18/07/2024
میاں راشد حسین شہید ہسپتال پبی محرم الحرام کے چھٹیوں میں آنے والے مریضوں کیلئے طبی عملہ نےبھترین ڈیوٹی سر انجام دی ۔ میاں راشد ہسپتال پبی میں اس مر تبہ محرم الحرام کے ایام میں ریکارڈ مریضوں کا علاج کیا گیا
محرم کے دو دنوں میں ٹوٹل 1622 مریض ہسپتال طبی امداد کے لیے ائے تھے جن میں ایمرجنسی ٹراما یونٹ میں 117 زخمی مریضوں کا علاج کیا گیا، محرم الحرام کے ان دو دنوں میں لیبر روم میں 35 ڈیلیوری کیسز ہوئے ہیں ۔
تمام مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کیے گئے مریضوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ایمرجنسی میں تمام سٹاف موجود تھا میاں راشد حسین شہید ہسپتال ایڈمنسٹریشن کی بہترین حکمت عملی کے نتیجے میں تمام طبی عملہ نے چھٹیوں میں صحت کے بہتر ین سہولیات فراہم کیے ۔ اور سینکڑوں کی تعداد میں مختلف حادثات اور ایمرجنسی میں بروقت مریضوں کا معائنہ کیا ۔