17/07/2025
پریس ریلیز: مورخہ 17-07-2025
قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ کی بجلی جو کہ ٹیکنیکل وجوہات کی بنا پر کل سے خراب تھی جسے واپڈا اور ہسپتال کے الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے مسلسل کوششوں کے بعد بحال کر دی۔
اب معمول کے مطابق سی ٹی سکین، ایم آر ائی اور ایکو مکمل فعال ہے،
مذکورہ بجلی کے مسئلے کو ہسپتال ڈائریکٹر ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر کامران حکیم خان ازخود مسلسل نگرانی کرتے رہے اور ساتھ ہی واپڈا اور ہسپتال کے الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کی کاوشوں کو سراہا اور خاص طور پر واپڈا ڈیپارٹمنٹ بلخصوص XEN فیروز شاہ کا شکریہ ادا کیا۔