Muhammadi Darul Shifa International

Muhammadi Darul Shifa International "*Al Hijama"*The Way of Sunnah treatment with out medicine'
Hakeem Abu Umer Khalid Gold medalist

09/05/2026
07/05/2026

میں جب بھی دوسری شادی کی حقیقت پہ بات کرتی ہوں ، اکثر خواتین جوابا کہتی ہیں ۔۔
خدمتیں پہلی والی کرے !!
بچے پہلی والی پیدا کرے !!
سسرال میں پستی رہے !!
شوہر اب کمانے لگا تو اب دوسری کیوں آئے ؟

چلو آج اس پہ پریکٹیکلی بات کرتے ہیں!!

جب پہلی شادی ہوتی ہے تو کون سی ایسی لڑکی بے جو بے روزگار سے نکاح کرتی ہے ؟؟
لڑکا تو setteld ڈھونڈ کہ کرتی ہے !!
کمانے والا ، گاڑی گھر سب دیکھ کہ کرتی ہے تو یہ الزام تو یہی پہ ختم !!

بچے پیدا کرتی ہے تو عورت کے وجود کا شادی کے بعد اور کیا کام ہے ؟؟
اولاد کا ہونا ۔۔۔۔اس کا احسان بھی مرد پہ ؟؟ حیرت ہے !!

آگے چلتے ہیں !!

سسرال کی خدمتیں ۔۔۔۔۔
وہاں بھی عورت ہی ہوتی ہے جس نے تمہاری ناک میں دم کیا ہوتا ہے چاہے ساس ہے یا نند ۔۔۔عورت ہی ہے !!
اور تمہیں پسند کر کہ۔۔۔۔ دلہن بنا کہ۔۔۔۔ پروٹوکول کے ساتھ لاتی ہے ، سجا سجایا گھر ملتا ہے ، پراپر celebrationsہوتی ہیں، لاکھوں اڑائے جاتے ہیں ، دنیا جہاں کی سب رسومات لوگوں کو جلانے کی اور اپنی واہ واہ کی خاطر کی جاتی ہیں !! پھر چند دنوں میں ہی آپس میں روز کہ ہنگامے شروع !!

وجہ وہی موم بتی مافیا خواتین !!!
جب ایک گھر میں اکثریت موم بتی مافیا خواتین جمع ہو جائیں تو یہ تو پھر ہونا ہے !!

اب چلتے ہیں دوسری بیوی پہ الزامات کی طرف:
دوسری کو الگ گھر میں سکون سے رکھ لیا جاتا یے اس کو تو کوئی لوڈ ہی نہیں ملتا !!

در حقیقت!!!
دوسری بیوی تمہاری طرح سج سنور کہ ، دلہن بن کہ ، ششکے دیکھ کہ نہیں آتی !!!
سادگی سے نکاح ہوتا ہے!!
جس میں فضول رسومات پہ پیسہ نہیں اڑایا جاتا !
پہلے دن سے کمپرومائز زندگی میں جڑ رہی ہوتی ہے !
مرد کا ساتھ دیتی ہے!
اس گھٹیا سوچ کے معاشرے کو face کرنے جا رہی ہوتی ہے ۔۔
وہ معاشرہ جہاں اس کے" قانونی بیوی" ہونے پہ انگلیاں اٹھائی جائیں گی،!
جہاں اس کے نکاح کو بدکرداری کے ساتھ جوڑا جائے گا !
جہاں اس کی ذات کو گندا کیا جائے گا !
جہاں اس کی والدین تک کو نہیں بخشا جائے گا !!
جہاں اس کی ہونے والی اولاد کو کوسا جائے گا !!

وجہ۔۔۔۔۔۔
صرف وہ مائنڈ سیٹ ہے" میرا شوہر میری ملکیت" ، میرا شوہر ،"میرا قبضہ" !!
"موم بتی مافیا خواتین" کا جو لوڈ "دوسری بیوی" اٹھاتی آئی ہے وہاں کوئی اور" لوڈ "بچتا نہیں !!

جہاں تک بات رہی الگ گھر کی !!

تو پہلی بیوی جگرا رکھے پھر ۔۔۔۔۔
رکھے اپنے ساتھ اپنے گھر میں ۔ ۔۔۔
کروائے خدمتیں اس سے ۔۔۔۔
اپنا کچن دے اس کو ۔۔۔۔
پکا پکا کہ کھائے اس کے ہاتھ کے پکوان ۔۔۔۔
اپنے بچوں کی پوٹیاں کروائے صاف!!!
گھر کی صفائی کروائے !!
لانڈری کروائے !!
نوکرانی بنائے!!!
اور ہر وہ الٹا کام کرے ، ہر وہ بدلہ لے جو اس نے بھگتا ، جو اس کے ساتھ اس کی ساس نندوں نے بھی کیا !!

عورت ہی عورت کو سکون دینے پہ راضی نہیں جناب !!
گلہ کرتے ہیں ہم مردوں سے !!

ایک عورت۔۔۔۔ چاہے وہ بہو ہے ، ساس ہے ،نند ہے ، دیورانی ہے ، جیٹھانی ہے ، سوکن یے ۔۔۔۔سب عورتیں ہیں جو ایک دوسرے کی سانسیں روک کہ رکھ کہ کمال سمجھتی ہیں !!

ایک دوسرے کو قبول کرو ، عزت دو ، محبت دو ، دل بڑا کرو ، تو ساس نندیں سب آسان ہے ۔۔۔
تبھی گھر جنت بنا کرتے ہیں جہاں "سوکنیں "بھی خوشی سے رہ سکتی ہیں!!!

ورنہ تو وہی حال ہے جو ازل سے چلتا آ رہا ہے !!!

06/05/2026

محمدی دارالشفاء انٹرنیشنل
طب اسلامی کی تربیت گاہ

Address

Bangla Gogera
Okara
0442

Telephone

+923077233929

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammadi Darul Shifa International posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Muhammadi Darul Shifa International:

Share