Dr Sarmad Sattar Rana

Dr Sarmad Sattar Rana Medical Specialist/Consultant Physician/Gastroenterologist

14/08/2025
08/08/2025

کلینک آن وہیلز ۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ڈاکٹر اور نرس ، ڈسپنسر صبح ہی تیار ہو کر کلینک والی ویگن پر بیٹھ گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈیوٹی روسٹر چیک کیا تو پتا چلا آج ماچھیکے گاؤں میں جانا ہے ۔۔۔،۔۔ڈاکٹر نے اپنی جان پہچان استعمال کرتے ہوے وہاں چودھری روشن دین کے ڈیرے پر جگہ کا انتظام کیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔وہاں پہنچ کر چودھری صاحب سے کرسیاں میز مانگ کر بیٹھ گئے ( جو چودھری صاحب نے ناگواری سے دے دیں کیونکہ سنا تھا یہ کلینک ان وہیلز والے ہر دوسرے ہفتے آ جاتے ہیں ) ۔۔۔۔۔گاؤں میں اعلان کروایا اور مفت دوا لینے بہت سے مریض آ گئے ۔۔۔۔ ایک مریض نے بتایا دس دن سے بخار ہے ۔۔۔ اس کا بلڈ سیمپل لیا ، دوا دی اور بتایا کل رپورٹ ہم سے لے لینا ، کل ہم 12 کلو میٹر دور چیچوکی ملیاں میں ہوں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔اور اگر ٹائفائڈ نکل آیا تو تین دن ڈرپ لگے گی ۔۔۔۔۔۔پہلے دن چیچوکی ملیاں، دوسری خانپور گاؤں میں، تیسری کیلئے دس کلومیٹر دور بھکھی گاؤں میں آ جانا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پھر ایک حاملہ خاتون آئی ۔۔۔۔۔۔۔اس کو کہا الٹراساؤنڈ کے لیے ہماری الٹراساؤنڈ والی ویگن کو تلاش کرو وہ آج آٹھ کلومیٹر دور بھالیکے میں کھڑی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔مریضہ نے کہا میں کسی پرائیویٹ کلینک سے کروا کر لے آتی ہوں ۔۔۔۔۔ڈاکٹر نے جواب دیا ہمیں پرائیویٹ رپورٹ چیک کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔الٹراساؤنڈ کروا کر سوموار کو پندرہ کلومیٹر دور قلعہ ستار شاہ میں ہم ہونگے وہاں آ جانا ۔۔۔۔۔

For diabetic control book appointmentCall at 044-2702666 or WhatsApp at 0309-4128818
29/05/2025

For diabetic control book appointment
Call at 044-2702666 or WhatsApp at 0309-4128818

For appointment ➡️ 0309-4128818 / 044-2702666
20/05/2025

For appointment ➡️ 0309-4128818 / 044-2702666

15/05/2025

✨Struggling with Stomach, Liver, or Blood Pressure Issues?
Get Expert Treatment from Dr. Sarmad Sattar – Your Trusted Internal Medicine & Gastroenterology Specialist in Okara!✨

Dr. Sarmad Sattar (MBBS (KEMU), FCPS (Medicine), MRCP II (UK)
District Consultant Physician & Gastroenterologist
DHQ Hospital Okara (SC) | Ex-Registrar Mayo Hospital Lahore

Specialized Care for:
✔️ Stomach, Liver, Kidney & Heart Diseases
✔️ Diabetes, BP, Thyroid, and Asthma
✔️ Joint Pain & Neurological Weakness
✔️ Endoscopy Services (Stomach Camera Test)
✔️ Personalized, Expert Diagnosis & Treatment

🕔Clinic Timings: 05:00 PM – 08:00 PM
📍Location: Rehman Medical Complex, Opp. Girls College Stadium Road, Okara
➡️Book Your Consultation Now!
📞 044-2702666 | 0324-3254141 | 0309-4128818

For appointment ➡️ 044-2702666 / 0309-4128818
15/05/2025

For appointment ➡️ 044-2702666 / 0309-4128818

20/04/2025

”غلط انجکشن“
پچھلے ہفتے جب ہسپتال کے وارڈ میں صبح راٶنڈ کر رہا تھا تو پیچھے سےایک آواز آئی ”ڈاکٹر صاحب میرے بچے کو دیکھیں، اسے "غلط انجکشن" لگا دیا ہے،
یہ آواز ہمارے لیے ایمرجینسی کا پیغام ہوتی ہے۔
میں فورأاس بچے کے پاس پہنچا تو اس کی سانسیں رک رہی تھی،ہونٹ سیاہ ہورہے تھے اور ہاتھ پاؤں پیلے پڑ گئے تھے۔
فاٸل دیکھی توپتا چلا کہ اس مریض کو ابھی او پی ڈی سے ڈاٸریا کے مسلے سےداخل کیا گیا تھا۔
بچےکی ماں اور دادی کا فوری ردعمل یہ تھا کہ جناب ہمارا بچہ تو بالکل ٹھیک تھا، ہمارے بچے کو غلط انجکشن لگا دیا ہے۔
انھوں نے چیخنا رونا اور پورے خاندان کو فون ملانا شروع کردیا . مختلف کمروں سے مریض بھی وہاں جمع ہونا شروع ہو گئے اور ایک ہنگامہ برپا ہو گیا۔
الحمدللہ صورتحال فوری طور پر نمٹائی گئی، بچے کو تھوڑی دیر مصنوعی سانس دی گٸ کی گئی اور بچے کی حالت کے مطابق انجیکچشن لگاۓ گئے . بچہ ٹھیک ہو گیا تو سب نے سکون کی سانس لی .

یہ وہ کہانی ہے جو زیادہ تر وقت غلط انجیکشن کی صورت میں ہوتی ہےجس کی ہم خبریں سنتے ہیں۔
اب عوام کے لیے تھوڑی سی تفصیل کہ یہ انجیکشن آخر کار غلط کیوں ہو جاتا ہے ؟؟
انسانی جسم کے اندر جب بھی باہر کی کوٸ چیز داخل ہوتی ہے تو جسم اسکو رد کر سکتا ہے۔اس ردعمل کوالرجی کہتے ہیں۔ یہ چیز کچھ بھی ہو سکتی ہے جیسے خوراک (انڈا,مچھلی)، دھواں گرد، ادویات جیسے شربت گولی یا انجیکشن۔
الرجی کسی بھی دواٸ کے انجیکشن سے ہو سکتی ہے اور زیادہ تر وقت اس کا پہلے سے اندازہ لگانا مشکل ہوتا ہے۔ کچھ دوائیوں سے الرجی کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے جیسے پینسلن اینٹی بائیوٹک یا سانپ کی ویکسین وغیرہ اس لیے انکو لگانے سے پہلے تھوڑی مقدار میں ٹیسٹ خوراک لگاٸ جاتی ہے اور پھر اسے شروع کرتے ہیں، لیکن زیادہ تر دوائیوں میں چونکہ الرجی کا خطرہ بہت کم ہوتا ہے تو بغیر ٹیسٹ کے لگاٸ جاتی ہیں۔ بہرحال الرجی کا خطرہ پھر بھی رہتا ہے ۔
انجیکشن سے ہونے اولی الرجی کی نوعیت ہلکی خارش,بخار سے لے کر شدید رد عمل تک سکتی ہے جس میں سے دل کا رکنا، سانس کا بند ہونا اور موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔
عوام کے سمجھنے کے لیے اہم بات یہ ہے کہ عام طور پر ایمرجنسی یا وارڈ میں آنے والے زیادہ تر مریضوں کو وہی روٹین دوا دی جاتی ہے۔اب سب کو تو اس سے مسلہ نہیں ہورہا ہوتا ۔جسکو الرجی ہو گی اسکو مسلہ ہوگا ۔وہاں کام کرنے والے عملے کی کسی آنے والے مریض سے کوئی ذاتی دشمنی تونہیں ہوتی کہ وہ اسے غلط ٹیکہ لگا دے گا ۔ اگر وہی دوا دوسروں کے لیے ٹھیک کام کر رہی ہو اور الرجی ہو جائے تو یہ جسم کا ردعمل ہے جس کا اندازہ لگانا بہت مشکل ہے اور اس میں ڈاکٹر یا نرس کی کوئی غلطی نہیں ہے۔
اب اگر خدانخواستہ یہ صورتحال آپ کے بچے کے ساتھ پیش آتی ہے تو کبھی بھی ہسپتال میں ہنگامہ آرائی شروع نہ کریں۔ اگر آپ براہ راست طبی عملے کو مورد الزام ٹھہرانا اور ہنگامہ شروع کر دیتے ہیں تو اس کا آپکے بچے کی جان پر اسکا اثر پڑے گا ۔ پہلے چند منٹ جو آپ کے بچے کی زندگی بچانے والے ہیں ضائع ہو جائیں گے۔ آپ اس ہنگامے سے کچھ نہیں حاصل کر پائیں گے بلکہ آپ کے بچے کا نقصان ہوگا۔
ہمیشہ اس صورت حال میں فوری طور پر اپنے ڈاکٹر کو بلاٸیں، انہیں اپنے بچے کی ابتدائی طبی امداد کرنے دیں۔
اگر آپ کو پھر بھی لگتا ہے کہ طبی عملے کی طرف سے کوئی کوتاہی ہوئی ہے تو آپ مناسب چینل کے ذریعے درخواست دائر کر سکتے ہیں اور اس کا پیروی کر سکتے ہیں، لیکن اس زندگی بچانے والے ٹاٸم کے دوران وارڈ میں ہنگامہ آرائی کرنے سے مریض کی زندگی بچانے والے منٹ ہی ضائع ہوں گے جسکے دوران اس کی جان بچائی جا سکتی ہے۔


Copied Post

19/01/2025

پرائیویٹ سیکٹر کے مختلف میڈیکل کالجز کی فیس:

اختر سعید میڈیکل کالج لاہور::: 1 کروڑ 47 لاکھ
نیازی میڈیکل کالج::: 1 کروڑ 30 لاکھ
اختر سعید میڈیکل کالج راولپنڈی::: 1 کروڑ 55 لاکھ
فاؤنڈیشن کالج اسلام آباد::: 1 کروڑ 10 لاکھ
بختاور امین میڈیکل کالج ملتان::: 1 کروڑ 51 لاکھ
ایچ بی ایس کالج راولپنڈی::: 1 کروڑ 39 لاکھ
ابوا میڈیکل کالج فیصل آباد::: 1 کروڑ 60 لاکھ
راول انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز::: 1 کروڑ 44 لاکھ
سوات میڈیکل کالج کی فیس: 1 کروڑ 10 لاکھ
انڈس میڈیکل کالج سندھ کی فیس: 1 کروڑ 25 لاکھ
فرنٹیئر میڈیکل کالج ایبٹ آباد کی فیس: 1 کروڑ 10 لاکھ
جناح میڈیکل کالج پشاور کی فیس: 1 کروڑ 15 لاکھ
سینٹرل پارک میڈیکل کالج لاہور کی فیس: 1 کروڑ 48 لاکھ
لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی فیس: 1 کروڑ 46 لاکھ
بحریہ یونیورسٹی کراچی کی فیس: 1 کروڑ 10 لاکھ
نوٹ::: تمام فیس بغیر ہاسٹل کے ہیں۔

صرف دوسروں کو دیکھ کر داخلے نہ لیں۔
ایم بی بی ایس کی وہ اہمیت نہیں جو 15 سال پہلے تھی۔
موجودہ دور سائنس کا ہے۔....اگر آپ کا تعلق متوسط طبقے سے ہے تو داخلے سے پہلے ہزار بار سوچیں، اور کبھی پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں داخلہ نہ لیں۔آخر میں، صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا آپ کو لگژری زندگی نہیں دے سکتا۔
مہارت ضروری ہے۔

‏ہیپاٹائیٹس سی کے مرض میں پاکستان پوری دنیا میں ٹاپ کرگیا، دنیا بھر میں ہیپاٹائیٹس سی کے 6 کروڑ مریضوں میں سے صرف پاکستا...
13/01/2025

‏ہیپاٹائیٹس سی کے مرض میں پاکستان پوری دنیا میں ٹاپ کرگیا، دنیا بھر میں ہیپاٹائیٹس سی کے 6 کروڑ مریضوں میں سے صرف پاکستان میں ایک کروڑ مریض ییں، اگر اقدامات نہ کیے تو اس مرض کے سالانہ معاشی اثرات 285 ملین ڈالر سے زائد ہوں گے۔
ہیپاٹائٹس سی ایک وائرس ہے جو آپ کے جگر کو متاثر کر سکتا ہے، اگر ہیپاٹائٹس سی والے کسی شخص کا خون آپ کے خون میں آجائے تو آپ کو وائرس ہو سکتا ہے، کچھ لوگوں کے لیے ہیپاٹائٹس سی بغیر علاج کے چلا جائے گا، لیکن زیادہ تر لوگوں کو وائرس کے علاج کے لیے دوا کی ضرورت ہوگی۔
اگر اس کا علاج نہ کیا جائے تو ہیپاٹائٹس سی بعض اوقات سنگین، جان لیوا حالات جیسے جگر کے کینسر اور جگر کی ناکامی کا باعث بن سکتا ہے۔

Address

Stadium Road
Okara
56300

Opening Hours

Monday 17:00 - 19:00
Tuesday 17:00 - 19:00
Wednesday 17:00 - 19:00
Thursday 17:00 - 19:00
Friday 17:00 - 19:00
Saturday 17:00 - 19:00

Telephone

+923202800479

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Sarmad Sattar Rana posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Sarmad Sattar Rana:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category