03/01/2026
Parents “Phone Zombie”
فون زومبی والدین اُن کو کہا جاتا ہے جو زیادہ وقت موبائل فون میں مصروف رہتے ہیں اور لاشعوری طور پر اپنے بچے کو نظرانداز کر دیتے ہیں۔
جب والدین بچے کو نظر انداز کرتے ھیں تو ان کا بچہ خود کو غیر اہم محسوس کرتا ہے
توجہ نہ ملنے پر بچے ضدی اور غصیلے ھو جاتے
والدین جب کم بات کرتے ھیں تو بچے کو بھی بولنے اور سیکھنے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا
والدین کی توجہ نہ ملنا بچوں میں خود اعتمادی کی کمی کا باعث بنتی
والدین کی تقلید کرتے ھوئے بچہ بھی اسکرین کا عادی بن جاتا ہے
فون زومبی والدین کی عام نشانیاں
ھر وقت موبائل فون ہاتھ میں ھونا، کھانے کی میز سے لے کر سونے تک ۔فون کی عادت اس حد تک ھونا کہ اس کے بغیر گزارہ نہیں
بچے سے بات کرتے ہوئے اسکرین دیکھنا
کھیل کے دوران بچے اور کھیل پر توجہ دینے کی بجائے فون کو بار بار چیک کرنا
بچے کے سوالات کو نظرانداز کرنا
بچے کو مہنگے کھلونوں سے زیادہ والدین کی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ چند منٹ کی خالص توجہ بچے کی شخصیت پر گہرا مثبت اثر ڈالتی ہے۔