Rehab Center For Drug Addicts

Rehab Center For Drug Addicts We offer many indoor-outdoor treatments and Rehab Center,Counseling Services, Psychiatrist Services..

With Habib Khan Afridi – I just got recognised as one of their top fans! 🎉
04/06/2024

With Habib Khan Afridi – I just got recognised as one of their top fans! 🎉

With Versa Learn Hub/Smart Academy – I just got recognised as one of their top fans! 🎉
04/06/2024

With Versa Learn Hub/Smart Academy – I just got recognised as one of their top fans! 🎉

اقوام متحدہ کی رپورٹ: منشیات کی کیمیائی تیاری اور انٹرنیٹ پر فروخت میں اضافہپاکستان دنیا میں منشیات کی غیر قانونی ترسیل ...
31/05/2024

اقوام متحدہ کی رپورٹ: منشیات کی کیمیائی تیاری اور انٹرنیٹ پر فروخت میں اضافہ

پاکستان دنیا میں منشیات کی غیر قانونی ترسیل کا ایک اہم روٹ ہے جہاں سب سے زیادہ ہیروئن اور گانجا پکڑا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی منشیات کی ’مانگ اور فراہمی‘ کے بارے میں عالمی رپورٹ کے مطابق 71 رکن ممالک میں منشیات پکڑنے کے 25 لاکھ کیسز ہوئے جن میں ترتیب وار گانجا، ہیروئن اور کوکین پکڑی گئی۔

سپین کے بعد پاکستان اور مراکش ایسے ممالک ہیں جہاں سب سے زیادہ گانجا پکڑا گیا۔

اسی طرح سب سے زیادہ ہیروئن افغانستان اور اس کے بعد پاکستان اور ایران سے قبضے میں لی گئی جو دونوں افغانستان کے پڑوسی ممالک ہیں۔

عالمی رپورٹ کے مطابق دنیا میں نشے کی بے راہ روی کے شکار افراد کی تعداد تین کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ سنہ2017 میں منشیات کے استعمال کی وجہ سے 5 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت ہوئی۔

30/05/2024

ڈپریشن اور الکحل میں کیا تعلق ہے؟
خود کو نقصان پہنچانا اور خودکشی ان لوگوں میں زیادہ عام ہے جو الکحل زیادہ پیتے ہیں۔ یہ عمل دو طرح سے ہوتا ہے:

· اگر بہت زیادہ الکحل باقاعدگی سے پی جائے تو اس بات کا امکان ہے کہ ایسا شخص ڈپریشن میں مبتلا ہوجائے۔

باقاعدگی سے الکحل پینا تھکن اور ڈپریشن پیدا کرتا ہے۔ اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ الکحل دماغ کی کیمیائی حالت میں تبدیلی پیدا کرتی ہے جس سے ڈپریشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

الکحل زیادہ پینے کے بعد انسان صبح اٹھتا ہے تو بیداری کے وقت طبیعت مضمحل ہوتی ہے، اور پریشانی، ہیجان اور پسشیمانی محسوس ہوتی ہے۔

الکحل کےعادی افراد میں ڈپریشن، گھر والوں کے ساتھ جھگڑے، کام کے دوران خراب کارکردگی، یادداشت کی کمزوری اور جنسی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

· اینگزائٹی اور ڈپریشن کو کم کرنے کے لیے الکحل پینے سے ڈپریشن میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔

الکحل مسائل کو تھوڑی دیر کے لیے بھلانے میں مدد کرتی ہے۔ یہ پرسکون ہونے اور جھجک کو ختم کرنے میں بھی مددکرسکتی ہے۔ الکحل پینے سے شراب خانے، کلب یا کسی پارٹی میں گفتگو کرنا آسان اور دلچسپ ہوجاتا ہے۔ اس سے انسان کچھ گھنٹوں کےلیے بہتر محسوس کرنے لگتا ہے۔

اگر آپ ڈپریشن کا شکار ہیں یا توانائی میں کمی محسوس کر رہے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ زندگی کے مسائل کا سامنا کرنے اور آگے بڑھنے کے لیے آپ الکحل پینے کے بارے میں سوچیں۔ کوئی بھی شخص بہت آسانی سے اس عادت میں مبتلا ہوسکتا ہے اور الکحل کو دوا کی طرح استعمال کرسکتا ہے

۔ تاہم الکحل کے فوائد جلد ہی ختم ہوجاتے ہیں، الکحل کی عادت معمول کا حصہ بن جاتی ہے اورخوشگوار اثرات کے حصول کے لیے الکحل کی مقدار ہر کچھ عرصے کے بعد بڑھاتے رہنا پڑتا ہے۔

30/05/2024

الکحل درج ذیل مسائل کا سبب بھی بن سکتی ہے:
ڈیمینشیا: الزائمر ڈمینشیا سے ملتی جلتی یادداشت کی کمزوری

سائیکوسس: زیادہ مدت تک الکحل پینے والوں کو اکیلے میں آوازیں سنائی دینے لگتی ہیں

عادی ہو جانا: اگر الکحل پینا اچانک بند کر دیا جائے تو نشہ اچانک چھوڑنے کی علامات ظاہر ہونے لگتی ہیں مثلاً کانپنا، اعصابی دباؤ اور کبھی کبھار ایسی چیزیں دیکھنا جو حقیقت میں وہاں موجود نہ ہوں۔

خودکشی: خودکشی کی کوشش کرنے والے مردوں کی چالیس فی صد تعداد ان افراد پر مشتمل ہوتی ہے جو طویل عرصے سے الکحل کے عادی ہوں۔ خودکشی میں کامیاب ہونے والے ستر فی صد افراد وہ ہوتے ہیں جنھوں نے اس عمل سے پہلے الکحل پی ہوتی ہے۔

الکحل دماغ پہ کس طرح اثر انداز ہوتی ہے؟ٹولرنس (Tolerance)الکحل کا دماغ پہ اثر کئی اور نشہ آور اشیا مثلاً سکون آور ادویات...
30/05/2024

الکحل دماغ پہ کس طرح اثر انداز ہوتی ہے؟
ٹولرنس (Tolerance)

الکحل کا دماغ پہ اثر کئی اور نشہ آور اشیا مثلاً سکون آور ادویات کی طرح ہی ہوتا ہے۔ اگر باقاعدگی سے الکحل پی جائے تو وقت کے ساتھ ساتھ اس کا اثر کم ہوتا جاتا ہے اور مطلوبہ اثر حاصل کرنے کے لیے اس کی مقدار بڑھانی پڑتی ہے۔ یہ عمل 'ٹولرنس' کہلاتا ہے اور الکحل کا عادی بننے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔

30/05/2024

نشہ :-
ہم عام طور پر نشہ کو اک خاص قسم کے نشے سے یعنی شراب، ہیروئن یا دیگر مادی اشیا یا کسی خاص مواد کے نشے ہی سے تعبیر کرتے ہیں اور اس کے عادی ہی کو نشہ کا عادی سمجھتے ہیں جبکہ ایسا نہیں ہے کہ مختلف اور اہم اقسام کے نشے کے عادی افراد بھی معاشرے کا ناسور بن رہے ہیں اور ہم ان کی طرف توجہ دینے کی زحمت ہی گوارا نہیں کرتے کیونکہ ہمارے نزدیک وہ نشہ ہے ہی نہیں حالانکہ وہی افراد جو اس قسم کے نشے کا شکار ہوتے ہیں معاشرے اور خاندان کیلے زیادہ خطرناک ثابت ہو رہے ہیں آٰئیے پہلے ایک نظر دیکھتے ہیں کہ نشہ دراصل ہے کیا۔ اور نشے کے بارے میں طبی دنیا کی رائے کیا ہے۔

یہ ایک خاص قسم کی خواہش، مجبوری یا طلب کو روکنے میں ناکام اور طر زندگی کی خرابی ہے یہ سب بھی خاص سمت میں اشارہ کرتے ہیں یعنی کسی خاص نشے کا شکار ہو سکتے ہیں عام انسان کسی خاص رویے کا عادی ہو سکتا بالکل اسی طرح جیسے کوئی شراب یا کسی بھی منشیات جیسی چیزوں کا عادی ہو۔

دونوں اقسام کے نتیجے میں ہونے والے عجیب رویے کے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں جیسے کہ عام طور پر نشئی افراد کسی خاص مادے کی لت یا خاص جنسی رویوں، معاشرتی رویوں کا خاص حد تک غیر صحت بخش استعمال کرتے ہیں جو کہ ایک قسم کا نشہ ہے اور ہر قسم کا نشہ ایک قسم کی پیچیدہ بیماری ہے اس سب کا عادی شخص بھی ایک خاص خوشگوار احساس کا پیچھا کرتا ہے جس کے نتیجے میں اسے منفی اثرات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

ہم سب جانتے ہیں کہ نشہ یا لت ایک قابل علاج دائمی طبی بیماری ہے جس میں دماغی سرکشی جینیات، ما حول فرد کی زندگی کے تجربات کے درمیان پیچیدہ تعاملات شامل ہیں نشے میں مبتلا لوگ ایسے مادوں کا استعمال کرتے ہیں یا ایسے طرز عمل میں مشغول ہوتے ہیں جو مجبوری بن جاتے ہیں اور اکثر نقصان دہ نتائج کے باوجود جاری رہتے ہیں۔

Address

Nowshera
24100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rehab Center For Drug Addicts posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram