Dr.Misbah-Fatima Pediatrician

Dr.Misbah-Fatima Pediatrician Consultant Pediatrician and Neonatologist
DHQ Hospital Okara city....
MBBS (FJMC),
FCPS Pediatrics

اپنے بچوں سے پیار کریںان کے ساتھ وقت گزاریںبچوں کی تربیت میں ماں اور باپ دونوں کا اہم حصّہ ھے کسی ایک پارٹنر پر بچوں کی ...
23/05/2025

اپنے بچوں سے پیار کریں
ان کے ساتھ وقت گزاریں
بچوں کی تربیت میں ماں اور باپ دونوں کا اہم حصّہ ھے کسی ایک پارٹنر پر بچوں کی زمہ داری ڈال کر آپ اپنے فرائض سے بری الذمہ نہیں ہوسکتے۔۔
بچے ماں اور باپ دونوں سے سیکھتے ہیں
میرا بچہ میری بات نہیں سنتا سے زیادہ اہم یہ ہے کہ میں کیا کر رہا ہوں میرا بچہ وہ نوٹ کر رہا ہے

16/05/2025
Toddler's favourite Hobby 💞
09/04/2025

Toddler's favourite Hobby 💞

26/03/2025

آپ کے بچوں کی عزت ہر چیز سے بڑھ کر ہے

خاندان کی محفلوں میں اور دوستوں کے درمیان یہ نہ بھولیں کہ اپنے بچوں کی عزت اور ان کے اندر اعتماد پیدا کرنا آپ کی پہلی ذمے داری ہے

کسی کو خوش کرنے کے لیے اپنے بچوں کی تذلیل نہ ہونے دیں اور نہ ہی کسی کو یہ اجازت دیں کہ وہ مذاق کے بہانے آپ کے بچوں کو نیچا دکھائے اور آپ صرف ہنس کر سب کچھ برداشت کریں جیسے آپ کو کوئی اعتراض نہیں

اگر کوئی آپ کے بیٹے یا بیٹی کو منفی الفاظ سے یاد کرے تو کبھی یہ نہ کہیں کہ ہاں یہ بات سچ ہے
بلکہ محبت اور دانائی سے اپنے بچے کا دفاع کریں

کبھی بھی دوسروں کے سامنے کسی کے کہنے پر اپنے بچے کو ڈانٹنے یا سزا دینے پر مجبور نہ ہوں

بچوں پر تنقید یا شکایت ان کے سامنے یا لوگوں کے بیچ نہ کریں

ایسے موقعے بظاہر چھوٹے لگتے ہیں لیکن بچے کی شخصیت پر بہت گہرا اثر چھوڑ جاتے ہیں اور اس کا اعتماد کمزور کر سکتے ہیں

بچوں کی پُشت بنیں ان کا سہارا بنیں
اور اگر وہ غلطی کریں تو اکیلے میں ان کی رہنمائی کریں لوگوں کی نظروں سے دور بیٹھ کر نرمی سے سمجھائیں

11/09/2024

Support and encourage your kids because they are apt to live upto what you believe of them...

اپنے بچوں کی ذہنی نشوونما کے لیے آپنا کردار ادا کریں آج کا دن۔۔منگل۔۔ کسی ایک کہانی کا انتخاب کریں اپنے بچے کے ساتھ مل ک...
03/09/2024

اپنے بچوں کی ذہنی نشوونما کے لیے آپنا کردار ادا کریں
آج کا دن۔۔منگل۔۔
کسی ایک کہانی کا انتخاب کریں اپنے بچے کے ساتھ مل کر پڑھیں اور اپنے بچے کو اس میں شامل کریں ۔۔ اس سے سوال کریں اور اس کے سوالات کا جواب دیں

  Medical camp #
23/08/2024

Medical camp #

*اپنے بچوں کے ساتھ تعلق کیسے مضبوط کیا جائے؟*بچوں کے ساتھ تعلق مضبوط کرنے کے لئے نہ ہی آپ کو سارا دن ان کے ساتھ گزارنے ک...
02/07/2024

*اپنے بچوں کے ساتھ تعلق کیسے مضبوط کیا جائے؟*
بچوں کے ساتھ تعلق مضبوط کرنے کے لئے نہ ہی آپ کو سارا دن ان کے ساتھ گزارنے کی ضرورت ہے اور نہ ہی مہنگی مہنگی چیزیں لے کر دینا ضروری ہے۔۔۔

👈بچوں کی تعریف کیجئے۔۔۔ چھوٹی چھوٹی باتوں پر ۔۔۔ بالکل ویسے ہی جیسے چھوٹی چھوٹی غلطیوں اور باتوں پر ان کو ڈانٹتے ہیں۔۔۔

👈 بچہ جب آپ سے کوئی بات کرنا چاہے تو اس کی بات کو پوری توجہ سے سنیں ۔۔ بات سنتے وقت یہ بات ذہن میں رکھیں کے آپ جواب دینے کے لئے نہیں بلکہ بچے اور اس کے احساسات وجذبات کو سمجھنے کے لئے اس کی بات سن رہیں ہیں۔۔۔

👈 بچوں کو اپنے ساتھ کام میں مصروف کیجئے۔۔۔ ایسے بچہ سکرین سے دور رہے گا، آپ کی زیر نگرانی رہے گا، آپ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزار سکے گا اور ذمہ داری سیکھے گے ۔۔۔

👈 کھانے کی میز پر موبائل، ٹی وی ہر چیز بند کر کے پوری توجہ کے ساتھ اپنے بچوں سے باتیں کریں اور ان کے ساتھ وقت گزاریں۔۔ دن میں کم از کم ایک بار سب اکھٹے بیٹھ کر کھانا کھائیں اور اپنی دن بھر کی مصروفیت بچوں کے ساتھ شئیر کریں اور ان کے دن بھر کا حال احوال بھی دریافت کریں۔۔

👈 روزانہ 15-30 منٹ بچے کے ساتھ ریڈنگ کیجئے۔۔۔ اگر چھوٹا بچہ ہے تو پڑھ کر سنائیں ۔۔ بڑا بچہ ہے تو مل کر پڑھیں۔۔ اور جو پڑھا اس کو ڈسکس بھی کریں ۔۔

👈 بچوں کو اخلاقی کہانیاں سنائیں۔۔۔ جن بھوت والی نہیں بلکہ قرآن میں موجود واقعات، حضور پاک صلی علیہ وآلہ وسلم کی زندگی کے قصے، اصحاب کے قصے وغیرہ۔۔۔۔

👈جب بچہ آپ کو کچھ دکھائے یا بتائیں تو پوری توجہ اورشوق کے ساتھ دیکھیں اور سنیں۔۔۔ اس چیز میں اپنی واضح دلچسپی کا اظہار کریں ۔۔

👈حکم چلانے کے بجائے ان کے ساتھ مل کر کام کریں۔۔۔

👈اگر آپ کی کسی بات سے بچے کا دل دکھے تو معافی مانگنے میں کوئی آر نہیں ۔۔۔ بچوں کے احساسات کو اہمیت دیجئے

👈ایک دن میں کم از کم 10-15 بار بچے کو گلے لگائیں، بوسہ دیں اور فزیکلی اپنے ہونے اور اپنی محبت کا اظہار کریں۔۔۔

👈 ہفتے میں کوئی ایک دن ایسا رکھے جس میں بچے اپنی مرضی کا کوئی کام کر سکیں اور آپ بچوں کے ساتھ مل کر ان کی چنی ہوئی سرگرمی میں حصہ لیں۔۔۔
👈تنقید اور موازنے کو اپنی زندگی سے نکال کر اپنی اور اپنے بچوں کی زندگی آسان اور خوبصورت بنائیں
Zayyan Kidney And Child Care Clinic

23/06/2024

ڈاکٹر حذیفہ حبیب نیفرالوجسٹ
ماھر امراض گردہ ،مثانہ،شوگر،بلڈپریشر، ڈائیلسز ،ٹرانسپلانٹ
منگل ،بدھ،جمعرات ،ہفتہ---شام چار تا آٹھ بجے
سوموار ،جمعہ ---------------شام چھ تا آٹھ بجے

ڈاکٹر مصباح فاطمہ
کنسلٹنٹ ڈسٹرکٹ چائلڈ سپشلسٹ
سوموار تا ہفتہ شام چار تا آٹھ بجے

چیک اپ کیلئے رابطہ نمبر # 03286929924
لوکیشن:
https://g.co/kgs/QJnax1N

Dr Hozaifa Habib Nephrologist
Dr.Misbah-Fatima Pediatrician

Address

Okara

Opening Hours

Monday 16:00 - 20:00
Tuesday 16:00 - 20:00
Wednesday 16:00 - 20:00
Thursday 16:00 - 20:00
Friday 16:00 - 20:00
Saturday 16:00 - 20:00
Sunday 16:00 - 20:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Misbah-Fatima Pediatrician posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr.Misbah-Fatima Pediatrician:

Share

Category