارما ڈیزائن کرنے اور ڈینگی کے مریضوں کا درست پتے کے ساتھ ڈیٹا ترتیب دے تاکہ پتہ چلےکہ متاثرہ مقامی ہے یا کسی اور ضلع سے آیا ہوا ہے
2. تمام صحت کی سہولیات میں آئسولیشن وارڈز کا قیام یقینی بنایا جائے تاکہ مریض کو ضرورت کے مطابق کم از کم 07 دن رکھا جائے۔
3. ملحقہ علاقوں میں ڈینگی کے مزید پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے ہاٹ سپاٹ علاقوں میں خصوصی توجہ دی جائے
4. لاروا کشی کی مکمل مہم ان ڈور/آؤٹ ڈور سرویلنس کو جاری رکھا جائے گا تاکہ لاروا سائیڈ کے مؤثر کنٹرول کے لیے خاص طور پر موجودہ ہاٹ سپاٹ علاقوں کی نشاندہی کی جا سکے۔
5. تمام ڈپٹی کمشنرز ڈینگی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے روزانہ شام کی میٹنگیں باقاعدگی سے کریں اور ڈینگی پھیلنے کے امکانات کو کم کرنے کے لیے تمام اسٹاک ہولڈرز کو واضح ہدایات دیں۔
6. تمام ڈپٹی کمشنرز ڈینگی ایکشن پلان کے لیے فوکل پرسن کو نامزد کریں جو صرف ضلع میں ڈینگی سرویلنس کی نگرانی کریں گے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا کہ ڈینگی صورتحال پر قابو پانے کے لئے وہ براہِ راست تمام اقدامات کی نگرانی کرینگے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گا انہوں نے متاثرہ اضلاع میں آئسولیشن وارڈز کی تعداد میں فوری اضافہ۔کرنے حساس قرار دیں گے علاقوں پر نظر رکھنے جبکہ چاروں اضلاع میں عوامی اگاہی مہم میں بھی تیزی لانے کی ہدایات جاری کیے

18/09/2022
رسالپور کے علاقے ویلج کونسل زنڈو بانڈہ میں محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ڈینگی سے بچاؤ کا سیمینار منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی ڈ...
17/09/2022

رسالپور کے علاقے ویلج کونسل زنڈو بانڈہ میں محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ڈینگی سے بچاؤ کا سیمینار منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی ڈی ایچ او ڈاکٹر شعیب تھے اس موقع پر ویلج کونسل زنڈو بانڈہ کے ناظم امیر زبیر خان ، پی ٹی آئی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر عرفان اللہ سابقہ کسان کونسلر میاں سیدفقیر ، کسان کونسلر مشتاق احمد ،یوتھ کونسلر کامران خان ، ایس ایچ او رسالپور انسپکٹر نگاہ حسین سمیت علاقہ معززین ، اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر شعیب کا کہنا تھا کہ ڈینگی سے بچاؤ بہت ضروری ہیں ڈینگی مچھر سے بچاؤ کا واحد حل پورے آستین والے کپڑے پہننا، صاف پانی کھڑا نہ ہونے دیں، استعمال شدہ ٹائر اور جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے سے ڈینگی مچھر کی افزائیش ہوتی ہیں اس سے بچاؤ کیسے ممکن ہیں مچھر مار سپرے استعمال کیا جائے، مچھر دانی کا استعمال ضروری ہیں موسپل کا استعمال ہی بچاؤ کا حل ہیں ڈاکٹر شعیب کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ علاقے بدرشی، اکوڑہ، کاکا صاحب اور دیگر علاقے شامل ہیں ان علاقوں میں ہیلتھ ایجوکیشن دے رہے ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں ایل ایچ ڈبلیو کے زریعے گھر گھر مچھر دانی، سپرے اور لوشن فراہم کیا جارہا ہیں

Received  certificate from Brig Amir Raheed - Station Commander Nowshera for RI District 3272 team Nowshera PAG Tayyaba ...
16/09/2022

Received certificate from Brig Amir Raheed - Station Commander Nowshera for RI District 3272 team Nowshera PAG Tayyaba Gul and AG Zubair Ali Shah (appointed by DG Adnan Rohaila) for their flood relief response and health camps at village level.
Station Commander laud RC Nowshera for thier quick response during flood and post flood for victims of Flood at District Nowshera

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن کی زیر صدارت انسداد ڈینگی سے متعلق اجلاساجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مس وزیر, تمام...
15/09/2022

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن کی زیر صدارت انسداد ڈینگی سے متعلق اجلاس

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مس وزیر, تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز, ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور دیگر محکموں کے افسران اور نماٸندوں نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ میڈم قراة العین نے شرکاء کو ڈینگی کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے تمام محکموں کے افسران اور محکمہ صحت کے افسران کو ڈینگی کی روک تھام میں ہنگامی بنیادوں پر کردار اداکرنے کے احکامات دٸے تاکہ ڈینگی پر قابو پایا جاسکے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے ٹی ایم اوز اور اسسٹنٹ ڈاٸریکٹر بلدیات کو ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں خصوصی طورپر دو وقت سپرے اور فوگ کی ہدایات جاری کٸے۔

آج اسٹیشن کمانڈر نوشہرہ بریگیڈیئر عامر رشید کے تعاون سے روٹری کلب آف اسلام آباد کی طرف سےنوشہرہ میں سیلاب زدگان کیلئے سا...
14/09/2022

آج اسٹیشن کمانڈر نوشہرہ بریگیڈیئر عامر رشید کے تعاون سے روٹری کلب آف اسلام آباد کی طرف سےنوشہرہ میں سیلاب زدگان کیلئے سامان بھجوایا۔جس کی تقسیم وائس پریزیڈنٹ کینٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ سید شاہ احدکی نگرانی میں ہوئی ۔اس موقع پرممبر کینٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ ملک زیارت گل،عرش اللّہ جان کے علاوہ ارتضیٰ اختر،محمد عمیر قریشی ،اویس پراچہ بھی موجود تھے ۔

نوشہرہ میں  ڈینگی  مچھر نے سیلاب سے بڑی تباہی مچادی ہے ۔ ضلع نوشہرہ میں  تمام علاقوں میں  ڈینگی راج نافذ ہے  نوشہرہ  کے ...
14/09/2022

نوشہرہ میں
ڈینگی مچھر نے سیلاب سے بڑی تباہی مچادی ہے ۔ ضلع نوشہرہ میں تمام علاقوں میں ڈینگی راج نافذ ہے نوشہرہ کے دونوں ہسپتالوں کے مختص وارڑز بھر گئے ہیں ۔
ڈسڑکٹ ہسپتال نوشہرہ میں سرنجز رائزک انجکشن ختم ہو گئے ہیں ۔
عوام اپنی جیبوں سے انجکشن کنولا رائزک انجکشن لانے پر مجبور ہیں ۔
اگر یہ سب کچھ مریضوں کو خود ہی لانا پڑتا ہے تو پھر ہسپتال آنے کی کیا ضرورت رہ جاتی ہے ؟ عوام کا بنیادی سوال وقت کے حکمرانوں سے ؟ رپورٹ وقار احمد سے

09/09/2022

عالمی ادارہ صحت کے پاکستان کیلئے نمائندہ ڈاکٹر پلیتہ گُنرتنا ماہی پالا کا سیلاب سے متاثرہ ضلع سوات کا دورہ

سوات : عالمی ادارہ صحت کے پاکستان کیلئے نمائندہ ڈاکٹر پلیتہ نے عالمی ادارہ صحت ٹیم کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ ضلع سوات کا دورہ کیا

سوات : دورے کے موقع پر ڈاکٹر پلیتہ نے سوات ڈی ایچ او کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا : ترجمان محکمہ صحت

سوات : ڈاکٹر پلیتہ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوات کو متاثرین سیلاب کیلئے ادویات کی کھیپ حوالے کردی : ترجمان محکمہ صحت

سوات : انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقے مٹہ اور مدین میں واقع مراکز صحت کا دورہ بھی کیا : ترجمان محکمہ صحت

سوات : اس موقع پر انہوں ہسپتال میں بچے کو پولیو ویکسین بھی پلائی : ترجمان محکمہ صحت

سوات : عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ نے ہسپتال میں بچوں سے ملاقات بھی کی : ترجمان محکمہ صحت

سوات : ڈاکٹر پلیتہ نے سوات کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا : ترجمان محکمہ صحت

سوات : ڈاکٹر پلیتہ نے دونوں مراکز صحت میں ادویات کی بڑی کھیپ اور آگاہی اشاعتی سامان حکام کے حوالے کیا : ترجمان محکمہ صحت

سوات : محکمہ صحت کے حکام نے سوات میں سیلاب کی تباہی اور محکمہ صحت کی کارکردگی اور ضروریات بارے عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کو بریفنگ دی : ترجمان محکمہ صحت

سوات : ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے فلڈ ایمرجنسی ریسپانس میں ایک کمیونیکیشن آفیسر اور دو ڈیزیز سرویلنس افسران کی خدمات محکمہ صحت کے سُپرد کی ہیں : عالمی ادارہ صحت

سوات : ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے سیلاب سے متاثرہ 13 اضلاع میں محکمہ صحت کیلئے ریپڈ اسسمنٹ مکمل کی : عالمی ادارہ صحت

سوات : عالمی ادارہ صحت اب تک پانی صاف کرنے والی گولیوں سمیت ایمرجنسی ادویات کی بڑی کھیپ محکمہ صحت کے حوالے کرچکی ہے : عالمی ادارہ صحت

سوات : ڈاکٹر پلیتہ نے ڈی ایچ او آفس میں واقع ایمرجنسی آپریشن سنٹر کا افتتاح کیا : عالمی ادارہ

نوشہرہ ۔ روٹری کلب نوشہرہ ۔YCP اور کینٹ بورڈ نوشہرہ کی طرف سے پیرپیائی بیلہ کورونہ میں فری ہیلتھ کیمپ کا انعقاد ۔تقریبا ...
06/09/2022

نوشہرہ ۔ روٹری کلب نوشہرہ ۔YCP اور کینٹ بورڈ نوشہرہ کی طرف سے پیرپیائی بیلہ کورونہ میں فری ہیلتھ کیمپ کا انعقاد ۔تقریبا دو سو مریضوں کا طبی معائنہ کرکے مفت ادویات فراہم کر دی گئی۔ جبکہ خواتین میں ہیلتھ ان ہائی جین کیٹس تقسیم کی گئی۔۔ اس موقع پر سینیئر روٹریئن اور YCP کی COO طیبہ گل نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان کے دکھ درد میں ان کے ساتھ ہیں ۔

Address

District Nowshera
Nowshera

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Youth Catalyst Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share