06/05/2025
بسم اللہ الرحمن الرحیم
4 مئی بروز اتوار، صدیق پیلس نارووال میں پاکستان طبی کانفرنس کے تحت ایک شاندار، علمی و تنظیمی نشست منعقد ہوئی، جس میں حکماء و اطباء کرام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
یہ مجلس معلومات، تربیت اور حکمت کے فروغ کا بہترین ذریعہ ثابت ہوئی۔ ایسی مجالس کا تسلسل وقت کی ضرورت ہے، اور تمام اطباء کو اس میں بھرپور شرکت کرنی چاہیے۔
میزبانوں کی محنت قابل تحسین ہے۔ کنوینشن کی کامیابی پر تمام شرکاء کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
نو منتخب ضلعی کابینہ کے تمام عہدیداران کو بھی دلی مبارکباد!
اللہ کریم سب کی کاوشوں کو قبول فرمائے، آمین۔
والسلام
حکیم اعظم سہیل
(سیفی دواخانہ نورکوٹ)